جمعیت علامہ اسلام مولانا فضل الرحمن نے باجوڑ ورکر کنونشن میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے اپنی طرف سے مالی امداد کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جاں بحق افراد کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی،اسکے علاوہ حکومت نے بھی جاں بحق اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے گناہوں کا خون بہایا گیا ۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سول کالونی جرگہ ہال میں شہداء کے لواحقین اور علاقے کے عمائدین کے ایک بڑے جرگے سے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں شریک ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مسلمان کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے ہم اپنا مقدمہ اپنے رب کے حضور پیش کردیتے ہیں ۔ہم نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کو ترجیح دی ہے ۔
صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔اتنے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا ان کو کانوں کان تک خبر نہ ہوئی ۔جس کے نتیجے میں 70 شہادتوں اور ڈیڑھ سو زخمیوں کا بدترین واقعہ رونما ہوا۔
Author: صدف ابرار

باجوڑ دھماکہ دراصل چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو متاثر کرنا تھا ۔مولانا فضل الرحمان

پشاور میں پولیو مہم کےپیش نظر دفعہ 144 نافذ ،اعلامیہ جاری
پشاور میں آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گیا ہے، پشاور میں دفعہ 144 ممکنہ بدامنی روکنے کیلئے نافذ کیا گیا ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دہشتگردی کے حالیہ لہر کے باعث دفعہ 144 نافذ کی گئی ، اسکے علاوہ پشاور اسلحہ کی نمائش اور لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی،ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور بغیر نمبر پلیٹ اور جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر بھی مکمل پابندی ہے،اسکے علاوہ
پشاور شہر میں ون ویلنگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی،ضلعی انتظامیے کے مطابق افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود ان کے پشاور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،
امید ہے کہ مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی،نگران وزیر اعلی
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کی آبادی سے متعلق 2023 کی مردم شماری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ حمایت اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری زبیر اصغر قریشی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، پراونشل کمشنر برائے مردم شماری، ڈائریکٹر ادارہ شماریات خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو مردم شماری 2023 کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ مردم شماری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔ مذکورہ مردم شماری کے لئے صوبے کو 28 ہزار سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیاتھا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار منظوری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کو پرکھنے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار سے متعلق تحفظات سامنے آنے کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائے گی۔ اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ مردم شماری مستقبل کے لئے منصوبہ بندی میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کے قومی وسائل کی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار حقائق پر مبنی ہوں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس مردم شماری کے حتمی نتائج میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

چارسدہ،یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
4اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں شہداء کو حراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔بہادر پولیس افسران کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدتقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید آفریدی اور چارسدہ کے تحصیل مئیر مفتی عبدالروف شاکر کے علاوہ دیگر معززین جبکہ پولیس شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مقررین نے تقاریر میں ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر شہید ہونے والے پولیس افسران کی بہادری کوسراہا اور ان کی لازوال قربانی پر انکو خراج عقیدت پیش کیا۔ چارسدہ کی حفاظت کو یقینی بنانے میں پولیس فورس کی خدمات کا بھی اعتراف کیا،شہیدوں کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے محکمہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہو کر تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سول سوسائٹی کی جانب سے پیش کئے گئے نظم میں شہیدہونے والے بہادر سپوتوں کے لیے اجتماعی تشکر اور احترام کا اظہار تھا۔
اس تقریب نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا ایک موقع بھی فراہم کیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ چارسدہ کی عوام ان کے غم اور فکر میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پروگرام کے اختتام پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے کہا کہ ہم اپنے شہید اہلکاروں کی بہادری اور قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیوں کو آگے بڑھانے اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران ان اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم سے عوام کی خدمت کرتے رھیں گے۔
مردان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا چھاپہ
محمد ایا ز صافی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان کی رہائش گاہ پر پولیس اور ایکسائز کا مشترکہ چھاپا، اس دوارن ایا ز صافی گھر پر موجود نہیں تھے۔ گھر پر موجود ان کے چھوٹے بھائی سے ایا ز صافی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مردان نے پولیس اور ایکسائز کے غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرح اب خیبر پختونخواہ پولیس بھی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے لگی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پوری کیریئر میں نہ کبھی قانون کو ہاتھ میں لیا ہے اور نہ ہی ریاست کے خلاف کبھی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایکسائز کا میرے گھر پر چھاپے مارنا اور میری عدم موجودگی میں خوف و ہراس پھیلانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

پارلیمان اور آئین کو روند کربل پاس کرنے کی فیکٹری لگانا آئین شکنی ہے ،ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کرنے اور مذاق اڑانے والے کسی بھی صورت عوامی نمائندے نہیں ہوسکتے۔ آخری ایام میں دو دن کےاندر قومی اسمبلی سے 53 بل منظور کرنے کا جواز کیا ہے؟ان بلز کی آڑ میں صوبائی خودمختاری پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ قومی اسمبلی سے دو دن میں 53 بلوں کی منظوری پر ردعمل دکھاتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان اور آئین کو روند کربل پاس کرنے کی فیکٹری لگانا آئین شکنی ہے ۔ آئین شکنی مشرف کرے،نیازی کرے یا شہباز شریف،سب کیلئے ہمارا مطالبہ پھر ایک ہی ہوتا ہے۔یاد رکھیں آج بغیر وضاحت دیئے قانون سازی کرنےکے نتائج کل آپکو بھی بھگتنے ہوں گے۔ لاہور میں پاک چائنا گوادر یونیورسٹی قائم کرنے کے بل پر ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ پنجاب پاکستان اور پاکستان پنجاب ہے تو ہمیں ملک دشمنی کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کی ضرورت بلوچستان سے زیادہ لاہور میں کیسے ہے؟بلوچستان اور پختونخوا دونوں وہ بدقسمت صوبے ہیں جہاں صرف بارود، انسانی خون، خودکش حملوں اور وسائل ہڑپنے کا کاروبار چل سکتا ہے لیکن تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کیلئے صاحبان اقتدار لاہور کا رخ کرلیتے ہیں۔ قومی اسمبلی جیسے مقدس ادارے کیلئے یہ شرم کا مقام ہے کہ اسی ادارے کے ذریعے بلوچ عوام کا حق بھی لاہور منتقل کیا گیا۔

آئی ایل ٹی 20 نے دوسرے سیزن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کردی
انٹرنیشنل لیگ T20 (ILT20) کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے آئندہ دوسرے سیزن پر جوش و خروش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے پاکستانی کھلاڑی شرکت کے لیے تیار ہیں۔ILT20 کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے بارے میں پر امید ہے،ILT20 کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے دی نیشنل کو بتایا، "یہ ILT20 کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ہم سیزن ٹو میں ILT20 میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔ جو کھیل کو فروغ دے گا، اور ہم اس کے منتظر ہیں۔
تاہم، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے مخصوص کھلاڑی کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ایک ہفتے کے لیے آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی اپنی دستیابی کے لحاظ سے اس کی پیروی کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔اس سے پہلے کرکٹ بورڈ پاکستان نے اطلاع دی ہے، ILT20 کے منتظمین نے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت سرفہرست کھلاڑیوں کو ٹیم کی کپتانی کرنے اور تین سال کے معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع کے ساتھ کافی معاہدوں کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 میں شرکت کرنے کے بدلے امارات کرکٹ بورڈ سے معاوضے کی درخواست بھی کی تھی۔
زمان خان ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار
پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں حالانکہ وہ ابھی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔زمان خان کہتا ہے کہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ چونکہ میں دباؤ کے حالات میں بڑے کھیلوں میں بہت اچھا کر رہا ہوں لہذا اگر مجھے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو بحران کے لمحات سے نمٹنے کے یہ تمام تجربات مجھے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کریں گے۔
21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز بالر جو آزاد جموں و کشمیر کے ایک عاجز پس منظر سے آتے ہیں گزشتہ چند مہینوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈربی شائر کے ساتھ اپنے دور کے دوران، وہ ٹی ٹوئینٹی بلاسٹ کی نمائندگی کرنے والے ٹاپ وکٹ لینے والوں میں شامل تھے۔زمان نے 14 میچوں میں صرف 16.55 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔زمان نے کہا کہ میں نے جو علم حاصل کیا ہے میں اسے آگے بڑھاؤں گا اور اپنی ٹیم کے لیے اچھا کام کروں گا اور مستقبل میں یہ تجربہ مجھے دنیا بھر کی کسی بھی لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد دے گا۔انگلش کنڈیشنز پر زمان نے کہا کہ برطانیہ میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ بلے باز زیادہ ڈاٹ بال نہیں کھیلتے۔ زمان خان نے کہا کہ وہ خود کو بھی بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ڈربی شائر کے مکی آرتھر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا، جو پاکستان کی قومی ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔آرتھر نے اسے T20 بلاسٹ کے آغاز سے کچھ دن پہلے ہی ٹورنامنٹ میں ڈربی شائر فالکنز کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔اسکا کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر بلاسٹ میں میری کارکردگی سے بہت خوش تھے۔ اس نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور مجھے بتاتے رہے کہ میں اس کے لیے میچ ونر ہوں اور ٹیم کی جیت میں بہت زیادہ حصہ ڈال سکتا ہوں۔ اس طرح کے تاثرات نے میرے اعتماد کو بڑھایا،‘‘
پی سی بی کے اعلی سطح ٹیکنکل کمیٹی میں انضمام اور حفیظ شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کی زیر سربراہی اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی ہے جس میں انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔
کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی مجموعی ڈومیسٹک ڈھانچے، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز، نیشنل سلیکشن کمیٹی کی تقرری، نیشنل ٹیم کے کوچز کی تقرری، سینٹرل اور ڈومیسٹک معاہدوں اور امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی بہتری کے منصوبوں سمیت کرکٹ کے امور پر سفارشات پیش کرے گی۔
کرکٹ کمیٹی کو اضافی ماہرین کمیٹی میں شامل کرنے کے اختیارات ہوں گے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا کہ میں ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مصباالحق، انضمام الحق اور محمد حفیظ کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ تین سابق کپتان کرکٹ کی شاندار معلومات رکھتے ہیں اور جدید دور کی کرکٹ کی بہت معلومات رکھتے ہیں،امید ہے ان کے سربراہی میں کر کٹ کو خوب فروغ ملے گا،
شبقدر فائرنگ،تین افراد جاں بحق
شبقدر میں تھانہ سروکلی کے علاقہ حفیظ کور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حضرت خان،عطاء اللہ اور تاج عمر شامل ہیں۔ فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقت شروع کر دی گئی ہے ،









