سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ٹرین نے 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان کچل دیا،کراچی سے سرگودھا آنے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین علی الصبح شاہ نکڈر سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کی زد میں 24 سالہ گونگا،بہرہ ذہنی معذور نوجوان ریل کی پٹڑی عبور کرنے کی کو شش میں ٹرین کی زد میں آ گیا،اور جان کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اظہر احمد قوم گرواہ سکنہ شاہ نکڈر جوکہ ذہنی طورپرمعذور اور گونگا بہرہ تھا،ٹرین کا ہارن سننے سے قاصر ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔ورثاء نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کرتے ہوئے اسے حادثاتی موت قرار دے دیا۔
Blog
-

کوئٹہ میں گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں خواتین اور بچے پر تیزاب پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سریاب روڈ کے نواحی علاقے مینگل آباد میں ملزم نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا ، جس سے دو خواتین او ایک بچہ جھلس گئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینکا، متاثرہ خواتین اور بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.
واضح رہے کہ پاکستان میں تیزاب گردی کے خلاف کئی دہائیوں تک موثر قوانین موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان واقعات کی روک تھام مشکل ہوگئی تھی۔ دو ہزار دس سے دو ہزار چودہ کے درمیان اس جرم میں بہت تیزی نظر آئی۔ تاہم دو ہزار چودہ میں منظور کیے جانے والے ایک نئے قانون کے بعد ایسے واقعات میں کوئی پچاس فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سپریم کورٹ بھی ایک کیس میں کہ چکی ہے کہ تیزاب پھینکنے والے کو معاف کرنے کی اجازت نہیں،
تیزاب گردی روکنے کیلئے سخت قانون لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایسڈ برن اینڈ کرائم ایکٹ 2019ء بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ جو جان بوجھ کرتیزاب پھینکے اس کو سزائے موت یا سخت سزادی جائے۔اگر تیزاب کی متاثرہ خاتون یا مرد جان بحق ہوجائے تو بھی ملزم کو سزائے موت یا عمر قید ہونی چاہیے۔ملزم کے ساتھ جو بھی معاونت کرے تو اس کو کم از کم تین سال قید ہونی چاہیے۔ملزم کا ریمانڈ14دن کا ہو اور زیادہ سے زیادہ 60دن میں تفتیش مکمل ہونی چاہیے۔
-

منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گیارہ ملزمان گرفتار
سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ گیارہ گرفتارملزمان سے چرس1120گرام وناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے شکیل سکنہ چک70شمالی سے چرس1120گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے مناسب علی سکنہ گھلاپور سے رائفل8ایم ایم، قمر شہزاد سکنہ گھلاپور سے رائفل444بور، عامر شہزاد سکنہ لکسیاں سے بندوق12بور معہ پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اکرام سکنہ اوپی سے رائفل444بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے توقیر سکنہ78شمالی سے پسٹل30بور، دلاور مسیح سکنہ محافظ ٹاؤن سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے لیاقت سکنہ خواجہ آبادسے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نوید عباس سکنہ نہنگ سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے ریاست علی سکنہ 75جنوبی سے پسٹل30بوراور تھانہ میانی پولیس نے تصور حیات سکنہ رادھن سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
-

سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ گیا
سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے
تفصیلات کےمطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری میں نقل و حمل کا سب سے بڑے منصوبے،پشاور سے کراچی موٹر وے کا سکھر ملتان سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے نیشنل ہائی وے بیورو نے منصوبے کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موٹر وے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
واضحرہےکہ سی پیک کو پاکستان کی معیشت میںگیم چینچر کے طور پر تصور کیا جارہا ہے .پاکستان کو اس کی وجہ سے معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا. یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑے کئی منصوبوں کو دشمن ناکام بنانے کی پوری کوشش کررہا ہے. -

میڈیا کے سپاہی ملکی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی مفاداوربیانیہ یکجا ہوجائے توہرمحاذ پر مخالف کو شکست دی جاسکتی ہے
وزیراعظم کا دورہ امریکا، ہاؤس آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا وارمیں پی بی اے دفاعی کردارادا کررہاہے ،ورکرزکی میڈیاوارمیں پی بی اےفرسٹ لائن آف ڈفینس ہے .انشااللہ جلدنئی ایڈورٹائزنگ پالیسی پرعملدرآمدکریں گے ،میڈیاورکرزکی جوجائزشکایتیں ہیں اس کاازالہ ہوناچاہئے،
وزیراعظم نے امریکا میں ایسا اعلان کیا کہ پی پی اور ن لیگ کے ہوش اڑ گئے
قومی مفاداوربیانیہ یکجا ہوجائے توہرمحاذ پر مخالف کو شکست دی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ساتھ گلے شکوے جو پی بی اے نے کئے ان کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قانون کی پاسداری ہو گی اور پی بی اے اس حوالہ سے مؤثر کردار ادا کرے گی، سوشل میڈیا اہم ٹول ہے، سوشل میڈیا پیمرا کے رول میں نہیں آتا ،کچھ ذمہ داریاں ریاست کی ہیں اس پر بھی لائحہ عمل بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا کے حوالہ سے ذمہ دارانہ کردار پی بی اے ہمارے ساتھ کرے گی، ترجیحات طے کرنے جا رہے ہیں ،آگے جا کر اس حوالہ سے میکانزم بنائیں گے،
وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب ترین، پاکستان واپس روانہ
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے سپاہی ملکی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ ہیں. وزیراعظم کے دورہ امریکا میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا.
امریکا کے ساتھ اب تعلقات کیسے ہوںگےِ؟ وزیراعظم نے پاکستان واپسی سے قبل اعلان کر دیا
-

ریلوے حادثات میں اضافہ،پاک فوج کے ہسپتال سے ریلوے ڈرائیور کو میڈیکل کی ہدایت
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے حادثات پر50ریلوے ڈرائیوروں کے کراس میڈیکل ٹیسٹ سی ایم ایچ سے کرنے کی ہدایت کردی ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے کے پاس 11سو ڈرائیورز ہیں ،والٹن اکیڈمی میں تربیت کی جاتی ہے 75نئے ریلوے انجن ہیں سب سے اچھی تنخواہ ڈرائیور کی ہے مسافر ٹرین چلانے والوں کی تنخواہ 1لاکھ سے زیادہ ہے،
اکبربگٹی ٹرین حادثہ میں 26افراد جاں بحق اور 74زخمی ہوئے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے چالیس کروڑ کا انجن تباہ ہوگیا، ارکان نے کہاکہ تمام مسافر ریل گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر مانیٹرنگ کیمرے نصب کئے جائیں ۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد جونیجو کی صدارت میں اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اسد علی خان جونیجو کے علاوہ سینیٹر مرزا آفریدی ، گیان چند ، برگیڈیر (ر) جان کینتھ، لیاقت خان ترکزئی ، رانا محمود الحسن ، کے علاوہ وزارت ریلوئے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔وزارت کے حکام نے کمیٹی میں اکبر بگٹی ٹرین حادثہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ بظاہر اکبر بگٹی ٹرین کے ڈرائیور کی غلطی تھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں حتمی رائے پھر ہی قائم کی جاسکے گی ریلوے کے اشارے آٹومیٹک ہوچکے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ اشارے میں غلطی ہو بظاہر یہی لگتاہے ڈرائیور کو اذانوں کے وقت اونگھ آگئی ہوڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور دونوں کے پاس ایمرجنسی بریک ہوتی ہے مگر سپیڈ ڈرائیور ہی دیتا ہے
اراکین کمیٹی کے سوال کے جواب میں فیڈرل گورنمنٹ ریلوئے انسپکٹر نے بتا یا حادثے میں 26افراد جاں بحق اور 74زخمی ہوئے جنہیں صادق آباد اور رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا۔ حادثے میں انجن ٹکٹرے ٹکٹرے ہوگیا اور بوگیاں بھی متاثر ہو ئیں۔ انکوائری میں ڈرائیورز کا کہناتھا انہیں سگنل گرین ملے لیکن یہ بات سسٹم کے خلاف ابھی انکوائری چل رہی ہے سگنل سسٹم پرانا ہے لیکن اچھی طرح چل رہاہے۔
چیئرمین کمیٹی کے سوال کے جواب میں حکام نے بتایاکہ حادثے کے وقت لوگوں کو دیکھ کر ریلوئے اسٹیشن ماسٹر اور اس کا اسسٹنٹ ریلوئے اسٹیشن کو چھوڑ کر بھاگ گے تھے جو ان کی نالائقی ہے ریلوئے سیکرٹری ریلوئے سکندر سلطان راجہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے ،
رکن کمیٹی مرزآفریدی نے کہاکہ ریلوئے ڈرائیوروں کے میڈیکل جی ایچ کیو سے کرایا جائے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں میں ڈرائیورزاور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے اوپر مانیٹرنگ کیمرے لگانے کی ہدائت کردی۔ اراکین کا کہناتھا کہ مرکزی کنٹرول روم سے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورزکو ہمہ وقت مانیٹر کیاجائے کیمرے لگنے سے ڈرائیوروں کے سونے جاگنے اور حرکات کو مانیٹر کیا جاسکے گا سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بہت سے حادثات کے بعد پتہ چلتا ہے ڈرائیور سو گیا تھااگر پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں ڈرائیوروں پر کیمرے لگ سکتے ہیں تو ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز پر کیوں نہیں لگ سکتے۔
سیکرٹری ریلوئے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ریلوئے ڈرائیورز کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے اس وقت 140ڈرائیورز بھرتی کیے ہیں جن کو والٹن میں ٹریننگ دی جارہی ہے جبکہ دو سال بعد ڈرائیورزکی ریٹائر منٹ کے بعد کوئی متبادل نہیں ہو گا اس بارے میں وزارت خزانہ کو کہا ہے۔ایک سوال کے جواب مٰن انہوں نے کہاکہ ماضی میں ریلوئے تین سو تک ٹرینیں چلاتا رہاہے جبکہ اب 136ٹرینیں چل رہی ہیں جن کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کہ کتنی خسارے اور کتنی منافع میں جا رہی ہیں خسارے والی ٹرینیوں کو بند کر دیا جائے گا ۔
محمد اویس
-

بھارت، ایک ہی خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں ڈوب گئے
بھارت کے کوریا ضلع میں ایک خاندان کے دو نئے شادی شدہ جوڑے تالاب میں ڈوب گئے۔ متاثرین کی شناخت 26سالہ محمد طاہر اور ان کی اہلیہ 21سالہ پروین او رمحمد طاہر کا سالا 26سالہ نیاز احمد اور اس کی اہلیہ22ثنا۔ ان دونوں جوڑوں کی شادی رواںسال مارچ کے مہینہ میں ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق محمد طاہر کی بیوی پروین اپنے شوہر کے ساتھ اپنے میکہ منیندر گڑھ ٹاون کوریا ضلع آئی ہوئی تھی۔ اپنے میکہ میں دن گذارنے کے بعد وہ اپنے شوہرکے گھر اترپردیش جونپور جارہی تھی۔ اسی دوران راستہ میں مذکورہ تالاب پڑتا ہے۔ اسی دوران نیاز او راس کی بیوی ثنا بھی ان کے ساتھ ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طاہر او ر نیاز پانی نہانے کے لئے تالاب میں داخل ہوئے۔ تالاب بہت گہرا تھا۔ وہ پھسل گئے اور پانی میں ڈوبنے لگے۔ اپنے شوہروں کو ڈوبتا دیکھ کر ان کی بیویو ں نے بھی انہیں بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگا دی۔واقعہ پر موجود لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری مقامی واقعہ پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے نعشوں کو پانی سے باہر نکالا۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو روانہ کردیا گیا۔
-

پینٹاگان بھی کہ اٹھا”پاکستان پائندہ باد” سبز ہلالی پرچم ، قومی ترانے سے پینٹا گان کے درودیوار گونج اٹھے
واشنگٹن :پاکستان زندہ باد ، پاکستان پائندہ کے نعروں سے پینٹا گان گونج اٹھا، پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور قومی ترانے سے پیٹنا گان بھی کہہ اٹھا”پاکستان پائندہ باد ”

واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق پینٹاگان میںافواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب پینٹاگان پہنچے تو ان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئیپینٹا گان میں سلامی کے چبوترے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہا تھا اورجب گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا تو امریکی افواج نے پاکستان کا قومی ترانہ گا کر جنرل قمر جاوید کو خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
https://twitter.com/peaceforchange/status/1153798801192185858
ذرائع کے مطابق اس دوران امریکی افواج کے بڑے بڑے جرنیلوں نے جنرل قمر جاوید کو گارڈ آف آرنرپیش کیا تو اس دوران جب قومی ترانہ گانے والے اس شعر”قوم ،ملک ، سلطنت …. پائندہ تابندہ باد "پر پہنچےتواس دوران مختلف اطراف سے پاکستان پائندہ باد کے نعرے سننے میںآئےیاد رہے کہ وہ امریکہ جو پاکستان کے حوالے سے اچھے گمان نہیں رکھتا اور ہمیشہ پاکستان کو مورودالزام ٹھہراتا رہا ،بالآخر اسے بھی کہنا پڑا اور ماننا پڑا کہ واقعی ! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد ہے
-

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، مولانا نے حکومتی وفد کو کیا کہا؟
حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ تجاویز ایسی ہونی چاہییں جن کو اپوزیشن پارٹیز کے درمیان زیر غورلایا جاسکے ،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، اللہ وہ کرے جو ملک کیلیے بہتر ہو
حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز،جام کمال اوران کےساتھیوں کو خوش آمدیدکہا،سینیٹ میں چیئرمین کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک آچکی ہے ،چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کافیصلہ اےپی سی میں ہواتھا ،
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب
چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر
چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرحلے پر انکی خواہش پوری کرنا کیسے ممکن ہوگا کہ سینیٹ سے متعلق فیصلہ متحدہ اپوزیشن نے کیا ، ایسی تجویزہونی چاہیئں جواپوزیشن جماعتوں کےسامنے رکھی جاسکے .
چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام
قبل ازیں شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر رضاربانی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی تجویز پیش کی تھی
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی.
چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر
اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

