Baaghi TV

Blog

  • اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفونک گفتگو کی،ایرانی صدر نے امریکی طیارہ بردار جہاز کے خطے میں پہنچنے کے بعد سعودی ولی عہد کو فون کیا۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو میں کہا کہ مملکت اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی،سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو مکالمے کے ذریعے تنازعات کے حل کا باعث بنیں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دیں۔

    صدر پزشکیان نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مملکت کے ثابت قدم مؤقف پر اظہارِ تشکر کیا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ولی عہد کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیاصدر پزشکیان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ اسلامی ممالک کی ’وحدت اور یکجہتی‘ خطے میں ’پائیدار سلامتی، استحکام اور امن‘ کی ضمانت بن سکتی ہے۔

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک ٹیلیفون کال میں امریکی ’دھمکیوں‘ پر کہا کہ ان کا مقصد ’خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے اور اس سے عدم استحکام کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔‘

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ولی عہد نے پیزشکیان کو بتایا ہے کہ ریاض ’اپنی فضائی حدود یا اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مسعود پزشکیان کے دفتر کے مطابق انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ ’امریکیوں کی دھمکیوں اور نفسیاتی کارروائیوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے اور ان (کے خطے) کے لیے عدم استحکام کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر پزشکیان نے کہا کہ تہران ہمیشہ ایسے کسی بھی عمل کا خیر مقدم کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے میں مدد دے۔

    واضح رہےکہ امریکی فوج کا یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور اس کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے-

    پاکستان 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا،اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔

    پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمؤثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا،پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

    ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، نوٹم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے،امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا-

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارتکاروں نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے ایران پر پابندیوں کے نئے سلسلے کے پہلے مرحلے کے طور پر پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے 27 رکنی یورپی اتحاد کے اس پابندیوں کے ارادے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاسداران انقلاب کے 21 عہدیداروں پر پابندیاں عائد ہوں گی جن کے اکاؤنٹس کو منجمد کیا جائے گا۔ یہ بات حتمی صورت میں جمعرات کے روز وزرائے خارجہ کی اہم میٹنگ میں طے کی جائے گی۔

    یورپی یونین سے متعلق سفیروں نے کہا بدھ کے روز ہی اس سلسلے میں منظوری کا اشارہ ملے گا جس پر جمعرات سے باضابطہ طور پر عمل کا اعلان کیا جائے گا سفارتکاروں کے مطابق 10 ایسی ایرانی شخصیات پابندیوں کی زد میں آئیں گی جو ایرانی ڈرون طیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق ہیں اور جنہوں نے ڈرون طیارے یوکرین جنگ کے دنوں میں روس کو فراہم کیے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پابندیوں کی اس نئی لہر کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان اس بات بھی غور کر رہے ہیں کہ ایران کی پاسداران انقلاب کور کو دہشت گرد ادارہ ڈکلیئر کر دیا جائے اور اس کے لیے جواز یہ فراہم کیا جا رہا ہے کہ پاسداران نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیے ہیں اور یوکرین جنگ میں روس کی مدد کی ہے۔

    امریکہ میں قائم ایک این جی او کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران 6000 کے لگ بھگ لوگ مارے گئے ہیں جبکہ ابھی یہ این جی او مزید 17000 کی ہلاکتوں کے بارے میں جانکاری کی کوشش کر رہی ہےایران کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3017 افراد مظاہروں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں راہگیر اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

  • صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ابوظہبی :صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر گفتگو ہوئی ،تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا، صدر مملکت نے صدریو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کے حالیہ دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    حیدر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حیدر آباد میں زلزلے کی شدت 3.4 جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

    اس سے قبل پیر کے روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

  • بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت پوار کا چارٹر طیارہ ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ ریا ست کے شہر بارامتی کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جلتا ہوا دکھایا گیا، جب کہ جائے حادثہ سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے نظر آئے، طیارے کا ملبہ وسیع علاقے میں بکھرا ہوا تھا۔

    ابھی تک حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھاحادثے پرمہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

  • قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ خاتون کے پلاٹ پر لاہور میں مبینہ قبضے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
    لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں واقع سات مرلہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے
    متاثرہ خاتون کے بھائی محمد علی ولد محمد رفیق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیوہ ہمشیرہ نے یہ پلاٹ اپنے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے خریدا تھا جو رجسٹری اور انتقال شدہ ہے
    درخواست گزار کے مطابق سوسائٹی کے مالک کا کیش لیٹر بھی موجود ہے
    الزام ہے کہ پلاٹ کے مغرب میں رہائش پذیر اللہ میر، جو مبینہ طور پر کچھ رقبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، نے اپنے ساتھیوں بشیر جٹ اور شاہد جٹ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں اور پلاٹ کے ایک حصے میں رکاوٹیں بھی رکھ دی گئیں
    درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت بیوہ خاتون کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیا جا سکتا ہے
    متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور بیوہ خاتون و یتیم بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
    درخواست گزار محمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

  • 
جنوبی ایشیا میں پانی کی قلت، پاکستان سب سے زیادہ متاثر، عالمی بینک

    
جنوبی ایشیا میں پانی کی قلت، پاکستان سب سے زیادہ متاثر، عالمی بینک

    
عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں پانی اور ترقی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس خطے میں زیرِ زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، جہاں ناقص آبپاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقے پانی کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبوں سے پانی کی 57 فیصد بچت ممکن ہوئی، جبکہ جدید زرعی منصوبوں کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پانی کی کمی سے معیشت اور خوراک کی پیداوار پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • 
بجلی و گیس کی سبسڈی BISP سے جوڑی جائے گی, عالمی بینک

    
بجلی و گیس کی سبسڈی BISP سے جوڑی جائے گی, عالمی بینک

    
عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک کرنے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے کے مطابق اس اقدام سے سبسڈی میں غیر منصفانہ تقسیم، مالی نقصان اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ممکن ہوگی، جبکہ ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے دیگر پروگراموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    عالمی بینک نے اپنی جنوبی ایشیا میں ترقی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری، ٹیکس بیس بڑھانے اور آلودگی پر قابو پانے کی تجاویز بھی دی ہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
    ‎رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں زیرِ زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے۔ ناقص آبپاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقوں کے باعث پانی کا ضیاع بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبوں سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی جبکہ جدید زرعی طریقوں کے ذریعے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    ‎عالمی بینک نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جا رہی ہے، اور بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ وسائل کی بروقت تقسیم ممکن ہو سکے۔

  • ‎امریکہ میں تاریخی مقدمہ: کیا سوشل میڈیا نے بچوں کو عادی بنایا؟

    ‎امریکہ میں تاریخی مقدمہ: کیا سوشل میڈیا نے بچوں کو عادی بنایا؟

    کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اس ہفتے ایک تاریخی مقدمہ شروع ہو رہا ہے، جو یہ واضح کر سکتا ہے کہ آیا بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں بچوں کو اپنے پلیٹ فارمز کا عادی بنانے کے لیے جان بوجھ کر تیار کر رہی تھیں۔
    ‎کیلیفورنیا کی ریاستی عدالت میں منگل کو جیوری کے انتخاب کا عمل شروع ہو گا، اور اسے ایک ’رہنما‘ مقدمہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کا نتیجہ امریکہ بھر میں اسی نوعیت کے مقدمات کے رجحان کو متاثر کر سکتا ہے۔
    ‎اس مقدمے میں فریقِ مخالف الفابیٹ، بائٹ ڈانس اور میٹا ہیں، جو بالترتیب یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنیاں ہیں۔ امکان ہے کہ میٹا کے شریک بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کو بھی بطور گواہ طلب کیا جائے گا۔
    ‎مقدمے میں مدعیوں کے وکلا نے الزام لگایا ہے کہ یہ کمپنیاں نوجوان صارفین کو ایسے مواد سے متاثر اور عادی بنا رہی تھیں جس سے وہ مایوسی، کھانے پینے کے مسائل، نفسیاتی ہسپتالوں میں داخلے اور بعض معاملات میں خودکشی کی طرف بھی مائل ہوئے۔
    ‎وکلا نے بتایا کہ وہی قانونی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے جو 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں تمباکو کی صنعت کے خلاف استعمال ہوئی تھی، جب یہ دلیل دی گئی تھی کہ کمپنیوں نے نقصان دہ مصنوعات فروخت کیں۔