Baaghi TV

Blog

  • تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، کتنا تیل و گیس نکل رہی ہے؟ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

    تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، کتنا تیل و گیس نکل رہی ہے؟ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

    سمندر سے تو تیل نہ نکلا سکا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو سندھ سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کو سمندر سے تیل و گیس کا ذخیرہ تو نہ مل سکا لیکن سندھ سے ہی تیل و گیس کا نیا ذخیرہ ملا ہے

    اوجی ڈی سی ایل کی جاری سے جانب اعلامئے کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ سانگھڑ میں دریافت کیا گیا ،ذخیرے سے یومیہ 520 بیرل تیل نکالا جا رہا ہے . اعلامیے کے مطابق یومیہ 91 لاکھ مکعب فٹ گیس بھی نکالی جا رہی ہے.

  • عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر مخالفین کو چپ لگ گئی

    عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر مخالفین کو چپ لگ گئی

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی پر مخالفین کو چپ لگ گئی ہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کرنے کے علاوہ جس طرح ان کا استقبال کیا اور ان کی تعریف کی وہ مخالفین کیلئے سیاسی موت کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیرت مند قوم کے غیرت مند وزیر اعظم ہونے کا ثبوت دیا اور کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہم سے تجارت کریں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ملاقات کو دنیا بھر کے اخبارات نے شہ سرخیوں کیساتھ شائع کیا جو وزیر اعظم کے کامیاب دورے کی دلیل ہے۔

  • گجرات والوں کو پچھلے 8 گھنٹے سے کس قیامت کا سامنا؟ اہم اور بڑی خبر سامنے آ گئی

    گجرات والوں کو پچھلے 8 گھنٹے سے کس قیامت کا سامنا؟ اہم اور بڑی خبر سامنے آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں گزشتہ 10گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے اکثر علاقوں میں صبح 8 بجے سے بجلی بند ہے شدید حبس کے موسم میں بجلی کا 8 گھنٹے تک بند ہونا گیپکو گجرات کے SE,ایکسینز،اور دیگر عملہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر کے ایک پریس ریلیز جاری کر دینا کافی ہے ؟گزشتہ کئی گھنٹوں سے فالٹ دور نہ ہونے سے گیپکو حکام کی نالائقی کی بھی عکاسی ہو رہی ہے یہ نالائقی گیپکو کے اعلی حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

  • تائیوان کے علیحدہ ہونے کی صورت میں چین کی جنگ کی دھمکی

    تائیوان کے علیحدہ ہونے کی صورت میں چین کی جنگ کی دھمکی

    چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے آزاد ہونے کی صورت میں جنگ کے لیے تیار ہے۔ چین نے امریکا کو عدم استحکا م کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی بھی مذمت کی ۔
    پینٹاگون کے مطابق رواں مہینہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تائیوان کی درخواست پر ٹینکوں اور سٹنگر میزائل پر مشتمل 2.2ملین ڈالرکے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔جس کے جواب میں چین نے کسی بھی ڈیل میں ملوث امریکی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا کہا ہے۔
    وزارت دفاع کے ترجمان وو قیان نے بتایا کہ چین تائیوان کے ساتھ امن وامان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔دوسری جانب تائیوان نے چین سے جنگ اور طاقت کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔
    ”اگر کچھ لوگ تائیوان کی چین سے علیحدگی چاہتے ہیں تو چین کی فوج ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے جنگ کے تیار ہے۔“ ووقیان نے کہا ۔
    یاد رہے کہ امریکہ تائیوان کے اسلحے کا سب سے بڑا سپلائر ہے ۔

  • سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

    سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) حکومت نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں اور دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سرگودھا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائی کناروں میں آباد لوگوں کو منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

  • ماہرہ خان کی نقل کرنے پر زارانورعباس کا ناقیدین کو جواب

    ماہرہ خان کی نقل کرنے پر زارانورعباس کا ناقیدین کو جواب

    نامور پاکستانی اداکارہ زارانورعباس نے سپراسٹار ماہرہ خان کی کاپی کرنے اور خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ اچھی بات ہے-
    فلم”چھلاوا”میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ زارانور عباس نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹر ویو دیتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی ہے-
    میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ لوگ آپ کا موازانہ ماہرہ خان سے کرتے ہیں کہ آپ ماہرہ خان کی طرح بات کرنے کی اور ان کی طرح نظرآنے کی کوشش کرتی ہیں کیا یہ سن کر آپ کو برا نہیں لگتا ؟
    اس سوال کے جواب میں اداکارہ زارانور عباس کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت ذہین خاتون ہیں ،وہ ہمارے ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور وہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں لہزا اگر میرا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے تو یہ اچھی بات ہے بلکہ میں اپنا موازنہ ماہرہ خان سے کرنے پر خوش ہوں-

  • آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو کھانا صحت کے لیے مفید آلو کے حیرت انگیز فائدے

    آلو ایک مشہور عام سبزی ہے جو زمین کے اندر پیدا ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے یہ دنیا کے ہر ملک میں کھایا جاتا ہے اسکے بغیر کوئی بھی سبزی نامکمل ہے اسے مختلف طریقوں سے ابال کر پکا کر کھایا جاتا ہے آلو بطور چپس کباب کٹلس سالن کام آتا ہے آلو کی کئی اقسام ہے سب سے اچھی قسم سرخ گولا ہے

    اسکا ذائقہ پھیکا مزاج سرد اور خشک پہلے درجے میں ایک عام ترکاری ہے آلو ہمیشہ تازہ ہی اچھے اور فائدہ بخش ہوتے ہیں انہیں سٹور میں رکھا جاتا ہے مگر سٹور کے آلو کم مزیدار ہوتے ہیں آلو میں نمکیات روغنی اجزا پروٹین اور وٹامن ایچ سی ای بی ڈی کی وافر مقدار آلو میں موجود ہوتی ہے

    آلو جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغر پن کو ختم کرتا ہے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے لیے تندور میں بھونا ہوا آلو استعمال کریں گردے وغیرہ کی پتھری کے لئے آلو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور چار سے پانچ کلو پانی استعمال کریں

    حاملہ خواتین آلو کا استعمال کم کریں کیونکہ امریکن تحقیق کے مطابق آلو میں نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

  • ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
    صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • ٹینکر کی ٹکر سے 50 سالہ معمر شخص جاں بحق

    ٹینکر کی ٹکر سے 50 سالہ معمر شخص جاں بحق

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودہا خوشاب روڈ پرشاہپور سٹی میں چونگی نمبر ی2 کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے 50 سالہ شخص کو کچل دیا اورموقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ محمد دین علی الصبح سیر کرنے کے لئے سرگودہا خوشاب روڈ پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر کی زد میں آ گیا،حافظ محمد دین کے جسم کے اعضاء بکھر گئے،جبکہ ٹینکرڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ شاہ پُور سٹی نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی فرارہونے والے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری و ساری ہے

  • جائیں تو کہاں جائیں؟ — احمد ندیم اعوان

    جائیں تو کہاں جائیں؟ — احمد ندیم اعوان

    پاکستانی میڈیا کو اب تک 4 ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

    پہلا دور سرکاری میڈیا ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کا تھا۔ جس کے خبرنامہ میں صدر، وزیر اعظم کی سرکاری تقریبات، وزیر اطلاعات وغیرہ کے پالیسی بیان، ملک میں ہونے والا بڑا حادثہ، کھیل، شوبز کی خبریں اور آخر میں موسم کا حال سنا کر سب امن سکون کی شنید سنائی جاتی تھی۔ اس دور میں مالاکنڈ ڈویژن میں زیادہ بارش اور بلڈ پریشر کے مریض کم ہوتے تھے۔

    پھر اخبارات کا دور آیا۔ حکومت مخالف خبریں شایع ہونا شروع ہوئیں اور ساتھ ہی سینسر شپ بھی۔ قلم کے مزدور باز نہ آتے۔ روز کسی نئے انداز سے معلومات عوام تک پہنچا دیتے۔ آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھانے والوں کے قلم کی کاٹ سے ایوانوں میں رہنے والے پریشان ہوجاتے۔ گرفتاریاں، کریک ڈاون اور اخبارات کو بند کرنے کے احکامات روز کا معمول تھا۔
    سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا دفتر خارجہ کے نام کھلا خط … محمد عبداللہ

    پھر نجی ٹی وی چینلز کے آنے کے بعد نہ صرف میڈیا فاسٹ ہوا بلکہ کمرشل بھی ہوگیا۔ صحافیوں کی تنخواہیں بہتر ہونے کے ساتھ صحافت نایاب ہوگئی۔ یار دوستوں کو کہتے سنا۔ پہلے اخبار میں صحافت کرتے تھے۔ اب چینل میں نوکری کرتے ہیں۔ چینل بھی تقسیم ہیں۔ ایک حکومت کا حامی تو دوسرا مکمل مخالف، ایک پرو آرمی تو دوسرا آرمی مخالفت میں کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ ایسے میں کس پر اعتبار کریں
    سوشل میڈیا پر بھارت کا راج پاکستانی بے یارو مددگار — محمد عبداللہ

    سب چھوڑیں اب بات کرتے ہیں دور حاضر کی۔ موبائل نے سب کو فوٹوگرافر اور سوشل میڈیا نے سب کو صحافی بنادیا ہے۔ حقائق کیا ہیں اسے چھوڑیں بس اپنے لیڈر کو درست اور مخالف کو ننگا کرنا مشن ہے۔ مشرقی اقدار، روایات، اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ کبھی بیٹیاں سانجھی ہوتی تھیں اب مخالف سیاسی پارٹی کی ہوگئی ہیں۔

    کبھی دنیا بہت بڑی ہوا کرتی تھی۔ بھی گلوبل ویلیج بن گئی اور اب سوشل میڈیا نے اسے ایک اندھیرا کنواں بنا دیا ہے۔ جہاں ہمیں اپنے جیسے ہی نظر آتے ہیں جو خوش فہمی یا مایوسی میں مبتلا کردیتے ہیں۔

    ماضی کے میڈیا پر الزام تھا کہ وہ مرضی کی خبریں دکھاتے ہیں۔ مگر آج سوشل میڈیا کے کسی اسٹیٹس یا ٹوئیٹ پر آنکھ بند کر کے اعتبار کریں تو معلوم ہوتا ہے فیک اکاونٹ ہے۔

    اب آپ ہی بتائیں۔ ہم جائیں تو کہاں جائیں؟