Baaghi TV

Blog

  • ٹی 20 ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی پر ایک اور الزام

    ٹی 20 ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی پر ایک اور الزام

    ‎ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے پر آئی سی سی نے مسائل حل کرنے کے بجائے بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے ہی باہر کر دیا۔
    ‎اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران بھی بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے اپنی جونیئر ٹیم کو ذاتی اخراجات پر انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے بھیجا، جبکہ ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ ٹورنامنٹ کا پیچیدہ اور بار بار تبدیل ہونے والا شیڈول قرار دیا گیا ہے۔
    ‎بی سی بی کے گیم ڈیولپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر نے بتایا کہ آئی سی سی نے اچانک بنگلہ دیش کے دو میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ شکایت بھی کی گئی، مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک فلائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث ٹیم کو بس کے ذریعے طویل سفر کرنا پڑا۔ تاہم بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچز کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے خرچ پر ٹیم کے لیے ہوائی سفر کا انتظام کیا۔

  • اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی حالت پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تحفظات کا اظہار

    اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی حالت پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تحفظات کا اظہار

    ‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسپتال لے جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ بانی کی صحت کی حالت یہاں تک کیوں پہنچ گئی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا اور یہ بیماری کیوں چھپائی گئی۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی فیملی کو ان کی صحت کے بارے میں کیوں نہیں بتایا گیا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں اور کسی بھی قیدی کو اسپتال لایا جائے تو اس کی فیملی کو مطلع کیا جانا چاہیے۔
    ‎خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ میڈیا سے بات چیت میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

  • ‎ایرانی فوج میں ایک ہزار اسٹریٹجک ڈرونز شامل، جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ

    ‎ایرانی فوج میں ایک ہزار اسٹریٹجک ڈرونز شامل، جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ

    
ایرانی فوج کے عسکری ڈھانچے میں ایک ہزار اسٹریٹجک ڈرونز شامل کر لیے گئے ہیں، جس سے بری فوج کی عملی اور دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ اقدام فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر کیا گیا۔
    ‎رپورٹ کے مطابق یہ ڈرونز ایرانی ماہرین نے وزارتِ دفاع کے تعاون سے تیار کیے ہیں۔ ان کی تیاری ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات اور جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر کی گئی۔
    ‎یہ بغیر پائلٹ طیارے حملہ آور کارروائیوں، نگرانی اور الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت رکھتے ہیں اور زمینی، بحری اور فضائی حدود میں موجود متحرک اور غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
    ‎اس موقع پر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ مستقبل کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک برتری کو برقرار رکھنا اور مزید مضبوط بنانا فوج کی مستقل ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد تیز رفتار جنگی تیاری اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں مؤثر اور بھرپور جواب دینا ہے۔

  • بنگلہ دیش: امیرِ جماعتِ اسلامی سے یورپی و امریکی سفیروں کی ملاقاتیں

    بنگلہ دیش: امیرِ جماعتِ اسلامی سے یورپی و امریکی سفیروں کی ملاقاتیں

    ڈھاکہ: یورپی یونین اور امریکا کے سفیروں نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملاقاتوں میں جمہوری عمل، سیاسی و معاشی صورتحال، انتخابات، ریاستی اصلاحات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جمعرات، 29 جنوری کو یورپی یونین کے بنگلہ دیش میں تعینات سفیر مائیکل ملر نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ان کے بشن دھارا میں واقع دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی،یورپی سفیر کے ہمراہ پولیٹیکل فرسٹ سیکریٹری سباسٹین ریگر براؤن بھی موجود تھے۔

    us

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیش اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور جمہوریت کو بامقصد بنانے کے موضوعات کو خصوصی اہمیت دی گئی،دونوں فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں باہمی تعلقات، ترقی اور پیش رفت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

    اس موقع پر جماعتِ اسلامی کی جانب سے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور مرکزی شعبہ تشہیر و میڈیا کے سربراہ ایڈووکیٹ احسن الحق محبوب زبیر اور امیرِ جماعت کے مشیرِ خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن چوہدری بھی موجود تھے۔

    اسی روز امریکا کے سفیر برینٹ ٹی کرسٹینسن نے بھی جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ان کے بشن دھارا دفتر میں خیرسگالی ملاقات کی،امریکی سفیر کے ہمراہ پولیٹیکل و اکنامک کونسلر ایرک گل مین، پبلک آفیسر مونیکا ایل تسائی، پولیٹیکل آفیسر جیمز اسٹیورٹ اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ فیروز احمد بھی شریک تھے-

    eu

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کی سیاسی و معاشی صورتحال، صنعت و تجارت، آئندہ عام انتخابات، ریاستی اصلاحات اور روہنگیا بحران سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی سفیر برینٹ کرسٹینسن نے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی اور جمہوری پیش رفت میں جماعتِ اسلامی کے مثبت کردار کو سراہا،دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بنگلہ دیش اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

    جماعتِ اسلامی کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن الحق محبوب زبیر، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے رکن مبارک حسین اور مشیرِ خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش،رشتے  مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،حافظ مسعود اظہر

    پاکستان اور بنگلہ دیش،رشتے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،حافظ مسعود اظہر

    بدلتے عالمی اور علاقائی تناظر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے ، محبت اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک نہ صرف اسلامی ، تاریخی رشتوں کے حامل ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ دل اور جذبات کے اعتبار سے بھی گہرے رشتے رکھتے ہیں۔دونوں ملک ایک جسم کے دو بازو اور ایک جسم میں دھڑکنے والے دو دل کی مانند ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو باہم لڑانے کی بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ بھارت صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کا ہی دشمن نہیں بلکہ اسلام ، قرآن اور رب رحمان کا بھی دشمن ہے ۔ اسلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک باہم تعلقات اور اپنا دفاع مضبوط کریں ۔ حالیہ دنوں میں بنگالی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے لیے محبت اور عقیدت کے اظہار نے ثابت کر دیا ہے کہ نظریہ پاکستان آج بھی زندہ ہے ۔ اس محبت اور عقیدت کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات صرف سرکاری سطح تک محدود نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور محبت موجود ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے دونوں ممالک کے مستقبل میں تعلیمی، دفاعی اور اقتصادی تعاون کے دروازے کھولنے کا سبب بن سکتے ہیں۔دونوں ممالک کی قیادت کو چاہیے کہ وہ محبت اور بھائی چارے کے اس انمول رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے اور عوام کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے پل باندھے۔ اس سلسلے میں تعلیم، دفاع ، کھیل اور اقتصادی شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مزید برکت ڈالے، محبت اور بھائی چارے کے رشتے کو ہمیشہ قائم رکھے اور دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں محبت کی روشنی کو روشن رکھے۔ یہ رشتہ آنے والے ہر دور میں مضبوط اور پائیدار رہے۔

  • واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک “اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز” نامی نیا فیچر متعارف کروایا ہے-

    کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر سائبر اٹیکس، اسپائی ویئر یا دیگر ڈیجیٹل خطرات کے زیادہ حساس ہیں جیسے صحافی، عوامی شخصیات اور آن لائن انفلو ئنسرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نئی سیٹنگ فعال کرنے پر واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ میں سخت پرائیویسی کنٹرولز خودکار طور پر نافذ کردیتا ہے، اس کےتحت نامعلوم رابطوں سےبھیجی جانے والی میڈیا فائلز اور اٹیچمنٹس بلاک ہو جاتے ہیں، جس سے ممکنہ نقصان یا خطرناک مواد پہنتے ہوئے کم ہو جاتا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارف کا اکاؤنٹ لاک ڈاؤن موڈ میں منتقل ہو جاتا ہے، جس سے کچھ فنکشنز محدود ہو جاتے ہیں لیکن مجموعی طور پر صارفین کو زیادہ محفوظ تجربہ فراہم ہوتا ہے صارفین اسے واٹس ایپ Settings → Privacy → Advanced میں جا کر آسانی سے فعال کر سکتے ہیں،کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار رول آؤٹ ہوگا اور آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

    بھارتی شہریوں کی دیگر ممالک کے حساس اداروں میں موجودگی سنگین سیکیورٹی چیلنج
    اس کے علاوہ واٹس ایپ نے اپنے سیکیورٹی انفراسٹرکچر میں بھی بہتری کی ہے، جس میں ایپ کے اندر موجود کچھ اہم کوڈ کو رسٹ (Rust) پروگرامنگ لینگویج میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ مواد جیسے تصاویر، ویڈیوز اور میسجز کو بہتر طور پر محفوظ اور مستحکم طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔

  • یورپی یونین ،بھارت تجارتی معاہدہ, ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار خطرے میں, گوہر اعجاز

    یورپی یونین ،بھارت تجارتی معاہدہ, ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار خطرے میں, گوہر اعجاز

    ‎سابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کو پاکستان کی صنعتوں، خصوصاً ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے سے ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار متاثر ہو سکتا ہے۔
    ‎لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے پاکستان کی تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل برآمدات شدید دباؤ میں آ سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خصوصی تجارتی سہولتوں کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا ہے اور اب تمام علاقائی ممالک کے لیے زیرو ٹیرف کا اطلاق ہوگا، جس سے پاکستان کی صنعتوں کی مسابقت کمزور ہو جائے گی۔
    ‎گوہر اعجاز نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، بشمول بجلی اور گیس کی فراہمی علاقائی نرخوں پر یقینی بنانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں پر ٹیکس کی شرح اور مجموعی کاروباری لاگت ہمسایہ ممالک کے برابر لانا ناگزیر ہے، کیونکہ ملکی صنعتیں مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ‎پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔
    ‎مالی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ مندی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور ملکی و عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو حالیہ مہینوں میں ایک اہم کم ترین سطح ہے۔
    ‎ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملکی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کار اعتماد بحال نہ ہوا تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید گراوٹ کا امکان موجود ہے۔
    ‎سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

  • گوجرخان کے افسران سفید ہاتھی بن گئے، عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ  سےکاروائی کا مطالبہ

    گوجرخان کے افسران سفید ہاتھی بن گئے، عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ سےکاروائی کا مطالبہ

    گوجرخان (قمرشہزاد) جہاں ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں اصلاحات اور گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور تمام تر بنیادی سہولیات باہم دہلیز تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، وہیں گوجرخان کے حلقہ پی پی 8 میں منتخب قیادت کی پراسرار خاموشی اور مسائل سے مسلسل چشم پوشی کی بنا پر متعلقہ اداروں کے افسران وزیر اعلیٰ کے اس ویژن کو زمین بوس کرنے اور ان کی ساکھ کو سبوتاژ کرنے کے مشن پر گامزن دکھائی دیتے ہیں۔

    گوجرخان سٹی میں پانی کے بحران کی گھمبیر صورتحال کی بنا پر جماعت اسلامی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ عمیر نے اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینڈرز کے اجرا میں تاخیر اور پانی کے سنگین بحران نے بلدیہ گوجرخان اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے افسران جان بوجھ کر عوامی غیظ و غصب کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جا سکے۔ اہلیانِ گوجرخان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حلقہ پی پی 8 کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیں اور ترجیح بنیادوں پر درپیش مسائل کو حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور انکے ویژن کو زمین بوس کرنے والے اداروں کے افسران اور ملازمین کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔ گوجرخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کا زیرو پریشر جبکہ ریونیو دفاتر میں جاری لوٹ مار اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آئے روز کے اسکینڈلز درجہ چہارم کے ملازمین کی غنڈہ گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں قانون نہیں بلکہ افسر شاہی کا راج ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ سی ایم پنجاب تو اصلاحات لانا چاہتی ہیں، مگر بیوروکریسی کے ماتحت ادارے مبینہ طور پر اپنی جیبیں بھرنے اور حلقہ پی پی 8 کی قیادت عوامی مسائل سے چشم پوشی کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ افسران گڈ گورننس کے دشمن ہیں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ جبکہ عوامی حلقوں کا پانی کے بحران پر 10 فروری بروز منگل بلدیہ دفتر کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے متعلق کہنا ہے کہ اب محض ایک احتجاج نہیں بلکہ ان سفید ہاتھیوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہوگا جو عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

  • ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع

    ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع

    ‎ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں سے تقریباً 90 ارب روپے کی وصولی باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں پہلے ہی 44 سے 55 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور موجودہ قانون کے تحت ان سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
    ‎ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑی کمپنیوں سے آئندہ تین دن کے دوران 100 ارب روپے جمع کرنے کے لیے رابطے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپر ٹیکس سے متعلق آئینی عدالت کے فیصلے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے وصولیوں کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔