Baaghi TV

Blog

  • 
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ دورہ، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا عزم

    
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ دورہ، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا عزم

    
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور جاری اندرونی سیکیورٹی آپریشنز پر جامع بریفنگ دی گئی۔
    بریفنگ میں بھارت کے حمایت یافتہ، بین الاقوامی طور پر نامزد دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی فورسز کے فوری اور مؤثر ردعمل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا، جس کے باعث بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔
    ‎ریاست کی رِٹ کو مضبوط بنانے، عوام اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور تشدد و دہشت گردی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔
    ‎بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور مادرِ وطن کے دفاع میں ان کے بلند حوصلے، جرات اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا

    رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا

    
رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
    ریلوے پولیس کے مطابق، ٹرین انجن کے خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی اسٹیشن پر کھڑی تھی، اسی دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
    ‎ٹرین میں موجود ایک ڈاکٹر نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔
    ‎ریلوے پولیس نے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • ٹھٹھہ و مکلی میں بند آر او فلٹر پلانٹس پر صوبائی محتسب سندھ کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب

    ٹھٹھہ و مکلی میں بند آر او فلٹر پلانٹس پر صوبائی محتسب سندھ کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب

    ٹھٹھہ (بلاول سموں):ٹھٹھہ اور مکلی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے آر او فلٹر پلانٹس کے طویل عرصے سے بند پڑے ہونے، مبینہ نااہلی اور بدانتظامی کے خلاف صوبائی محتسب سندھ، ریجنل آفس ٹھٹھہ نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ محکمے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    یہ نوٹس عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے نائب صدر ممتاز علی سمیجو کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر ٹھٹھہ ہارون احمد خان کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کو جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹس کے متن کے مطابق شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مکلی سمیت ضلع ٹھٹھہ میں قائم تقریباً 62 آر او فلٹر پلانٹس میں سے اکثریت مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے، جس کے باعث شہری صاف پینے کے پانی جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شکایت میں خاص طور پر بھٹی مسجد کے قریب ناریجا گاؤں مکلی، درگاہ حضرت شاہ ابراہیم شاہ جیلانی ٹھٹھہ، درگاہ مخدوم آدم نقشبندی ٹھٹوی مکلی اور گاؤں رسول بخش بروہی مکلی میں قائم آر او فلٹر پلانٹس کی بندش کا ذکر کیا گیا ہے، جو گزشتہ کئی مہینوں بلکہ برسوں سے غیر فعال پڑے ہیں۔

    صوبائی محتسب سندھ کی جانب سے جاری نوٹس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 فروری 2026 تک اپنی تفصیلی اور جامع رپورٹ پیش کرے، بصورتِ دیگر محتسب ایکٹ 1991 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات کی عدم تعمیل یا رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر کو ہائی کورٹ کے مساوی اختیارات حاصل ہیں، جن کے تحت طلبی، تحقیقات اور توہینِ عدالت کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

    شہریوں اور سماجی حلقوں نے صوبائی محتسب سندھ، ریجنل آفس ٹھٹھہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بند پڑے آر او فلٹر پلانٹس جلد از جلد فعال کیے جائیں گے اور ذمہ دار افسران کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ عوام کو صاف پینے کے پانی کی سہولت میسر آ سکے۔

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے,بھارتی رکن پارلیمنٹ

    پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے,بھارتی رکن پارلیمنٹ

    
بھارت کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتُر ویدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو بی سی سی آئی کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔
    سوشل میڈیا پر ان کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاک–بھارت میچ سے متعلق فیصلہ سازی میں بھارت کی کمزوری پر سخت تنقید کی۔
    ‎پریانکا چتُر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیر کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
    ‎رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد ممکنہ پینلٹی اور فائن سمیت اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بھارت وہ موقف اختیار نہیں کر سکا جو اسے بروقت کرنا چاہیے تھا۔
    ‎واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، اور بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ابھی تک باضابطہ آگاہی مکمل نہیں کی۔

  • مکلی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک راہگیر جاں بحق

    مکلی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، ایک راہگیر جاں بحق

    ٹھٹھہ (باغی ٹی ویڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں):مکلی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے شخص کا تعلق تھر سے تھا اور اس کی شناخت ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار مزدا گاڑی نے اسے زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال مکلی منتقل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی جیب سے ضروری ذاتی سامان کے علاوہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں ملوث مزدا گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • گوجرخان، بلدیہ کی جانب سے 55 پلازوں کو نوٹسز جاری

    گوجرخان، بلدیہ کی جانب سے 55 پلازوں کو نوٹسز جاری

    تجاوزات اور فائر سیفٹی جب عمارتیں بن رہی تھیں تو متعلقہ حکام کہاں سو رہے تھے؟ عوامی حلقوں کا تیکھا سوال
    برسوں کی مجرمانہ خاموشی کے بعد اچانک نوٹسز کی بوچھاڑ سابقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی کا عوامی مطالبہ

    گوجرخان(قمرشہزاد) نوتعینات چیف آفیسر بلدیہ نے تحصیل میونسپل کمیٹی کی حدود میں برسوں سے قائم کمرشل پلازوں اور عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر متعدد پلازوں کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ اچانک شروع کی گئی کارروائی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ چیف آفیسر طارق ضیاء ملک کی ہدایت پر اب تک 55 کمرشل پلازوں کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اس مہم نے جہاں حفاظتی اقدامات کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے، وہاں انتظامیہ کی ماضی کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ چیف آفیسر طارق ضیاء ملک کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی آلات کی تنصیب قانونی تقاضا ہے اور انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ تاہم، عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ صرف نوٹسز تک محدود رہنے کے بجائے ان کرپٹ یا غافل افسران کا بھی تعین کیا جائے جنہوں نے ان غیر قانونی تعمیرات اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر عرصہ دراز تک آنکھیں بند کیے رکھیں۔

    شہری حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ عمارتیں کوئی ایک دن میں تعمیر نہیں ہوئیں، برسوں سے انسانی جانیں خطرے میں ڈال کر ان پلازوں میں تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ متعلقہ شعبے کے انسپکٹرز اور افسران اتنے طویل عرصے تک خوابِ خرگوش کے مزے کیوں لوٹتے رہے؟ کیا ان افسران کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ان عمارتوں کو بغیر فائر سیفٹی آلات کے مکمل ہونے دیا؟ حالات کی سنگینی اس وقت مزید واضح ہو رہی ہے جب گزشتہ دنوں جی ٹی روڈ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے متعدد کمرشل بلڈنگز کی مارکنگ کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ ان عمارتوں کا کچھ حصہ تجاوزات کی زد میں ہے۔ شہریوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ نقشے پاس ہو رہے تھے اور بھاری سرمایہ کاری سے یہ بلند و بالا عمارتیں کھڑی کی جا رہی تھیں، تب این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کے متعلقہ محکمے کے افسران اور دیگر متعلقہ ادارے کہاں تھے؟

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بڑا زبردست اقدام ہے،سابق انگلش کرکٹر مارک بچر

    پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بڑا زبردست اقدام ہے،سابق انگلش کرکٹر مارک بچر

    
سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔
    مارک بچر نے کہا کہ پاک–بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے اور آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہوں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے شیڈول ضابطے کے تحت ترتیب پاتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کے شیڈول متاثر ہوئے، لیکن بنگلا دیش کو وہ رعایت نہیں ملی۔
    ‎مارک بچر نے کہا کہ کرکٹ کے معاملے میں بھارت ہمیشہ اپنی مرضی چلاتا رہا اور پاکستان کو اسے برداشت کرنا پڑتا رہا، لیکن اس بار پاکستان کا اقدام آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دباو ڈالنے کے لیے یہ واحد طریقہ اختیار کیا۔
    ‎واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔

  • ڈہرکی: جماعت اسلامی کی مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی

    ڈہرکی: جماعت اسلامی کی مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کی جانب سے بروز منگل 4 فروری 2026 کو ڈہرکی شہر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیری عوام کے حق میں بھرپور نعرے لگائے، جس سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔

    ریلی کا آغاز ڈہرکی شہر کے مین روڈ پر واقع الخدمت کلینک کے سامنے سے ہوا، جس میں جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

    ریلی کی صدارت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈہرکی مدثر حسین ابڑو نے کی، جبکہ اس موقع پر معتمد اسلامی جمعیت طلبہ ڈہرکی برادر اسد علی آرائیں بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

  • اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال اور ایم این اے کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

    اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال اور ایم این اے کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر):کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔

    کمشنر ساہیوال اور ایم این اے نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا، جبکہ زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور لواحقین نے مجموعی طور پر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور طبی سہولیات کی باقاعدہ چیکنگ کا مقصد صحتِ عامہ کے نظام کی مؤثر نگرانی اور بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

    مزید برآں کمشنر ساہیوال اور ایم این اے نے میڈیکل کالج کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں تاکہ علاقے میں طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

    
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا۔
    پاکستان کو 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کولمبو میں اپنا واحد وارم اپ میچ کھیلنا تھا، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے یہ میچ بغیر کوئی گیند کھیلے منسوخ کر دیا گیا۔
    ‎وارم اپ میچ کی منسوخی سے پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی کنڈیشنز میں تیار ہونے کا موقع نہیں ملا۔
    ‎پاکستان اپنی مہم 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف شروع کرے گا، جبکہ اسی وینیو پر وہ 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف گروپ میچز کھیلیں گے۔
    ‎گرین شرٹس کو 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا تھا، لیکن حکومت پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا۔