Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • آسٹریلیا کے ٹیم کے سامنے پاکستان ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے،شاہین آفریدی

    آسٹریلیا کے ٹیم کے سامنے پاکستان ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے،شاہین آفریدی

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پُرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے۔ ہم آسٹریلیا کے تمام کھلاڑیوں کے خلاف کھیل چکے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑیوں کو جانتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ مضبوط انداز سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی کرکٹرز کی آسٹریلیا پہنچنے پر اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل تصاویر پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کیلئے خود سامان اٹھایا۔ فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔ صرف مدد کیلئے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کی سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کرانے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ جس کے بعد کچھ بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارت کی میزبانی اس سے بہتر تھی۔

  • آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    اتوار کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی معرکے کے لیے 14 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ ملنے کا امکان ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے جون میں کہا تھا کہ وہ اگلے سال کے شروع میں اپنے آبائی شہر سڈنی میں سیاحوں کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد طویل ترین فارمیٹ میں اپنے 12 سالہ کیریئر پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کے حالیہ ٹیسٹ رنز کی کمی، گزشتہ دو سالوں میں صرف ایک سنچری کے ساتھ 30 سے کم کی اوسط، نے ان کے منصوبوں کو روکنے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا لیکن آسٹریلیا کی حالیہ ورلڈ کپ فتح میں ان کے تعاون نے اسکواڈ میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔
    طے شدہ اسکواڈ میں ایک معمولی حیرت مغربی آسٹریلیائی باؤلر لانس مورس کی شمولیت تھی، جو 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں مانوس حالات میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کی منظوری ملنے پر کافی تیز رفتار پیش کریں گے۔


    آف اسپنر نیتھن لیون بھی پنڈلی کی انجری کے باعث گزشتہ سال ایشز سیریز کے پچھلے اختتام سے باہر ہونے کے بعد ٹوڈ مرفی کی جگہ ٹیم میں واپس آئے۔ دوسری صورت میں، آسٹریلیا نے ان کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جنہوں نے گزشتہ سال پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی اور انگلینڈ میں ایشز کو برقرار رکھا۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میلبورن اور سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لیے دوسروں کے لیے ابھی بھی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ، "ہم ان کھلاڑیوں کی مسلسل مضبوط کارکردگی کو دیکھنے کے منتظر ہیں جو مقامی طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، جن میں سے بہت سے کو اس ہفتے کے آخر میں پاکستان کے خلاف وزیر اعظم الیون کے میچ میں زبردست موقع ملے گا۔” پاکستان، جس نے تقریباً تین دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے، پہلے ہی کینبرا میں بدھ کو مانوکا اوول میں چار روزہ ٹور میچ کے آغاز کی تیاری کر رہا ہے۔

    آسٹریلیا کا سکواڈ: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ، سکاٹ بولانڈ، کیمرون گرین، لانس مورس

  • گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کوہاٹ کے مرکزی بازار کااچانک دورہ

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کوہاٹ کے مرکزی بازار کااچانک دورہ

    گورنر کے پی کے کوہاٹ کے مرکزی بازار کنگ گیٹ میں پیدل گھومتے رہے، دکانداروں و تاجروں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں گورنر کی کوہاٹ کے مشہور کنگ بازار اچانک آمد پر تاجر برادری، عوام علاقہ کا خوشی کا اظہار کیا ہے، گورنر نے دکانداروں، تاجر برادری سے مسائل و مشکلات سے متعلق آگاہی بھی حاصل کی، بازار میں موجود عوام علاقہ، بچوں اور تاجر برادری نے گورنر کے ساتھ تصاویر بنوائیں، گل پاشی کی، ہار پہنائے،
    گورنر کی کوہاٹ کنگ گیٹ بازار آمد نے ایک جلوس کی شکل اختیار کر لی، گورنر کے پی کے کے دورے کے متعق عوام اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
    گورنر کو اچانک بازار میں عام آدمی کیطرح دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے، گورنر کا بازار میں عام آدمی کیطرح گھل مل جانا مضبوط عوامی روابط کی عمدہ مثال ہے،
    گورنر کی کوہاٹ چیمبر کے زیر انتظام تقریب میں بھی شرکت کی ، تقریب میں صدر چیمبر ارشد حیات، بانی رکن رشید پراچہ و دیگر عہدیداروں کیجانب سے شاندار استقبال کیا گیا،
    تقریب میں گورنر کو چیمبر عہدیداروں نے ملکی صنعت کی ترقی، بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں ملکی معیشت کی ترقی ملکی صنعت کی ترقی سے جڑی ہے، گورنر کا کوہاٹ چیمبر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ کاروباری طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، وفاق وصوبائی حکومتیں، عسکری قیادت ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے پرعزم ہیں، حاجی غلام علی نے کہا کہ ملکی صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،

  • عمران خان 9 مئی کو دفاعی اداروں کو کمزور کر کے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے،پرویز خٹک

    عمران خان 9 مئی کو دفاعی اداروں کو کمزور کر کے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے،پرویز خٹک

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے پرویز خٹک نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی میں چا رپانچ الیکشن جعلی تھے ، صرف کاغذی کارروائی تھی پارٹی میں جمہوریت ہونی چاہئے ، فراڈ الیکشن نہیں ہونے چاہیں ،پرویزخٹک نے مزید کہا کہ ہم جب حلف اٹھاتے ہیں تو یہ عہد کرتے ہیں کہ کوئی راز فاش نہیں کرنا ہے لیکن سائفر لہرانا عمران خان کی بڑی غلطی تھی ، سائفر لہراکر اس نے غداری کی اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے پرویزخٹک نے کہا کہ عمران پر سائفر کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا چاہیے ،جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی اس نے سوچا کہ ملک کو نہیں چلنے دوں گا، عمران خان کا خیال تھا کہ ملک میں انتشار پھیلاﺅ ں گا اس لئے دیڑھ سال تک انتشار پھیلاتارہا،جس سے ملکی معیشت پر اثر ہوا سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملوں کے لئے الگ ٹیم بنائی گئی تھی عمران خان چاہتاہے کہ فوج کمزور ہوجائے پرویزخٹک نے کہا کہ عمران خان چاہتا تھاکہ 9 مئی کو لوگ مرے اور فوج میں بھی انتشار ہوجائے ،ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کے حق میں کوئی سیاست دان نہیں تھا ہم نے عمران خان کو سمجھایا کہ صوبائی اسمبلی نہ توڑی جائے لیکن عمران خان اپنے سے آگے کسی کو برداشت نہیں کرتا لہذا سائفر لہرا کر عمران خان نے ایسا کام کیا جو غداری میں آتا ہے،اسکو اس غلطی کی سزا ضرور ملنی چاہئے،

  • میری نارضگی مریم نواز سے نہیں پارٹی کے سیاسی سوچ سے ہے،شاہد خاقان عباسی

    میری نارضگی مریم نواز سے نہیں پارٹی کے سیاسی سوچ سے ہے،شاہد خاقان عباسی

    میری ناراضگی مریم نواز سے نہیں پارٹی کے سیاسی سوچ سے ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم میری چھوٹی بہن ہے، نہ اختلاف ہے نہ ناراضگی ہے۔ میں ایک سیاسی سوچ کی بات کررہا ہوں، جو سوچ میری جماعت نے اپنائی ہے اس سے اتفاق نہیں کرسکتا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے، میری جماعت کی اقتدار کی سوچ ہے، ہمیں اقتدار کو علیحدہ رکھنا ہوگا۔انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ موجودہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ انتخابات میں تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے، سیاسی جماعتوں کی اصل ذمہ داری آگے کے راستے کا تعین کرنا ہے، اس پر کام نہیں کر رہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اگر پہلے سے یہ تاثر ہو کہ کوئی فیورٹ ہے تو اس سے الیکشن میں ابہام پیدا ہوتا ہے۔ اگر ہم فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو مطلب الیکشن شفاف نہیں ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پرالزامات لگاتی ہیں کہ وہ فیورٹ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو خاموشی ترک کرکے عوام کو اپنی سوچ کے متعلق بتانا چاہیے کہ وہ ملک و سیاست کو کس سمت لے جانا چاہتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ملک آئین کے مطابق چلے گا، کسی غیر آئینی معاملے کا حصہ بنیں گے تو خرابی پیدا ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں سے زبردستی نااہل کروایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عمران خان کو سزا حقائق کی بنیاد پر ہوتی ہے تو اسے قبول کیا جائے گا اور اگر الٹے سیدھے مقدمات بنائے گئے تو نہ تاریخ اسے قبول کرے گی نہ ہی عوام مانیں گے۔

  • سندھ کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    سندھ کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    سند بھر میں آج کلچر ڈے منایا جارہا ہے، سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ اجرک ٹوپی ظاہر کرتی ہے کہ ہم سندھی ہیں اور اپنے صوبے اور اس کے کلچر سے پیار کرتے ہیں۔ یہ دن ہم ہر سال خصوصی طور پر مناتے ہیں۔

  • نگران وزیر داخلہ کا چلاس واقع پر دلی افسوس کا اظہار

    نگران وزیر داخلہ کا چلاس واقع پر دلی افسوس کا اظہار

    وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گلگت بلتسان بس فائرنگ کے واقعے پر شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے،ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،دہشت گردوں کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کر دیتی ہیں،ملک دشمن گلگت بلتستان جیسے پرامن علاقے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی قوم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں حملہ آوروں نے مسافر بس کوفائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملنے والی معلومات کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے بس پر بندوق سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بس آگ لگ گئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نشانہ بننے والی بس وادی غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کے قصبے چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
    صورتحال پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور ایک گھیرا قائم کر کے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • غزہ: اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر حملوں کا آغاز

    غزہ: اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر حملوں کا آغاز

    اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر انسانیت سوز مظالم کا آغاز کر دیا ہیں۔ جبالیہ کیمپ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں پربمباری کر دی۔غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 60 فیصد مکانات اور رہائشی یونٹ تباہ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیاہے۔7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 15 ہزار 207 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار 650 سے متجاوز ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین کی ہے۔غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے انسانیت سوز مظالم پھر شروع کر دیے، جبالیہ کیمپ اور خان یونس میں دو رہائشی عمارتوں پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 250 جبکہ دیگر واقعات میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
    اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں محصور متاثرین کیلئے رفاح کراسنگ سے عالمی انسانی امداد کی ترسیل پر ایک روز کی بندش کے بعد عالمی دباؤ کے بعد امدادی سامان کے 50 ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے، اسرائیل نے قطر سے اپنے مذاکرات کار بھی واپس بلا لیے ہیں۔ اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور تمام یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا نہیں کیا۔اسرائیلی وزیردفاع نےحماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں۔جواب میں حماس نے اسرائیلی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین اور بچوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

  • دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر  پر ہیں

    دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر ہیں

    پنجاب میں فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے ، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سر فہرست ہے ، بارش کے بعد فضائی آلودگی میں واضح کمی آئی لیکن اب پھر سے شہرِ لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 221 ریکارڈ کی گئی، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 308، کینٹ پولوگراؤنڈ263، ایچی سن کالج میں شرح 185، شاہراہ قائداعظم میں 373، جوہرٹاؤن 189،فداحسین ہاؤس میں شرح 230 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کے تحت کاروائیاں شہر میں آلودگی کی شرح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونے لگیں، اے کیو آئی کی مجموعی شرح میں کمی ہونے لگی، وہیں دسمبر نے سردی میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دئیے،جسکا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کیخلاف انکوائریز، مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت لازم قرار دے دی گئی۔ سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے، ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کو دیدیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور گریڈ 17 کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیدیا گیا، اختیارات میں کمی کا حکومت پنجاب نے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور گریڈ 20 کے افسر کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل چیف سیکریٹری سے اجازت لینا ہوگی، سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کیلئے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی، اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے تین رُکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں چند سرکاری ملازمین کی گرفتاری پر کیا گیا تھا اور نگراں وزیر اعلیٰ نے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کی سمری منظور کی تھی۔