Baaghi TV

Blog

  • بھارت: آگ سے 3کیمیکل گودام تباہ

    بھارت: آگ سے 3کیمیکل گودام تباہ

    مہاراشٹر کے بھیونڈی گاﺅں میں ایک کیمیکل گودام میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موقع پر فائر بریگیڈیر کی کئی گاڑیاں موجود ہیں۔آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
    آگ سے کم ازکم تین گودام جل کر تباہ ہوگئے، جہاں کیمیکل رکھا گیا تھا۔
    لودھراں : اچانک آگ لگ گئی

    آگ رات1.50 بجے ایک گودام میں لگی جبکہ اس کے بعد دو دیگر گوداموں میں پھیل گئی۔چھ گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
    کولنگ کا آپریشن جاری ہے، آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

  • پاکستان ذمہ دار ملک ہے ، جوہری ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں، دنیا بےفکررہے، وزیراعظم

    پاکستان ذمہ دار ملک ہے ، جوہری ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں، دنیا بےفکررہے، وزیراعظم

    واشنگٹن:پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں. دنیا کو فکر کرنے کی ضرور ت نہں . فاکس نیوز سے انٹریو کے دوران عمران خان کی گفتگو،فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں اور دونوں ممالک کو ماضی میں اعتماد کے ققدارن کے باعث نقصان اٹھانا پڑا۔

    فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے کمان اور کنٹرول کا موثر نظام ہے، پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ور ہیں اور وہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔پاکستان کے جوہری ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں، دنیا کوفکرنہیں کرنی چاہیے

  • کھیرا وٹامنز کا خزانہ کھیرے کے جادوؤئی فائدے

    کھیرا وٹامنز کا خزانہ کھیرے کے جادوؤئی فائدے

    کھیرا نباتات کے خاندان کی ایک مشہور سبزی ہے یہ ایک بیل دار پودے کی سبزی ہے اسکی بیل یا تو زمین پر پڑی رہتی ہے یا آس پاس کے پودوں پر چڑھ جاتی ہے یہ اکثر ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے کھیرے کی دو اقسام ہیں دیسی اقسام اور ولائتی اقسام کھیرے کے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں مرجھائی اور پھیکی جلد کے لیے کھیرے کے جوس میں چند قطرے لیموں کا جوس ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ماسک پگمنٹیشن کو دور کر کے جلد کو چمکدار بناتے ہیں

    حلقوں کے لئےایک پورا کھیرا چھلکے سمیت اور آلو چھیل کر کدو کش کر کے ململ کے کپڑے کے کپڑے میں رکھ کر آنکھوں میں 20 سے 25 منٹ رکھنے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں کھیرا جلد کی صفائی چکناہٹ پیدا کرنے دھوپ میں جلنے والی جلد کے لئے کھلے مساموں کو بند کرنے جھریاں دور کرنے اور جلد کے داغ دھبے دور کر کے انھیں پر کشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچا جا سکتا ہے

  • عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی ، عمران خان نے خوشخبری سنادی

    عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی ، عمران خان نے خوشخبری سنادی

    واشنگٹن:عافیہ صدیقی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کی خبر سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی امید پیدا ہوگئی ، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی رہائی کی بات ہو سکتی ہے، شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے، ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

    امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ سے بہت خوش ہوں کیوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیری نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔

    فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے عوام چار دہائیوں سے خانہ جنگی سے متاثر ہیں، افغانستان کو امن کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت کا حصہ بنا کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین رہے ہیں، امریکا کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

    اپنے انٹریو کے دوران عمران خان نے خبردار کیا کہ اگراکہ افغانستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو داعش پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن جائے گی، خطے میں امن چاہتے ہیں، ایران کے مسئلے پر مصالحت کے حق میں ہیں، مصالحت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ سے پہلے ہی خطہ متاثر ہے، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نیوکلیر آپشن نہیں ہے، ایک ارب سے زائد لوگ خطے میں رہتے ہیں، کسی بھی جنگ سے دنیا کے یہ تمام لوگ متاثر ہوں گے۔

    فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ دو امریکی اور ایک آسٹریلوی مغوی اس وقت افغانستان میں ہے، پاکستان ان کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے اچھی خبر کے لیے پر امید ہیں۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

    احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں ملزم نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس طرح ممکن نہیں ہے کہ ہم پہلے ملزمان کو بتادیں کہ مزید تفتیش کریں گیے،اس کیس میں اسحاق ڈار بھی ملزم ہیں، ان کےخلاف تو ضرور تفتیش ہو گی.

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    ملزمان کے وکیل نے کہا کہ میں اپنے موکل نعیم محموداور منصور رضا کی حد تک درخواست دائر کر رہا ہوں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اگلی سماعت پر اس درخواست پر باقاعدہ دلائل دے دیں،

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی.

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

  • مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن پر پابندی کی درخواست کا چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ کو پیلٹ گن پر پابندی کے مطالبے کیلئے دائردرخواست پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرنے کا حکم، چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے4جولائی کے خط کا نوٹس لیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ منگل کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں 2016میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست کے مطابق جن پولیس آفیسروں نے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ پیلٹ گن سے بڑپیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم ہائی کورٹ نے 22ستمبر کو اسے خارج کر دیا تھا۔
    بعدازاں بار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی۔جس پر سپریم کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس معاملے پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے۔

  • این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    این اے 205 میں ضمنی انتخابات ،ماموں بھانجے میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں

    گھوٹکی، این اے 205، ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کو ملی کامیابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلقہ میں پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، حلقہ میں پی پی کے امیدوار محمد بخش خان مہر ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ پول کر دیا ہے.این اے 205 پر ٹوٹل 9 امیدوار ہیں جن میں سے پی پی کے امیدوار محمد بخش مہر اور ان کے بھانجے احمد علی مہر کے درمیا ن کانٹے دار مقابلہ ہو گا، احمد علی مہر آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر پی پی کے امیدوار کی حمایت کی ہوئی ہے.

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    این اے 205 میں میں 3 لاکھ 60 ہزار8 سو 75 رجسٹرڈ ووٹ ہیں،حلقے میں دو سو نوے پولنگ اسٹیشنسز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ایک سو پچیس کو انتہائی حساس جبکہ ایک سو پیسنٹھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنسز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    حلقہ میں الیکشن کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے، سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے ذمہ ہے.

    اس حلقہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں،

     

  • ہلدی کے نایاب فائدے

    ہلدی کے نایاب فائدے

    ہلدی قدرتی اجزا سے بھرپور ہے ہلدی کے بغیر ہر قسم کے پکوان نامکمل ہو تے ہلدی ہر کھانے کا لازمی جزو ہے اسکے بغیر کھانا بےرنگ لگتا ہے ہلدی کے بےشمار فائدے ہیں ہلدی کا کھانوں میں کثرت سے استعمال مختلف بیماریوں بھولنے کی بیماری دماغی امراض ذیا بیطس مختلف اقسام کی الرجی جوڑوں کے درد پٹھوں کے علاج اور کمزوری کے لئے بے حد مفید ہے

    ہلدی میں قدرتی طور پرجراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ خراشوں زخموں اور جلنے وغیرہ کے لئے مفید ہےاور فوری مرہم کا کام کرتی ہےیہ زخم پر لگانے سے خون کے لوتھڑوں کی روک تھام کرتی ہے اورنئے خلیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے اسکا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کنٹرول کرتا ہے اور امراض قلب کو روکنے میں مفید ثابت ہوتا ہے کینسر کے آغاز کو روکتی ہے دماغ کے سوجن کو کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے

    ہلدی سکن کی خوبصورتی کے لئے نہایت مفید ہے صدیوں سے عورتیں ہلدی کے ابٹن کا پیسٹ بنا کر چہرے کی خوبصورتی کے لئے استعمال کرتی آرہی ہیں حاملہ خواتین ہلدی اور دہی کا پیسٹ پیٹ پر لگائیں اسکے روزانہ کے استعمال سے حمل کے دوران پڑنے والی خراشوں کے سفید نشان ختم ہو جاتے ہیں

    تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر اسے اپنے چہرے اور ہلدی پر ملا کر چہرے اور ہونٹوں پر لگانے سے خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لگانے سے نرم و ملائم اور گلابی بنا دےگا

    بڑھتی ہوئی عمر کےاثرات کو ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے بیسن ہلدی کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا ئیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس ماسک کو پورے بدن پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے

    پھٹی ایڑیوں کے لئے تین چمچ ہلدی میں دو تین قطرے کیسٹرائل یا ناریل آئل شامل کر کے 15 منٹ ایڑیوں پر لگائیں روزانہ لگانے سے ایڑیاں نرم ہو جاتی ہیں

  • سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج

    سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج

    جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں آج سماعت ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آسف سعید کھوسہ کی سربراہی مین تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ میں شامل ہونگے،کیس میں تینوں درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں .

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں ،کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

    سپریم کورٹ میں درخواستیں اشتیاق احمد مرزا، سہیل اختر اور ایڈوکیٹ طارق اسد نے دائر کیں جس میں وفاقی حکومت، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں جج ارشد ملک، ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے .

    عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں.

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

     

  • لودھراں : اغواء ہونے والا جوڑا برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پسند کی شادی کے بعد عدالت کے باہر سے اغواء ہونیوالاجوڑا برآمد،
    ابراہیم اورثمینہ کوعدالت سےگھر جاتے ہوئے 15 افراد نے اغواء کیا تھا ، تھانہ صدر میں اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا SHO صدر فیضان قیوم نےچھاپہ مار کر لڑکی لڑکا بازیاب کرا لیا,مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان بھی گرفتار کر لیے ایس ایچ او صدر فیضان قیوم