ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں سے تقریباً 90 ارب روپے کی وصولی باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں پہلے ہی 44 سے 55 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور موجودہ قانون کے تحت ان سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑی کمپنیوں سے آئندہ تین دن کے دوران 100 ارب روپے جمع کرنے کے لیے رابطے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپر ٹیکس سے متعلق آئینی عدالت کے فیصلے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے وصولیوں کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Blog
-

ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع
-

نیپاہ وائرس, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کھلاڑیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف، ماہرین
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کی جان کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ نیپاہ وائرس کو دنیا کے خطرناک ترین وائرسز میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک بتائی جا رہی ہے۔
بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیائی ممالک نے سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس انتہائی مہلک ہے، جبکہ تائیوان کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے اسے کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بھی نیپاہ وائرس کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے فوری اور جامع تحقیق پر زور دیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں عالمی کرکٹ ایونٹ کا انعقاد نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہوگا بلکہ یہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین صحت کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ -

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی قیادت میں وفد کا لاہور پریس کلب کا دورہ
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی قیادت میں وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر ارشد انصاری، سیکرٹری جنرل افضال طالب سمیت دیگر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی،
مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں مرکزی ترجمان تابش قیوم، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طہٰ منیب،زمان سیف، عبدالحنان و دیگر شامل تھے، مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری سمیت دیگر سے ملاقات کی اور انتخابات 2026 میں کامیابی پر مبارکباد دی،اس موقع پر صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے احسن انداز میں کام کر رہا ہے،گزشتہ برس مرکزی مسلم لیگ نے صحافیوں کے لئے لاہورپریس کلب میںتربیتی کورس کروائے، رواں برس بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا،نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری جنرل افضال طالب و دیگر نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کا لاہور پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا.
-

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی ہے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 21200 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہو گیا ہے عالمی بازار میں سونا 212 ڈالر اضافے کے بعد 5505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار ایک سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور سونا 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
-

کراچی انٹر بورڈ نتائج میں رد و بدل کیس، سابق چیئرمین نسیم میمن سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں رد و بدل کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم میمن سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے موقع پر تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے گواہوں کو 26 فروری تک نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ مقدمہ وزیراعلیٰ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر درج کیا گیا تھا۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں غیر قانونی رد و بدل کیا، جس سے امتحانی نظام کی شفافیت متاثر ہوئی۔ -

ایرانی فوج کو ایک ہزار جدید ڈرونز کی نئی کھیپ موصول
تہران: ایرانی فوج کو ایک ہزار ڈرونز پر مشتمل نئی کھیپ موصول ہو گئی-
ایرانی میڈیا کے مطابق موصول ہونے والے ڈرونز ایرانی فوج کی مختلف برانچز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں تاکہ انہیں آپریشنل ضروریات کے مطابق استعمال کیا جا سکے یہ اقدام خطے میں موجودہ خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔
اس موقع پر سربراہ ایرانی فوج نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گادفاعی تیاریوں کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہےنئی ڈرون کھیپ کی شمولیت سے ایران کی دفاعی حکمت عملی مزید مؤثر ہو گئی ہے اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
بسنت فیسٹیول: ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں
پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
-

بسنت فیسٹیول: ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
لاہور میں 6 سے 8 فروری تک تین روزہ بسنت فیسٹیول منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہےضابطہ اخلاق کا اطلاق لاہور کے تمام علاقوں، عمارتوں اور چھتوں پر ہو گا پتنگ بازی ایکٹ اور سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی جبکہ خطرناک ڈور اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی اور کیمیائی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی اس کے علاوہ لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کی تنصیب کو لازمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ہوائی فائرنگ اور غیر مناسب ساؤنڈ سسٹمز کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ ایئرپورٹ اور دیگر حساس تنصیبات کے قریب پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں
اعلامیے کے مطابق چھتوں کے مالکان حفاظتی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بسنت فیسٹیول کے دوران شہر بھر میں مانیٹرنگ کا سخت نظام قائم رہے گا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج
-

سوشل میڈیا اسٹار شیرلے رینز انتقال کر گئیں
لاس اینجلس: سوشل میڈیا اسٹار اور غیر منافع بخش تنظیم بیوٹی ٹو دی اسٹریٹز کی بانی شیرلے رینز 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیرلے رینز جنہیں ٹک ٹاک پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز “مس شیرلے” کے نام سے جانتے تھےشیرلے رینز کیلیفورنیا اور نیواڈا کےمختلف شہروں میں بالخصوص لاس اینجلس کے اسکڈ رو علاقے میں بے گھروں کو کھانا بیوٹی ٹریٹمنٹس اور حفظان صحت کا سامان فراہم کرتی تھیں۔
شیرلے رینز نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے صدمے کو سماجی خدمت میں بدل دیا ان کا ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2017 میں بے گھروں کی مدد کا مشن شروع کیاوہ اپنے کلائنٹس سے احترام اور محبت کے ساتھ پیش آتیں اور انہیں ’کنگ‘ اور ’کوئین‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں، جس سے ان میں خود اعتمادی اور وقار کا احساس پیدا ہوتا تھا۔
لاس اینجلس میں بے گھری ایک سنگین مسئلہ ہے جہاں 2025 کے سروے کے مطابق ہر رات تقریباً 72 ہزار افراد بے گھر ہوتے ہیں شیرلے رینز نے نہ صرف ضرورت مندوں کی فوری مدد کی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے تاکہ وہ خود مختار اور باعزت زندگی گزار سکیں-
شیرلے رینز کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی،شیرلے رینز کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں 2025 میں این اے اے سی پی امیج ایوارڈ برائے شاندار سوشل میڈیا پرسنالٹی سے نوازا گیا تھا ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات اور صارفین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’محبت کی عملی تصویر‘‘ قرار دیا۔
-

بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج
بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی
عالمی اداروں میں بھارتی شہریوں کی موجودگی اور رسائی سیکیورٹی خطرے کی شکل اختیار کر چکی ہے،بھارت حساس نوعیت کی معلومات حاصل کرنے کے لئے عالمی اداروں میں موجود اپنے شہریوں سے فائدہ اٹھانے لگا،بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ؛امریکی سائبر دفاعی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے عبوری سربراہ مدھو گوتمکلا نے حساس سرکاری دستاویزت "اے آئی ایپلیکیشن” پر اپلوڈ کر دیں،اپلوڈ کی گئیں دستاویزات “ For Official Use Only ”کے زمرے میں آتی تھیں، اس حساس نوعیت کے واقعہ کے بعد امریکی محکمہ داخلی سلامتی میں شدید تشویش ہے اور تحقیقات جاری ہیں، مدھو گوتمکلا ٹرمپ انتظامیہ کے سائبر سیکیورٹی ادارے CISA کا عبوری سربراہ ہے جو بھارتی نژاد اور ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتا ہے ،
بیرون ملک بھارتی شہریوں کا حساس ڈیٹا لیک کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،ماضی میں بھی بھارتی نژاد افراد سے منسلک بعض سیکیورٹی اور جاسوسی سے متعلق معاملات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر چکے ہیں، اکتوبر 2025 میں بھی معروف بھارتی نژاد امریکی سٹریٹجک ماہر ایشلی جے ٹیلس کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایشلی جے ٹیلس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد خفیہ اور ٹاپ سیکریٹ امریکی دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں تھیں، امریکی سیکیورٹی اداروں نے اسے ایک سنگین خطرہ قرار دیا تھا ، 2023 میں قطر میں جاسوسی کے الزامات میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو بھی گرفتار کیا گیا تھا
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعات مغربی اور خلیجی ممالک میں بھارتی شہریوں کی حساس معلومات تک رسائی سے متعلق سوالات کو جنم دیتے ہیں،طویل عرصہ سے یہ پیٹرن ابھر کر سامنے آیا ہے جس میں حساس معلومات ، دفاعی منصوبوں اور سائبر نظام تک رسائی میں بھارتی نژاد شہری ملوث پائے گئے ہیں، بھارت ایک منظم حکمت عملی کے ذریعے حساس معلومات کی جاسوسی کے لئے بیرون ممالک کلیدی آسامیوں پر تعینات اپنے شہریوں کو استعمال کر رہا ہے، امریکہ سمیت مغربی اور خلیجی ممالک کو حساس عہدوں پر فائز افراد کے پس منظر، روابط اور ممکنہ مفادات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ،
-

نئے ڈویژن اور انتظامی اصلاحات سے عوامی مسائل حل ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
رکھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کی تقسیم اور نئے ڈویژن کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی یکساں ترقی حکومت کا پختہ عزم ہے اور دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانا اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارا سر کٹ سکتا ہے لیکن ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔ بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا جبکہ بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ناگزیر ہے اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام سے ہی ترقی ممکن ہے اور پورے بلوچستان میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔