Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۵ وکٹوں سے شکست دے دی،

    ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۵ وکٹوں سے شکست دے دی،

    ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۵ وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۴۵ نرز سکور کئے،جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اسانی سے ۳۸ گیندوں سے پہلے ہی میچ اپنے نام کر دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی  44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز  کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیمسن 54 رنزبناکرریٹائرڈ آؤٹ ہوئے،جمی نیشم 33 اور ٹام لیتھم نے 18 رنزبنائے۔

    پاکستان کے اسامہ میر 2،محمد وسیم،سلمان آغا اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 212 رنز پر گر گئی ،نیوزی لینڈ اب تک 27 اوورز کا میچ کھیل چکا ہے

    پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری،دوسری وکٹ 190 رنز پر گر گئی ،

    پہلی اننگز

    ائی سی سی ورلڈکپ كے ورم اپ میچ میں نیوزی لینڈ كے خلاف پاكستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 346 رنز بنالیے۔ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کااغاز خوشگوار نہ ہو سکا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔  محمد رضوان نے شاندار سنچری سکور کی اور 94 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 84 گیندوں پر 80 رنزبنائے۔ سعود شکیل نے 53 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز جڑی۔ عبداللہ شفیق نے 14 ، شاداب خان نے 16، افتخار احمد نے 7 اور امام الحق نے 1 رنز بنایا۔

  • ٓائی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن برقرار

    ٓائی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔  ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کپتان دنیا کے بہترین بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہی آئے ہیں۔ اور ٹاپ ٹین میں پاکستان کے مزید دو بلے باز بھی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم کے بعد بھارت کے بہترین بلے باز شبھمن گل صرف 10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے راسی وین ڈیر ڈوسن، چوتھے نمبر پر آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر اور قومی ٹیم کے اوپنرامام الحق پانچ ویں ہیں۔

    بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست بابر اور گل کے درمیان مقابلہ ورلڈ کپ کے چھ ہفتوں تک جاری رہے گا، جوڑی کو اپنے قریبی حریفوں پر زبردست برتری حاصل ہے۔

    جنوبی افریقہ کے ہارڈ ہٹر رسی وین ڈیر ڈوسن (743 ریٹنگ پوائنٹس) بلے بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں اور سرکردہ جوڑی سے 100 سے زیادہ پوائنٹس پیچھے ہیں، جب کہ آئرلینڈ کے نوجوان گن ہیری ٹییکٹر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور اس حقیقت کے باوجود کیریئر کی نئی اعلیٰ درجہ بندی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ان کی ٹیم کی ون ڈے سیریز کا بیشتر حصہ بارش سے متاثر ہوا تھا۔

    نئی رینکنگ کے مطابق دنیا کے بہترین بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا نمبر چھٹا ہے، ساتویں نمبر پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک اور انہی کے ہم وطن ہینرک کلاسن آٹھویں نمبر پر، بھارت کے ویرات کوہلی نویں اور پاکستان کے فخر زمان دسویں نمبر پر براجمان ہیں

  • چارسدہ، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    چارسدہ، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزمان گرفتار کر کے  گاڑی  کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برامد۔ ملزمان کے خلاف شبقدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع پشاور کے علاقہ مریم زئی متنی سے ہے، ملزمان اسلحہ پشاور سے براستہ شبقدرمانسہرہ سمگل کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کے مطابق چارسدہ محمد عارف کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت براستہ شبقدر اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کی جائے گی۔

    اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان نے ہمراہ دیگر پولیس افسران نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔پولیس نے 2 ملزمان بلال ولد شاہ نظر اور انار گل ولد صالح محمد ساکنان مریم زئی متنی کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسلحہ پشاور سے براستہ شبقدر مانسہرہ سمگل کر رہے تھے، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 6 کلاشنکوف، 7 بندوق، 4 رائفل، 1 ایم فور، 15 پستول، 56 میگزین اور مختلف نوعیت کے 14500 کارتوس مختلف بورشامل ہیں۔جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی،

    قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی،

    قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لےجایا جائے گا،۔حیدرآباد دکن میں پاکستانی شائقین بھی موجود شائقین کرکٹ بابراعظم اور شاہین آفریدی سمیت قومی کرکٹرز کے مداح نکلے حیدر آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی جھنڈا بھی نظر آیا پاکستانی ٹیم 7 سال بعد حیدرآباد دکن پہنچی قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہو گی قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچی ہے

    یاد رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اس سے قبل ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

     

  • پی سی بی کی جانب سے  قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تین سالہ مرکزی رابطوں کے معاہدے پر کامیابی سے بات چیت کی ہے جو کہ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک چلے گا۔ 25 کرکٹرز کو ایک اہم معاہدے کی پیشکش کی جائے گی جس میں ایک حصہ شامل ہوگا۔ آئی سی سی کی آمدنیپچھلے سال کے برعکس ریڈ بال اور وائٹ بال کے قومی معاہدوں کو ملا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے میچ جیتنے کے لحاظ سے کھلاڑیوں کا جائزہ لینے کے طریقے کے طور پر تجویز کیا تھا اور اس کا مقصد منصفانہ اور شفاف انتخاب کے عمل کو فروغ دینا تھا۔

    پی سی بی  نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان  کردیا ہے ۔کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 202 فیصد تک اضافہ کردیاگیا ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کو 3سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے جہاں ان کی تنخواہوں میں 202 فیصد تک کا اضافہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ریونیو میں بھی حصہ دیا گیا ہے۔3سالہ اس کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہو گا جس میں 25 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    گزشتہ کنٹریکٹ کے برعکس اس مرتبہ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کنٹریکٹ کو ضم کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو میچ میں فتوحات کی بنیاد پر جانچنا اور سلیکشن کے عمل میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا جہاں کیٹیگری اے میں صرف تین کھلاڑی شامل ہیں جن کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں 202 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کیٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور مراعات میں 144 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔کیٹیگری سی میں 2 جبکہ کیٹیگری ڈی میں 14 کھلاڑی شامل ہیں جن کی تنخواہوں اور مراعات میں بالترتیب 135 اور 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    کیٹیگری اے: بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی،کیٹیگری بی میں  فخر زمان، حارث رؤف، مام الحق، محمد نواز، شاداب خان اور نسیم شاہ،کیٹیگری سی: عماد وسیم اور عبداللہ شفیق،کیٹیگری ڈی میں  فیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

    سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہوں گے، انہیں انٹرنیشنل میچ فیس کی 50فیصد رقم ادا کی جائے گی۔

    کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان غیرملکی لیگز کے این او سی کے حوالے سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دو غیرملکی لیگز میں شرکت کی اجازت ہو گی۔تین سال کے معاہدے کے باوجود ہر 12 ماہ کے بعد ان 25 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سینٹرل کنٹریکٹ پایہ تکمیل پر پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان مالیاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

  • پی سی بی چئیر مین کا قومی کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار

    پی سی بی چئیر مین کا قومی کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار

    پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی انجریز اور تھکاوٹ کا شکار ہوئیں، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ میرےعہدہ سنبھالنے سے پہلے کھلاڑیوں کو این اوسی دے دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مختلف لیگز کے لیےمعاہدے ہوچکے تھے، زیادہ لیگزکھیلنےکی وجہ سےکھلاڑیوں کوانجریزہوئیں۔

    ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی بڑی عزت کرتا ہوں، تمام کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، بابراعظم بھی چاہتا ہے کھلاڑی پرفارم کریں، دعا ہےشاداب خان کی پرفارمنس بہتر ہو۔ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن جلد ہوں گے، جب قومی انتخابات ہوں گے تو ساتھ ہی ہمارے بھی ہوجائیں گے۔ ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 73 مقدمات درج

    خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 73 مقدمات درج

    خیبرپختونخوا کے پولیس نے  میں رواں سال ٓنے والے دہشت گردی اور  بھتاخوری کے 73 مقدمات درج کئے گئے، پولیس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق  رواں سال بھتا خوری کے درج واقعات میں 41 مقدمات کا سراغ لگالیا گیا، بھتہ کے درج مقدمات میں 32 کا سراغ نہیں لگا لیا جا سکا، دستاویز کے مطانق   سب سے زیادہ مقدمات پشاور ریجن میں میں 9 درج ہوئیں، درج مقدمات میں 224 ملزمان نامز ، 100 گرفتار ہے،دستاویز میں بتایا گیا ہے،بھتہ لینے والے 6 ملزمان ہلاک بھی ہو چکے ہیں، اسکے علاوہ پشاور   ریجن میں رواں سال سب سے زیادہ 26 کیسیز درج ہوئے، ضلع خیبر میں بھتے کے درج 10 واقعات میں سے کسی کا بھی سراغ نہیں لگایاجاسکا،دستاویز کے مطابق  چارسدہ اور سوات میں 6، 6 ، ہنگو میں بھتا کے 5 کیسیز درج ہوئیں اسی طر ح  نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 3،3 کیسیز درج،پولیس کے مطابق  پشاور ریجن میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہلکار بھتہ کالز میں ملوث ہیں،

  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے پنشن میں کروڑوں کا غبن

    خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے پنشن میں کروڑوں کا غبن

    پشاور خیبر پختونخوا  سرکاری ملازمین کی پینشن  میں کروڑوں روپے کی غبن کا ہوا ہے، ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل آفس بنوں کے گرفتار دو ملازمین عدالت میں پیش کئے گئے، احتساب ایڈمنسٹریٹیو جج یونس خان نے تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔ نیب پراسکیوٹر روح اللہ جان نے عدالت کو بتایا کہ   دونوں ملزمان بھائی ہیں اور ڈویژنل اکاونٹینٹ جنرل افس بنوں میں تعینات تھے ۔ اور دونوں نے دوران ملازمت سرکاری ملازمین کی پنشن میں غبن کی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ  ملزمان نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا ہے ۔  ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذاجسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالہ کیا جائے ۔جس پر عدالت نے  عدالت نےتفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کے حوالہ کردیا ۔

  • ایشین گیمز سکواش میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

    ایشین گیمز سکواش میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

    ایشیئن گیمز، اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا ٹیم ایونٹ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-2 سے شکست دی ,پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارتی کھلاڑیوں کو ہرایا تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ہار پر بھارتی کھلاڑی مہیش شکستہ دل ہو گئے،
    مہیش نے 1-3 سے ہارنے پر اسکواش ریکٹ کورٹ میں پھینک دیا اسکواش، ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا کل کویت سے مقابلہ ہو گا پاکستان کے عاصم خان کو ساروو گھوسل سے شکست ہوئی

  • گزشتہ ۹ ماہ میں کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟

    گزشتہ ۹ ماہ میں کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا؟

    خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد کی 9 ماہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،دستاویز کے مطابق  سیاحتی مقامات پر ملکی اورغیرملکی سیاح کی آمد پرمبنی رپورٹ جنوری2023 سے لیکر24 ستمبر2023پرمشتمل ہے،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ نوماہ کے دوران 3ہزار369 غیرملکی سیاحوں نے خیبر پختونخواکے سیاحتی مقامات کی سیر کی،  جو مجموعی طورپر 1 کروڑ11 لاکھ 20ہزار 535 سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیر وتفریح کیلئے آئے،دستاویز کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت امسال 22 لاکھ ساٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں، 282 غیرملکی جبکہ9 لاکھ 57ہزار 743ملکی سیاحوں نے سیروتفریح کیلئے دیر اپر کارخ کیا،دستاویز میں یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ  386 غیرملکی سیاحوں جبکہ26لاکھ 94ہزار396ملکی سیاحوں نے ملم جبہ کی سیر کی ہے،اسکے علاوہ   208 غیرملکی سیاح گلگت آئے جبکہ 34لاکھ 71ہزار 788ملکی سیاحوں نے گلگت کے پرفضاء مقامات کارخ کیا، اور  641 غیر ملکی سیاح چترال آئے جبکہ 33ہزار249ملکی سیاحوں نے چترال اپر کی سیر کی ہے،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ   1ہزار265غیرملکی سیاحوں جبکہ4لاکھ31ہزار383 ملکی سیاح چترال لوئر کی طرف گئے جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر کی، کاغان ناران میں 587 غیرملکی جبکہ 35لاکھ31ہزار976 ملکی سیاح سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوئے ہیں،ترجمان ٹوارزم آتھارٹی محمد سعد نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نئے مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کئے ہیں،  اس سال سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوگا، ترجمان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے مزید بتایا کہ  سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور  صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں،