Baaghi TV

Blog

  • بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ہامی، اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا،راجیو شکلا

    بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ہامی، اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا،راجیو شکلا

    راجیو شکلا نےپاک بھارت میچ کو سب کے لیے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا وہ آئی سی سی کے نمائندے کی جانب سے شروع کی گئی مشاورت کے نتائج پر خوش ہیں، جس کی نگرانی آئی سی سی چیئرمین نے کی۔

    انہوں نے بتایا کہ نمائندہ وفد لاہور گیا تھا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے بات چیت کی گئی،یہ ایک خوشگوار اور قابلِ قبول حل ہے جس میں کھیل کی اہمیت کو ترجیح دی گئی آئی سی سی نے مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے معاملے کو حل کیا اور کرکٹ کو دوبارہ مرکزِ نگاہ بنایا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

    راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیاب رہی اور بالآخر پاکستان کے کولمبو میں میچ کھیلنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے اسے سب کے لیے خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ورلڈکپ ایک بڑی کامیابی کی کہانی ثابت ہوگا ان مذاکرات کے نتیجے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات بھی دور ہوئے اور انہیں بھی اطمینان حاصل ہوا ہے یہ سب کے لیے فائدہ مند صورتحال ہے اور انہیں خوشی ہے کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور ایونٹ کامیاب رہے گا۔

  • مودی سرکار مسلمانوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا

    مودی سرکار مسلمانوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا

    نئی دہلی: ہندوتوا نظریے کے زیرِ اثر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی مسلم دشمنی کو ناقدین ایک منظم ریاستی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق نام نہاد جمہوری دعوؤں کے برعکس مودی سرکار مسلمانوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ریاست آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمنت بسوا کو مسلمانوں کی تصاویر پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں دیوار پر نصب تصویر پر No mercy یعنی "کوئی رحم نہیں” کے الفاظ بھی درج تھے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ آسام کے اقدام کو "نسل کشی کی دعوت” قرار دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ آسام کی ویڈیو کو محض سوشل میڈیا مواد سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس سے قبل بھی آسام کے وزیرِ اعلیٰ پر اقلیتوں کو ہراساں کرنے اور عوام کو ان کے خلاف اکسانے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق بی جے پی قیادت دانستہ طور پر مذہبی نفرت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور حکمران جماعت کی سرپرستی میں نفرت انگیز بیانیے کا براہِ راست نشانہ بھارت کی مسلم اقلیت بن رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس بھارتی سیاست میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی واضح مثال ہیں۔

  • امریکی بحری جہازوں کو ایران کے پانیوں سے دور رہنے کی ہدایت

    امریکی بحری جہازوں کو ایران کے پانیوں سے دور رہنے کی ہدایت

    امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں ایران کے علاقائی پانیوں سے حتیٰ الامکان دور رہنے کا مشورہ دیا ہے.

    امریکی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکی جہازوں کے کپتانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایرانی فورسز کو امریکی جہازوں پر سوار ہونے کی اجازت نہ دیں اور ایران کے علاقائی پانیوں سے حتیٰ الامکان دور رہیں تاہم اگر ایرانی فورسز کسی امریکی تجارتی جہاز پر سوار ہو جائیں تو عملے کو زبردستی مزاحمت نہ کرنے کا کہا گیا ہے،زبردستی مزاحمت سے گریز کا مطلب سوار ہونے کی اجازت یا رضامندی نہیں سمجھا جائے گا۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پرچم بردار تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت ایران کے علاقائی سمندر سے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر رہیں، بشرطیکہ نیویگیشنل سیفٹی متاثر نہ ہو،مشرقی سمت سفر کرنے والے جہازوں کو عمان کے علاقائی پانیوں کے قریب سے گزرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یہ سفارشات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جمعے کو عمان میں بالواسطہ مذاکرات کا ایک دور کئی ہفتوں کی سخت بیانات بازی اور جنگ کے خدشات کے بعد منعقد ہواگزشتہ برس جون میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کے بعد ایک ایرانی رکنِ پارلیمنٹ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر جنگ بڑھی تو آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایک آپشن ہو سکتا ہے۔

    امریکی حکومت آبنائے ہرمز کو دنیا کا سب سے اہم تیل کا بحری راستہ قرار دیتی ہے کیونکہ یہ توانائی پیدا کرنے والے خطے کو بحر ہند سے ملاتا ہے، جنوری کے اواخر میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کیں، جس پر امریکی فوج نے ایران کو ’غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ‘ رویے سے خبردار کیا تھا بعد ازاں امریکا نے دعویٰ کیا کہ اس نے علاقے میں اپنے ایک طیارہ بردار جہاز کے قریب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔

    واشنگٹن اس سے قبل بھی ایران پر عائد سخت پابندیوں کے تحت ایرانی تیل بردار جہاز ضبط کر چکا ہے، 2019 میں متحدہ عرب امارات نے خلیجِ عمان میں اپنے علاقائی پانیوں میں 4 جہازوں پر تخریبی حملوں کی اطلاع دی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں خلیج کے علاقے میں جہازوں کو براہِ راست کسی نئی دھمکی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

  • پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت،JF-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کی نمائش

    پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت،JF-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کی نمائش

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ مملکتِ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جہاں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو عالمی سطح پر دفاع اور سیکیورٹی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں پی اے ایف کی شرکت پاکستان کو ایرو اسپیس جدت، آپریشنل مہارت اور قابلِ اعتماد دفاعی حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر کرتی ہے JF-17 بلاکIII جدید ایویونکس، AESA ریڈار، بہتر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور بی وی آر صلاحیتوں سے لیس 4.5 جنریشن فائٹر جیٹ ہے، جو جدید فضائی افواج کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

    سپر مشاق طیارہ اپنی کم لاگت، آسان دیکھ بھال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں بنیادی فلائنگ ٹریننگ کا ایک کامیاب پلیٹ فارم تسلیم کیا جاتا ہے اور متعدد دوست ممالک اس کو استعمال کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کی اس نمائش میں شرکت دفاعی تعاون کے فروغ، دفاعی برآمدات اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے نمائش کے دوران عالمی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے نمائندوں کو تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے۔

  • پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں،حمزہ شہباز

    پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں،حمزہ شہباز

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز سے ن لیگ بیٹ رپورٹرز کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پارٹی امور اور ملکی صورتحال پر گفتگو کی۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے کڑے حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا،قومی اسمبلی سے ایک ایسا بل منظور ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے اور عوام کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا،ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا جائے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا لیکن ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو اس صورتحال سے بچایا، میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا،ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

  • پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں۔

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 4 بڑے سیلابوں کے نتیجے میں 19 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ یہ نقصان معاشی اور اقتصادی خسارے کے علاوہ ہے-

    انہوں نے کہا کہ ان سیلابوں کے باعث 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 50 فیصد اسکول جانے کی عمر کے بچے ہیں، جو تعلیم اور مستقبل دونوں کے لیے خطرناک صورتحال ہے، ایک بڑے سیلاب سے ایک پوری نسل غربت کے دلدل میں دھکیل دی جاتی ہے، جس کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔

    انہوں نے عالمی سطح پر عدم مساوات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 10 بڑے ممالک 70 سے 75 فیصد کاربن کا اخراج کر رہے ہیں، جبکہ یہی ممالک دنیا کی 80 فیصد گرین فنانسنگ بھی حاصل کر رہے ہیں موسمیاتی انصاف کے بغیر عالمی ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانا ممکن نہیں، اور ترقی پذیر ممالک کو اس بحران کی قیمت نہیں چکانی چاہیے جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔

  • وادی لیپہ،سخت موسمی حالات، پاک فوج عوامی خدمت میں سرگرم عمل

    وادی لیپہ،سخت موسمی حالات، پاک فوج عوامی خدمت میں سرگرم عمل

    وادی لیپہ کے دشوار گزار علاقے میں سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فوج کی زیر نگرانی مقامی آبادی کے لیے قائم کیا گیا ہسپتال علاقے کے باسیوں کے لیے امید کی کرن بن گیا ہے۔

    پاک فوج کے زیر اہتمام قائم طبی مرکز میں عوام کو بنیادی اور جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں مقامی آبادی کو مفت علاج اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو بڑی سہولت میسر آئی ہے،سخت موسمی حالات اور زمینی راستوں کی بندش کے باوجود پاک فوج کا طبی عملہ مسلسل عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے اور مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر رہا ہے،وادی لیپہ کے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا قائم کردہ ہسپتال ان کی زندگیوں کی ضمانت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق بروقت علاج، فوری طبی امداد اور ہنگامی صورتحال میں دستیاب سہولیات نے کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    مقامی آبادی نے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی قابلِ ستائش خدمات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • فیصل واوڈا نے پاکستان کے مسائل کا حل بتا دیا

    فیصل واوڈا نے پاکستان کے مسائل کا حل بتا دیا

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو گولی مار دیں تو پاکستان کے مسئلے حل ہو جائیں گے۔

    صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بعد ازاں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی ماردیں یا چوک پر پھانسی لگا دیں تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے،28 ویں ترمیم ضرور آئے گی، جس میں این ایف سی سمیت دوسرے معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہو جائیں گے۔

  • پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  تھے مہمان خصوصی

    پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر تھے مہمان خصوصی

    9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، اس مشق کا مقصد پیشہ وارانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ 5 فروری 2026 سے شروع ہونے والی مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دی گئی، علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔
    اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا، مشق میں بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔

    اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور ٹیموں کی جسمانی اور ذہنی برداشت کی بھرپور تعریف کی،فیلڈ مارشل نے عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں،تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گئے، بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی تقریب میں شریک تھے، مہمانوں نے بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین انتظامات کو سراہا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ بھی کیا، فیڈ مارشل نے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا عملی مشاہدہ کیا اور نئے قائم شدہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا بھی دورہ کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، فیلڈ مارشل نے روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

  • پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستانی نژادکھلاڑی کوٹیم سے نکالنے پر اماراتی کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد زوہیب کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج دیا گیا ہےایمریٹس کرکٹ بورڈ نے جاری بیان میں تصدیق کی کہ کھلاڑی کو ڈسپلنری وجوہات کی بنیاد پر اسکواڈ سے الگ کیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    یو اے ای اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آج نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کرے گی جو 2022 کے بعد ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا زوہیب کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے کیونکہ حالیہ وارم اپ میچ میں یو اے ای ٹیم اٹلی کے خلاف صرف 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس سے بیٹنگ لائن پر پہلے ہی دباؤ موجود تھا۔

    محمد زوہیب نے مئی 2025 میں یو اے ای کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 303 رنز بنا چکے ہیں، جن کی اوسط 20.20 اور اسٹرائیک ریٹ 103.76 رہا ہے ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی 21 سالہ آریانش شرما کو کپتان محمد وسیم کے ساتھ اوپننگ کے لیے فائنل کر چکی ہے۔

    میچ سے قبل یو اے ای کپتان محمد وسیم نے ٹیم اتحاد اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بھارتی اور پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل ہونے کے باوجود سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور صرف یو اے ای کے لیے کھیل رہے ہیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ٹیم کے اعتماد کے لیے اہم قرار دیا۔