Baaghi TV

Blog

  • رینالہ خورد: ڈاکوؤں کی دو وارداتیں، نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیے گئے

    رینالہ خورد: ڈاکوؤں کی دو وارداتیں، نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیے گئے

    رینالہ خورد (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر)رینالہ خورد میں گذشتہ روز دو مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوؤں نے دو افراد سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد رینالہ سے اپنے گاؤں 19 جی ڈی جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے 5440 روپے نقد، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

    اسی روز مشتاق احمد کو شہر سے گاؤں جاتے ہوئے 13 ون آر کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اس سے موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقد چھین لیے، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔

    پولیس نے دونوں واقعات میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • گھوٹکی: 7 سکولوں میں فرنیچر اور الماریاں تقسیم، طلبہ کی سہولیات میں اضافہ

    گھوٹکی: 7 سکولوں میں فرنیچر اور الماریاں تقسیم، طلبہ کی سہولیات میں اضافہ

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، منظور احمد کنرانی نے ضلع کے 7 اسکولوں میں ضروری فرنیچر اور الماریاں تقسیم کیں تاکہ طلبہ کی تعلیمی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

    تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوباڑو میں سی ایس آر فنڈ (ماڑی انرجیز) کے تحت منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ڈپٹی منیجر سی ایس آر کرنل فاروق اعظم، ڈی ای او پرائمری ذکریا دھاندھو اور متعلقہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے، اور ضلع کے اسکولوں میں فرنیچر کی کمی کو دور کرنے کے لیے مرحلہ وار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی کہ فرنیچر کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو اس سے مکمل فائدہ حاصل ہو سکے۔

    اس موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جنگ کالونی ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول خانپور مہر، گورنمنٹ ہائی اسکول غلام حیدر ڈہرکی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قاضی بادل، جی بی پی ایس بمبلی، جی بی پی ایس خانپور مہر اور جی بی پی ایس موٹن مہر کو مجموعی طور پر 229 ڈبل ڈیسکیں، 26 کرسیاں، 18 میزیں اور 7 الماریاں فراہم کی گئیں۔

  • گھوٹکی: صحافی محمد بچل گھنیوں قتل کیس، دو مرکزی ملزمان گرفتار

    گھوٹکی: صحافی محمد بچل گھنیوں قتل کیس، دو مرکزی ملزمان گرفتار

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈی آئی جی سکھر لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب کی کمانڈ میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سکھر رینج پولیس، سندھ رینجرز اور وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں نجی ٹی وی کے صحافی محمد بچل گھنیوں کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان نے پولیس پریشر کے باعث خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے ڈی ایس پی آفس اوباڑو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل بے دردی سے قتل کیے گئے صحافی محمد بچل گھنیوں کے کیس میں مرکزی ملزمان غلام حسین ولد جام گھنیوں اور قدیر ولد خان محمد گھنیوں نے جاری آپریشن کے دباؤ پر گرفتاری پیش کی۔

    ایس ایس پی کے مطابق اس سے قبل بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ قتل کیس میں مجموعی طور پر سات ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

    محمد انور کھیتران نے کہا کہ پولیس صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور صحافیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام ملزمان گرفتار یا سرنڈر نہیں کر لیتے۔

  • 
یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل

    
یوم یکجہتی کشمیر: 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل

    
حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ ماہ محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں، مگر خطے میں صورتحال اب بھی نازک ہے۔

  • پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو بھی ہتھیار اٹھا کر لوگوں کو شہید کرتا ہے وہ اس ملک کا دشمن ہے اور بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کسی دہشتگرد کو پناہ نہیں دی جائے گی۔

  • ٹھٹھہ: حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا 387واں سالانہ عرس مبارک شروع، صوبائی وزیر نے افتتاح کیا

    ٹھٹھہ: حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا 387واں سالانہ عرس مبارک شروع، صوبائی وزیر نے افتتاح کیا

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹربلاول سموں)سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا 387واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک مکلی میں شروع ہو گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ملک کی سالمیت، خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اوقاف کے ہمراہ منیجر اوقاف گل حسن چوہان، حنیف میمن اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیر اوقاف نے کہا کہ سندھ صوفی بزرگوں اور درویشوں کی سرزمین ہے، جنہوں نے ہمیشہ محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا، اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ درگاہیں روحانی سکون کے ساتھ ساتھ قیمتی ثقافتی اثاثہ بھی ہیں، جہاں لاکھوں زائرین روحانی فیض حاصل کرتے ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    وزیر اوقاف نے کہا کہ زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنا محکمہ اوقاف کی اولین ترجیح ہے، جس میں میڈیکل کیمپ، صاف پانی، وضو کے انتظامات، واش روم، مسافر خانے، لنگر اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ درگاہوں کا تقدس برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    صوبائی وزیر نے محکمہ اوقاف کی جانب سے قائم کیے گئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

  • اوکاڑہ، رینالہ خورد: امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا تنظیمی دورہ

    اوکاڑہ، رینالہ خورد: امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا تنظیمی دورہ

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی/نامہ نگار ملک ظفر)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے تنظیمی دورے کے سلسلے میں رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے امیر ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی، ناظم ضلع مولانا ابوبکر صدیق اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع اوکاڑہ کے صدر مظہر اقبال عابد، جنرل سیکرٹری عابد محمود اوکاڑوی، کاشف صدیق اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹر کا بھرپور استقبال کیا۔ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔

    سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ایک پرامن جماعت ہے اور وطن عزیز میں قرآن و سنت کی بالا دستی اور ناموس صحابہ کی حفاظت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت ملکی دفاع اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سینیٹر نے ضلع اوکاڑہ کے امیر ڈاکٹر اسلم صدیقی اور ناظم مولانا ابوبکر کو اجتماع کامیاب بنانے پر سراہا اور نوجوانوں کی خدمات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام،عوام کو مثالی صفائی ثمرات نظرآنے لگے

    ڈیرہ غازی خان میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام،عوام کو مثالی صفائی ثمرات نظرآنے لگے

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورڑ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت ڈیرہ غازی خان میں جاری صفائی و ستھرائی پروگرام ایک مثالی اقدام بن چکا ہے، جس کے مثبت اثرات عوام روزمرہ زندگی میں براہِ راست محسوس کر رہے ہیں۔

    ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ریجنل منیجر شاہزیب خان اور ریجنل کوآرڈینیٹر عبداللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام نے صفائی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب اسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق وہ علاقے جہاں برسوں تک صفائی کا کوئی تصور نہیں تھا، وہاں اب روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں کی صفائی، گھر گھر کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، سڑکوں کی صفائی اور فینائل سے دھلائی، اسکولوں کے سامنے صفائی، اور مساجد و قبرستانوں کی باقاعدہ دیکھ بھال یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    عبداللہ عباسی نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب ایک عالمی معیار کا ادارہ بن چکا ہے، جہاں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران کی خصوصی نگرانی میں صفائی کے تمام امور انجام دیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام نظام سے مکمل مطمئن ہیں۔

    ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ایچ آر منیجر یعقوب خان نے بتایا کہ محنتی اور ایماندار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جبکہ کام نہ کرنے والے یا کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے بعد انہیں ادارے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب میں صرف کارکردگی کی بنیاد پر ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صفائی کا یہ نظام مستقبل میں مزید مؤثر اور بہتر ثابت ہوگا۔

  • ‎کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    ‎کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

    
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متاثرہ عمارتوں میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں۔
    ‎آئی جی سندھ کے مطابق ٹریفک پولیس نے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنانے کی ہدایت دی ہے تاکہ ریسکیو کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

  • 
سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی

    
سینیٹ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی

    
سینیٹ پاکستان نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
    سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو عوام کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
    ‎سینیٹ نے بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی شمولیت کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار سیکیورٹی معاشرتی و اقتصادی ترقی، اچھے حکمرانی اور آئینی حقوق کے احترام سے الگ نہیں۔
    ‎قومی اسمبلی نے دہشت گردی کو کامیاب نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی یکجہتی اور عوام کی ارادے پر تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی غالب نہیں آئے گی۔
    ‎سینیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملوں کی شفاف، فوری اور حتمی تحقیقات یقینی بنائی جائیں اور دہشت گردوں، سہولت کاروں اور دہشت گردی کے مقامی و بین الاقوامی پشت پناہوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
    ‎ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا کہ بلوچستان میں انٹیلی جنس کا تعاون، سرحدی سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات مزید مضبوط کیے جائیں۔