پاکستانی فاسٹ بالر، شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ مینز 2023 کے مقابلے میں اوول انوینسیبلز کے خلاف میچ کے دوران ویلش فائر کے خلاف ایک بار پھر اپنی باؤلنگ میں مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ویلش فائر نے پہلی اننگز میں صرف چھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔
حریف ٹیم نے اپنے بیٹنگ کا آغاز کیا، شاہین نے دوسری اننگز کی ابتدائی ڈلیوری پر جیسن را کو تیزی سے آؤٹ کرکے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ شاہین آفریدی نے T20 میں اننگز کے پہلے اوور میں 42 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ہنڈریڈ بھی شامل ہے، 2018 میں اپنے ڈیبیو کے بعد دنیا کے کسی بھی باؤلر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر لئے ہے، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ایک اہم موڑ پر ایک اور اہم وکٹ حاصل کرکے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھا۔ انہوں نے جارڈن کوکس کو ہٹانے کے لیے سست ڈلیوری کا استعمال کیا، جو 43 گیندوں پر 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
Author: صدف ابرار

شاہین شاہ افریدی دی ہنڈریڈ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ایشین ہاکی چیمپئینز میں پاکستان کو کامیابی ملی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیا بی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم آخر کار ایونٹ میں کامیا ب ہوگئی ہے۔ اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا بھارت کے شہر چنائی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔
پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نےکوریا اور جاپان سے میچ برابر کیا تھا۔ پاکستان کا اگر بھارت سے میچ برابر بھی ہوجاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کوہوگا۔

پشاورٹریفک پولیس کی کارروائیاں‘ تجاوزات قائم کرنے پر 315 افراد پر جرمانے عائد
سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 315 افراد گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں۔ آئی جی پولیس اختر حیات خان کے وژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شہر بھر سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات کے نقصانات بارے آگاہی دی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے باچا خان چوک, حیات آباد, خوشحال بازاراور نمک منڈی روڈ پر کارروائیاں کی گئیں اور 315 افراد کو گرفتار کرکے ریڑھیاں قبضے میں لے لیں اور ان پر جرمانے بھی عائد کئے۔اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 925 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹسز جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو حراست جبکہ سامان کو قبضے میں لیکر ٹرمینل منتقل کردیا جاتا ہے تاکہ مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں اور شہریوں کیلئے کسی قسم کے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے مزید کہا کہ تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

ایشیا کپ کے میچوں کا مکمل ٹائم ٹیبل سامنے آگیا،
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پیر کو ایشیا کپ 2023 کے میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ علاقائی کرکٹ کے ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کرے گا۔ جبکہ کچھ میچز بھارت میں کھیلے جائے گے،ایونٹ کے دوران فائنل سمیت تمام میچ دوپہر 2:30 بجے (PST) پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس دوپہر 2 بجے شروع ہونگے میزبان ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گی جو اس بار اپنا پہلا ایشیا کپ کھیلے گا۔ یہ میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہوں گے، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا ایشیاکپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ایشیاکپ میں میچز کا ٹاس 2 بجے ہوگا۔سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے اور 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

کے پی کے ،نگران کابینہ کے تبدیلی کا امکان
خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے زرائع کے مطابق نئے وزراء کے لئے نیوٹرل افراد کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ درای ادا کر سکیں۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نگران کابینہ کے 4 وزراء کے علاوہ باقی سب تبدیل ہوں گے لیکن اب ذرائع سے اطلاعات آرہی ہیں کہ پوری کابینہ تبدیل کی جائے گی جس کے لئے نام فائنل ہو رہے ہیں۔دوسری جانب گورنر کے پی کے کو بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ گورنر کے پی کے کو انتہائی متنازعہ شخص سمجھا جا رہا ہے،

خیبر پختونخوا میں پہلی دفعہ خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا
خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور پہلی بار کسی وفاقی وزیر نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراء کو نقد امداد دی ہے۔ خیبرپختونخوا میں دو خواجہ سراؤں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی غریب خواتین کے ساتھ اب خواجہ سرا کو بھی بینظیر انکم اسپورٹس پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خواجہ سرا تین ماہ میں آٹھ ہزار نو سو روپے حاصل کر سکیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں جہانزیب عرف الماس عرف خواجہ سرا کو نقد رقم ادا کی۔
پشاور،امام مسجد کی جانب سے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
پشاور کے علاقے پشتخرہ میں 8 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق امام مسجد نے بچے کو تہہ خانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم امام مسجد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔تاہم متاثرہ بچے نے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ زیادتی کا نشانہ بننے کی کوشش کی ہے،

خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار کی وجہ سے آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو کے اس اہم ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اور مزید کہا کہ وہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے پولیس حکام سے بات چیت کر سکیں گے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی دینے کے بعد پولیو مہم شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پولیس کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ پولیس ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں پولیس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گزشتہ روز 9 تاریخ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے،
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اہم انسداد پولیو مہم کا آغاز اس دن سے ہوا، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔
شمالی وزیرستان،بم حملے میں میاں بیوی جاں بحق
شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگی غلام خان میں دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی جاںبحق ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا۔ لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ محفوظ رہا۔ تاہم دھماکے کے زد میں میاں بیوی آکر جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکا غلام خان کے علاقے صدیقی میں اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل سکواڈ علاقے کی چیکنگ میں مصروف تھا۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں کھڈی میں نئے تعمیر شدہ پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق پل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
حالیہ دنوں میں شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں اور بم دھماکوں میں کافی حد تک تیزی آئی ہے۔
پیر کی رات پشاور کے علاقے بڈہ بیرہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ دو ہفتے قبل دبوجور کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اجلاس میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی
پشاور یو نیورسٹی میں بی ایس کانوکیشن کے تقریب کا انعقاد،گورنر کے پی کے شریک
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے یونیورسٹی آف پشاور کے چوتھے بی ایس کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، گورنر کے پی کے نے سوشل سائنسز، لائف اینڈ انوائرنمنٹل سائینسز،فزیکل سائینسز، منیجمنٹ ایند انفارمیشن سائینسز،اسلامک اسٹڈیز, کمپیوٹر سائینز، ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں بیچلر آف سائینسز کی تعلیم مکمل کرنیوالے 500 طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ گورنر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 34 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے۔ گورنر نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی تقریب میں قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، فیکلٹی اراکین، والدین اور طلباء کی شرکت کی، کانوکیشن سے خطاب کرتے وقت گورنر کے پی کے نے تقریب میں شریک والدین بچوں کو ساہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات کو برداشت کرتے ہے، اسلئے تمام والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال میں کسی نے اتنی ڈگریاں طلبہ کو نہیں دی جنتی میں نے گزشتہ 8 ماہ میں دی ہے، غلام علی نے کہا ہم زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے لیکن اب طلبہ کو کافی سہولیات دی جا رہی ہے ، 21 ویں صدی علم اور تحقیق کی صدی ہے جس سیکٹرز میں طلبہ نے ڈگریاں حاصل کر دی ہے وہ اسی سیکٹر کا مقروض ہے، اب طلبہ کو چاہیے کہ وہ متعلقہ سیکٹرز میں کام کرے، گورنر کے پی کے غلام علی نے کہا کہ قومیں وہی کامیاب ہوتی ہے جو مشکلات سے دوچار ہوتے ہوئے محنت کرتیں ہیں، گورنر کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ جامعات کو درپیش مشکلات سے متعلق جون میں حکومت کو آگاہ کردیا ہے،









