وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔
افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ واشنگ پلانٹ میں آٹومیٹک نظام کے ذریعے الیکٹرک بس کو واش اور ڈرائی کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے 1300 نئی بسوں کے لیے مکمل ٹائم لائن طلب کی جبکہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے ایک ہی کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے "یو ٹونگ” کمپنی کے جدید چارجنگ اسٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں 105 منٹ میں الیکٹرک بس مکمل چارج کی جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا
