خیبر پختونخوا کے نگران وزیر مواصلات و تعمیرات اور آبپاشی انجنئیر احمد جان خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں مختلف صوبائی فلیگ شپ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار،تکمیل کے ٹائم لائن اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بات چیت کی گئی،اجلاس میں نگران وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبے میں سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کیلئے انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت بڑے منصوبے پر کام جاری ہے، صوبے میں تاریخی عبادگاہوں اور قدیم تہذیبی مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے کئی سائٹس کا ترقیاتی کام مکمل کیا گیا ہے،نگران وزیر کو متعلقہ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں کو شہروں سے ملانے کے بڑے منصوبے کے تحت دیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ،سیلاب بحالی سڑکوں اور متاثر پلوں کی تعمیر منصوبے میں شامل ہیں، بریفنگ میں کہا گیا کہ 8 سالہ منصوبے کے تحت ضم اضلاع اور کئی بندوبستی اضلاع میں ضلعی اور تحصیل سطح کے کمپلیکسز تعمیر کئے جارہے ہیں ، پارسا اور یو ایس ایڈ پراجیکٹس کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 124 سکیمز مکمل کی ہیں،اجلاس میں نگران وزیر انجنئیر احمد خان نے بتایا کہ نگران حکومت کا کام ادارہ جاتی امور میں شفافیت لانا اور محکموں کو رولز کے تحت چلانا ہے،مواصلات و تعمیرات کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل میں ممکنہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے امور کو صحیح سمت میں آگے کی جانب تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،
Author: صدف ابرار
-

خیبر پختونخوا میں غیر ملکی فنڈز کے ذریعے تعمیری کاموں کا جائزہ اجلاس
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے، اجلاس میں صوبہ بشمول ضم اضلاع میں ڈونر فنڈز سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، محکمہ منصوبہ بندی کے حکام کی جانب سے ان منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ کے مطابق دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر عملدرآمد کی صورتحال بہتر ہے، جس پر وزیر اعلی نے منصوبوں پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، متعلقہ حکام کو ان منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی
نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے تحت ڈونر فنڈڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں، اور اگر کسی منصوبے پر عملدرآمد میں مسائل کا سامنا ہو تو تو انتظامی سیکرٹریز ان مسائل کی نشاندہی کرکے محکمہ منصوبہ بندی کو بروقت آگاہ کریں، اعظم خان نے مزید ہدایت کی کہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس عوامی مفاد کے اہم منصوبے ہیں ان پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں، کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس پر تعمیری کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ حکام کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، وزیر اعلی نئ احکامات جاری کرتے ہوئیں کہا کہ ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فارن فنڈز کے تحت کل 66 منصوبے شامل ہیں، ان منصوبوں کی کل مالیت 849 ارب روپے ہے، اور ان منصوبوں کے لیے رواں سال 114 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،
-

صوبے کے ہر بچے کو تعلیم دلوانا ہماری زمہ داری ہے،وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم
خیبر پختون خواہ کے نگران وزیر برائے ابتدائی وثانوی اور اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم جان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہماری اولین ترجیح سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور خصوصاً پرائمری سکولوں کے ہر کلاس کے لیے الگ استاد فراہم کرنا اور بچوں کی بہترین کردار سازی پر توجہ دینا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے اور ہم صوبے کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے تمام موجود وسائل بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرکایئوز و لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایشن آف بزنس پروفیشنل اینڈ ایگریکلچر وومن کے زیر اہتمام موبائل لائبریریز اور اوپن ایریا سکول فیز 2 کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اقبال، ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر بشریٰ رحیم اور دیگر اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے۔وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم جان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں مختلف موضوعات تیار کرنے کا ہوم ورک دیا جائے تاکہ وہ خود سے پڑھائی کرنے کے ساتھ ساتھ لائبریری سے بھی رجوع کریں۔ اسی طرح طلباء و طالبات کو ماڈرن ٹیکنالوجیز سے بھی روشناس کرایا جائے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے طلباء و طالبات کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔
وزیر تعلیم نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلباء وطالبات کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، ان کو بہترین اخلاقیات سے سکھائے اور انہیں رولز ریگولیشن کا پابند بنایا جائے اور ان میں برداشت کی صلاحیت کو اجاگر کر سکیں۔اسی طرح بچوں کو درس و تدریس کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ٹیکنیکل سکلز بھی سکھائے تاکہ ان کو پھر عملی زندگی میں آسانی ہو۔
-

پشاور،ضلع خیبر میں بھتہ لینے کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل
ضلع خیبر باڑہ میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت اور بھتہ لینے معاملے میں سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے ایس پی سی ٹی ڈی کے زیر نگرانی ہو گی، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، خفیہ اداروں کے اہلکار، ایس ایچ او تھانہ باڑہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جے آئی ٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
دوسری جانب بھتہ خوری میں گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اے ٹی سی جج محمد عادل خان نے دونوں اہلکاروں کو تفتیش کے لیے پانچ روزہ جسمانی پر سی ٹی ڈی پشاور کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق پولیس اہلکار عبد القدیر اور حیات پر بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے، دونوں نے باڑہ میں ایک بلدیاتی نمائندے کے گھر پر دستی بم پھینکا تھا، دستی بم سے دونوں اہلکار خود بھی زخمی ہوئے تھے۔
-

معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا
پشاور میں خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن آگاہی اور ایوارڈ تقریب، صوبائی وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی،اپنے خطاب میں بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ عوام آگاہ ہوگی تو حکومتوں کا احتساب آسان ہوگا، معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ اولین اور بہترین مثال حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قائم کی جب زیب تن لباس پر سوال کا جواب سائل کو موقع پر ہی دیا،انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عوام کو آگاہی ہونی چاہیئے تاکہ وہ حکومتی فیصلوں اور اقدامات کو پرکھ سکیں،فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے بتایا کہ نوجوانوں کو سسٹم پر اعتماد تب ہوگا جب میرٹ کی بالادستی ہو، نوجوانوں کو ان کے محنت کا صلہ ملنا چاہیے،انہوں نے کہا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں جو کچھ ہوا یہ باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے نوجوانوں کو محنت کا صلہ ملنا چاہیے، حکومت خیبرپختونخوا گوڈ گورننس پر عمل پیرا ہے، سرکاری معاملات میں شفافیت لائی جارہی ہے،بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے مزید کہا کہ آر ٹی آئی کمیشن میں 25000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، 23000 سے زائد نمٹائیں گئیں، کارکردگی تسلی بخش ہے،
-

قومی ٹیم کو فاتح کے طور پہ سامنے آنا ہو گا،بابر اعظم
کپتان بابر نے بھارت روانگی سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ فور ہمارے لیے ایک چھوٹا گول ہے، ہم فاتح کے طور پر سامنے آنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ ہم ورلڈ کپ سے پہلے کیمپ لگا سکیں کیونکہ ہم بہت طویل عرصے سے مسلسل کھیل رہے تھے۔ ہم کھلاڑیوں کو ایک وقفہ دینا چاہتے تھے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر واپس آئیں اور جیتنے کی بھوک کے ساتھ۔ جب آپ کو اتنی بھوک ہو تو آپ اچھا کھیلتے ہیں۔”ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اعزاز کو تسلیم کرتے ہوئے، اگرچہ وہ پہلے ہندوستان میں نہیں کھیلے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ورلڈ کپ کا سفر کرنے پر فخر ہے۔ اگرچہ ہم نے پہلے ہندوستان میں نہیں کھیلا ہے، ہم زیادہ دباؤ نہیں لے رہے ہیں۔ ہم نے اپنی تحقیق کی ہے اور ہم نے سنا ہے کہ حالات اسی طرح کے ہیں جیسے وہ دوسرے میں کھیلتے ہیں۔ ایشیائی ممالک، اس بار بطور کپتان سفر کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اس بار ٹرافی کے ساتھ واپس آئیں گے،
-

ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ہانگزو، پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیل کے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے برتری حاصل کی گئی جوکہ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔ کھیل کے 40ویں منٹ میں پاکستان کے نوجوان رائیٹ سٹرائیکر شاہزیب خان نے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 43ویں منٹ میں پاکستان کے لیفٹ سٹرائیکر محمد عماد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔ بنگلہ دیش نے کھیل کے 46ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرکے خسارے کو کم کیا۔ ڈریگ فلکر سفیان خان نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے نتیجہ میں تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول سکور کیا۔ کھیل کے 57ویں منٹ میں پاکستان کے ہونہار ڈریگ فلک سپیشلسٹ ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ تیز رفتار ڈریگ فلک لگا کر پاکستان کی جانب سے پانچواں گول سکور کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 06:00 بجے صبح کھیلے گی۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں دو میچوں میں مجموعی طور پر 16 گول سکور کرچکی ہے۔
-

ٹیم کے تمام کھلاڑی ایک خاندان جیسے ہوتے ہے،کپتان بابر اعظم
کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والے فائنل کے دوران اپنے اور شاہین آفریدی کے درمیان ہونے والی مبینہ زبانی تکرار سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران، بابر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میچ کے نتائج سے قطع نظر ٹیم کے ہر رکن کا احترام سب سے اہم ہے اور اسے بڑھایا جاتا ہے۔ اس نے کہا کہ احترام سب کو دیا جاتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ جب بھی میچ قریب ہوتا ہے اور ہم ہار جاتے ہیں تو اس حوالے سے ایک باقاعدہ ملاقات ہوتی ہے، لیکن کبھی کبھی اسے اس طرح پیش کیا جاتا ہے جیسے ہماری لڑائی ہوئی ہو۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ احترام سب کے لیے مستقل رہنا چاہیے۔ ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں،
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اور شاہین کے درمیان میچ کے بعد ٹیم میٹنگ کے دوران گرما گرم زبانی تکرار ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کپتان بابر نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جس سے شاہین کو بابر کی حوصلہ افزائی کرنے پر مجبور کیا گیا کہ وہ بابر کو ان لوگوں کی شراکت کا اعتراف کریں جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مبینہ طور پر اس تبادلے کی وجہ سے محمد رضوان نے صورت حال میں ثالثی کی۔
-

ہانگزو،شمالی کوریا ایشین گیمز میں حصہ لینے کو تیار
شمالی کوریا نے ہانگ زو ایشین گیمز میں شرکت کے لیے 280 کھلاڑیوں، کوچز اور عملے پر مشتمل وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے وفد کا پہلا حصہ، جس میں شمالی کوریا کی فٹ بال ٹیم بھی شامل تھی، 15 ستمبر کو چین پہنچا۔شمالی کوریا کے ایتھلیٹس تیراکی اور باکسنگ سے لے کر جمناسٹک، ریسلنگ اور خواتین کی باسکٹ بال تک کے کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 17 مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے لیے کھیلوں کے بین الاقوامی مرحلے میں ایک قابل ذکر واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس سے قبل بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، اس ملک کو کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے 2021 میں ٹوکیو سمر اولمپکس میں شرکت سے انکار کا نتیجہ تھیں۔ تاہم، آئی او سی کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد، شمالی کوریا ہانگژو ایشین گیمز میں شرکت کے لیے بے چین تھا۔ -

شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
شاہین آفریدی اور کی دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات شریک ہیں۔ تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان خصوصی طور پر پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں شریک ہیں۔شاہین آفریدی نے ولیمے پر کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔ اور ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے،
شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔شاہین اور انشاء آفریدی کیلئے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مہمانوں کا استقبال شاہین شاہ آفریدی کے والد اور بھائی کررہے ہیں۔۔
