Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاور،چینی کے قیمت میں مزید اضافہ

    پشاور،چینی کے قیمت میں مزید اضافہ

    پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی۔شہریوں کے مطابق ایک طرف بجلی کے بھاری برکم بل تو دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے چینی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیا خورد و نوش کی طرح چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہری مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔پشاور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 20 روپے سے زائد کا فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، تاجروں نے ملبہ نگراں حکومت کی جانب سے بڑھائے گئے پٹرول، گیس اور بجلی قیمتوں پر ڈال دیا۔
    اس صورت حال میں عوام حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ساری ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آ رہی ہے۔

  • پی سی بی نے 2023-24 کے ڈومیسٹک سیزن کے لیے ریجنل کوچز کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے 2023-24 کے ڈومیسٹک سیزن کے لیے ریجنل کوچز کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2023-24 کے لیے علاقائی کوچز کا اعلان کردیا۔ 14 ٹیسٹ کرکٹرز اور سات بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو 10 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کے کوچنگ پینل میں شامل ہوں گے۔
    یہ تقرریاں کھیل کے تمام فارمیٹس میں آنے والے کھلاڑیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مختلف ماحول میں چیلنج دے کر کوچز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط جائزے کے عمل کو انجام دینے کے بعد کی گئی ہیں۔ یہ عمل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی (سی ٹی سی)، علاقائی صدور اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے انجام دیا۔

    کوچز میں 14 ٹیسٹ کرکٹرز شامل ہیں جو آئندہ سیزن میں علاقائی ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔ ان میں اعجاز احمد جونیئر (ہیڈ کوچ، لاہور وائٹس)، ریاض آفریدی (ہیڈ کوچ، فاٹا)، ارشد خان (ہیڈ کوچ، پشاور)، اعزاز چیمہ (بولنگ کوچ، لاہور وائٹس)، ہمایوں فرحت (عمر گروپ، لاہور وائٹس) شامل ہیں۔ )، راؤ افتخار انجم (عمر گروپ، لاہور بلیوز)، ظہور الٰہی (بیٹنگ کوچ، ملتان)، شاہد نذیر (عمر گروپ، فیصل آباد)، اعظم خان (نان فرسٹ کلاس ہیڈ کوچ، لاڑکانہ)، عرفان فضل ( عمر گروپ، ملتان)، قیصر عباس (نان فرسٹ کلاس اسلام آباد)، اکرم رضا (نان فرسٹ کلاس، ہیڈ کوچ اے جے کے)، جنید خان (نان فرسٹ کلاس، ہیڈ کوچ اسلام آباد) اور عبدالرؤف (نان فرسٹ کلاس) فرسٹ کلاس، بولنگ کوچ اے جے کے) شامل ہیں،

  • لیونل میسی کا 10 سالہ بیٹا تھیاگو میسی انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم میں شامل

    لیونل میسی کا 10 سالہ بیٹا تھیاگو میسی انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم میں شامل

    ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کے 10 سالہ بیٹے جسکو تھیاگو میسی کے نام سے جانا جاتا ہے، میسی کی ٹیم میں شمولیت کے ایک ماہ بعد ہی انٹر میامی انڈر 12 اسکواڈ میں شامل ہو گیا اور اسے پہلی کپ چیمپئن شپ جیتنے میں مدد دی۔سی بی سی سپورٹس کے مطابق، میسی کا بیٹا ان 150 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو میجر لیگ سوکر ٹیم کی یوتھ اکیڈمی کے لیے مقابلہ کرتے ہیں اور انٹر میامی کی انڈر 12 ٹیم کا رکن ہے۔انٹر میامی یوتھ ٹیم نے ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے رومیو اور سابقہ ہیڈ کوچ فل نیویل کے بیٹے ہاروی کو بھی تیار کیا ہے،

  • پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونے سے دلی خوشی ہوتی،بابر اعظم

    پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونے سے دلی خوشی ہوتی،بابر اعظم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی، جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ جب مجھے کپتانی کی ذمہ داری ملی تو میرا مقصد ٹیم کی ذہنیت کو بدلنا تھا اور میں اس میں کامیاب رہا ہوں۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔ اور ہم اپنے ملک کے لیے اچھا کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، ہم نیپال کے خلاف کل کے کھیل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ان کے پاس کھلاڑیوں کا ایک اچھا گروپ ہے، اس لیے ہم انہیں ہلکے سے نہیں لے رہے ہیں اور ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،‘‘ بابر نے کہا پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی، پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔
    بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کیے، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنے،

  • ساف، انڈر 16 چیمپئین شپ میں شرکت کے لئےپاکستان فٹبال ٹیم این او سی کا منتظر

    ساف، انڈر 16 چیمپئین شپ میں شرکت کے لئےپاکستان فٹبال ٹیم این او سی کا منتظر

    ساف انڈر 16 چمپئین شپ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن تاحال این اوسی کی منتظر ہے،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اعتراض لگا کر دستاویز فیڈریشن کو واپس کر دیئے، پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے محرومی کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے، قومی انڈر 16فٹبال ٹیم کو آج رات بھوٹان کیلئے روانہ ہونا تھا جس کے بعد
    پہلا میچ میزبان بھوٹان سے یکم ستمبر کو شیڈول تھا، قومی ٹیم کی روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے ، فٹبالرز کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد اور لاہور میں جاری رہا
    منتخب کھلاڑی اس وقت لاہور کے ہوٹل میں مقیم ہیں،

  • سایئکلنگ کے میدان میں پاکستان کی ترقی ہو گئی

    سایئکلنگ کے میدان میں پاکستان کی ترقی ہو گئی

    سائیکلنگ کی سالانہ عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ترقی ہوگئی۔پاکستان ٹیم 2023 کی سالانہ یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) رینکنگ میں ٹاپ 100 میں آگئی، پاکستان کی پوزیشن میں 29 درجہ بہتری آئی ہے جس کے بعد تازہ رینکنگ میں پاکستان 88 ویں پوزیشن پر ہے۔پاکستانی سائیکلسٹس کی گزشتہ چند ماہ میں پرفارمنس کی وجہ سے رینکنگ بہتر ہوئی، پاکستانی سائیکلسٹس نے اس سال مجموعی طور پر 181 پوائنٹس حاصل کیے۔

  • سری لنکا نےایشیا کپ 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    سری لنکا نےایشیا کپ 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    سری لنکا نے ایشیاکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں داسن شناکا ٹیم کے کپتان، کوشال مینڈس نائب کپتان مقرر کر دئے گئے،پاٹھم نشانکا، دموتھ کرونا رتھنے، کوشال پریرا، چریتھ اسالانکا اسکوڈ کا حصہ ہونگے،دھننجیا ڈی سلوا،سدھیرا سماراوکراما، مہیش تھکشانا، دونیتھ ویلالاگے بھی اسکواڈ میں شامل کر دئے گئے،اسکے علاوہ متھیشا پتھیرانا ، کسن راجیتھا ، دُشان ہیمانتھا، بنورا فرنینڈواور پرامودھ مدوشان اسکواڈ کا حصہ ہونگے، وانندو ہسارانگا اور دُشمانتھا چمیراانجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے سری لنکا ایشیاکپ میں پہلا میچ 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

  • پشاور اے ٹی سی میں  پی ٹی آئی کے سابق اراکین کے کیسز کی سماعت

    پشاور اے ٹی سی میں پی ٹی آئی کے سابق اراکین کے کیسز کی سماعت

    پشاور اینٹی کرپشن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے سماعت کی، اسد قیصر، رنگیز خان اور عاقب اللہ کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ عدالت میں پیش ہویئں،جبکہ سابق سپیکر کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جو منظور ہو گئی، اے ٹی سی عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردیا
    واضح رہے کہ اسد قیصر،رنگیز خان اور عاقب اللہ پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،

  • شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کس نے کی؟

    شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کس نے کی؟

    ورلڈکپ سے پہلے سپر اسٹار شاہین آفریدی کی تعریف میں لیجنڈری سر ویوین رچرڈز میدان میں ٓاگئے، اور حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے انگلش بلے باز الیکس ہیلز نے بھی قومی فاسٹ بولر کو بہترین قرار دے دیا ۔
    تیئس سالہ شاہین آفریدی کی پرفارمنسز کا خیر سے پوری دنیا میں جادو چل گیا ہے ، ماضی کے عظیم کپتان سر ویوین رچرڈز نے نوجوان فاسٹ بولر کو اپنا پسندیدہ قرار دیا ساتھ ہی پیشگوئی بھی کی وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں ٹاپ وکٹ ٹیکر ہوں گے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے انگلش بلے باز الیکس ہیلز نے شاہین آفریدی کو نئی بال کرانے والے اس وقت کے سب سے خطرناک بولر ہیں اور پاکستان پیسر دنیا کے کسی بھی بلے باز کے لیے خطرے کی علامت بن سکتے ہیں

  • پشاور ہائی کورٹ میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور ہائی کورٹ میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کالعدم قرار دیدیا،،عدالت نے دیگر صوبے سے آئے پولیس افسران کی پروموشن کو بھی قانونی قرار دیدیا جبکہ دوسرے صوبوں کے پولیس افسران کو واپس بھیجنے کے اقدام بھی کالعدم قرار دیا گیا عدالت نے کیڈٹس اور انسٹرکٹرز کی پرومشن کو قانونی قرار دے دیا ، عدالت نے خواتین پولیس افسران کے کیسز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو واپس بھیج دیئےمتعلقہ محکمہ خواتین پولیس افسران اور کلاس فور پروموشن کو قانون اور فیصلے کے مطابق دیکھیں،