Baaghi TV

Blog

  • محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیو کے خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

    محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیو کے خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

    محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیوکے خاتمے کے لیے جامع پلان تیارکر لیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کوصوبائی کوآرڈینیٹربرائےانسداد پولیوسلمان غنی کی طرف سے بریفنگ دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوآرڈینیٹربرائےانسداد پولیوسلمان غنی نے کہاکہ پلان قلیل، وسط اورطویل مدتی اقدامات پرمشتمل ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ پولیو کےمکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اورمسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، پولیوکےخاتمےکےلیےقومی جذبےسےکام کرناہوگا،

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ انسدادپولیوکےلیےاقدامات کےسلسلےمیں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،

  • گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں 10 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ کہ وہ قتل ہونے والی معصوم بچی کا رشتہ دار ہے، اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں سخت غم کی فضا پائی جاتی ہے اور انہوں نے سخت احتجاج کیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے شور کرنے پر درندہ صفت شخص‌ نے اسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

  • ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں‌ و تبادلے، کون کہاں‌ تعینات ہوا؟ اہم خبر

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں‌ و تبادلے، کون کہاں‌ تعینات ہوا؟ اہم خبر

    ایف بی آرمیں تقرراورتبادلے کئے گئے ہیں، عابد محمود نےڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن پشاورکاچارج سنبھال لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 20 کےعابد محمود کے چارج سنبھالنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، محمدامین ایڈیشنل ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی تعینات کیا گیا ہے،

    چیف کمشنرآئی آر ایبٹ آباد گریڈ 21 کے آفیسرعبدالرشید کو ممبرایف بی آر ہیڈ کوارٹرتعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے آفیسرآفتاب امام چیف کمشنر آپریشنزکارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی تعینات کئے گئے ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کےڈاکٹراحمدشہاب چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آبادمقرر کئے گئے ہیں،

  • اہل یوتھ فورس کا ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کا اعلان

    اہل یوتھ فورس کا ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کا اعلان

    اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی شوریٰ کا اجلاس کالاباغ نتھیا گلی میں حافظ فیصل افضل شیخ صدر یوتھ فورس پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور اگلے سال کے لئے پلان ترتیب دیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ماہ اکتوبر اور نومبر میں پنجاب کے کئی شہروں میں ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کیا جائے گا اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عقیدہ ختم نبوت سیمینار اور لیکچرز کے اہتمام کیا جائے گا،

    اجلاس میں دیگر کئی امور زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں حافظ عامر صدیقی جنرل سیکرٹری یوتھ فورس پاکستان ۔ حافظ سلمان اعظم ۔ حافظ سیف اللہ ۔ حافظ محمد قسیم ۔ حافظ بابر سلفی ۔ عثمان راشد اور پاکستان بھر سے ارکان شوریٰ شریک ہوئے،

  • سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟ مریم نواز

    سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟ مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانیو! سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے انکے ساتھ کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں کہی ہے، مریم نواز نے آصف توقیر نامی ایک شخص کی طرف سے کی گئی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ‌کیا ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ جلسے یا کمیونٹی خطاب میں مضائقہ کوئی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے اس ایونٹ کی ضرورت کیا تھی؟ غیرملکی دورہ خارجہ پالیسی سے تعلق رکھتا ہے، مگر دورے میں کلیدی اہمیت امریکا میں جلسہ؟ خان صاحب نے ایسا کیا کہا، جو امریکا جا کر کہا جا سکتا تھا؟


    مریم نواز نے اس ٹویٹ‌ کے جواب میں‌ لکھا ہے کہ کیونکہ اب پاکستان میں نا وہ عوام میں نکل سکتا ہے نا شکل دکھا سکتا ہے۔

  • دنیا کی نظریں عمران، ٹرمپ ملاقات پر جم گئیں، وزیراعظم کی آج اور کیا ہیں مصروفیات؟ اہم خبر

    دنیا کی نظریں عمران، ٹرمپ ملاقات پر جم گئیں، وزیراعظم کی آج اور کیا ہیں مصروفیات؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے. اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، دونوں ملکوں کے سربراہان میں افغانستان میں امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر گفتگو ہو گی، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے، وہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیں گے،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی کمپنیوں کےسی ای اوزسےگول میزملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی وفد کے ارکان سے پلاننگ میٹنگ کریں گے، وہ سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کریں گے،

  • عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلیے ماڈل کورٹ اچھا اقدام ہے ، نئے وکلا کیلیے بھی ٹریننگ بہت ضروری ہے ، وکلا کا پیشہ پیسا بنانے کیلیے نہیں ہے ،

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محنت سے کام کرنا کامیابی کی کنجی ہے ، وکیل لوگوں اور معاشرے کے لیے لڑتا ہے، ان شعبوں میں کسی دھوکے باز کی کوئی جگہ نہیں ہے، عدلیہ اور میڈیسن دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، ہمارے وکلابہت ذہین ہیں لیکن ان کو ڈائریکشن چاہیے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اسلام آباد:وکلاکی ٹریننگ میرا جذبہ تھا، اب ایسے اداروں کی ضرورت ہے جہاں نوجوان وکلاکی تربیت کی جا سکے، لاء کالجز کی کثرت کی وجہ سے اب سینیر وکلاکی کمی ہوگئی ہے، برطانیہ میں لاگریجویٹ کو تربیت سے وکیل بنایا جاتا ہے، ہمارے سسٹم میں تربیت کا فقدان تھا، اس سے زیادہ مقدس کام اور کوئی نہیں ہو سکتا، وکیل لوگوں اور معاشرے کے لیے لڑتا ہے،