خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ مستعفی ہوگئی، ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے چائے پر بلا کر سب سے استعفی طلب کرلیا،کے پی کے اسمبلی کے 25ممبران میں سے 23 ممبران نے استعفی دیدیا،ذرائع نے بتایا کہ دو ممبران نے استعفی دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے ، نگران وزیر اعلی کے زرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نے ممبران کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا خط آیا ہے کہ کابینہ میں سیاسی ممبران ہیں،کابینہ میں موجود سیاسی لوگوں کو استعفیٰ دینا ہوگا، الیکشن کمیشن کی خط کے تناظر میں خیبرپختونخوا نگراں کابینہ میں 20 ارکان نے استعفی نگراں وزیراعلی کو بھجوا دیے مستعفی اراکین میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمی بیگم اور ریاض انور شامل، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ اور بخت نواز نے بھی جمع کروا دےحاجی غفران، فضل الہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک بھی مستعفی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو ای کے ارکان نے مہلت مانگ لی۔
Author: صدف ابرار
-

پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں ارمی پبلک اسکول حملے میں گرفتار ملزمان کی کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹس منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ہے، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی پیش ہوئے،عدالت میں آٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمان کمانڈر اور شکیل 2019 سے اے پی ایس حملے میں گرفتار ہے، اور
ملزمان کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں اس کیس پر بہت کام ہوا ہے، اے اے جی نے مزید کہا کہ ملزمان کا کیس اے ٹی سی عدالت نے سیشن کورٹ منتقل کردیا ہے، ملزمان میں شکیل کی عمر 18 سال سے کم ہے جسکو بنیاد بنا کر اے ٹی سی نے کیس سیشن کورٹ بھیج دیا، اے اے جی نے مزید کہا کہ دوسرا ملزم کمانڈر جوینائل نہیں ہے پھر بھی اے ٹی سی عدالت نے کیس سیشن کورٹ منتقل کردیا، آٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا پشاور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کو بنیاد بنا کر اے ٹی سی عدالت نے کیس منتقل کردیا، اور یہ خصوصی کیس ہے اسلئے اس پر جوینائل قوانین لاگو نہیں ہوتے،اٹارنی جنرل کی جانب سے استدعا کیا گیا اے ٹی سی عدالت کا کیس منتقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت رکارڈ طلب کر کے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی، -

پشاور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی سینٹر اورنگزیب خان کے کیس کی سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سابق سینیٹر اورنگزیب خان سمیت 4 کارکنوں کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روکنے کے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ہے،
سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی پیش ہوئے۔ عدالت کو وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ میرا موکل 9 مئی کے واقعات کے دوران پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اورنگزیب خان11 مئی سے 18 مئی تک دبئی میں تھا، وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے پاسپورٹ سے بھی یہ واضح ہے کہ میرا موکل پاکستان میں نہیں تھا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود 3 جولائی 2023 کو ڈی سی اوکزئی نے اس کے تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت کو اے اے جی کی جانب سے کہا گیا کہ مذکورہ سینیٹر کے خلاف ایک کیس ہے، جس پر عدالت نے اورنگزیب خان سمیت دیگر 4 کارکنوں کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم کیا عدالت نے رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی، -

مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف گھیر ا تنگ، موٹر سائیکلز چور گروہ سمیت گھروں سے چوری کرنے والے 04 ملزمان گرفتار
مردان ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی ہدایت پر اے ایس پی شیخ ملتون سرکل ریشم جہانگیر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ تھانہ شیخ ملتون بخت زادہ خان،ایس ایچ او تھانہ طورونورمحمد خان، ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ شفیع اللہ خان اے ایس آئی عرب علی،اے ایس آئی سہیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کرمختلف کاروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،چوری اور موٹر سائیکل چورگروہ کے 04 ملزمان بلال ولد عبدالمالک سکنہ گڑھی دولت زئی، محمد حسین ولد قمر علی جو گڑھی کپورہ،کامران ولد گل سید باچا طورو کا رہنے والا اور بلال ولد محمد عمران سکنہ نوشہرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا،۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلز نقد رقم 75 ہزارروپے اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مختلف اوقات میں تھانہ شیخ ملتون،تھانہ طورو اور گڑھی کپورہ میں وارداتیں کی تھیں۔جن کے خلاف مقدمات درج درج کئے گئے تھی۔ اور پولیس کو مطلوب تھے،
اس حوالے سے اے ایس پی ریشم جہانگیر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کا سماجی ومعاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ احکامات پر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔
عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کرکے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ -

سوات یونیورسٹی میں خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم گرفتار
سوات پولیس نے سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر حکام کو مبینہ طور دھمکی دینے اور ویڈیو بنانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف ان کے ساتھی طلبا سراپا احتجاج بن گئے اور الزام لگایا کہ گرفتار ہونے والے طالب علم نے کچھ دن پہلے طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔ جواد احمد نامی شعبہ صحافت کے طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی طلبا ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہوئے۔ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور جواد احمد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دی اور کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ایک طالب علم نے کہا کہ جواد بے قصور ہے اور پھنسایا جا رہا ہے۔ ’جواد نے یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کے خلاف درخواست دی تھی۔ جس پر کارروائی کے بجائے اسی کے خلاف کیس بنا دیا گیا‘۔
انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے وہ خاموش ہونے والے نہیں ہیں۔ -

ہاکی چیمپئین ٹرافی،قومی ٹیم سیمی فائنل سے آوٹ
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی کے کی امید یں ماند پڑنے لگی،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ راؤنڈ میں صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، پاکستان نے کل 5 میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، 2 ہارے اور دو ڈرا ہوئے ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لئے چین کے خلاف 11 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔
-

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہو گیا
اس سال کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار کے مقابلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ آٹھ دیگر میچوں کی تفصیلات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ اتوار، 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، لیکن اسے ایک دن پہلے یعنی 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو اسی مقام پر منعقد کیا جائے گا۔
اس کے نتیجے میں، دہلی میں افغانستان کے خلاف انگلینڈ کا میچ ہفتہ، 14 اکتوبر سے منتقل ہو کر بروز اتوار، 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کا مقابلہ 12 اکتوبر بروز جمعرات سے منتقل ہو کر اب منگل 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا بڑا میچ 24 گھنٹے پیچھے چلا گیا ہے اور اب جمعہ کی بجائے 12 اکتوبر بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح، بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا میچ اصل میں 14 اکتوبر کو چنئی میں ایک دن کے میچ کے طور پر شیڈول تھا اور اب اسے 13 اکتوبر بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا اور اسے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کے طور پر کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے سے، فکسچر میں ایک معمولی تبدیلی کا مطلب دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کے میچ کے وقت سے مراد ہے، جس کے ساتھ تصادم ایک دن کا میچ بن جاتا ہے اور اصل میں طے شدہ وقت کے بعد صبح 10:30 بجے (مقامی وقت) پر شروع ہوتا ہے۔ دن رات کے فکسچر کے طور پر لیگ مرحلے کے اختتام کی طرف، اتوار، 12 نومبر کے ڈبل ہیڈر مقابلوں کے ساتھ تین تبدیلیاں ہیں جو ایک دن پہلے ہفتہ، 11 نومبر کو منتقل ہو رہی ہیں – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان پونے میں (10:30AM) اور انگلینڈ بمقابلہ پاکستان کولکتہ میں (02:00PM) کو کھیلا جائے گا، -

جمرود خود کش دھماکے میں مزید سات سہولت کار گرفتار،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
25 جولائی کو جمرود کے علاقہ علی مسجد خودکش دھماکہ کے سہولت کاری میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ، ان خیالات کا اظہار پشاور،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد نے پریس کانفرنس میں کئے، سہیل احمد کے مطابق پولیس کو مسجد میں مشکوک افراد کی اطلاع ملی تھی جہاں ،پولیس پہنچی تو دھماکہ ہوا ،انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جس نے تفتیش میں مزید انکشافات کئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کاری میں ملوث 7 افراد گرفتار ہوچکے ہیں، دہشت گردوں کا ٹارگٹ پولیس موبائل اور ایف سی کانوائے تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ خودکش بمبار حملے سے پانچ دن قبل افغانستان سے پاکستان آیا ، سہیل خالد کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ ،اسلحہ ،افغان سم اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،
واضح رہے کہ25 جولائی کو جمرود کے علاقہ علی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوئے، -

چارسدہ،پی ٹی آئی سابق وزیر فضل شکور کا 14 آگست کو ریلی کا اعلان
خیبرپختونخوا کے سابقہ وزیر برائے قانون حاجی فضل شکور خان نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کو ایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کیا کہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے بزرگوں، مشران اور ورکرز کے ہمراہ ریلی کا انعقاد کر رہا ہوں۔
فضل شکور خان نے مزید کہا کہ اس پر مسرت موقع پر ریلی کے ذریعے خوشی کا اظہار ہر پاکستانی کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔ مذکورہ ریلی سے کسی کے جان، مال کاروبار اور مواصلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
فضل شکور خان نے نگران وزیر اعلیٰ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈی پی او چارسدہ سے ریلی منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی بھی گزارش کی ہے، -

بنوں،پولیو ٹیم پر نا معلوم ملزمان کا حملہ پولیس اہلکار جاں بحق
بنوں میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق میریان روڈ پر پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں پولیو ٹیم کیساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کامران زخمی ہوا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کامران کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ اخوند خیل پمپ کے سامنے رونما ہوا، ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔
