Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • چارسدہ،سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کے غفلت سے بچے کی حالت غیر،والد کی دہائی

    چارسدہ،سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کے غفلت سے بچے کی حالت غیر،والد کی دہائی

    چارسدہ رجڑ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک دفعہ پھر بچوں کے اموات کا سلسلہ جاری ہو گیا،متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بچے کو غلط انجکشن لگا بستر مرگ پہ ڈال دیا ، ایمرجنسی میں کسی بھی ڈاکٹر کے پاس تھرمامیٹر موجود نہیں جن سے بچوں کی بخار چیک کیا جا سکے، 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار ڈاکٹر وارڈ میں وزٹ کر تے ہیں وہ بھی صرف دن کے اوقات میں باقی مریض اللہ کے سہارے پڑے رہتے ہے، مریض بچے کے والد کے مطابق 2 دن میں 3 مریض ضائع ہو گئے ، کل رات ایک خاتون ڈاکٹر کی ڈیوٹی تھی لیکن انہوں نے ایک بھی دفعہ وارڈ میں چکر لگا کر مریضوں کو دیکھنے کی زحمت نہیں کی،
    مریض کے والدہ کا مزید کہنا ہے کہ میرا بیٹے کی صرف بخار تھا ویمن اینڈ چلدرن ہسپتال کے ڈاکٹروں کی انجکشن کی وجہ سے ایل آر ایچ میں اب فالج کی حالت میں پڑا ہے ،متاثرہ شخص نے یہ بھی بتایا کہ ہسپتال میں نرسنگ سٹاف کا مریضوں کے ساتھ بہت نا مناسب رویہ رکھا ہوا ہے جو سراسر غلط ہے،
    کل رات چلڈرن وارڈ میں موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں گائینی وارڈ کی ڈاکٹر ہوں لیکن مجھے بچوں کے وارڈ میں ڈیوٹی پہ لگا دیا گیا ہے، متاثرہ بچے کے والد نے اپیل کی ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے غریب عوام کی زندگیوں کے ساتھ یہ مزاق بند کیا جائے، ہسپتال کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جائے اور سب کچھ عوام کے سامنے لائے

  • آئی سی سی میں نمبر ون پہ آنا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا ،امام الحق

    آئی سی سی میں نمبر ون پہ آنا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا ،امام الحق

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں ون ڈے میں پہلی پوزیشن دی ہے، جس پر سب کو دلی خوشی ہوئی ہیں اور ہم نے کافی محنت کی ہے، امام الحق نے کہا کہ اب بڑے ہوگئے ہیں ذمہ داری لینی پڑے گی، ہمیں ہمیشہ ایک چیز سیکھائی گئی ہے کہ جب اچھا سٹارٹ مل جائے تو لمبا کھیلو، امام الحق نے مزید بتایا کہ پہلے سے معلوم تھا کہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ وکٹ نہیں ملے گی، انہوں نے افغانستان کی ٹیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سپنرز اچھے تھے کوشش کرتا رہا کہ سٹرائیک روٹیٹ کرتا رہوں، مشکل کنڈیشنر میں کھیل کر اچھی پریکٹس ہوئی ہے، بیٹر امام الحق نے مزید کہا کہ افغانستان کے سپنرز کے خلاف مڈل اوورز میں مشکلات ہوئیں، لیکن افغانستان کے خلاف سیریز کا ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں بہت رول ہوگا، انہوں نے انضمام الحق کے حوالے سے بتایا کہ وہ بہت کچھ سکھا چکے ہے، ائی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم ہونا ایک خواب تھا جو پورا ہوا ہے، امام الحق نے کہا کہ
    ٹیم نے 2017 سے 2023 تک کافی مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اس وقت ہماری ٹیم متحد ہے جو مجھے سب سے اچھی بات لگتی ہے، پوری ٹیم ایک دوسرے کےلئے کھیلتی اور لڑتی ہے،امام الحق نے کہا کہ ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں بطور نمبر ون ٹیم جانے سے اچھا اعتماد ملے گا،

  • گرین شرٹس کے نمبر ون بننے پر دلی خوشی ہے،چئیر مین پی سی بی ذکاء اشرف

    گرین شرٹس کے نمبر ون بننے پر دلی خوشی ہے،چئیر مین پی سی بی ذکاء اشرف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی،کٹ رونومائی سے چیئرمین ذکا اشرف قذافی سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کے نمبر ون بننے پر خوشی ہوئی ہے،اور کہ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کریں گےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔ جس سے یہ بات ظاہر ہو رہی تھی کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے۔ یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔ ذکاٗ اشرف نے مزید بتایا کہ کرکٹ بورڈ میں ابھی تھوڑا ہی وقت گزرا ہے مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ ون ڈے میں ٹیم پاکستان نمبر ون بن گئی ہے، ورلڈکپ کِٹ پر بھی سبز ہلالی پرچم لگایا ہوا ہے،

  • نگران وزیر اعظم اور گورنر سندھ کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

    نگران وزیر اعظم اور گورنر سندھ کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

    نگران وزیر اعظم انوالحق کاکڑ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حیولن تھرو میں میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے حیولن تھرو میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ارشد ندیم پاکستان کے ایتھلیٹکس کے لئے رول ماڈل ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے پہلا میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اور امید ہے ارشد اگلے اولمپکس گیمز میں بھی پاکستان کے لئے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ دوسی جانب نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر خوشی اظہار کر کے مبارکباد دی ہے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبول باقر صاحب ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے،
    ہم سندھ بھر میں نصابی اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں،

  • فائیو اے سایئڈ ہاکی ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمان پہنچ گئی

    فائیو اے سایئڈ ہاکی ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم عمان پہنچ گئی

    قومی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے عمان پہنچ گئے، پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم کے دس کھلاڑی ہیڈ کوچ اولمپین وسیم فیروز اور مینجر میجرر محمد شاہنواز خان کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ قومی ہاکی ٹیم کو روانہ کرنے کے لئے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی رانا محمد شفیق، سینیئر نائب صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن محمد آصف، مرزا نوید بیگ اور سلیم رضا سمیت اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
    پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کے کپتان رانا عبدالوحید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے دعاوں کی اپیل ہے انشاءاللہ ہم فتح کے ساتھ پاکستان لوٹیں گے۔

    ہیڈ کوچ پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ و پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز نے کہا کہ فائیو سائیڈ ہاکی ایک تیز ترین کھیل کا فارمیٹ ہے جس کے لئے بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہو گی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں اور انشاءاللہ پھرپور کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا ٹارگٹ ہے جس کو حصل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی

    پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز، عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
    فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 29 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلے گا۔

  • آل پاکستان چیف آف دی اسٹاف سکواش چیمپئین شپ میں ناصر اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    آل پاکستان چیف آف دی اسٹاف سکواش چیمپئین شپ میں ناصر اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    دوسری آل پاکستان چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپین شپ میں ناصر اقبال نے پہلا گیم 10-12 سے اپنے نام کیا، پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی گئی، دوسرے گیم میں 3-11 سے فتح پائی جبکہ تیسرا گیم2-11 سے جیتا دوسری جانب سیڈ2 زینب خان نے ویمن ایونٹ جیت لیا سیڈ2 نے اپ سیٹ کامیابی کے ساتھ اعزاز برقرار رکھا فائنل میں ٹاپ سیڈ نور العین کو 0-3 سے شکست دی ، زینب نےپہلا گیم 10-12 سے جیتا، دوسرے گیم میں 4-11اور تیسرا گیم 8-11 سے اپنے نام کیا اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی تھے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےانعامات تقسیم کیے چیمپئن شپ میں 30 لاکھ روپے کی ریکارڈ انعامی رقم رکھی گئی تھی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،  ویل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کی گرانٹ کی منظوری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، ویل چیئر اور بلائنڈ کرکٹ کی گرانٹ کی منظوری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرمین ذکا اشرف کے زیر صدارت میں اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔کمیٹی کے دس میں سے دو ارکان مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس کراچی میں منعقد کرنے پر ذکا اشرف کے اس اقدام کو سراہا۔
    منیجمنٹ کمیٹی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بجٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا تعلق کرکٹ آپریشنز، ڈیولپمنٹ کرکٹ کے ڈھانچے اور حکمت عملی کے متعدد اقدامات سے ہے کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کرلیا۔
    اس موقع پر چیرمین ذکا اشرف نے ارکان کو آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل سے متعلق ہونے والی اپنی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا، کہ کس طرح انہوں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مفادات کا دفاع کیا۔ منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے ذکا اشرف کی اس سلسلے میں حکمت عملی کی تعریف کی اور اسے سراہا۔
    منیجمنٹ کمیٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف سیریز جیتنے اور ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی نمبر ایک ٹیم بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق منیجمنٹ کمیٹی کی دعوت پر اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔منیجمنٹ کمیٹی نے انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کو مبارکباد دی اور ایشیا کپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    منیجمنٹ کمیٹی نے ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اور بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی حالیہ عمدہ کارکردگی کی روشنی میں دونوں کے لیے ستر ستر لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ایسوسی ایشن سے وابستہ کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔ بلائنڈ ٹیم نے برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گیمز میں گولزڈ میڈل جیتا ہے۔
    منیجمنٹ کمیٹی نے شائقین کے لیے سہولتوں میں بہتری کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا کہ مختلف اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں کرسیاں نصب کی جائیں گی اور ان کی مرمت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیوں کی تنصیب بھی شامل ہے اس اقدام کا مقصد شائقین آرام دہ نشتوں پر بیٹھ کر کھیل کے لمحات سے لطف اندوز ہوسکیں۔اجلاس میں اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے غوروخوص کے بعد منظور کرلیا گیا۔

  • ایشا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہو گا

    ایشا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہو گا

    قومی بلے باز سعود شکیل کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے،نوجوان طیب طاہر بطور اضافی کھلاڑی ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کل لاہور پہنچیں گے تینوں قومی کرکٹر ایک روز گھر آرام کے بعد پیر کو ایشیا کپ اسکواڈ جوائن کریں گے۔ٹیم انتظامیہ نے لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ بابر، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور جائیں گے اور پیر کی شام کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔کھلاڑی 29 اگست بروز منگل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہوگا۔پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں

  • بلائنڈ ورلڈ گیمز میں قومی کرکٹ نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی

    بلائنڈ ورلڈ گیمز میں قومی کرکٹ نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی

    أئی بی ایس اے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گئی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے،بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جسکے بعد قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی ہے پاکستان بلائنڈ ٹیم نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی

  • پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    سری لنکا میں تین میچوں کی سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان آئی سی سی مردوں کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔سیریز سے قبل پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا جو آسٹریلیا سے صرف دو پوائنٹس پیچھے تھا۔ تاہم، ان کی 3-0 سے فتح کے ساتھ، پاکستان اب 119 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سرفہرست آ گیا ہے۔رواں سال ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا یہ دوسرا موقع ہے۔ وہ مئی میں پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے چار میچ جیتنے کے بعد سب سے پہلے ٹاپ پر پہنچے تھے۔ تاہم، وہ نیوزی لینڈ سے پانچواں اور آخری میچ ہار گئے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملا۔پاکستان اب 2023 کے ایشیا کپ میں حصہ لے گا اور چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اس کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف ہوگا۔اس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے باضابطہ وارم اپ فکسچر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ کریں گے، اس سال کے ٹورنامنٹ میں ان کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈ کے خلاف ہوگا۔