Baaghi TV

Blog

  • ایئرپورٹس کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پر حکومتی اجلاس

    
اسلام آباد: چیئرمین افنان اللہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں ایئرپورٹس کی نجکاری اور سہولیات بہتر بنانے کے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں پاکستان کے ایئرپورٹس میں دلچسپی رکھتی ہیں، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
    سیکرٹری نجکاری نے کہا کہ بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورسنگ کرنے سے چھوٹے ایئرپورٹس کی سہولیات بہتر ہو سکیں گی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخلے میں ایک گھنٹہ لگنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
    ‎اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے سوال کیا کہ کیا حکومت اب خود کوئی کام نہیں کر سکتی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں کے گھومنے کی مثال دی۔ سینیٹر بلال احمد نے تجویز دی کہ تمام ایئرپورٹس کو ایک ساتھ آؤٹ سورس کیا جائے تاکہ سی اے اے بہتر رہنمائی فراہم کر سکے۔

  • 
آذربائیجان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال

    
آذربائیجان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال

    
آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بائراموف نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    جیہون بائراموف نے کہا کہ آذربائیجان کا مؤقف اصولی اور غیر متزلزل ہے، اور وہ ہمیشہ ایسے اقدامات یا بیانات کی مخالفت کرتا ہے جو ایران یا خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

  • گھوٹکی بائی پاس ، گنے سے لوڈ کھڑی ٹرالیوں کی وجہ سے بند، شدید ٹریفک جام معمول بن گیا

    میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی بائی پاس پر گنے سے بھری ٹرالیاں کھڑی کیے جانے کے باعث سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔ ٹریفک کی طویل بندش کے باعث متعدد ایمرجنسی مریض بروقت اسپتال نہ پہنچ سکے، جبکہ بعض مریض راستے میں ہی دم توڑ گئے، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بائی پاس پر ٹرالیاں کھڑی ہونے کے بعد دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس کر رہ گئیں، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور موٹر وے پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

    واضح رہے کہ گھوٹکی بائی پاس ضلع کا سب سے زیادہ مصروف اور حساس ایمرجنسی روٹ تصور کیا جاتا ہے، جہاں لطیف میڈیکل سینٹر، انڈس اسپتال، سٹی میڈیکل سینٹر اور عمران میڈیکل سینٹر سمیت متعدد اہم طبی ادارے قائم ہیں۔ یہ بائی پاس شہر کا مرکزی داخلی راستہ بھی ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں شہریوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔

    واقعے کے بعد ضلع گھوٹکی کے عوام نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور بائی پاس کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ مجبوری کے تحت شہریوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقتی طور پر متبادل راستے اختیار کریں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بائی پاس کھلوانا ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار سے باہر دکھائی دے رہا ہے، جو ایک سنگین انتظامی ناکامی ہے۔

  • 
ایمان مزاری کیس: متنازع فیصلے سے ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم

    
ایمان مزاری کیس: متنازع فیصلے سے ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم

    
اسلام آباد: انسدادِ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم دے دیا۔
    عدالت کے جج افضل مجوکا نے استغاثہ کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں ایک واضح غلطی موجود تھی، جس میں غلطی سے چار ممالک کے نام شامل ہو گئے تھے۔
    ‎فیصلے کے مطابق اسٹینوگرافر نے تحریری وضاحت میں بتایا کہ یہ جملہ تصحیح کے دوران دیگر چند جملوں کے ساتھ حذف کر دیا گیا تھا، تاہم حتمی پرنٹ کے وقت غلطی سے دوبارہ فیصلے میں شامل ہو گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس غلطی میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔
    ‎عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ جملے کا مقدمے کے قانونی نکات یا فریقین کے حقوق کے تعین سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ عدالت نے دفعہ 561 اے کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں موجود اس واضح غلطی کی تصحیح کی اجازت دی۔
    ‎عدالت نے متعلقہ جملہ حذف کرنے اور استغاثہ کی درخواست کو مرکزی مقدمے کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

  • شہباز شریف کی ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    شہباز شریف کی ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،بیوروچیف مدثر رتو) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔وزیراعظم نے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

    شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین، انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

    اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

  • 
نیپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظرپاکستان میں  ہنگامی اقدامات، 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل

    
نیپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظرپاکستان میں ہنگامی اقدامات، 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل

    
قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر وائرس کی 100 ٹیسٹنگ کٹس حاصل کر لی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت نے ملک میں وائرس کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
    سیکرٹری صحت حامد یعقوب کی زیر صدارت اجلاس میں وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی گئی، جس میں زمینی اور فضائی داخلی راستوں پر مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی۔ ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی ٹریول ہسٹری چیک کی جا رہی ہے، جبکہ بخار، سانس لینے میں دشواری یا اعصابی علامات والے مسافروں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔
    ‎حکام نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر مخصوص آئسولیشن یونٹس میں منتقل کیا جائے اور اس کے نمونے تصدیق کے لیے قومی ادارہ صحت بھیجے جائیں۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو نیپاہ وائرس کے لیے مخصوص اسپتال مختص کرنے اور طبی عملے کو خصوصی تربیت دینے کی ہدایت کی ہے۔
    ‎قومی ادارہ صحت نے وضاحت کی کہ پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا، اور تمام اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔

  • عباسیہ کینال یا موت کی نہر؟ انتظامی غفلت نے چولستانی باسیوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

    عباسیہ کینال یا موت کی نہر؟ انتظامی غفلت نے چولستانی باسیوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف سے گزرنے والی عباسیہ کینال اس وقت ریاستی غفلت اور انتظامی نااہلی کی جیتی جاگتی تصویر بن چکی ہے، جہاں صاف پانی کے بجائے سیوریج کا گندہ نالہ بہہ رہا ہے۔ چولستانی علاقوں کے لیے زندگی کی واحد امید سمجھی جانے والی یہ نہر اب انسانی فضلہ، جانوروں کے گوبر اور زہریلے مادّوں کا ڈھیر بن چکی ہے، جو ہزاروں انسانوں کو خاموش موت کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مختلف مقامات پر گھروں اور غیر قانونی آبادیوں کے سیوریج پائپ براہِ راست نہر میں ڈال دیے گئے ہیں، جبکہ جانوروں کے باڑوں کی غلاظت بھی بلا روک ٹوک اسی پانی میں شامل ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں نہر کا پانی سیاہ اور تعفن زدہ ہو چکا ہے۔

    عینی شاہدین اور طبی ماہرین کے مطابق اس آلودہ پانی کے استعمال سے علاقے میں ہیضہ، یرقان، ٹائیفائیڈ اور آنکھوں کے انفیکشن جیسی مہلک بیماریاں وبائی صورت اختیار کر چکی ہیں، جن سے سب سے زیادہ معصوم بچے اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سنگین انسانی بحران کے باوجود محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی اور محکمہ ماحولیات مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ ہو رہی ہے، جبکہ تاحال نہ تو غیر قانونی پائپ کاٹے گئے اور نہ ہی نہر کی صفائی کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے۔

    سماجی و عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال کسی بڑے انسانی سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سے فوری ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان کے مجبور باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ شہریوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر سیوریج کے آؤٹ لیٹس بند نہ کیے گئے تو وہ سڑکوں پر نکلنے، دھرنے دینے اور قانونی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہوں گے، کیونکہ اب یہ مسئلہ محض سہولت کا نہیں بلکہ بقا کا سوال بن چکا ہے۔

  • 
کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات نے فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے

    
کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات نے فائر سیفٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے

    
کراچی اور لاہور میں حالیہ ہفتوں کے دوران آتشزدگی کے واقعات نے بڑے شہروں میں فائر سیفٹی کے نظام، ریاستی نگرانی اور کمرشل عمارتوں کی حفاظتی تیاریوں پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
    ‎بلند و بالا پلازے، گنجان مارکیٹیں اور تجارتی مراکز جہاں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں، وہاں معمولی غفلت بڑے سانحات کا سبب بن رہی ہے۔ کراچی کے صدر کے علاقے میں گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کو لگنے والی آگ اس کا تازہ ثبوت ہے، جس میں 70 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کئی روز گزرنے کے باوجود آگ کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
    ‎گل پلازہ کے واقعے کے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر کی سرکاری، نجی اور کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت کی ہے، اور ابتدائی طور پر 2,368 عمارتوں کا معائنہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
    ‎صوبائی حکومت نے حکم دیا ہے کہ منظور شدہ بیسمنٹ اور میزانائن فلور صرف پارکنگ کے لیے استعمال ہوں، اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچنے کی امید، بات چیت جاری ،ٹرمپ

    ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچنے کی امید، بات چیت جاری ،ٹرمپ

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہیں امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بچا جا سکتا ہے، تاہم تہران نے کسی بھی ممکنہ حملے کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں اور طیارہ بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
    امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور وہ فوجی آپشن استعمال کرنے سے گریز چاہتے ہیں، حالانکہ اس سے قبل وہ یہ خبردار بھی کر چکے ہیں کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ امریکا نے اسی تناظر میں خطے میں ایک بڑا بحری بیڑا بھی روانہ کیا ہے۔
    ‎جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بات کر چکے ہیں اور مزید منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک امریکی گروپ ایران کے قریب جا رہا ہے، مگر امید ہے کہ اسے عملی طور پر استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
    ‎دوسری جانب واشنگٹن کے لہجے میں سختی آئی ہے جبکہ ایران نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی امریکی کارروائی کا جواب محدود نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے فریقین پر زور دیا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کیا جائے تاکہ خطے میں تباہ کن نتائج سے بچا جا سکے۔
    ‎ایران کے ایک سینئر فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کمزور ہیں اور خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

  • 
کولکتہ گودام آگ: ہلاکتیں 21افراد ہلاک جبکہ 28 افرادلاپتہ

    
کولکتہ گودام آگ: ہلاکتیں 21افراد ہلاک جبکہ 28 افرادلاپتہ

    
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے آنند پور میں 26 جنوری کی صبح لگنے والی آتشزدگی میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 28 افراد لاپتہ ہیں۔ آگ دو گوداموں میں پھیلی، جہاں کئی مزدور کام کر رہے تھے۔
    مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رات 3 بجے کے قریب ایک گودام میں آگ پھیلی جو جلد ہی پڑوس کے گودام تک پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے 36 گھنٹے سے زائد عرصے میں آگ پر قابو پایا، اس دوران دونوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ شدید دھواں، حرارت اور ملبے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مشکل ثابت ہوا۔
    ‎ابتدائی تحقیقات کے مطابق گوداموں میں حفاظتی اقدامات ناکافی تھے اور خارجی دروازے بند رکھے گئے تھے، جس سے ہلاکتیں بڑھیں۔ ایک گودام کے مالک کو غفلت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے گودام کی انتظامیہ نے ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو 10، 10 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ اور بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
    ‎ہلاک شدگان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ جاری ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔