Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کے کنٹریکٹ مذاکرات تاخیر کا شکار

    ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کے کنٹریکٹ مذاکرات تاخیر کا شکار

    قومی کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کافی عرصے سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے بات چیت جاری ہے،۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔بورڈ نے ادائیگیوں کو دوگنا کردیا، لیکن کھلاڑی تجارتی سودوں میں مزید آزادی چاہتے ہیں اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آمدنی سے بھی حصہ مانگ رہے ہیں۔پی سی بی ایشیا کپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا چاہتا تھا لیکن یہ معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپال کے خلاف میچ سے قبل بھی نئے معاہدوں پر دستخط نہیں ہو سکے۔
    کھلاڑیوں اور بورڈ حکام نے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ کھلاڑی بھارت کے خلاف میچز اور ایشیا کپ 2023 کے دیگر میچوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی تعطل نہیں ہے، اور کھلاڑیوں کو اب تک کی سب سے زیادہ ادائیگیوں کی پیشکش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑی بھی اس فیصلے سے خوش ہیں۔ جیسے ہی کچھ باقاعدہ معاملات طے پا جائیں گے، مقررہ وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔
    آفیشل نے مزید کہا کہ فی الحال کرکٹ سب کی توجہ کا مرکز رہے تو بہتر ہوگا۔ مزید برآں، کھلاڑیوں کو ان کے سابقہ معاہدوں کے مطابق ادائیگی کی جائے گی جب تک کہ نئے معاہدوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ کوئی بھی باقی ذمہ داریاں بعد میں پوری کی جائیں گی۔

  • پشاور،جامعات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے فیسوں میں بھاری اضافے کی تیاریا ں جاری

    پشاور،جامعات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے فیسوں میں بھاری اضافے کی تیاریا ں جاری

    پشاورکے جامعات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے طلباء پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور،جامعہ پشاور،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی نے اپنی فیسیں بڑھا دی ہے،جس کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کیا گیا ہے ،دستاویز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاورمیں اوپن میرٹ پر پری میڈیکل فیس 45 ہزار سے بڑھا کر 49 ہزار 465 روپے کردیا گیا، اسی طرح سیلف فنانس پر پری میڈیکل کی فیس میں 13 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فیس 98 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 11 ہزار روپے کردی گئی اسی طرح پری انجنئیرنگ میں 5 ہزار روپے کا اضافہ، کرنے کے بعد فیس 47 ہزار روپے ہوگئی ،
    دستاویز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور انتظامیہ نے ہاسٹلز فیسوں میں بھی 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، 4 سالہ بی ایس پروگرام میں بھی 5 ہزار روپے فی سمسٹر کا اضافہ کر دیا گیا، اسلامیہ یو نیورسٹی نے ایم فیل کی فیس 5 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس میں فی سمسٹر7 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا،
    دستاویز کے مطابق جامعہ پشاور نے بھی بی ایس،ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فیسوں 10 سے 13 فیصد تک اضافہ کردیا ، زرعی یونیورسٹی پشاور میں داخل ہونے والے طلبہ سے بھی 10 فیصد اضافی فیس وصول کی جائے گئی ، جبکہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کر کے اعلامیہ جاری کردیا ،اعلامیے کے مطابق پرووسٹ اسلامیہ کالج اور یو نیورسٹی آف پشاور کی جانب سے فیسوں میں اضافہ قانونی قرار دیا گیا ہے، زرعی یونیورسٹی اور جامعہ پشاور کی فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ سینڈی کیٹ کی منظوری کے بعد کیا جا رہا ہے،واضح رہے کہ پشاور کے مختلف جامعات لمبے عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے جسکی وجہ کبھی یونیورسٹیوں میں لگے درختوں کو کاٹ کر بیچا جا رہا ہے تو کبھی طلباء کو فیسوں میں اضافے کی شکل میں تنگ کیا جا رہا ہے،

  • پشاور،شہریوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ جگہ بنتا جا ریا ہے

    پشاور،شہریوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ جگہ بنتا جا ریا ہے

    خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور جرائم کا شہر بن گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق رواں برس پہلے 8 ماہ کے دوران پشاور میں 25 ہزار 884 جرائم رپورٹ کئے گئے جو اس مدت میں اوسط روزانہ 107 جرائم بنتے ہیں اور ہر گھنٹے کی بات کی جائے تو 4 سے زائد جرائم ہورہے ہیں۔ یعنی پشاور میں اوسط ہر 13 منٹ بعد ایک جرم رپورٹ ہورہا ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے، جبکہ رپورٹ نہ ہونے والی کیسز کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔
    پشاور پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 8 ہزار 475 امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح منشیات استعمال اور فروخت کرنے والوں کیخلاف 5 ہزار 344 کیسز، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے 4 ہزار 921 کیسز جبکہ 2 ہزار 978 متفرق مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
    پشاور میں جنوری سے اگست تک کے 8 ماہ کے دوران 370 شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ 576شہری قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے۔ اسی طرح 366 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پشاور میں 9 بچوں کو تاوان کیلئے جبکہ 9 بچوں کو دیگر مقاصد کیلئے اغواءکیا گیا جبکہ 15 بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے کیسز رپورٹ کئے گئے۔
    پشاور میں 49 ریپ کے کیسز،25جنسی زیادتی، 40افراد کو اغواءکرنے ،7افراد کے لاپتہ ہونے، 42 پولیس پر حملوں اور8 شہریوں پر حملوں کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہزار 458 خطرناک ڈرائیونگ کے کیسز، 631 ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات، 87نقب زنی ، 66 کارلفٹنگ، 17کار سنیچنگ، 133 موٹر سائیکل چوری، 73موٹر سائیکل چھننے، 62 خطرناک ایکسیڈنٹ جبکہ 123 معمول کے ایکسیڈنٹ کے کیسز رپورٹ کئے گئے۔پشاور میں گزشتہ سال 28 ہزار 373 کیسز جبکہ رواں سال آٹھ ماہ میں 25 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں کمی آئی ہے جس کی بڑی وجہ پولیس کی جانب سے شہریوں کیساتھ عدم تعاون ہے۔ پشاور میں جرائم میں اضافہ شہریوں کیلئے باعث تشویش ہے۔

  • پشاور،بی آر ٹی سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی

    پشاور،بی آر ٹی سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی

    صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس آج صبح 10 بجے کے بعد سے عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ’ ٹرانس پشاور’ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم اپ ڈیٹ اور مرمتی کام کی وجہ سے آج صبح 10 بجے کے بعد بس سروس معطل رہے گی۔ترجمان ٹرانس پشاورنے کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی جائے گی جس کے بارے میں مسافروں کو مطلع کردیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس میں کوریڈور سمیت فیڈر روٹس پر بھی بند رہے گی۔ذرائع نے کہا کہ آئی ٹی نظام کی اپگریڈیشن کے باعث آج کئی گھنٹے سروس بند رہ سکتی ہے۔

  • مردان،فوڈ اینڈ سیفی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،مضر صحت دودھ برآمد

    مردان،فوڈ اینڈ سیفی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،مضر صحت دودھ برآمد

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن، فوڈ سیفٹی ٹیم کاخفیہ اطلاع ملنے پر ضلع مردان کے ہوتی بازارمیں ایک مکان پر اچانک چھاپہ مارا گیا،فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق 8 سو لیٹرز سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت دودھ برآمد کرکے تلف، کر دیا گیا، جس. یں دودھ خشک پاؤڈر اور کوکنگ آئل سے تیار کیا جا رہا تھا، فوڈ اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ دودھ کو مختلف شہروں کو فراہم کیا جا رہا تھا، مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کیخلاف بروقت فوڈ اتھارٹی حکام کو اطلاع دیں،تاکہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے ،

  • سوات پولیس کی کاروائی،مختلف واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    سوات پولیس کی کاروائی،مختلف واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    سوات تھانہ فتحپور کے پولیس کی کامیاب کاروائی ، چوری کے مختلف واردتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ،09 لاکھ سے ذائد نقدی رقم اور دیگر سرقہ شدہ سامان برآمد کیا گیا، ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے اس حوالے سے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ فتحپور پولیس کو گزشتہ کچھ دنوں میں نامعلوم ملزمان رات کے تاریکی میں مختلف دکانوں سے تالے توڑ کر نقدی اور مختلف سامان چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے ملوث ملزم /ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے فوراً گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا ،انہوں نے کہا کہ میں نے ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سید احمد خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فتحپور اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم مقرب شاہ ولد رستم خان ساکن بٹگرام کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نقد رقم جو 9 لاکھ 2 ہزار 665 روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

  • فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی ،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والا میچ 5-5 سے برابر

    فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی ،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والا میچ 5-5 سے برابر

    عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈراء ہوگیا، پاکستان نے اپنے پانچویں میچ کو ملائشیا کے مدمقابل 5-5 گول سے ڈراء کیا۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائینٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی۔ انڈیا 12 پوائینٹس کے ساتھ دوسری اور ملائشیا 10 پوائینٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان راناعبدالوحید اشرف نے 3 گول، عبدالرحمٰن اور مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
    پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
    فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

  • پشاور، انسداد دہشگردی سکواڈ نے 2 دہشگرد ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد

    پشاور، انسداد دہشگردی سکواڈ نے 2 دہشگرد ہلاک کر کے بھاری اسلحہ برآمد

    محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو مار ڈالا۔ وحدت نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن فیز 4 میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس پر حملہ، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کا منصوبہ بنانے میں مصروف تھے کہ انہیں جا لیا گیا۔
    ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ، خنجر، فوجی وردیاں، بیٹری سیل سمیت دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئیں۔
    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس و عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ بھی جے یو آئی ورکرز کنونشن پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

  • ویمنز ٹی ٹوئینٹی،پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا میچ کل سے ہو گا

    ویمنز ٹی ٹوئینٹی،پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا میچ کل سے ہو گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کھلاڑیوں کا نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن جاری ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلا ٹی ٹونٹی کل رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔آل راؤنڈر ندا ڈار رواں سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد ہوم سائیڈ کی قیادت کریں گی کیونکہ فروری میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے بعد بسمہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
    ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں تین ون ڈے میچوں میں ٹکرائیں گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں۔
    ٹی ٹوئنٹی شام 7:30 بجے شروع ہوں گے جب کہ ون ڈے شام 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

    پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ندا دار نے کہا کہ میں بحثیت کپتان کے طور پر پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہی ہوں، اور وہ بھی ملک میں، جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم پہلی بار یہاں آئی ہے، اس لیے یہ ایک بہترین تجربہ ہو گا، اور ہم سیریز کے منتظر ہیں،
    پاکستان میں یقینی طور پر بہت ساری کرکٹ ہو رہی ہے، مردوں کا ایشیا کپ بھی ہو رہا ہے۔ شائقین کے دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے بہت ساری کرکٹ ہے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم ایک تاریخی مقام ہے، اور میں نے ہمیشہ یہاں ایک انتہائی مستحکم ٹیم کے خلاف کھیلنے کا خواب دیکھا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم یہاں مثبت نتائج دے گی۔

  • بنوں، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ،9 اہلکار شہید ،12 زخمی ہو گئے

    بنوں، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ،9 اہلکار شہید ،12 زخمی ہو گئے

    خیبرپختونخوا کے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بنوں جانی خیل تھانے کے ایس ایچ سید رحمان نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مالی خیل چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کھڑی تھی جس کے ساتھ مبینہ خودکش حملہ آور نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے مالی خیل چیک پوسٹ پر اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب ایک فوجی قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائب صوبیدار صنوبر، حوالدار عارف، حوالدار آفتاب، عمران، سپاہی حبیب، سپاہی ذیشان، سپاہی راشد، سپاہی احمد علی اور سپاہی وارث شامل ہیں، حوالدار اشرف، حوالدار یاسین، حوالدار اور سپاہی۔ شاہد سعید، حوالدار ارسلان، نائیک طارق، نائیک ضمیر، لانس نائیک نوید، سپاہی انور، سپاہی ممتاز، سپاہی ناصر، نیاز، ریاض، سپاہی فدا حسین، سپاہی وقار، سپاہی اعجاز، سپاہی راشد، سپاہی بلال، سہیل اور سپاہی شامل ہیں۔ .
    ابھی تک کسی گروپ نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ٹی ٹی پی گروپ نے ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ڈی ایس پی کی جانب سے اس خودکش حملے کی تصدیق نہیں کی گئی،دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کی شدید مزمت کرتے ہو کہا ہے کہ شر پسند عناصر کبھی اپنی مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتیں ،انہوں شہید اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فوج کے قربانیوں کع کبھی رائیگاں نہیں جانے دینگے،