پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور ان کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص خطوں کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے پیشہ ورانہ تعاون، پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مستقل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
قبل ازیں نور خان ائیر بیس آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور معزز مہمان نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔
Blog
-

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر اِن چیف خلیفہ ابو القاسم حفتر کی ملاقات
-

سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہونی چاہیے تھی.وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہونی چاہیے تھی اور یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے تو عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔ طلال چوہدری نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بالکل ٹھیک ہیں اور بیرون ملک علاج کے لیے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔ -
اوکاڑہ،رینالہ خورد: مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم، ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی
اوکاڑہ (نامہ نگار + سٹی رپورٹر)اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ روڈ پر روز ویلی فیز 2 کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مزدا ٹرک نمبر CAZ-9825 نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے باعث رکشہ پر سوار 45 سالہ جابر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 55 سالہ محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متوفی کے لواحقین کے مطابق جابر علی کے پسماندگان میں ایک بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جن میں سے دو بیٹے جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔ شہریوں نے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
-

بلوچستان میں عدم استحکام کے لیے بھارت سازش کر رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی دور دور آباد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں بلوچ زیادہ تعداد میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانیہ بنایا گیا کہ جتنے دہشتگرد مارے گئے وہ لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، جبکہ باقی لاپتہ افراد خلیجی ممالک میں بیٹھے ہیں جو یہ بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے یاد دلایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا تھا، نہ کہ لاہور یا کراچی سے۔ انہوں نے سیاسی اختلافات سے قطع نظر ایوان سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے ایشو پر سب متحد ہوں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل کی اسمگلنگ کے ذریعے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے منافع کماتے ہیں اور جب حکومت نے اسمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی تو انہوں نے حکومت کے خلاف بغاوت کی فضا پیدا کر دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ بلوچستان میں تیل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ایک طویل عرصے سے جاری ہے، اور اربوں روپے کا کاروبار اس غیر قانونی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتا رہا ہے۔ حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی اسمگل تیل کی قیمت ایران میں فی لیٹر 40 روپے ہے، جسے کراچی میں 200 روپے فی لیٹر بیچا جا رہا ہے۔ صرف اس اسمگل تیل سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کماتے ہیں۔ ایران سے اسمگل تیل کی آمد روکنے کے بعد یہ عناصر امن و امان خراب کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پچھلی تین دہائیوں سے امن و امان کی صورتحال متاثر رہی ہے اور دہشتگردی کے پیچھے کئی عوامل ہیں۔ افغانستان سے دہشتگردوں کو مدد ملتی ہے، اور ان کے سربراہ بھی وہاں موجود ہیں۔ ان کے بقول، اس پورے نیٹ ورک کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
خواجہ آصف نے زور دیا کہ بلوچستان میں جو صورتحال پیدا ہوئی وہ قوم کے لیے بہت بڑا المیہ ہے اور حکومت ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ -

اوکاڑہ: غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 30 دکانیں سیل
اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارملک ظفر) محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف اب تک کی ریکارڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 30 دکانیں سیل کر دیں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا کر گیس بھرائی کا سامان ضبط کر لیا ہے۔
سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے والی دکانوں کو موقع پر بند کر دیا گیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ رہائشی علاقوں میں سلنڈر ری فلنگ شاپس کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا اور گیس کی غیر قانونی بھرائی کرنے والے افراد کو عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-

اوکاڑہ:سی ای او ایجوکیشن کا سرکاری سکولوں کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ
اوکاڑہ (باغی ٹی وی/نامہ نگار ملک ظفر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اوکاڑہ محمد یوسف کاہلوں نے ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور تدریسی عمل سمیت تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائی سکول رضا آباد، گورنمنٹ ہائی سکول 12 جی ڈی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کندووال سرائے مرکز فرید کوٹ کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران محمد یوسف کاہلوں نے اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار، سکول بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی اور مجموعی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ سے نصابی سوال و جواب کیے اور اساتذہ کی کارکردگی، نصابی سرگرمیوں اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں میں صفائی کے انتظامات، پینے کے صاف پانی، فرنیچر، بجلی، پنکھوں اور واش رومز کی دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جہاں بہتری کی ضرورت تھی وہاں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر محمد یوسف کاہلوں نے کہا کہ طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل سنواریں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور محنت کریں اور انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پڑھے لکھے معاشرے سے ہی باوقار قوم کی تشکیل ممکن ہے، اسی مقصد کے حصول کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کے فروغ کیلئے بھرپور محنت کی جا رہی ہے۔
-

سابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی برطرفی کی اصل وجہ سامنے آ گئی
سابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن میں ان پر ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک تاجر کو اغوا کروانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق آئی جی سندھ پولیس نے تاجر اغوا کیس میں ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے باضابطہ وضاحت طلب کی تھی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
آئی جی سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ 19 دسمبر 2025 کو پیر محمد شاہ نے حیدرآباد میں ایک تاجر کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جس میں بزنس مین سے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم کی واپسی کا مطالبہ ظاہر کیا گیا۔ خط کے مطابق رواں برس 14 جنوری کی شام حیدرآباد پولیس کراچی پہنچی اور ڈیفنس فیز 6 سے مقدمے میں نامزد تاجر کو اپنے ساتھ لے گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تاجروں کی مداخلت کے بعد حیدرآباد پولیس نے مغوی تاجر کو رہا کر دیا۔ بعد ازاں تاجر کی مدعیت میں 22 جنوری کو گزری تھانے میں پیر محمد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مدعی دانش متین نے بیان دیا کہ وہ 14 جنوری کو ڈیفنس فیز 6 میں اپنے گھر سے دفتر جا رہا تھا کہ ایک سفید گاڑی میں سوار تین افراد نے اسے روکا اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ مدعی کے مطابق ان میں سے دو افراد نے پولیس یونیفارم سے ملتا جلتا لباس پہن رکھا تھا۔
درخواست گزار تاجر نے بتایا کہ ملزمان نے اس سے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم کا مطالبہ کیا اور اس کے گھر فون کر کے 30 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا۔ اس نے بتایا کہ ملزمان نے اسی روز ہائی وے کے قریب 10 لاکھ روپے وصول کیے اور رات ساڑھے 11 بجے کے قریب اسے دفتر کے نزدیک چھوڑ دیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق واقعے میں ملوث حیدرآباد پولیس کے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، جن میں ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔
اسی کیس کے تناظر میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ -

چین کے سابق وزیرِ انصاف تانگ یی جون کو رشوت کے جرم میں عمر قید کی سزا
چین کے سابق وزیرِ انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تانگ یی جون کی بدعنوان سرگرمیوں کے باعث ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں تاحیات سیاسی حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایسے وقت میں سنائی گئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کو مزید سخت اور تیز کر رہے ہیں۔ اس مہم کے تحت حالیہ ہفتوں میں کئی اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام احتساب کی زد میں آ چکے ہیں۔
گزشتہ ماہ چین نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ اعلیٰ فوجی جنرل ژانگ یو شیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جسے سینئر عسکری قیادت کے خلاف اب تک کی سب سے نمایاں کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ -

ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی کو 6 درخواستیں موصول
ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی کو 6 درخواستیں موصول ہوگئیں، پی سی بی نے 14 جنوری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار دیا تھا۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نے 6 بڈز کی وصولی کی تصدیق کر دی،موصول ہونے والی تمام درخواستوں کے تکنیکی جائزے کا عمل جاری ہے،پی سی بی جلد ملتان سلطانز کی نیلامی کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہے،علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا،علی ترین نے لکھا کہ ’’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے‘‘ ان کے اس کیپشن کو صارفین نے ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت سے جوڑتے ہوئے مزاحیہ اورعلامتی قرار دیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کےمالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈکا لیگل نوٹس پھاڑ دیا تھا اور پھر ٹیم کی اونر شپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
-

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ
کمشنر حیدرآباد نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جامشورو کی درخواست پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے دوران زائدالمیعاد ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیرقانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے عرس کے دوران سیہون میں نہروں پر نہانے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ 15 شعبان سے 20 شعبان تک نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زائرین کی حفاظت، سہولت اور ٹریفک کے مؤثر انتظام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔