Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ورلڈ کپ میں شامی کی کارکردگی شاندار رہی،عبدالرزاق

    ورلڈ کپ میں شامی کی کارکردگی شاندار رہی،عبدالرزاق

    پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا بورڈ ناراض ہوا تھا۔ عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم نے ٹی20 میں اچھی اننگز کھیل رکھی ہیں، وہ اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں ہی کو اچھا کھیلتا ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت کے محمد شامی نے شاندار بولنگ کی ہے۔

  • ایم کیو ایم رہنماؤں کا پی پی پی کو جواب

    ایم کیو ایم رہنماؤں کا پی پی پی کو جواب

    ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پی پی پی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مردہ گھوڑا کہنے والے صرف ٹاؤنز کے اجتماعات دیکھ لیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے کم نہیں ہے، کراچی کے لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے سعید غنی کو جواب دیا کہ جو ہمیں مردہ سمجھ رہا ہے اسے کہو "میں مرا نہیں ہوں”۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا بسترا گول ہو رہا ہے، ابھی تو ہماری ریہرسل ہو رہی ہے، تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑیں گے، غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کرنا ہے، نوجوان قیادت کو بہت جلد سامنے لانا ہے۔
    انیس قائم خانی نے بھی پیپلز پارٹی کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 15 سال سے حکمران جماعت، شہر کے شہر تباہ کر دیئے۔ 18 ویں ترمیم میں تین ترامیم کی جائیں، میئر کے محکمے لکھے جائیں، فنڈز ایک ہزار ارب سے زیادہ جو وزیر اعلیٰ کو ملتے ہیں اس میں ترمیم ہو کہ پیسے شہروں میں تقسیم ہو کر وہاں جائیں، تیسری ترمیم یہ کہ جب تک بلدیاتی الیکشن نہ ہوں جنرل الیکشن بھی نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ اسی صورت میں دینگے جب تین آئینی ترامیم ہونگی، ان تین ترامیم کا مسودہ جلد آپ کے ہاتھوں میں ہوگا، حکمران جماعت نے کراچی، حیدرآباد کا حال بھی لاڑکانہ جیسا بنا دیا، اب ان کے چئیرمین کو بھی ایم کیو ایم کی یاد آ رہی ہے۔
    انیس قائم خانی نے کہا کہ 2016ء کے بعد انہیں لگا ایم کیو ایم ٹوٹ رہی ہے، 2023ء میں سارے اختلافات بھلا کر ہم ایک ہوگئے، کراچی کے جلسے سب نے دیکھ لیے، حیدرآباد میں جلسہ ہو یا نہ ہو یہ ہمارا شہر ہے۔
    واضح رہے کہ پی پی پی کے رہنماسعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہمیشہ سیاسی مخالفین کے نشانے پرہوتی ہے، اس شہر میں وہ ہمیں اپنا سب سے بڑا حریف سمجھتے ہیں لیکن ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی ٹکٹ پرکراچی کے تمام حلقوں سے مضبوط امیدار اتریں گے، ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم بالکل فارغ ہوچکی، ان کی مثال مردہ گھوڑے کی ہے ، وہ سہارے تلاش کررہے ہیں، ہمیں ہرانے کی تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔

    مزید کہا کہ ہم وفاق میں حکومت بنائیں گے، پی پی کے خلاف کوئی بڑا اتحاد نہیں ہے، پہلے بھی یہ اتحاد بنتے رہے ہیں، کچھ حاصل نہیں ہوا سندھ میں ہمارے مخالف بھی کہتے ہیں وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے، سندھ اور کراچی میں پہلے سے زیادہ نشتیں لیں گے۔

  • ہم کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہیں ،نگران وزیر اعظم

    ہم کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہیں ،نگران وزیر اعظم

    ہم غیر جانبدار انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہیں، نگران وزیر اعظم انوار الحق کا نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران گفتگو . الیکشن کے انعقاد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے،ہمیں مایوسی کی کیفیت کی جانب نہیں جانا چاہیے،سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کے دوران ووٹرز کی ہمدریاں حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے بیانات دئیے جاتے ہیں جن پر جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔
    انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ وہ فواد حسن فواد کو اس وقت سے جانتے ہیں کہ جب وہ ڈپٹی کمشنر کے طور پر بلوچستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے،اس وقت کے وزیراعلی بھی انہیں بہت زیادہ پسند کرتے تھے تو اب سیاسی جماعتیں انہیں اس وقت کے وزیراعلی کے ساتھ کیوں نہیں منسوب کرتی ؟میں انہیں اس وقت سے جانتاہوں اور میں ایک بیوروکریٹ کی حیثیت سے ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور میں نے کابینہ میں انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کابینہ میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی شمولیت پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا کہ فواد حسن فواد نہایت قابل اور بہترین فرد ہیں ،وہ عزت اور حمیت والے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فرض شناس سول سرونٹ کے طور پر بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں۔

    نگران وزیر اعظم نے غزہ اسرائیل تنازع پر کہا کہ امت مسلمہ کی جانب سے اس مسئلے پر خاطر خواہ آواز بلند کی گئی تاہم اس حوالے سے اس طرح سے اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے جس طرح کیے جانے چاہیے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ہر کسی نے انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں کوششیں کیں،کبھی یہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا تو کبھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔
    اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ نے واضح کیا کہ پاکستان میں خالص طور پر اسرائیلی مصنوعات کی نہ ہی امپورٹ ہوتی ہے اور نہ ہی پاکستانی مصنوعات اسرائیل ایکسپورٹ کی جاتی ہے ،پاکستان میں جن مصنوعات اور ریسٹورنٹ چینز کو اسرائیل سے جوڑا جارہا ہے وہ مقامی کارپوریٹ سیکٹر کی ہے جس کے ساتھ ہزاروں مزدوروں کا روزگار جڑا ہے ہم اس طرح کے اقدامات سے ان کے گھر کے چوہلے ٹھنڈے نہیں کرسکتے۔

    ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے میں بہتری کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے کہا کہ دو ڈھائی ماہ میں حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث ڈالر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے،ہم نے ڈالر کی نہ صرف غیر قانونی اسمگلنگ روکی بلکہ ان تمام تر عوامل کو بھی محدود کردیا جو ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کا باعث بن رہے تھے۔

    ملک بھر سے غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی کے حوالے سے نگران وزیراعظم نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہم پر کسی بھی حوالے سےکوئی دبائو نہیں ہے،یہ فیصلہ ہم نے اپنے ملک کی سالمیت کے لیے کیا تاہم اس تاثر کازائل کیے جانا ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک سے افغانوں کو جبری طور پر بے خل کررہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہے،ہم جن افغانوں کو یہاں سے بھیج رہے ہیں اگر وہ دستاویزات کے ساتھ پاکستان آئیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

  • ذکاء اشرف پی ایس ایل کو  یو اے ای کیوں لے جارہا ہے؟

    ذکاء اشرف پی ایس ایل کو یو اے ای کیوں لے جارہا ہے؟

    سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پہلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی تباہی پھیر دی اور پی ایس ایل کے میچز یو اے ای لے کر جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد میر نے کہا کہ پی سی بی کا یہ جو عارضی سیٹ اپ ہے اور ذکاء اشرف سے کوئی پوچھے کہ انہیں کون کہہ رہا ہے کہ فروری میں ملک کے حالات خراب ہوں گے اور پی ایس ایل کو یو اے ای میں کرایا جائے۔

    حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے فرنچائزز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو بیرون ملک کروانے کی حمایت کریں۔ بعض فرنچائزز اس کی مخالفت کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اخراجات بڑھ جائیں گے اور یو اے ای میں میچز دیکھنا والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔

  • ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

    ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    ایف بی آر حکام کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوٹس ملنے پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹے جائیں گے اور ان کی موبائل فون سمیں بھی بلاک کی جائیں گی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وزیراعظم نے حالیہ اجلاسوں کے دوران ٹیکس فائلرز کی موجودہ تعداد میں اضافہ اور ریونیو کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمعہ کے روز 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے دفاتر نوٹیفائی کردیئے۔ اس نئے اقدام سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ان دفاتر کی سربراہی ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کریں گے جن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ نان فائلرز اور سٹاپ فائلرز پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا انفورس کریں۔

    ان دفاتر کے قیام سے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی تاکہ تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ ان نئے دفاتر کی سربراہی BS-17/18 کے ان لینڈ ریونیو کے افسران کریں گے۔ یہ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔ جو ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بھاری اخراجات اور اثاثوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں اہم معلومات رکھتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان ابھی تک ٹیکس ریٹرن کی رجسٹریشن اور فائلنگ سمیت ٹیکس کے نظام سے بچنے اور دور رہنے میں کامیاب رہے ہیں۔
    اس مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹولز میں سے ایک انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا سیکشن 114B ہے۔ جو جاری کئے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف محکمے اور ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی اشتراک اور مدد مانگی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
    اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس قوانین کو نافذ کرنے میں ایف بی آر کی صلاحیت کو تقویت ملے گی بلکہ مخصوص دفاتر قائم کرنے سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں بھی سہولت ملے گی۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ کی پارٹی صدر سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی.


    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، اور مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان شاءاللہ، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شاءاللہ مہنگائی ختم کریں گے،
    شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، ان شاءاللہ، پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی،

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جبری لاپتہ کیے گئے کارکنان اور ذمہ داران کی فوری بازیابی و رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بلے کے نشان سے محروم کرنے کی کوشش شرانگیز منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے محفوظ فیصلوں کے ذریعے انصاف کے دروازے بند کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جھوٹی پروپیگنڈا مہم چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سے دستبردار کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔
    اس موقع پر کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متنازعہ عدالتی کارروائی کے ذریعے انصاف سے محروم کرنے کی مذمت کی .
    کمیٹی نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کی اقتدار تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کی ریاستی کوششیں تباہ کن ہیں۔ اجلاس میں انتخابات میں شرکت اور امیدواروں کے تعیّن کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

  • پشاور پولیس کا  خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار  کرنے والی خبر کی تردید

    پشاور پولیس کا خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار کرنے والی خبر کی تردید

    پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ خدیجہ شاہ کی گرفتاری سے متعلق پشاور پولیس کی کوئی آپریشنل ٹیم لاہور نہیں گئے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق پی ٹی آئی ورکر کی گرفتاری سے متعلق پشاور پولیس کی لاہور جانے اور آپریشن سے متعلق میں کوئی حقیقت نہیں،

    واضح رہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے حوالے سے میڈیا پر خبر چلی تھی کہ پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور آئے گی ،خدیجہ شاہ لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکی ہیں ۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس حملہ کیس اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پہلے ہی نامزد ہو چکی ہیں ۔

  • سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

    سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔
    سہیل تنویر نے 2007 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 2 ٹیسٹ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز اسکور کیے۔

    سہیل تنویر کا پہلا اسائنمنٹ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہوگا جو آٹھ سے سترہ دسمبرتک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔


    سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

    وہ ینگ ٹیلنٹ میں یقین رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ کامیابی کے لیے گراس روٹ لیول سے انٹرنیشنل لیول تک ایک پاتھ وے تیار کیا جائے ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔

  • کوئٹہ سپر لیگ اختتام پزیر، سیکرٹری کھیل نے انعامات تقسیم کیں

    کوئٹہ سپر لیگ اختتام پزیر، سیکرٹری کھیل نے انعامات تقسیم کیں

    سیکرٹری جاوید شاہوانی نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے
    سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کوئٹہ بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن کامیاب کوئٹہ سپر لیگ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہے،اس کے ساتھ ہی لیگ کے رنراپ و ونراپ ٹیموں کو بھی سیکرٹری کھیل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کرے گے.