Baaghi TV

Blog

  • بھارتی شہریوں کی  دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج

    بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج

    بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی

    عالمی اداروں میں بھارتی شہریوں کی موجودگی اور رسائی سیکیورٹی خطرے کی شکل اختیار کر چکی ہے،بھارت حساس نوعیت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے عالمی اداروں میں موجود اپنے شہریوں سے فائدہ اٹھانے لگا،بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ؛امریکی سائبر دفاعی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے عبوری سربراہ مدھو گوتمکلا نے حساس سرکاری دستاویزت "اے آئی ایپلیکیشن” پر اپلوڈ کر دیں،اپلوڈ کی گئیں دستاویزات “ For Official Use Only ”کے زمرے میں آتی تھیں، اس حساس نوعیت کے واقعہ کے بعد امریکی محکمہ داخلی سلامتی میں شدید تشویش ہے اور تحقیقات جاری ہیں، مدھو گوتمکلا ٹرمپ انتظامیہ کے سائبر سیکیورٹی ادارے CISA کا عبوری سربراہ ہے جو بھارتی نژاد اور ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا ہے ،

    بیرون ملک بھارتی شہریوں کا حساس ڈیٹا لیک کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،ماضی میں بھی بھارتی نژاد افراد سے منسلک بعض سیکیورٹی اور جاسوسی سے متعلق معاملات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر چکے ہیں، اکتوبر 2025 میں بھی معروف بھارتی نژاد امریکی سٹریٹجک ماہر ایشلی جے ٹیلس کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایشلی جے ٹیلس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد خفیہ اور ٹاپ سیکریٹ امریکی دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں تھیں، امریکی سیکیورٹی اداروں نے اسے ایک سنگین خطرہ قرار دیا تھا ، 2023 میں قطر میں جاسوسی کے الزامات میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو بھی گرفتار کیا گیا تھا

    دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعات مغربی اور خلیجی ممالک میں بھارتی شہریوں کی حساس معلومات تک رسائی سے متعلق سوالات کو جنم دیتے ہیں،طویل عرصہ سے یہ پیٹرن ابھر کر سامنے آیا ہے جس میں حساس معلومات ، دفاعی منصوبوں اور سائبر نظام تک رسائی میں بھارتی نژاد شہری ملوث پائے گئے ہیں، بھارت ایک منظم حکمت عملی کے ذریعے حساس معلومات کی جاسوسی کے لئے بیرون ممالک کلیدی آسامیوں پر تعینات اپنے شہریوں کو استعمال کر رہا ہے، امریکہ سمیت مغربی اور خلیجی ممالک کو حساس عہدوں پر فائز افراد کے پس منظر، روابط اور ممکنہ مفادات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ،

  • نئے ڈویژن اور انتظامی اصلاحات سے عوامی مسائل حل ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    نئے ڈویژن اور انتظامی اصلاحات سے عوامی مسائل حل ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    ‎رکھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کی تقسیم اور نئے ڈویژن کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی یکساں ترقی حکومت کا پختہ عزم ہے اور دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانا اولین ترجیح ہے۔
    ‎وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارا سر کٹ سکتا ہے لیکن ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔ بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا جبکہ بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔
    ‎سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔
    ‎وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام سے ہی ترقی ممکن ہے اور پورے بلوچستان میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، تین عسکریت پسند ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین عسکریت پسند ہلاک

    بنوں: ضلع بنوں کے مختلف علاقوں اکبر علی خان کلے، اسپرکہ اور ڈومیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آج علی الصبح مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جو تاحال جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں موجود شدت پسند عناصر کا قلع قمع کرنا تھا۔آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک تین عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمی عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی اور 116 بریگیڈ کے بریگیڈیئر عمیر نیازی آپریشن کے دوران خود فیلڈ میں موجود رہے اور تمام کارروائی کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔ اعلیٰ حکام کی موجودگی میں فورسز نے مختلف مقامات پر گھیراؤ کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

  • کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 15 افراد ہلاک

    کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 15 افراد ہلاک

    شمال مشرقی کولمبیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

    سرکاری فضائی کمپنی ساتینا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مقامی قانون ساز بھی شامل تھے،بیچ کرافٹ 1900 کا 2 انجنوں پر مشتمل ٹربو پوپ طیارہ دوپہر سے قبل وینزویلا کی سرحد پر واقع شہر کوکوٹا سے اوکانیا کے لئے روانہ ہوا تھا،جو ایک مختصر پرواز تھی،فضائی ٹریفک کنٹرول کا طیارے سے پرواز کے 12 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا، حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور طیارے کا ایمرجنسی بیکن بھی فعال نہیں ہوا تھا۔

    ایئرلائن کی جانب سے جاری کی گئی مسافروں کی فہرست کے مطابق مقامی قانون ساز ڈیوجینس کوئنٹیرو، ان کے عملے کے ارکان، اور کارلوس سالسیڈوبھی طیارے میں سوار تھے، جو مارچ میں ہونے والے انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدوار تھے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال

    حادثہ جس علاقے میں پیش آیا وہ ایک پہاڑی خطہ ہے جہاں کوکا کے پودے کاشت کیے جاتے ہیں، جو کوکین کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں،اس علاقے میں نیشنل لبریشن آرمی اور کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج کے ایک باغی دھڑے سمیت متعدد غیر قانونی مسلح گروہ سرگرم ہیں۔

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال

    پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔
    ‎بنگلادیش ایئرلائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکا سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایئرلائن کی پرواز بی جی 341 رات 11 بجے کراچی پہنچے گی، جس کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق کراچی اور ڈھاکا کے درمیان ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کے ساتھ ساتھ تجارتی اور عوامی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔
    ‎براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سخت برہم،تمام اداروں کی طلبی

    ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سخت برہم،تمام اداروں کی طلبی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے دردناک واقعے پر ریسکیو آپریشن میں موجود تمام اداروں کے حکام کو کٹہرے میں کھڑا کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر مبنی غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے بھکر کی مصروفیات کے دوران مسلسل ماں اور بچی کے کے مین ہول میں گرنے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی، آپریشن کی متضاد اور غیر مستند اطلاعات دینے والے تمام افسران اور اداروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا،انہوں نے داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو معطل کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ابتداء میں ادارے واقعے کو جھوٹ قرار دے رہے تھے، خاتون کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، خاتون کی لاش ملنے کے بعد اسے رہا کیا گیا، بچی کی لاش 17 گھنٹے بعد نالے سے برآمد کی گئی۔

    لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر متاثرین کے آبائی علاقے شورکوٹ میں بھی فضا سوگوار ہے،اہل خانہ کے مطابق واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیش آیا، جاں بحق سعدیہ 3 بچوں کی ماں تھی،اہل خانہ نے دوران حراست پولیس کی جانب سے تشدد کئے جانے کا الزام بھی لگایا۔

  • پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کو جیت کیلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میجز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےآسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے کپتان میچل مارش کو آرام دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو قیادت سونپی گئی ہے-

    پاکستان ٹیم نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانے کے باجود جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے صائم ایوب 40، کپتان سلمان علی آغا 39 اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان کریز پر موجود ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے،مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے، جبکہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے، حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں،پیٹ کمِنس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خواجہ نافع، محمد نواز ، سلمان مرزا ، محمد وسیم ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔

    آسٹریلوی اسکواڈ:

    میچل مارش ، شان ایبٹ ، زیویر بارٹلیٹ ، مہلی بیئرڈمین ، کوپر کونولی ، بین ڈوارشئس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش اینگلِس ، میتھیو کوہن مین ، میچ اوون ، جوش فِلِپ ، میٹ رینشاو ، میٹ شورٹ ، مارکس اسٹونِس ، ایڈم زمپا

  • شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر  شدید ردعمل

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں، تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا، سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

    سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہےکراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔

    بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے،میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

  • بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرانی نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ میں کہا کہ پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو کی گئی،ڈیووس فورم کے موقع پر وزیراعظم نے غزہ بورڈ سے متعلق خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے بھی مشاورت کی، اس موقع پر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے غزہ بورڈ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

    بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ زاید بن النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں شرکت کی، جہاں سائیڈ لائن پر ان کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ڈیووس سے واپسی پر نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اتصالات اور پی ٹی سی ایل کے صدر سمیت اہم کاروبار ی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    طاہر اندرابی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم کے مختلف عالمی رہنماؤں سے متعدد ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے، اسی دوران میانمار کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پر دفترِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایڈوائزری میں منفی تبدیلی نہیں بلکہ ‘اپ ڈیٹ’ کی گئی ہے، ایڈوائزری میں تبدیلی سے اب مزید امریکی شہری پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان اور امریکہ سفارتی ذرائع سے ٹریول ایڈوائزری کے معاملے پر رابطے میں ہیں، پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور کھلا ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلا دیش کے ضلع شیرپور میں انتخابی مہم کے دوران بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم میں جماعتِ اسلامی کے ایک سینیئر رہنما مولانا رضا الکریم جاں بحق ہوگئے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیرپور کے جھینائگاتی اَپزِلا میں جماعت اسلامی اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ایک سینیئر رہنما جاں بحق ہو گئے،اس ہلاکت نے انتخابات سے قبل سیاسی تشدد کے خدشات کو نئے سرے سے ہوا دی ہے۔

    جماعت اسلامی شیرپور کے امیر حافظ الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ شیربور کے سریبارڈی اَپزِلا یونٹ کے سیکریٹری رضا الکریم کو بی این پی کے کارکنان نے اینٹوں سے بری طرح پیٹ کر ہلاک کیا،حافظ الرحمان نے بی این پی پر’سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ 24 گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تو جماعت اسلامی شدید احتجاج کرے گی، صورتحال بگڑنے کی صورت میں ہر لحاظ سے انتظا میہ جوابدہ ہوگی۔

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    یہ پرتشدد واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب جھینائگاتی اَپزِلا اسٹیڈیم میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے زیرِ اہتمام انتخابی منشور پڑھنے کا پروگرام جاری تھا،حکام اور عینی شاہدین کے مطابق، مخالف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان اگلی قطاروں میں بیٹھنے کے تنازع پر کشیدگی بڑھی اور یہ جھڑپ میں تبدیل ہو گئی،سینکڑوں کرسیاں اور کئی موٹر سائیکلیں توڑی گئیں، اور دونوں پارٹیوں کے 50 سے زائد کارکن زخمی ہوئے۔

    رضاالکریم جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوئے اور ابتدا میں انہیں جھینائگاتی اَپزِلا ہیلتھ کمپلیکس منتقل کیا گیا، بعد میں شیربور ڈسٹرکٹ اسپتال بھیجا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر انہیں میمن سنگھ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی رات 9:30 بجے دم توڑ گئے،شیرپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق موت کی صحیح وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد تصدیق کی جائے گی۔

    رضاالکریم فتح پورفاضل مدرسہ میں عربی کے لیکچرار تھے اور مقامی مسجد میں امام کی خدمات بھی انجام دے رہے تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری