Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاور، بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا

    پشاور، بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا

    پشاور بی آر ٹی کے نئے روٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ٹرانس پشاور روٹ چمکنی تا ملک سعد براستہ رنگ روڈ چلایا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق روٹ پر کل 19 سٹاپ ہونگے۔ سٹاپس میں چمکنی، سردار گڑھی، چغل پورہ، گورنمنٹ پرائمری سکول، پیر زکوڑی پل، موٹروے پل، کمبوہ اڈہ، پہاڑی پورہ، کبوتر چوک، ایم ایم سی ہسپتال، وزیر کالونی، اباسین یونیورسٹی، پتنگ چوک، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، عید گاہ، شاہی باغ، باچا خان چوک، ملک سعد شہید شامل ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ اس روٹ کے آغاز سے بی آر ٹی کے روٹس کی کل تعداد 14 ہو جائے گی۔ اس روٹ سے رنگ روڈ پر رہنے والے اور یونیورسٹیز کے طلبا کو سفری سہولت میسر ہوگی۔ بی آر ٹی نئے روٹ کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ظفر اللہ خان نے کیا۔
    اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ جناب ضیاالحق، سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ’مناسلو‘ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ نائلہ کیانی پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کے ہمراہ امیجن نیپال مہم کی ٹیم کا حصہ ہیں جو بیس کیمپ ون پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔انہوں نے مقامی ٹی وی کو بتایا تھا کہ وہ 21 ستمبر (آج) ماؤنٹ مناسلو سر کر لیں گی جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 9 بلند چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
    سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

  • پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی خیبر پختونخوا

    پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،آئی جی خیبر پختونخوا

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نےسنٹرل پولیس آفس پشاور میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    ضلع خیبر پولیس نے پروایکٹیو پولیسنگ کے ذریعے دہشت گردی کے خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کو بہت بڑی تباہی سے بچا کر ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جنہوں نے تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل نالہ خوڑ میں ایک کارروائی کے دوران لوڈر چنگ چی رکشہ سے 350 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے چنگ چی ڈرائیور کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کو گلے سے لگانے اور بارود کے ڈھیروں کے سامنے آہنی دیوار بن کر فرائض سرانجام دینے کی روایت خیبر پختونخوا پولیس نے ڈالی ہے اور ضلع خیبر پولیس نے بارود سے بھرا رکشہ پکڑ کر دلیرانہ اور مستعد پولیسنگ کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے جان پر کھیل کر عوام کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا کر فورس کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جو کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور فرائض سے لگن اور جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان کی مستعدی، جرات و شجاعت اور بروقت کاروائی کی تعریف کی ،

  • ضلع خیبر منشیات سمگلرز کے خلاف کاروائی،8 کلو آئس برآمد

    ضلع خیبر منشیات سمگلرز کے خلاف کاروائی،8 کلو آئس برآمد

    ضلع خیبر باڑہ پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 8 کلوگرام ائس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سلیم عباس کلاچی کے خصوصی احکامات پر منشیات سمگلنگ اور خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص جس سے 8 کلو گرام آئس برامد کر کے گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے،
    ایس ایچ اوباڑہ اکبرآفریدی کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر کی گئی ،
    انچارج سیکرٹری پل عبدالرازق نے پولیس جوانوں کے ہمراہ سیکرٹری پل کےمقام پرناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھےجس دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روکنےکااشارہ کیا گیاجامع تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 8 کلو گرام آئس برآمد کر کے ملزم لعل دان ولد مردان قوم زخہ خیل کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے باڑہ حوالات منتقل کر دیا ہے۔

  • کیا حارث رؤف ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے ہے؟

    کیا حارث رؤف ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے ہے؟

    قومی ٹیم کے اہم بولرحارث رؤف نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل این سی اے میں بولنگ دوبارہ شروع کر دی۔ فاسٹ بولرحارث رؤف کو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کے ساتھ مقابلے کے دوران جسم کے دائیں حصے میں تکلیف محسوس ہونے کے بعد بولنگ کرانا ناممکن ہوگیا۔ تاہم اب یہ اطلاعات ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈکےاعلان سے قبل میڈیکل پینل نے حارث رؤف کو ٹیم میں سلیکشن کیلئے فٹ قرار دے دیا ہے۔
    قومی کرکٹرنے نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) میں بولنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ اور جسمانی فٹنیس کا جائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے جائزے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
    پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
    واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیاکپ کے میچ میں فٹنس مسائل کاسامنا ہوا، انہیں بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف شروع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

  • پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    پشاور میں ایک دفعہ پھر پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی ہے ،دستاویز کے مطابق پانچ ستمبر کو قومی ادارہ صحت کو پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے پانی کے نمونے ارسال کئے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
    قومی ادارے صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نرے خوڑ سے سیوریج کے پانی کے نمونے 22 اگست کو لئے گئے تھے جبکہ نرے خوڑ کے سیوریج نظام میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو پوائرس تاحال موجود ہے۔
    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق بنوں سے ہے، گزشتہ سال 2022 میں پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • پاکستان ورلڈ کپ 2023 اسکواڈ  پی سی بی اب تک فیصلہ نہ کر سکا

    پاکستان ورلڈ کپ 2023 اسکواڈ پی سی بی اب تک فیصلہ نہ کر سکا

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے اعلان میں غیر متوقع تاخیر کا سامنا ہے، ایشیا کپ سے نکلنے کے بعد ٹیم انتظامیہ سر پکڑ کر مشاورت کے لئے بیٹھ گئی ہے۔فخر زمان اور شاداب خان سمیت پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اعتراض اس وقت سامنے آیا جب ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد گرین شرٹس بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ کھلاڑیوں نسیم شاہ، حارث رؤف اور امام الحق کی انجریز نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا اور آئندہ ایونٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب درد سر بنا دیا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکاء اشرف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کپتان بابر اعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ انہیں علاقائی ٹورنامنٹ میں ’ناقص حکمت عملی‘ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی عدم موجودگی نمایاں تھی۔
    بابر اعظم نے کہا کہ مسلسل سفر اور موسم نے ٹیم کی تیاریوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کپتان کے عہدے سے تبدیل نہ ہونے کا کہا اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی۔
    میٹنگ کے دوران ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے اسپنرز کے لیے علیحدہ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت تمام بورڈز کو میگا ایونٹ کے لیے 28 ستمبر تک اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دینا ہوگی۔

  • تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی محمد اعظم خان

    تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی محمد اعظم خان

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں وزیر اعلی کا ادارے میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات ہوئی ہے،محمد اعظم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ملک کا اثاثہ اور قابل فخر ادارہ ہے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صرف پڑھنے کی جگہ ہی نہیں بلکہ یہ تخلیقی سرگرمیوں کا مرکز ہے، وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ جی آئی کے انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائینسز، ڈیٹا سائینسز، منیجمنٹ سائینسز اور دیگر جدید علوم میں مہارت کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے، اس ادارے کے قیام کے لئے غلام اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر لوگوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، اعظم خان نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی معیار کے اس مادر علمی میں داخلہ لینا یقیناً نئے طلبہ کے لئے فخر کا مقام ہے، اس ادارے میں تعلیم و تربیت کے لئے جس قدر سازگار ماحول میسر ہے وہ بہت کم اداروں میں ہے، خواتین ہماری آبادی کا 50 فیصد سے بھی ذیادہ حصہ ہیں انہیں تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانا چاہیے، وزیر اعلی نے کہا طلبہ جان لیں کہ تعلیم صرف درسی کتابوں اور لیکچرز تک محدود عمل نہیں ہے،بلکہ تعلیم ایک مکمل شخصیت سازی اور کردار سازی کا عمل ہے، تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ادارے کے طلبہ اپنی عملی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے اصول پر عمل پیرا رہیں گے، طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،
    وزیر اعلی نے انسٹیٹیوٹ کے کلاسز رومز اور لیبارٹریز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل، سنیٹر سلیم سیف اللہ خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • 19 ویں ایشین گیمز خواتین کر کٹ ایونٹ بارش کی وجہ سے متاثر

    19 ویں ایشین گیمز خواتین کر کٹ ایونٹ بارش کی وجہ سے متاثر

    چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے ۔ اس نے2010 اور 2014کے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
    انڈیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ دو کوارٹرفائنلز جمعہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشاورتی عمل بغیر کسی نتیجے  کےختم

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشاورتی عمل بغیر کسی نتیجے کےختم

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے تشکیل کا مشاورتی عمل بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیاحتمی اعلان آج بھی نہ ہوسکا، پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا مشاورتی عمل طویل ہو گیا۔
    اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے لیے پی سی بی کا مشاورتی عمل طویل ہوگیا۔
    ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل آج تقریباً تین گھنٹے جاری رہا، مشاورتی عمل کے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمیں ذکاء اشرف کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی شریک ہوئی۔