Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاور کے عوام یو ٹیلٹی  سٹورز میں بھی بنیادی اشیاء سے محروم

    پشاور کے عوام یو ٹیلٹی سٹورز میں بھی بنیادی اشیاء سے محروم

    کے پی کے کے مختلف اضلاع میں یوٹیلیٹی سٹورز تو بنا دیئے گئے ہیں لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ یہاں پر وہ اشیاء تو موجود ہے جس پر سبسڈی نہیں لیکن وہ چیزیں غائب ہے جس پر حکومت نے سبسڈی دی ہے جس طرح آٹا، چینی اور گھی وغیرہ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پشاور شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز ایسے ہیں جہاں پر چینی، آٹا اور دیگر سبسڈیزئڈ اشیاء کی قلت ہے۔ شہری سٹورز کا رخ کرتے ہیں اور مایوسی کی حالت میں واپس لوٹ جاتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 90 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹور بنائے گئے۔ یہ اسٹورز پوش علاقے حیات آباد میں واقع ہونے کے ساتھ شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی واقع ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو کوئی ریلیف مل سکے لیکن شہریوں کے مطابق اس سٹورز سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا رہے.
    شہریوں کے مطابق جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے وہ شہر کے کسی بھی سٹور پر مل نہیں رہی جبکہ باقی چیزوں کی قیمت مارکیٹ کے برابر ہیں اس لئے سٹور کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے.
    یوٹیلیٹی اسٹور پر گزشتہ 3 ماہ سے چینی اور آٹا نہیں مل رہا ہے وہ ہر دوسرے روز مختلف اسٹورز کا رخ کرتے ہے لیکن مایوس ہوکر واپس لوٹتے ہے۔ اسٹور میں ملنے والی فی کلو چینی میں 71 روپے تک بچت ہے کیونکہ مارکیٹ میں چینی 160 روپے فی کلو مل رہی ہے جبکہ اسٹور میں 91 روپے فی کلو ملتی تھی یعنی ایک کلو میں 71 روپے تک کا بچت کافی بڑا بچت ہے اور اسی لئے ہر کسی کے کوشش ہوتی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں سستی اشیاء مل جائے اور کچن کا خرچ توڑا کم ہو جائے۔ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت اسٹور پر 648 روپے مقرر کی گئی ہے یعنی 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 12 سو 96 روپے میں ملتا ہے اور یہی آٹا آپ باہر مارکیٹ میں خریدے گئے تو 28 سو سے کم نہیں ملے گا. 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے میں 15 سو روپے تک کا بچت ہو رہا ہے لیکن ملتا ہی نہیں یہاں۔
    شہریوں کے مطابق جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے وہ مل نہیں رہی،جس پر سبسڈی نہیں وہ تمام چیزیں مل رہی ہے لیکن ان چیزوں کا ریٹ مارکیٹ ریٹ کے برابر ہے کیونکہ لوبیہ فی کلو سٹور میں 428 روپے میں مل رہا ہے اور یہی لوبیہ مارکیٹ میں بھی 420 اور 430 روپے کا ملتا ہے نارمل معیار کا لوبیہ اسٹور کا بھی ہے اور مارکیٹ میں بھی یہی باآسانی مل جاتا ہے.

  • بابر اعظم کا اپنے مداحوں کے دلوں پر راج جاری

    بابر اعظم کا اپنے مداحوں کے دلوں پر راج جاری

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم مداحوں کے پسندیدہ ترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ انہیں خوش کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے، چاہے وہ میدان میں ہوں یا باہر۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تمام بابر شہرت اور تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ وہ حال ہی میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کے بعد T20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ جس میں انہوں نے گال ٹائٹنز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔

  • ایشین ہاکی چیمپئینز،پاکستان کی نظریں سیمی فائنل پر

    ایشین ہاکی چیمپئینز،پاکستان کی نظریں سیمی فائنل پر

    بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔مہمان ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میچ میں شکست سے بچنا ہوگا۔ دوسری طرف، بھارت نے آخری چار میں اپنی جگہ پہلے ہی بک کر لی ہے۔اگر جاپان دن کے پہلے میچ میں چین کو ہرانے میں کامیاب نہ ہوا تو پاکستان بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ دریں اثنا، ملائیشیا کے خلاف کوریا کی شکست بھی پاکستان کے حق میں ہوگی لیکن سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا، اس صورت میں، گول کے فرق میں نیچے آسکتا ہے خاص طور پر اگر جاپان نے چین کو شکست دی۔

  • افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟

    افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟

    افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے ہیں، اسکواڈ کا اعلان آج شام متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، اور افتخار احمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود، آغا سلمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، اسامہ میر، اور احسان اللہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔قومی اسکواڈ کا اعلان بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے کہا کہ آج شام تک قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاک افغان سیریز 22سے 26 تک سری لنکا میں ہوگی۔

  • درہ آدم خیل,  ایکسائز اہلکار منشیات سمگلنگ میں خود ملوث

    درہ آدم خیل, ایکسائز اہلکار منشیات سمگلنگ میں خود ملوث

    ایکسائز اہلکاروں کی سرکاری گاڑی سے منیشات برآمد کر لیا گیا، درہ آدم خیل پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ایکسائز ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانے سے آٹھ کلوگرام سے ذائد ہیروئن برآمد کر لی گئ، مذید تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 سو گرام آئس بھی برآمد ہو گئی، دونوں ملزمان تھانہ منتقل،ملزمان تفتیشی ٹیم کے حوالہ
    اس سے قبل بھی ایکسائز انسپکٹرز منوں منشیات سمگلنگ میں گرفتار کئے گئے تھے، منشیات سمگلنگ کے الزام میں انسپکٹر فیصل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائ ہےانسپکٹر فیصل ڈی آئ خان میں تھانہ ایکسائز کے sho تھے،

  • خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    خیبر پختونخوا میں مون سون شجر کاری کا آغاز وزیر اعلی ہاؤس سے کیا گیا

    محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ میں مون سون کے تحت شجرکاری سال 2023 کا نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے باضابطہ اجراء کردیا۔ مہم کا آغاز اعظم خان نے وزیراعلی ہاوس کے لان میں پودا لگا کر کیا، نگران صوبائی وزیر جنگلات اور محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، محکمہ جنگلات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی جس کے مطابق مہم کے تحت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا 10 بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت صوبے میں جنگلات کے مجموعی رقبے میں 6.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، نگران وزیر اعلی نے صوبے میں جنگلات کے تحفظ اور فروع میں محکمہ جنگلات کا کردار قابل ستائش قرار دیا، اور کہا انسانی زندگی کی بقا کے لئے جنگلات کی اہمیت اور ضرورت سے انکار ممکن نہیں، وزیر اعلی اعظم خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جنگلات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے، پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فروع وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلی نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے، مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے بتایا عوام اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، شہری اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول دے سکیں،

  • مردان،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    مردان،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    ضلعی پولیس مردان کا مجرمان اشتہاریوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعدد ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ او زکی قیادت میں تھانہ خرکی،رستم،شیخ ملتون اور تھانہ صدر کی حدودمیں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے 04 مجرم اشتہاری،جرائم پیشہ عناصرکے 04 سہولت کار اور 27 مشتبہ افراد حراست میں لئے۔گرفتار عناصر سے مجموعی طورپر 08 پستول،01 رائفل،01 شارٹ گن اور 103عددکارتوس برآمدہوکر انکے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔ضلعی پولیس نے غیر رجسٹرڈ کرایہ دار اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 08 افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی۔

  • ہمیشہ آگے بڑھنا چاہئے،کبھی نہیں رکنا چاہئے،کوہ پیما نائلہ کیانی

    ہمیشہ آگے بڑھنا چاہئے،کبھی نہیں رکنا چاہئے،کوہ پیما نائلہ کیانی

    نائلہ کیانی، جو کبھی دبئی میں بینکر تھیں، نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں اپنا نام نقش کر لیا ہے، جس نے ملک کی پہلی خاتون کوہ پیما بن کر تمام پانچ 8-ہزار 8,000 میٹر سے زیادہ کی چوٹیوں کو سر کیا ہے۔مجموعی طور پر، اس نے 8,000 میٹر سے زیادہ کی آٹھ چڑھائیاں کی ہیں اور یہ ریکارڈ اپنے نام کروانے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ نے حال ہی میں نانگا پربت اور براڈ چوٹی کو سر کر کے پاکستانی سرزمین کی پانچوں بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا اپنا کارنامہ مکمل کیا۔
    دو بچوں کی ماں نائلہ کیانی نے اپنے سفر کا آغاز صرف دو سال قبل کیا تھا جب وہ 8,035 میٹر اونچے گاشربرم II – دنیا کے 13 ویں بلند ترین پہاڑ پر چڑھنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔اور جس چیز کو اس نے تجربہ کے طور پر آزمایا وہ اس کا جنون بن گیا اور اس کے بعد اس نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
    نائلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ "اگرچہ میں ہمیشہ سے کھیلوں میں تھی، لیکن میں نے کبھی بھی کوہ پیما بننے کا ارادہ نہیں کیا۔”

    "پہلا خیال تب آیا جب میں ٹریکنگ کے لیے K2 بیس کیمپ گئی جہاں میں نے کچھ کوہ پیماؤں کو دیکھا، میں یہ محسوس کرنا چاہتی تھی کہ پہاڑ پر چڑھنا کیسا ہوتا ہے اور چوٹی پر جانے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے۔”نائلہ نے کہا، ’’میں نے گاشربرم II کو اپنی پہلی چوٹی کے طور پر منتخب کیا، مجھے یہ بھی یقین نہیں تھا کہ میں اسے چوٹی پر پہنچ سکوں گی یا نہیں، لیکن میں کامیاب رہی اور میں ایک کے بعد ایک چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرتی رہی،‘‘ نائلہ نے مزید کہا کہ 2021 میں G-II کو چڑھنے کے بعد سے، نائلہ نے K2، گاشربرم I، اناپورنا، ماؤنٹ ایورسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، اور براڈ چوٹی کو سر کیا ہے۔
    وہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں جو اپنے آٹھ میں سے چھ کوہ پیمائی میں سب سے اوپر رہیں۔ ثمینہ بیگ – جن کا تعلق ہنزہ سے ہے – K2 پر نائلہ سے چند گھنٹے آگے تھی۔ ثمینہ نے 2013 میں ایورسٹ بھی سر کی تھی۔تاہم، اب نائلہ بلاشبہ ملک کی سب سے کامیاب خاتون کوہ پیما ہیں۔نائلہ نے مزید کہا کہ "یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی پاکستانی خاتون ہوں جس نے اتنے پہاڑ سر کیے ہیں۔”
    نائلہ کیانی نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا اور انہیں بہت سے چیلنجز سے نمٹنا پڑا لیکن وہ ہمیشہ یقین رکھتی تھیں کہ ایسی کوئی چیز نہیں جو حاصل نہیں کی جا سکتی۔اس نے مزید کہا کہ دو اور چار سال کی اپنی بیٹیوں کو پیچھے چھوڑنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
    "یہ مشکل ہے، خاص طور پر جب میں اپنی مہم کی منصوبہ بندی کرتی ہوں اور یہ سوچنا کہ میں انہیں پیچھے چھوڑ کر پہاڑوں پر جا رہی ہوں، لیکن جب میں پہاڑوں پر ہوتی ہوں، جب بھی میں کسی مشکل راستے پر ہوتی ہوں، میری بیٹیوں کے بارے میں خیالات ایک بہت بڑا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ میرے لئے توانائی، "انہوں نے کہا.نائلہ نے مزید روشنی ڈالی کہ پاکستان میں کوہ پیماؤں کو پبلک سیکٹر سے خاطر خواہ تعاون نہیں ملتا اور اگر حکام پاکستان میں کوہ پیمائی کے لیے سنجیدہ ہیں تو انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی پہاڑوں میں ریسکیو سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

  • اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضا خیل،پولیس کی کاروائی ،تین راہزن گرفتار

    اضاخیل کے حدود میں راہزنی کی واردات ناکام بنا کر تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ دیا گیا رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے اُنکا تعاقب کیا ااور وائرلیس کے ذریعے ملزمان کے بارے میں اطلاع حاصل کی ، اس دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کی ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جوابی فائرنگ کر کے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزمان کی شناخت یونس ولد یوسف ،مسعود ولد جمیل اور ہارون ولد منیر ساکنان پشاور کے ناموں سے ہوئی۔

  • نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    نگران حکومت فوری طور پر اساتذہ کی اپگریڈیشن کر کے نوٹیفکشن جاری کرے،

    مردان آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس خان نے خیبر پختو نخوا کی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ حکومت کی منظورشدہ اپگریڈیشن کا اعلامیہ فوراً جاری کیا جائے کابینہ میٹنگ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی جس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے بعد میں نگران حکومت نےاس وقت کے ایحنڈے میں تمام ائٹم منظور کئے صرف اساتذہ اپگریڈیشن کا نوٹیفیکیشن باقی ہے ،نگران صوبائی حکومت انکے اپگریڈیشن کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اپگریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نگران حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کرے اور جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ورنہ اس دفعہ تمام ٹیچنگ کیڈرز کا رخ پشاور کی طرف ہوگا،یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے 17 جنوری 2023 کو تمام کیڈرز کے اساتذہ کے اپگریڈیشن کا اعلان آخری کابینہ اجلاس میں کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام اساتذہ کی اپگریڈیشن جولائی 2023 سے عمل میں لائی جائے گی۔