ہیلتھ سیکٹر میں کوئی بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہیلتھ سے بڑھ کر کوئی شعبہ نہیں، سڑکیں اور فلائی اوور بعد میں دیکھ لیں گے،ہمارے لیڈرشپ علاج کیلئے باہر نہیں جاتی،آپ تین دفعہ اقتدار میں آئے ایک بھی ہسپتال بنایا ہو۔ پی پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا ن لیگ پر وار، انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے ٹرانسپورٹ میں پیپلز بس سروس، پنک بس سروس شروع کی،خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی،پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی،حکومت سندھ نے الیکٹرک بس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،الیکٹرک بسیں ابھی ٹرائل کی بنیاد پر چل رہی ہیں، ہم الیکٹرک بس ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں نہیں مزید کم قیمت پر خریدیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکٹرک بسیں ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں قسطوں میں خریدی جائیں گی،گرین بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں، نگران حکومت فوری ان بسوں کو سڑکوں پر لائے۔ سی پیک کی ابتداء بھی آصف علی زرداری نے کی جس کی کر یڈٹ ن لیگ والے لے رہے ہے،
شرجیل میمن نے کہاکہ تھر کے کوئلے کا کریڈٹ ن لیگ لے رہی تھی، انہیں نہیں لینا چاہئے،بینظیر بھٹو کے دور میں مسلم لیگ ن نے تھر کوئلے کے پروجیکٹ کو روکا،تھر کوئلے کے ذخائر اتنے ہیں کہ دو سوسال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں،ملک شوبازی اور نعروں سے نہیں عملی کام سے ترقی کرتا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

ن لیگ والوں نے لاہور کو پاکستان سمجھ کر باقی ملک اللہ کے آسرے چھوڑ دیا ،شرجیل میمن
-

نواب شاہ میں ٹرک نے 4 بھائیوں کو کچل ڈالا
نواب شاہ میں ایک الخراش واقع پیش آیا جس میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے تین سگے بھائی تھے ، نواب شاہ میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والا سگے بھائی ہیں، جن کی شناخت 18 سالہ شمن خاصخیلی، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی اور24 سالہ منور خاصخیلی کے نام سے ہوئی، جب کہ ایک بھائی آصف خاصیلی زخمی ہوا۔ -

وزیر اعظم انوار الحق کا چلاس بس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی اور کہا ہے کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ اس واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ -

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق،مرتضی سولنگی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق کرلیاگیاہے۔مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس بارے میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔
Pakistan and Saudi Arabia have reached a consensus on the investment modalities, paving the path for the ratification of a much-awaited free trade agreement with the Gulf Cooperation Council, a development that has been pending for the last 19 years.
If approved, this will mark…— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 3, 2023
ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی کاکہنا ہےکہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی وفد نے جی سی سی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے سرمایہ کاری سے متعلقہ حصے کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ملاقات کی، دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے باب کی بقیہ تفصیلات بشمول سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت پر وسیع بات چیت کی۔ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر آزادانہ تجارت کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ -

آج معذور افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
ہر سال 3 دسمبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو اقوام متحدہ نے معذور افراد کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے حقوق، شمولیت اور بہبود کو فروغ دینے کے لیے نامزد کیا ہے، معذور افراد کے عالمی دن کا اعلان پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1992 میں کیا تھا۔ اس کا مقصد معذوری کے مسائل کی بہتر تفہیم کی حوصلہ افزائی کرنا اور معذور افراد کے وقار، حقوق اور بہبود کے لیے تعاون کو متحرک کرنا ہے۔
IDPD کا مقصد معذور افراد کو درپیش منفرد چیلنجوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے، جس سے ایک زیادہ جامع اور سمجھنے والے معاشرے کو فروغ دیا جائے۔ یہ دن سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں سمیت زندگی کے تمام پہلوؤں میں معذور افراد کی مکمل اور موثر شرکت کی وکالت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ جو معذور افراد کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کا ایک موقع ہے، ان کی لچک، قابلیت اور متنوع صلاحیتوں کو تسلیم کرنا ہے، یہ دن معذور افراد کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے ایک کال ٹو ایکشن ہے، مساوی مواقع، رسائی اور عدم امتیاز پر زور دیتا ہے۔ ہر سالIDPD معذوری کے حقوق کے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک مخصوص تھیم اپناتا ہے ، جن میں رسائی، روزگار، تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات شامل ہیں، دنیا بھر میں حکومتیں، تنظیمیں اور کمیونٹیز مختلف سرگرمیوں کے ساتھ معذور افراد کا عالمی دن مناتی ہیں۔ ان میں سیمینار، ورکشاپس، آرٹ کی نمائشیں، ثقافتی تقریبات، اور مباحثے شامل ہو سکتے ہیں جن کا مقصد تفہیم اور شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
اس دن، لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ معذور افراد کو درپیش چیلنجوں پر غور کریں اور ایک زیادہ قابل رسائی اور جامع دنیا بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ چاہے وہ پالیسی میں تبدیلیوں کی وکالت کر رہا ہو، کمیونٹیز میں رسائی کو فروغ دینا ہو، یا محض ایک زیادہ جامع ذہنیت کو فروغ دینا ہو، ہر کوئی مثبت اثر ڈالنے میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ معذور افراد کا عالمی دن ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ تنوع اور شمولیت ہر ایک کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ معذور افراد کی منفرد شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرتے ہوئے، ہم اجتماعی طور پر ایک ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے کام کر سکتے ہیں جہاں ہر کسی کو یکساں مواقع میسر ہوں اور وہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔ -

جمائما گولڈ سمتھ کس کے ساتھ ہے؟
جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کی گئی یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال کرنے والے لوگوں کے تمام شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بتادوں کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔ برطانوی فلمساز نے لکھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ میں نے یونیسیف کے لیے 20 سال سے زیادہ عرصے کام کیا ہے اور اس پورے عرصے کے دوران میں نے پوری دنیا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے مہم کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ تھا اور ایک اسرائیلی بچہ تھا اور تصویر میں دونوں ہی بچے جنگ سے متاثرہ نظر آ رہے تھے۔
For the avoidance of doubt, to those asking, I am unequivocally & passionately pro-ceasefire in Gaza & a political solution for Palestinians.
It's worth noting that I have worked for @UNICEF_uk for more than 20yrs & in that time I have supported campaigns to end violence… https://t.co/amqLqWq49q
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) December 1, 2023
س سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جنگ سے متاثرہ ہیں۔اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک 6150 بچوں اور 4 ہزار خواتین سمیت کم از کم 15ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ -

سکھ یاتری سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بھارت کے حوالے
بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بارڈر سیکورٹی فورسز کے سپرد کر دی گئی پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی وصول کرنے ان کی بیوی اٹاری پر موجود تھیں، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی کی حوالگی کا عمل مکمل ہوا، واہگہ بارڈر کے راستے پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ ان کے ایک ساتھی سردار سکھپال سنگھ بھی بھارت روانہ ہوئے، سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بی ایس ایف کے حوالے کرنے کے لئے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ اجازت دی گئی، پاکستان یاترا پر آئے ہوئے بزرگ بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ 75 برس کی عمر میں ہفتہ کی رات پرلوک سدھار گئے تھے سردار پرتیم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ02جولائی 1948 کو پیدا ہوئے ۔وہ وی پی او/ نائیسی، تحصیل پے ہووا، کرک شیترا ، ہریانہ کے رہائشی تھے سردار پرتیم سنگھ کی والدہ کا نام ویر کور اوربیوی کا نام گوردیپ کور ہے ، سردار پرتیم سنگھ کو 27 جنوری 2021 کو بھارتی سرکار کی جانب سے چندی گڑھ آفس سے پاسپورٹ نمبرU9332328 جاری کیا گیا تھا،وہ دیگر بھارتی یاتریوں کی ہمراہی میں گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے پاکستان یاترا پر آئے ہوئے تھے سردار پریتم سنگھ ہفتہ کو گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کے بعد سب سے پہلے گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب، لاہور پہنچنے والے سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل تھے ، سردار پریتم سنگھ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ریسکیو1122 کی معاونت سے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(PIC) پہنچایا گیا سردار پریتم سنگھ جانبر نہ ہو سکے اور پرلوک سدھار گئے سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کے ساتھی یاتری سردار سکھپال سنگھ پاسپورٹ نمبرT0142157 ڈیڈ باڈی کے ہمراہ بھارت روانہ ہوئے ہیں، بزرگ یاتری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کی ڈیڈ باڈی کچھ دیر واہگہ چیک پوسٹ کے راستے اٹاری پر بارڈر سیکورٹی فورس(انڈیا) کے سپرد کی گئی ہے
-

دیامر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے ،صوبائی وازیر داخلہ شمس لون
صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے دیامر واقعہ افسوس ناک قرار دے کر کہا ہے کہ اس میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، اس دہشت گردی کے واقعے کو کسی اور زاویے سے نہ دیکھا جائے۔ گلگت میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا کہنا تھا کہ دیامر واقعہ افسوسناک ہے اور یہ سراسر دہشت گردی ہے جس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم بہت جلد اس واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا علاج چاہے گلگت میں ہو یا ملک کے کسی بھی شہر میں اس کا خرچہ حکومت گلگت برداشت کرے گی۔
گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً جو لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں ان سے التماس ہے وہ اسے مثبت طریقے سے استعمال کریں، اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ منبر پر بیٹھ کر اس واقعے کی پرزور مذمت کریں۔ شمس لون کا کہنا تھا کہ گلگت اور پورے صوبے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ دہشت گردی کو روکا جائے، تمام مسلمان اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں لیکن چند شرپسند عناصر اس طرح کی تخریب کاری میں ملوث ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 دسمبر کو دیامر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چلاس شہر کے تھانہ کے۔کے ایچ کی حدود شاہراہ قراقرم ہوڈر کے مقام پر ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے۔ٹو کی بس نمبر ”BLN 4647“ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب بس ہوڈور کے مقام پر پہنچی، تو اچانک شدید فائرنگ شروع ہو گئی، مجھے خیال آیا کہ شاید چھت سے پتھر گر رہے ہیں ایسے میں میں گاڑی میں لیٹ گیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ بس بے قابو ہو کر بائیں جانب سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد منظر تبدیل ہو گیا تھا، سب مسافر خون میں لت پت تھے اور ٹرک کو آگ لگ چکی تھی۔ محمد حسین نے بتایا کہ واقعے کے تقریباً 45 منٹ بعد ایک سرکاری گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ساتھ ریسکیو اہلکار بھی موجود تھے، جو ہمیں اسپتال لے آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا، اور زخمیوں کی مدد کے لئے چلاس کے ہزاروں مقامی افراد بھی اسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے خون کے عطیات دئیے اور زخمیوں کے علاج میں مدد کی۔
-

پنجاب میں ڈینگی بے قابو
پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے97 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز 61، راولپنڈی میں 2، گوجرانوالہ میں 11، فیصل آباد میں 10، ملتان میں 4 اور شیخوپورہ میں 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 602 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارووال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں اور خوشاب میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 72 مریض زیر علاج ہیں۔
-

مردان، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر دوبارہ گرفتار،شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج
مردان: 9 مئی توڑ پھوڑ الزام میں گرفتار سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد قیصر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔ اور جیل بجھوادیا۔ اسد قیصر کو گذشتہ روز تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیاگیاتھا، دوسری جانب دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مردان میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیاگیا،شیرافضل مروت سمیت 104رہنماؤں اور کارکن مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اورروڈ بندش کی دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔