عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کو کہا ہے کہ جان لیوا نیپاہ وائرس کے انڈیا سے باہر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ انڈیا میں دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابھی کسی بھی ملک کے سفر یا تجارت پر پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔
انڈیا میں انفیکشن کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام نے ایئرپورٹ پر سکریننگ سخت کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈبلیو ایچ او نے ای میل میں کہا کہ اس دو کیسز کے باوجود انفیکشن کے مزید پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور انڈیا کے پاس وبا کو روکنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ادارے کے مطابق ابھی تک وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے کسی ثبوت کا پتہ نہیں چلا۔
تاہم ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ نیپاہ وائرس کے مزید لوگوں کو متاثر کرنے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ وائرس انڈیا اور بنگلہ دیش کے کچھ علاقوں میں چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔
Blog
-

نیپاہ وائرس کے انڈیا سے باہر پھیلنے کا خطرہ کم ہے، ڈبلیو ایچ او
-

قرضوں کی تاریخ ساز قبل از وقت واپسی، حکومت کی معاشی حکمت عملی
حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضے مقررہ مدت سے پہلے واپس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی۔ وزارتِ خزانہ نے 14 ماہ کے دوران 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مجموعی طور پر 2 ہزار 150 ارب روپے قرضہ قبل از وقت واپس کیا جا چکا ہے۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ مالی سال 26 میں قبل از وقت قرض ادائیگیوں میں 65 فیصد حصہ اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا رہا، جو مالی نظم و ضبط اور بہتر قرض مینجمنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔ -

یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، جس پر تہران کی جانب سے شدید ردعمل متوقع ہے۔
جمعرات کو یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس اقدام کی تائید کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی بنیادی وجہ ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین پر اس کی جانب سے کیے گئے سخت کریک ڈاؤن کو بتایا گیا ہے۔
کاجا کالاس کے مطابق، اب پاسدارانِ انقلاب القاعدہ، حماس اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے صف میں شمار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی دہشت پھیلانے والے اقدامات کرے، اس کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سخت سلوک ہونا چاہیے۔ -

سیالکوٹ اسٹالینز نے کس مشہور کرکٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 رواں برس پہلی بار 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلی جائے گی، اور نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے بھی اپنی کوچنگ ٹیم کی تقرری شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے ہیڈ کوچ کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا انتخاب کیا ہے۔
ٹم پین نے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اور اپنے کیریئر میں 35 ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ فرنچائز مالکان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تقرری پی ایس ایل کے شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سابق کپتان کی کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لائے گی۔ -

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان، ایکسپورٹرز کو ریلیف پیکج
وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا، جبکہ حکومت کو ماہانہ 12 ارب روپے ریونیو بھی حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری کے لیے ویلنگ چارجز 9 روپے سے کم کر دیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات نے مشکل حالات میں ملک کا نام روشن کیا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا سب سے بڑا چیلنج تھا، تاہم آج معیشت مستحکم ہے اور مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومتیں کاروبار نہیں کرتیں بلکہ نجی شعبہ معیشت کا اصل محرک ہوتا ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں کو کاروباری طبقے کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے دوست ممالک چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان ممالک نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔
شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی اور اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ رویوں میں واضح تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ نامور ایکسپورٹرز کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس میں 3 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی شفاف نجکاری کی گئی، کرپشن کے حامل ادارے بند کیے گئے اور حکومتی اخراجات میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے شوگر سیکٹر اور وزارت مواصلات میں ریونیو بڑھانے کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے جاری رہیں گے۔ -

ایبٹ آباد: اسکول میں گیس لیکیج، 17 طالبات بے ہوش
ایبٹ آباد میں پبلک ہیلتھ اسکول میں گیس لیکیج کے باعث 17 طالبات بے ہوش ہو گئیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد تمام متاثرہ طالبات کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایک طالبہ کو میڈیکل آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے، دو طالبات سی سی یو، ایک میڈیکل وارڈ سی جبکہ دیگر طالبات کو ایمرجنسی آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی گلی میں گیس لیکیج ہوئی، جس کے باعث گیس کلاس روم میں بھر گئی اور طالبات کی طبیعت بگڑ گئی۔
واقعے کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ -

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کا گڑھ، عالمی جریدے کی پاکستان کے مؤقف کی تائید
افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان رجیم کی سرپرستی میں مختلف دہشتگرد نیٹ ورکس سرگرم ہیں۔ عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے بھی اس حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی ہے۔
یوریشیا ریویو کے مطابق افغان طالبان رجیم اب صرف افغانستان کا داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ ایک سنگین عالمی سیکیورٹی خطرے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹس اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ افغانستان میں القاعدہ، فتنہ الخوارج (FAK) سمیت 20 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں فعال ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر افغانستان سے پنپنے والی دہشتگردی نے پاکستان کو مزید متاثر کیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان صرف اپنے شہریوں کا ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن اور سلامتی کا دفاع کر رہا ہے۔ -

وزیراعظم شہباز شریف کا دفاعی استعداد اور فوج کی کامیابیوں پرخراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم نے قربانی دی اور غریب نے مشکلات برداشت کیں، اب معیشت کی گروتھ کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہیں اور مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، جبکہ سیاسی و عسکری تعاون سے ملک کی ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، اور عالمی دوروں میں رویوں میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے عالمی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ایکسپورٹرز کو قرض پر شرح سود 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ملکی ترقی کا محور قرار دیا، صنعتوں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم کیا اور کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر مضبوط فیصلے کریں۔
انہوں نے ملک میں ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی شفاف نجکاری اور اصلاحات سے اربوں کے اخراجات کم ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات اور ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت دوبارہ حاصل کرے گا اور فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے متعدد اہم معاملات حل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ بھارت کو بھی اس کا احساس ہوگا۔ -

بلوچستان میں کارروائیاں، 41 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے مضافات میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 30 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ یہ دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ بیان کے مطابق “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔ -

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ 35 ہزار 500 روپے سستا
پاکستان اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 1106 روپے سستی ہو کر 11 ہزار 69 روپے پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 355 ڈالر کم ہوئی، جس کے بعد نرخ 5 ہزار 150 ڈالر ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 42 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور نرخ 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئے تھے۔