Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • محکمہ داخلہ کے پی کے پی اے ایف بیس کے قریب پابند ی عائد

    محکمہ داخلہ کے پی کے پی اے ایف بیس کے قریب پابند ی عائد

    خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی جانب سے پی اے ایف بیس پشاور اور بڈھ بیر کیمپ سے متصل علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ و قبائلی امورخیبر پختونخوا نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی،کواڈ کاپٹر اڑانے اور کبوتر بازی پر پابندی عائد کر دی ، اسکے علاوہ کبوتروں کی دکانوں، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،سیکٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے پابندی کا اطلاق چھ ماہ کے لئے ہوگا ۔ پابندی کا اطلاق محفوظ ہوابازی یقینی بنانے کے لئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ 1860 کی سیکشن 188 کے تحت کاروائی ہوگی۔ جس کے تحت محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

  • خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی

    خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی

    خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کانگو وائرس کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔بلوچستان کے بعد جانوروں میں پائی جانے والا خطرناک وائرس کانگو خیبر پختونخوا بھی پہنچ گیا ہے، اور اس بیماری سے صوبے میں رواں سال چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ کانگو سے متاثرہ 9 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا ہے، اور اس وقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو سے متاثرہ ایک مریض زیرعلاج ہے۔

  • کیا شعیب اور ثانیہ واقعی ایک دوسرے سے جدا ہو گئے؟

    کیا شعیب اور ثانیہ واقعی ایک دوسرے سے جدا ہو گئے؟

    سپر اسٹار اسپورٹس جوڑی شعیب اور ثانیہ کی خبریں ایک بار پھر میڈیا میں ان، سابق کپتان کی طرف سے سوشل میڈیا پروفائل سے بھارتی اہلیہ کا نام ہٹانے پر دونوں میں علیحدگی کی خبریں پھر زور پکڑنے لگیں ۔پاکستان اور بھارت کے اسپورٹس اسٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی میں اختلافات کچھ عرصہ سے میڈیا میں اِن ہیں ، دونوں کی طرف سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہ کرنے پر خاموشی چھائی ہوئی تھی،،، سابق کپتان شعیب ملک کے اپنی سوشل میڈیا پروفائل سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹانے پر پھر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ،کہ اس کا مطلب میاں بیوی میں علیحدگی کو یقینی سمجھا جائے،شعیب اور ثانیہ کی شادی دوہزار دس میں ہوئی تھی اور ایک بیٹا اذہان ہے،

  • ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

    ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک 14 رکنی ہائی پروفائل کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہونے والا ہے تاکہ ہمسایہ ملک بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے اہم معاملے کو حل کیا جا سکے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اور یہ اس بات کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا کہ آیا پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہائی اسٹیک ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر کرنا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کمیٹی ممبران میں شامل ہوں گے۔14 رکنی کمیٹی میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، احسان الرحمان، بین الصوبائی رابطہ کے وزیر، قومی سلامتی کے سربراہان جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔
    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت اعلیٰ اختیاراتی پینل اپنی سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو فراہم کرے گا، جو بطور سرپرست اعلیٰ، کمیٹی کے ان پٹ کی بنیاد پر میگا کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
    بھارت کی جانب سے سرحد پار کرنے اور ایشیا کپ میں شرکت سے انکار سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو تمام میچوں کی میزبانی کا موقع نہیں دیا گیا۔ نتیجتاً، پاکستان اب صرف چار میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے، جبکہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

  • افغان کوہ پیما علی اکبر سخی کی  میت ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی

    افغان کوہ پیما علی اکبر سخی کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی

    افغان کوہ پیما علی اکبر جو کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران انتقال کر گئے تھے، ان کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔علی اکبر ایک سال قبل کے ٹو چڑھتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔پاک فوج کی کوششوں کے ایک سال بعد افغان کوہ پیما پہاڑ سے نکال دیا گیا ہے،افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کی موت ایک سال قبل پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ہوئی تھی۔اور اب علی اکبر سخی کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔
    بیان کے مطابق علی اکبر سخی گزشتہ سال جولائی میں دیگر کوہ پیماؤں کے ہمراہ پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک سال کی کوششوں کے بعد پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے علی اکبر کی لاش کو پہاڑ سے نکال کر افغان سفارت خانے کے حوالے کر دیا۔
    افغان وزیراعظم سردار احمد شکیب نے علی اکبر کی لاش کو پہاڑ سے نکالنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول

    پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی۔بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نئے شیڈول کے مطابق میچز کھیلنے پر تیار ہوگیا۔
    ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
    پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 اکتوبر کو ہوگا تاہم میچ کا مقام تبدیل نہیں کیا گیا، میچ حیدر آباد میں ہی ہوگا۔قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو 2 دن پہلے کردیا گیا ہے جبکہ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا، ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی، ورلڈکپ میں پاکستان کے دو میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔
    ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5 اکتوبر کو یا بعد میں کرائے جانے کی تجویز ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

  • پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے خوشخبری

    پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے خوشخبری

    باغی ٹی وی،وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر احسان مزاری نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر کرنے کا اعلان کرتے ہوے ایشین گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دے دی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی ، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کے کوالیفائیڈ کوچز کو بہتر مراعات دینے کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت غیر ملکی کوچز کی طرف پاکستانی کوالیفائیڈ کوچزکی مراعات کو بہتر بنایا جائے گا۔
    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پی ایس بی کے 77 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دی جس کے تحت ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

  • پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    پشاور، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن،9 گرفتار

    نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر انسداد گداگری ایکٹ کے تحت پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، پشاور اور گردونواح میں محکمہ سماجی بہبود دارلکفالہ کی انسداد گداگری سکواڈنے پیشہ ور گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مذید 9 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرلیا ہے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ،عشر، سماجی بہبود وترقی خواتین سلمیٰ بیگم کی ہدایت پر دارلکفالہ کی ٹیم نے پشاور کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پیشہ ور گداگری میں ملوث مرد و خواتین کوانسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے کر دارالکفالہ منتقل کر دیا گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 4 مرد اور 5 خواتین شامل تھیں جنکو کوہاٹ روڈ، رینگ روڈ، نشتر آباد، گلبہار، انم صنم چوک اور صدر روڈ سے گرفتار کیا اور انکے خلاف انسداد گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے دارالکفالہ منتقل کیا مینیجر دارالکفالہ حناء کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشاور اور گردونواح میں گداگری کے خلاف انسداد گداگری ٹیم کاآپریشن جاری رہے گا اور پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

  • شہدائے پولیس اور سانحہ باجوڑ شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے تورغر  پولیس  نے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا

    شہدائے پولیس اور سانحہ باجوڑ شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے تورغر پولیس نے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا

    تورغر ڈی پی او تورغر بلال احمد کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز جدباء میں یوم شہداء کی مناسبت سے پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرفداخان اور ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد باقاعدہ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ ڈی پی او تورغر بلال احمد (پی ایس پی) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے وہ خود کو کسی طور پر تنہا نہ سمجھیں ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،

  • پشاور،تحصیل متھرا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اہم میٹنگ

    پشاور،تحصیل متھرا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اہم میٹنگ

    ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید خان کی سربراہی میں ورسک ڈویژن کے تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعت کے نمائندوں کیساتھ خصو صی میٹنگ کی ، اس موقع پر ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان بھی موجود تھے ، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ آنے والے تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پرپولنگ اسٹیشنوں پر ان کی حساسیت کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی جائینگے اورعوام کو پرامن ماحول میں الیکشن کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے، میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے خواتین پولینگ سٹیشنوں میں کسی بھی امیدوار اورکارکن کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، تمام جماعتوں کے امیدواران اورورکروں کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس اورانتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات میں تعاون اورہرممکن مدد کریں،