راولپنڈی:(نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب حکومت نے بنجر زمینوں کی آبادکاری کرنے والے کسانوں کو سوا لاکھ ایکڑ زمین کی الاٹ منٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ پنجاب کابینہ نے لینڈ لیز پالیسی کے تحت صوبے کے30اضلاع میں ایک لاکھ 20 ہزار 7 سو ایکڑ زمین کسانوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ الاٹ کیا جائے گا۔اس ضمن میں سٹیٹ لینڈ کی ڈسپوزل پالیسی کے بھی جامع اصولوں کی منظوری دی گئی ہے۔
Blog
-

آصف زرداری کے خلاف دائر پارک لین کیس سماعت کیلئے مقرر
سابق صدر آصف زرداری کے خلاف دائر پارک لین کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے.
کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری کے خلاف دائر پارک لین کیس سماعت کیلیے مقرر کر دی ہے، احتساب عدالت نے آصف زردای کو 19 اگست کو طلب کرلیا ہے.
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
سابق صدرآصف علی زرداری سمیت تمام 17 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سمن جاری کیے ہیں.
نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان
ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید
سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے عدالت سے جعلی اکاونٹ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں. اپوزیشن کے دباو کے باوجود ابھی تک سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر جاری نہیں کئے
حسین نواز نے کتنے کروڑ کی آفر کی تھی؟ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کیا بتایا
نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف
معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا
بلاول کے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے : قمر الزمان کائرہ
-

سی ای او ہیلتھ سرگودھا کی مون سون کے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی ہدایت
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے کہا ہے کہ مون سون کا آغاز ہو چکاہے او رمحکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ڈینگی لارواہر چار سال بعد نشوونما پا کر انسانوں کیلئے خطرناک صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔ جاری مون سون لاروا کا چوتھا سال ہے اور مہلک صورتحال اختیار کر سکتاہے۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس موذی مرض کا مقابلہ کریں۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پانی کو جمع نہ ہونے دیں،پانی کا ایک قطرہ بھی اس مچھر کیلئے توانائی کا باعث ہے،یہ توانا مچھر انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانے ٹائروں‘ کباڑ‘ ایئر کولروں‘ ایئر کنڈیشنڈ‘ باورچی خانوں‘فریج کی ٹرے‘ پانی کی ٹینکیوں‘ گملوں‘ پھولوں کی کیاریوں وغیرہ میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں۔ڈینگی مچھر کے حملے کی علامات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مریض کو دو دن مسلسل بخار‘ آنکھوں میں درد‘ تھکاوٹ وغیرہ جیسی علامات ر ہیں تو ضلع کے کسی بھی ہسپتال میں قائم ڈینگی کنٹرول وارڈ یا مستند ڈاکٹروں سے رابطہ کریں تاکہ مرض کی بروقت تشخیص کے ذریعے علاج ممکن ہوسکے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ایسے مریض اتائیوں کے ہتھکنڈوں سے بچیں ورنہ انسانی جانوں کا نقصان ہوسکتاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ہد ایات کے مطابق ضلع کے تمام تحصیل‘ ضلعی وبنیادی مراکز صحت میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے خصوصی وارڈز بنائے گئے ہیں اور ڈینگی کے علاج کی سہولت میسر ہے تاہم ڈینگی ایک لاعلاج مرض ہے جس کا واحد علاج احتیاط اور صرف احتیاط ہے، ڈینگی سے ڈرنے نہیں لڑنے کی ضرورت ہے اس کیلئے شعور کی بیداری او رعوامی آگاہی بنیادی شرط ہے۔انہوں نے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے آگاہی کیلئے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اور عملے کو بیدار کریں۔
-

رحمان ملک نے شہباز شریف کے حوالہ سے بیان پر لیا یوٹرن
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بیان میراذاتی تھا،پارٹی سے تعلق نہیں،
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی واقعات کا رحمان ملک نے لیا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہوں اور اپوزیشن کےاتحاد کا حامی ہوں،متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادجمہوری وعوامی ہےجوکامیابی سے ہمکنارہوگا،بہترہوتا ایازصادق بیان جاری کرنےسے پہلےمجھ سے تفصیلات معلوم کرلیتے،
رحمان ملک نے مزید کہا کہ ایازصادق اگرمجھ سے تفصیلات پوچھتے توشاید ان کوبیان دینے کی نوبت نہ آتی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق بیان میراذاتی تھا،پارٹی سے تعلق نہیں،قومی اسمبلی میں اپوزیشن سےمتعلق میرا بیان صحافی کےسوال پرغیررسمی برجستہ جواب تھا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن سےمتعلق میرے غیر رسمی جواب کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، سباق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ رحمان ملک کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سے متعلق بیان قابل مذمت، افسوسناک اور حزب اختلاف کے اتحاد کے منافی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت رحمان ملک کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرے۔
رحمان ملک نے اسمبلی میں ایک صحافی کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بلاول کو ہونا چاہئے،وہ ینگ اور پڑھا لکھا ہے .
-

کراچی کے سیورج میں سات جگہ پر پولیو وائرس کی تصدیق
بہتا پھرتا پولیوکا وائرس سیورج میں سات جگہ پر موجودگی کی تصدیق
کراچی شہر میں پولیو وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، ذرائع کے مطابق شہر میں 7 مقامات کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن علاقوں کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سہراب گوٹھ، گڈاپ، ہجرت کالونی، صدر، پی آئی ڈی سی، حاجی مرید گوٹھ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔
-

جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس
چہرے کی چمک کے لئے:
ہفتے میں 3 مرتبہ دہی میں سرکے کے تین یا چار قطرے ڈال کر مکس کر کے لگائیں 5 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرہ چمک جائے گاحلقوں کے لئے:
آنکھوں کے گرد حلقے اور سوجن کے لئے آلو اور کھیرے کا جوس مکس کر کے لگائیںدانوں اور کیل مہاسوں کے لیے:
میتھی کے پتوں کو گرائنڈ کر کے اسمیں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے دانے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیںصاف اور ملائم جلد کے لیے:
دو عدد بادام پیس کر اسمیں تھوڑا سا لیموں اور شہد کا رس ملا کر 5 سے 10 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں بعد میں چہرہ دھو لیں جلد صاف اور ملائم ہو جیئگی ابٹن لگانے سے بھی چہرے پر تازگی آتی ہے اور رنگت صاف ہوتی ہےپھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے:
پانی میں لیموں کا رس دال کر اسمیں تھوڑی دےیر کے لیے ایڑیاں ڈبو دیں لیموں کے اندر ایسڈک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو پھٹی خشک اور مردہ جلد کے لیے بہت مفید ہے -

قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی
حریت کانفرنس گ کے چیرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاہے کہ طاقت کا نشہ چاہے کسی فرد کو ہو یا ملک کو یہ کچھ ایسا کروارہا ہے اور کہلواتا ہے جو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز ہوکر بھی غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سیاسی غیر یقینیت اور جبری فوجی قبضہ میں ہی زیادہ پروان چڑھتے ہیں اور اس کو جڑ سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک ہی علاج ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں کو انصاف ملے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ہو گا تو معاشرہ بھی رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سے پاک ہو سکے گا، انہوں نے حال ہی میں کانگریسی لیڈر کی زہر افشانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم وستم ڈھانے والے مطلق العنان ڈوگرہ حکمران کے وارثوں سے ایسی ہی ہرزہ سرائی کی امید کی جاسکتی ہے،
بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاکہ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے بھارتی آئین کے مقامی محافظ کھلے عام قتل وغارت گری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تشدد اور خون خرابے کے روادار نہیں ہیں، انسانی جان قیمتی ہے اور اس کو ضائع کرنا کسی طور درست نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوںکی عزتوںو حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جائے،
-

سیلابی صورتحال ،کمشنر کی پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا ڈویژن میں آج سے بارشوں کا امکان،کمشنر کی پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش ِنظر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور پی ڈی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 25 سے 27 جولائی تک متوقع شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھیں اور تمام ادارے آپس میں قریبی روابط کو فروغ دیں۔ بلدیاتی ادارے اور ریسکیو 1122 اپنے پاس موجود پانی کے اخراج کے آلات‘ مشینیں‘ سیلابی علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کے انتظامات اور کسی بھی نا گہانی حالت سے نبردآزما ہونے کیلئے انتظامات مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں کی شدت کی صورت میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سے گزرنے والے دریاؤں میں طغیانی کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے کی صورت میں پہاڑوں پر برف پگھلنے سے بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد کو سیلاب کی صورتحال سے بروقت آگاہ کرنے کیلئے تمام مواصلاتی ذرائع تیار رکھنے اور محکمہ ریونیو کے افسران واہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ -

تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،
تعلیمی ادارووں میں سمر کیمپ کیلئے والدین کی رضا مندی لازمی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری ریاض قدیر بھٹی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید کی ہدایت پر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں پانچویں‘ آٹھویں‘ نویں اور دسویں کلاسز کے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے والدین کی رضا مندی کو لازمی قرار دیاگیا ہے۔ سمر کمپس کیلئے وقت کادورانیہ صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے دھوپ سے بچاؤ کیلئے بچوں او راساتذہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی ای او نے سمر کیمپ لگانے والے اداروں کو پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے او ر سمرکیمپس کیلئے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہ کرنے کا حکم دیاہے

