Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • وزیراعظم ڈیم فنڈمیں جمع رقم سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع

    وزیراعظم ڈیم فنڈمیں جمع رقم سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع

    نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنز کے یوٹیلٹیز اخراجات میں کمی لانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز کی مد میں وزارتیں اور ڈویژنز سالانہ 10 ارب روپے سے زائد خرچ کرتی ہیں یہ اخراجات یقینی طور پر بڑھ گئے ہیں، ہر وزارت کے سیکرٹری کو چاہیے کہ بجلی، گیس اور پانی کی کھپت میں کمی لائی جائے، یوٹیلٹیز میں کمی لانے کے لیے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز کو ہدایت جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بجلی کی لاگت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹ میں وفقہ سوالات کے دوران سینٹر مشتاق احمد،رخسانہ زبیری کے سوالات کے جواب میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایوان کو بتایا کہ سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ مختلف وزارتیں اور ڈویژن یوٹیلٹی بلز کی مد میں سالانہ 10 ارب روپے خرچ کرتی ہیں، یوٹیلٹیز کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

    علاوہ ازیں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے وزیراعظم فنڈ ڈیم میں جمع رقم سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایوان میں پیش ہوئیں اور انہوں نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ26 جولائی 2023 تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 11 ارب 46 کروڑ 69 لاکھ 37 ہزار 658 روپے موصول ہوئے ۔
    وزیر خزانہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس فنڈ پر سرکاری منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں، اس وقت فنڈ کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 620 روپے ہیں۔نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈیم فنڈ سے اس وقت تک کوئی رقم باہر نہیں نکالی گئی، رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جا سکے گی۔

  • وفاقی کابینہ کی کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا،ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے، اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں،وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی.وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے.

    وفاقی کابینہ نے 14 نومبر، 2023 کو منعقد ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور (CCLC) کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی. وفاقی کابینہ نے 15 نومبر، 2023 کو منعقد ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی.

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کونسل کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی میں پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا ہے۔اجلاس میں نگران کابینہ کے ارکان، نگران صوبائی وزراء اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا کو مختلف وزارتوں نے متعین شدہ اہداف کے بر وقت حصول میں سہولت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اب تک کے اقدامات پر پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔اجلاس میں ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا.

  • نیب  کی ٹیم  عمران خان سے تفتیش کے بعد روانہ

    نیب کی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد روانہ

    ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کی قیادت میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 6 گھنٹے تفتیش مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی۔ نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روآنہ ہوگئی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 گھنٹے تفتیش کی۔ نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے۔ واضح رہے کہ نیب نے چئیرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی.

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ اٹک پولیس 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے پہنچی تو عمران خان نے اُن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اٹک پولیس ٹیم راولپنڈی جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

  • پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے،پرویز خٹک

    پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے،پرویز خٹک

    لوئر دیر تالاش میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی اور ایک شمولیتی جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین دل سے ضلع دیر کے عوام کا شکر گزار ہیں ،لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ میرے نزدیک مراد سعید اور تحریک انصاف پاکستان کے مجرم ہیں۔
    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا، مگر عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں نے ملک کو قر ضوں میں دبا دیا لیکن ہم ملک میں امن اور بیرونی قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔


    اُن کا کہنا تھا کہ ہم 30 سال سے قرض لیے جارہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم جاگ جائے ، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی اور موٹر ویے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔
    اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وائس چیئرمین محمود خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان شمولیتی جلسہ پر تمام منتظمین کے دل سے مشکور ہیں ۔محمود خان نے کہا کہ دیر کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ ہے ۔ دیر یونیورسٹی کی اپگریڈشن میڈیکل کالج اور روڈز کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دئیے ۔محمود خان کہ دیر موٹر وے کے لیئے 5ارب روپے زمین کیلئے رکھےاور چند مہینے کے بعد انشاء اللہ صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی حکومت ہوگی اور پرویز خٹک وزیر اعلیٰ ہونگےسابق وزیر اعلی نے کہا کہ مخالفین کو کہنا چاہتا ہوں کہ عوام کو منشور کے مطابق کام چاہیے کسی کے پیچے باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ہمارا وعدہ ہے کہ علاقہ دیر انشاء اللہ ترقی ضرور کرے گا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی جانے کاا مکان

    سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی جانے کاا مکان

    سابق صدر آ صف علی زرداری کا دبئی جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی آج اسلام آباد سے دبئی روانگی کا امکان ہے۔

    بلاول زرداری دبئی پہنچ گئے


    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچیں گے۔
    واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے دبئی چلے گئے ہیں۔

  • اوگرا  نے درآمدی  ایل ا ین جی کی قیمت بڑھا دی

    اوگرا نے درآمدی ایل ا ین جی کی قیمت بڑھا دی

    اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا .سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جس کی نوٹیفیکشن جاری کر دی گئی ہے ،جو اکتوبر میں 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
    سوئی سدرن کیلئے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن اور سدرن کیلئے ایل این جی سیل پرائس 0.16 ڈالر مہنگی ہوگئی۔

  • بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے بیچ کوئی اختلاف نہیں ،شازیہ مر ی

    بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے بیچ کوئی اختلاف نہیں ،شازیہ مر ی

    بلاول بھٹو زرداری ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے، وہ وہاں جاتے رہتے ہیں۔ پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول اور آصف علی زرداری کے اختلافات کی خبریں من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ اس بار بلاول بھٹو کی دبئی روانگی کی خاص وجہ نہیں ہے، وہ اپنا دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔
    شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو وطن واپس آکر 30 نومبر کو کوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کریں گے۔ آصف زرداری کے انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ 4 پیز والی پیپلز پارٹی آمریت کے جبر میں بنانا پڑی تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ آمروں نے بینظیر بھٹو شہید کو انتخابی سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی تھی، تب 4 پیز والی پارٹی بنی۔

  • ذکاء اشرف کا  آسٹریلیا کے دورے سے قبل کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار

    ذکاء اشرف کا آسٹریلیا کے دورے سے قبل کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پنڈی میں تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پریکٹس کر رہی ہے۔ ان کی آمد پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر وقت گزارا ، نامور کھلاڑیوں کے ساتھ اہم بات چیت کی جس میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ، اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی شامل تھے۔
    ٹیم کی نئی انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، پی سی بی کے سربراہ ن ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور آگے آنے والے چیلنجز کے لیے ایک پرامید لمحہ قرار دیا،


    انہوں نے بابر اعظم اور شاہین جیسے کھلاڑیوں کے کردار کو قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون کھلاڑی کے طور پر ملک کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین نے ملک کے لیے جو کچھ کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
    محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں شاہین شاہ آفریدی پر فخر ہے۔ہمارا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے، شاہین؛ آپ ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں،” اشرف نے اختتام کیا۔

    آسٹریلیا ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ)، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں.

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کل سے کراچی میں شروع ہوگا ، اٹھارہ ٹیمیں شریک، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کل سے کراچی میں شروع ہوگا ، اٹھارہ ٹیمیں شریک، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی جمعہ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں اٹھارہ ٹیمیں شریک ہیں جن کے میچز چار مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براڈکاسٹ ہونگے جبکہ غیرممالک کے لیے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک دن میں دو میچز( ڈبل ہیڈر) سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے شروع ہونگے جن کے ٹاس ڈھائی بجے اور ساڑھے سات بجے ہوا کریں گے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے اس موقع پر حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔
    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں 32گروپ میچز ہونگے جو 24سے 28 نومبرتک کھیلے جائیں گے جس کے بعد سپر8 کا مرحلہ ہوگا۔
    اٹھارہ ٹیموں کو چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔

    گروپ اے۔ لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلوز، لاڑکانہ اور کوئٹہ

    گروپ بی۔ لاہور بلوز، کراچی وائٹس، اسلام آباد، حیدرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی۔

    گروپ سی۔ راولپنڈی، ایبٹ آباد، فیصل آباد اور بہاولپور۔

    گروپ ڈی۔ ملتان، سیالکوٹ، فاٹا اور آزادجموں کشمیر۔

    جس کے مطابق پہلے روز لاہور وائٹس کا مقابلہ لاڑکانہ سے اور کراچی بلوز کا مقابلہ پشاور سے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔گروپ بی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد سے اور حیدرآباد کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ گروپ سی میں راولپنڈی کامقابلہ ایبٹ آباد سے اور فیصل آباد کا مقابلہ بہاولپور سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔گروپ ڈی میں ایچ پی سی اوول میں ملتان بمقابلہ سیالکوٹ اور فاٹا بمقابلہ آزاد جموں کشمیر ہوگا۔
    ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو یکم سے آٹھ دسمبر تک راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز 9 دسمبر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے کھیلے جائیں گے۔ فائنل 10 دسمبر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔
    فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے رنرزاپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو ڈھائی لاکھ روپےملیں گے۔اتنی ہی رقم تین مختلف ایوارڈز، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کے لیے رکھی گئی ہے۔
    سپر ایٹ مرحلے کے ہر مین آف دی میچ اور سیمی فائنلز کے پلیئر آف دی میچ کو پچیس ہزار روپے جبکہ فائنل کے پلیئر آف دی میچ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔
    پی سی بی کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ چھ ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا جو سندھ کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کو آٹھ ہراکر پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم جو لگاتار دو ٹورنامنٹ جیتی تھی اس شکست کی وجہ سے ہیٹ ٹرک نہیں کرپائی تھی۔

  • انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی نے اپنے کام کے بوجھ اور فٹنس کو سنبھالنے کے لیے 2024 کے ایڈیشن سے آپٹ آؤٹ کیا ہے۔ چنائی سپر کنگ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں، انہوں نے بین کے فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا۔ تاہم، سپر کنگز نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا وہ اسٹوکس کو اپنے روسٹر سے جاری کریں گے۔ آئی پی ایل نے فرنچائزز کے لیے 2024 کے سیزن کے لیے اپنی برقراری اور ریلیز کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی ہے۔ اگر سٹوکس کو فارغ کیا جاتا ہے ، تو سپر کنگز انہیں آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سے پہلے رکھنے کا اختیار برقرار رکھے گی۔


    سٹوکس نے ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے، لہذا اس کی واپسی کی ٹائم لائن اس کی بحالی پر منحصر ہوگی، فیصلے ECB کے ساتھ مل کر کیے جائیں گے۔ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران، سٹوکس، جو سپر کنگز کے لیے INR 16.25 کروڑ (تقریباً 1.98 ملین امریکی ڈالر) میں سب سے مہنگی خریداری تھی،لیکن چوٹ کی وجہ سے صرف دو کھیل کھیلے، 15 رنز بنائے اور صرف ایک اوور بولنگ کیا۔ ان کے بائیں گھٹنے کی چوٹ، فروری میں انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بڑھ گئی تھی، اس نے ان کی شرکت کو محدود کر دیا تھا۔سپر کنگز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے اس سے قبل ٹیم کا ارادہ ظاہر کیا تھا کہ اسٹوکس کے مکمل فٹ ہونے تک انہیں باؤلنگ کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

    سٹوکس ون ڈے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد ہندوستان میں حالیہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے شاندار بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے۔ انگلینڈ کے چیلنجنگ ٹورنامنٹ کے باوجود، اس نے نمایاں کردار ادا کیا، نو میں سے چھ کھیل کھیلے اور ڈیوڈ ملان سے پیچھے رہ کر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ختم ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں باؤلنگ نہ کرنے والے اسٹوکس نے چھ اننگز میں 304 رنز بنائے، جس میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی، جس میں 64 (بمقابلہ آسٹریلیا)، 108 (بمقابلہ ہالینڈ) اور 84 (بمقابلہ پاکستان) کے اسکور تھے۔ 89.14 کے اسٹرائیک ریٹ پر اوسطاً 50.66 شامل ہیں،

    اس وقت انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان اسٹوکس کا مقصد ہندوستان میں 25 جنوری سے 11 مارچ تک شیڈول پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہونا ہے۔
    اسٹوکس نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے آخری میچ کے بعد کہا تھا۔”میں نے اپنے آپ کو جلد صحت یاب ہونے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے کرکٹ سے بہت زیادہ محنت کی ہے اور کرسمس اور سب کچھ آنے کے ساتھ، میرے لیے سب سے اہم چیز اس گھٹنے کو درست کرنا اور جانے کے لیے تیار اور تیار رہنا ہے۔ ہندوستان میں اس ٹیسٹ سیریز کے لئے،”