سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران دلچسپ لمحہ آیا جب سینیٹر دنیش کمار نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر رسمی انداز میں کہا کہ "کبھی کبھار نظر آنے والے چہرے ہیں، مجھے آپ سے بہت پیار ہے۔”
اس جملے پر اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے۔ سینیٹر دنیش کمار نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری اداروں سے متعلق سوالات اٹھائے تھے، لیکن آج پہلی بار ان کے جوابات موصول ہوئے۔
وزیر خزانہ نے سینیٹر کے اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سوالات کے جوابات بروقت فراہم کیے جائیں گے اور تمام 23 باقی سوالات کے مکمل اور تفصیلی جوابات دینے کی یقین دہانی کرائی۔
Blog
-

سینیٹر دنیش کمار کا خزانہ کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ سے محبت کا اظہار، اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے
-

وفاقی حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے صدر مملکت کو شامل کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کی بحالی کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آن بورڈ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے انتظامات کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو سونپ دی گئی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے، تاہم صدر کی کراچی میں مصروفیات کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ قازقستان کے صدر کے دورے اور خود وزیراعظم کی مصروفیات بھی رکاوٹ بنی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما محمود اچکزئی کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھی وزیراعظم اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے۔ -

لندن سے اوسلو تک ،ایپسٹین فائلز نے عالمی اشرافیہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا !!!
ٹرمپ ، مودی ، عمران ،کلنٹن ، بل گیٹس ،ممدانی ،ایلون مسک ، یورپی اور عرب شاہی خاندان
سب ہی اس حمام میں ننگے ہیں!! -

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے والا ہے؟
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں واضح کیا کہ ملک میں 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم یا متروک نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے نوٹ کے ختم ہونے یا متروک قرار دینے کی خبریں جعلی ہیں۔ حکومت نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ اگر بینک بغیر اطلاع کے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے رقم کی کٹوتی کرتے ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔ کمیٹی نے بینکوں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی چارجز پر فوری اقدام کریں۔ -

بلوچستان سکیورٹی الرٹ – این۔40 ہائی وے پر پل تباہ
ڈسٹرکٹ نوشکی کے گولانگر علاقے میں مسلح افراد نے این۔40 ہائی وے پر ایک اہم پل تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث بین اضلاعی زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہے اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی صورتحال غیر مستحکم ہے۔
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ این۔40 کے متاثرہ حصے پر کوئی محفوظ گزرگاہ تصدیق شدہ نہیں، اور دستیاب متبادل راستے بھی سکیورٹی خدشات کے باعث خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔
تمام مسافروں اور تجارتی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل راستوں پر فی الحال سفر نہ کریں:
* کوئٹہ, نوشکی
* کردگیپ اور مستونگ سیکٹرز
* تفتان , ڈالبندین
* خاران
سکیورٹی ادارے علاقے میں نقصان اور خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف ہنگامی حالات میں ہی سفر کریں اور مزید معلومات کے لیے سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ -

بسنت کے تین دنوں میں لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت
بسنت کے موقع پر لاہور کی مارکیٹس میں تین دن کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔
پرنگ فروش انجمن کے ترجمان کے مطابق تیسرے روز تقریباً 5 لاکھ سے زائد پتنگیں اور گڈے، اور 10 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ مارکیٹ میں پتنگوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے، اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت ہوا۔ دو پیس کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں اور چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔
تیسرے روز خریدو فروخت کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے رہی، پہلے اور دوسرے روز بالترتیب 16 اور 18 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی۔ -

اوکاڑہ میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی
اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے پیشِ نظر ضلع بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ضلعی حدود میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لے کر چلنے، لاٹھی، پٹرول بم اور ہر قسم کے آتشیں مواد کے استعمال پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلع میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اشتعال انگیز تقاریر یا منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے جو 10 فروری تک برقرار رہے گا۔ اس دوران ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گشت اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کریں گے تاکہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی استثنیٰ کے بغیر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں تاکہ ضلع کی پرامن فضا برقرار رہ سکے۔
-

خانپور مہر: BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی و فائرنگ کے خلاف احتجاج
میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) خانپور مہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف آل سندھ مہر فاؤنڈیشن اور سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ آل سندھ مہر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں ایڈووکیٹ عرض آزاد مہر، ایاز مہر، ریاض احمد مہر، عبدالقیوم مہر اور دیگر کی قیادت میں تحصیل اسپتال کے سامنے بائی پاس روڈ پر کیا گیا، جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل گھوٹکی اے سیکشن تھانے کی حدود مسو کلوڑ کے قریب مسلح ملزمان نے BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے 38 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت کرنے پر انہیں گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ رہنماؤں نے بتایا کہ زخمی BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر تاحال تشویشناک حالت میں سکھر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
احتجاج کرنے والے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو کئی دن گزر جانے کے باوجود اے سیکشن گھوٹکی پولیس نہ تو BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر سکی ہے اور نہ ہی لوٹی گئی رقم برآمد کی جا سکی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ BISP ڈیوائس ہولڈر اعجاز مہر سے ڈکیتی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے اور زخمی کو انصاف فراہم کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
-

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردوں کے زیر استعمال : امریکی نشریاتی ادارہ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، جس کے باعث دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔
سی این این کے مطابق فتنہ الخوارج (FAK) اور فتنہ الہندوستان (FAH) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ہتھیاروں کی آسان دستیابی نے دہشت گرد حملوں کی نوعیت اور شدت میں واضح اضافہ کیا ہے، خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
امریکی سرکاری نگرانی کے ادارے سیگار کے سربراہ جان سوپکو کے مطابق امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں تقریباً تین لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے تھے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں کے دوران یہی جدید امریکی اسلحہ استعمال ہوا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے اور اس مسئلے نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان افغان حکام اور بین الاقوامی برادری کو متعدد بار شواہد فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔ -

لائبہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی، رخصتی کی جذباتی تصاویر وائرل
پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ شادی کے موقع پر ہونے والی رخصتی کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں لائبہ خان کو اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں لائبہ خان اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں اور والدہ جذباتی ہو جاتی ہیں، جس پر لائبہ خان نے کہا: "ما ما، آپ کو پتہ ہے نہ کہ میں نہیں رونا، تو اب آپ بھی مت روئیں، سب اچھا ہوگا انشاء اللہ، یہ بندہ اچھا ہے۔” یہ لمحہ لائبہ خان اور ان کے خاندان کے جذبات کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
لائبہ خان کے سوشل میڈیا پر چالیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور انہوں نے شادی کی تقریب اور منگنی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جس سے خوشی اور جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے شادی کی خوشخبری پر ردعمل ظاہر کیا اور لائبہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ شادی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں مداح ان کے نئے سفر کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔