Baaghi TV

Blog

  • عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

    عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا۔

    ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ بھارت 9 فروری 2026 تک بگلیہار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ طور پر وجہ بتانا ہوگی،پاکستان 2 فروری 2026 تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے۔ کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی،عبوری ریلیف دینے کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ کو عبوری اقدامات دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی قیادت میں اعلیٰ سطح پاکستانی وفد ہفتے کے روز دی ہیگ روانہ ہوگا، وفد میں پاکستان کے انڈس واٹرز کمشنر سید مہر علی شاہ شامل ہوں گے۔ نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان کی بین الاقوامی قانونی ٹیم بھی وفد کا حصہ ہوگی، پاکستان کا مؤقف ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا ہے، پونڈیج لاگ بکس کیس کے لیے براہِ راست متعلق اور اہم ہیں، یہ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ قابلِ اجازت پونڈیج کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔

  • تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ،فتنوں کا صفایا کر رہے،سکیورٹی ذرائع

    تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ،فتنوں کا صفایا کر رہے،سکیورٹی ذرائع

    سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہااور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سکیورٹی حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا، وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنہ ہندوستان اور فتنہ خوارج کا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے اور انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں تمام فتنوں کا صفایا کررہے ہیں، ڈرون ٹیکنالوجی میں خودانحصاری حاصل کرچکے ہیں، جاری جنگوں کے تناظرمیں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام کررہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

  • سہیل آفریدی نے دھرنا دینا تھا تو کے پی اراکین اسمبلی کو ساتھ لاتا،شیخ وقاص کی آڈیو لیک

    سہیل آفریدی نے دھرنا دینا تھا تو کے پی اراکین اسمبلی کو ساتھ لاتا،شیخ وقاص کی آڈیو لیک

    تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے

    مبینہ آڈیو میسج میں گزشتہ روزکے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرڈال دیا اور مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتےہی کہا کہ ورکرزنہیں بلکہ ممبران قومی،صوبائی اسمبلی کوکال دی،شیخ وقاص نے مبینہ آڈیو میسج میں کہا کہ منگل کے روزپنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنےحلقوں میں چلےگئے، سہیل آفریدی نےخیبرپختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی، آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے، کسی ممبراسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹریا جہازنہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے، آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئےتھے، اس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے، بندہ 10 گھنٹےکےسفرپرہے، آپ رات کوکہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کےپاس جہازنہیں ہے،ایسا بالکل نہیں ہوتا۔

    شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو میسج مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی توساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کےصوبےکےممبران اسمبلی قریب تھےوہ پہنچ سکتےتھے، رات جب کےپی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر،جنید اکبربھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیےتھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے،رات کو ہی اطلاع کردینی چاہیے تھی

  • شوہر حق مہر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے, چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

    شوہر حق مہر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے, چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شوہر اپنے نکاح نامے میں درج حق مہر کی رقم ادا کرنے کا پابند ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
    ‎سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، جبکہ ان کا موکل 20 تولہ سونا دینے کے لیے تیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر رقم 20 تولے سے بڑھائی جائے تو ممکن ہے کہ خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، تاہم عدالت ایسے معاملات میں براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔
    ‎چیف جسٹس نے مزید کہا کہ نکاح کے وقت نکاح نامے میں درج حق مہر کی ادائیگی شوہر کے لیے لازم ہے اور اسے اہلیہ کو ادا کرنا ہوگا۔
    ‎بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

  • گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر، پیدل اور سائیکل صارفین کے لیے بھی متعارف

    گوگل میپس میں نیا اے آئی فیچر، پیدل اور سائیکل صارفین کے لیے بھی متعارف

    
گوگل نے اپنی مقبول ترین نیوی گیشن سروس میپس کو ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) فیچر سے لیس کر دیا ہے۔ یہ فیچر بنیادی طور پر جیمنائی ماڈل پر مبنی ہے اور نومبر 2025 میں ڈرائیونگ کے دوران ہینڈز فری نیوی گیشن کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
    اب یہ فیچر نہ صرف ڈرائیونگ کے دوران بلکہ پیدل چلنے اور سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی دستیاب ہے، تاکہ ہر طرح کے حالات میں صارفین کو فوری اور مفید رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
    ‎گوگل کی بلاگ پوسٹ کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں دستیاب ہو رہا ہے، جہاں بھی جیمنائی AI ماڈل موجود ہے، صارفین اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔ ویب ورژن میں یہ فیچر فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
    ‎صارفین کو بس "اوکے گوگل” کہہ کر اپنا سوال پوچھنا ہوگا، اور جیمنائی اسی تناظر میں فوری ہینڈز فری جوابات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، صارفین AI کو ہدایت دے کر مختلف افراد کو ٹیکسٹ بھی بھیج سکتے ہیں، بشرطیکہ پرمیشن فراہم کی جائے۔
    ‎گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے نیوی گیشن کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

  • 
اسرائیلی فوج کی غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کی تصدیق

    
اسرائیلی فوج کی غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کی تصدیق

    
تل ابیب سے موصولہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کے شہید ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ حماس کے زیر انتظام غزہ وزارتِ صحت کے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مجموعی طور پر درست ہیں۔
    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد پر مشتمل ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے لاپتا افراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات شامل نہیں۔
    ‎اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق عام شہریوں اور جنگجوؤں کے درمیان ہلاکتوں کے تناسب کا جائزہ ابھی جاری ہے۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو مسترد کرتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ نے ان کو معتبر قرار دیا۔
    ‎غزہ وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

  • جے یو آئی نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا

    
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قبل از وقت انتخابات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابات ایک سال کے اندر منعقد کیے جائیں۔
    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا تجربہ ناکام رہا ہے اور موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کو ختم کر کے 26 ویں ترمیم پر دوبارہ بحث کرانے پر زور دیا۔
    ‎کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جے یو آئی کی پیشکش تک نہیں پہنچائی گئی، جبکہ اگر پی ٹی آئی کے وکلا رہنما آج عدالت جاتے تو چیف جسٹس سے ملاقات ممکن ہو جاتی۔

  • 
کوئٹہ: سلنڈر لیکج سے گھر میں گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق

    
کوئٹہ: سلنڈر لیکج سے گھر میں گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق

    
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدالخالق روڈ، لبیر کالونی میں واقع رہائشی مکان میں سلنڈر لیکج کے باعث گیس بھر گئی، جس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ واقعے کے بعد حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں نکالنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے۔
    ‎یہ حادثہ گھریلو حفاظتی انتظامات کی کمی اور گیس سلنڈرز کے صحیح استعمال نہ کرنے کی سنگین صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔

  • 
ترک فوج کے سربراہ کا جی ایچ کیو دورہ، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    
ترک فوج کے سربراہ کا جی ایچ کیو دورہ، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    
اسلام آباد: ترک فوج کے سربراہ نے پاکستان کے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور پاک-ترک تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

  • سیالکوٹ: چیمبر آف کامرس کا برآمدات کے فروغ کیلئے غیر ملکی تجارتی وفود بھیجنے کا اعلان

    سیالکوٹ: چیمبر آف کامرس کا برآمدات کے فروغ کیلئے غیر ملکی تجارتی وفود بھیجنے کا اعلان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیورو چیف مدثر رتو) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے فیئر اینڈ ایگزیبیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں برآمدات کے فروغ، بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت اور غیر ملکی مارکیٹس تک رسائی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس سے صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام گیلانی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی قیصر بیگ، سینیئر نائب صدر محمد مراد ارشد اور چوہدری رضا منیر نے خصوصی خطاب کیا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قیصر بیگ نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف ممالک میں تجارتی وفود بھیجے جائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش، چین، انڈونیشیا، عراق سمیت دیگر ممالک کے سفارت خانوں اور کمرشل قونصلرز سے مسلسل رابطے جاری ہیں، جبکہ بعض ممالک کے سفارت کاروں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے، جس سے پاکستانی مصنوعات کیلئے نئی منڈیاں کھلنے کی امید ہے۔

    اجلاس میں کمیٹی ممبران عامر حمید بھٹی، خواجہ عابد، زوہیب بیگ، راجہ ثاقب، ناصر سلیم مرزا، محمد رفیق مغل، محمد اشفاق اور حافظ جنید نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیئر اینڈ ایگزیبیشن کے تحت بھیجے جانے والے تجارتی وفود میں چھوٹے کاروباری اداروں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انہیں بھی بڑے برآمد کنندگان کے برابر مواقع میسر آ سکیں۔

    اجلاس کے اختتام پر فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی کے ممبران نے ممتاز بزنس مین قیصر بیگ کو دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔