Blog
-

وزیراعظم کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ہوا حیران
وزیراعظم عمران خان کے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پاکستانیوں کا کیپیٹل ون ایرینا میں خوشگوار نظارہ تھا۔امید ہے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے یہ ایک مثبت کردار ادا کریں گے.
Great to see Americans of Pakistani descent turn out today to show support for closer #USPakistan ties at a filled @CapitalOneArena . Excited about how this vibrant community will help the US & #Pakistan deepen ties & address the challenges we face. – AGW
— Bureau of South and Central Asian Affairs (SCA) (@State_SCA) July 22, 2019
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن میں ہیں، نے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے سفر کر کے آئے بچوں، بڑوں اور خواتین کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے یہ لوگ اپنے قائد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے سفر کر کے کیپیٹل ون ایرینا پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی ۔ شرکاءنے وزیراعظم کے پہنچنے پر کھڑے ہو کر ان کااستقبال کیا اور وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا. وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیلئے پاکستانی وقت کے مطابق رات دوبجے ایرینا سٹیڈیم پہنچے۔ سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شرکاءکے نعروں کا جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے.
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے مخصوص انداز سے شرکاء کا لہو گرمایا اور پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی.
-
شجاع آباد : قبضہ مافیا کے تشدد سے بیوہ خواتین کی حالت تشویشناک
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواہی علاقہ چوتے شریف میں با اثر زمیندار کا زمین کے تنازعہ پر بیوہ خواتین پر تشدد
تفصیلات کے مطابق با اثر زمیندا اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ خواتین رقیہ اور ساجدہ کو بالوں سے گھسیٹا ڈنڈ و ں اور اینٹوں کے وار کر کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا با اثر زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والی دونوں بیوہ خواتین کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا با اثر زمیندار نزاکت اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والی خواتین کے اہل خانہ کا زمیندار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار اور اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ ۔رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس کا معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے پر مبشر لقمان کے شکرگزار ہیں، سہیل محمود کھرل
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود کھرل نے کہا ہے کہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جانے کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائے جانے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں،
سہیل محمود کھرل نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان نے ہمیں کھرا سچ پروگرام میں وقت دیا اور پھر انہی کی وساطت سے ہم پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین سے ملے، ہم نے انہیں کاٹن پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس سے آگاہ کیا، انہوں نے ہماری بات سنی، سمجھی اور پھر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو فون کیا جس پر ہم ان سے بھی ملے اور کاٹن انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس ختم کریں گے،
سہیل محھمود کھرل نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ حکومی ذمہ داران اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے، کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس سے کسانوں پر زبردست بوجھ پڑا ہے، انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان، پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین، کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر، اسد قیصر، فخر امام اور صاحبزادہ محمود سلطان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے.
-

دریائے جہلم پکنک مناتے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے
سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)
شاہپور شہر میں دریائے جہلم ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو لے ڈوبا1-یاسمین کوسر عمر 35 سالہ ولد قیسس محمد
2- کرن ببی کی عمر 21/22 سالہ ولد امجد علی
3- عتیق بی بی کی عمر 16/17 سال
4-کنزا کی عمر کی عمر 9/10 سال
5- اسما بی بی کی عمر 7/8 سال قوم مسلم شیخ
دریامیں ڈوبنےوالی خاتون اوربچیاں نسیم کالونی جوھرآبادکی تھیں دریامیں ڈوبنےوالوں میں8سالہ عاصم دریامیں ڈوباجسےبچاتے26سالہ کرن15سالہ عتیقہ7سالہ کنزہ اور40سالہ عاصم کی ماں گل یاسمین بھی ڈوب گئیں
گل یاسمین کوریسکیوکی امدادی ٹیم نےنکال کرطبی امداددیتےہوئےڈی ایچ کیو منتقل کردیا ریسکیو 1122 کا امدادی آپریشن جاری ہے -

گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کرتے ہیں.اسپیشل رپورٹ
انٹر نیٹ پر آپ کیا دیکھ رہے ہیں گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کررہے ہوتےہیں.
باغی ٹی وی رپورٹ : یونیورسٹی آف پین سلوانیا کی تازہ ترین سٹدی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل اور فیس بک آپ کے برؤزر سے آپ کا تمام ڈیٹا آسانی سے جان سکتا ہے. یہ جاسوسی ٹیک جینٹس کرتےہیں جو آپ پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں.یہ جاسوسی تب بھی ہوتی ہے
جب آپ incognito mode پر بھی براؤزر استعمال کر ہےہوتے ہیں. خصوصا جب فحش سائٹس وزٹ کی جاتی ہیں تب گوگل فیس بک اور oracle( پوشیدہ ) بھی آپ کی ٹریفک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں. اس سلسلے میں اگر یہ یہ خوف ہے کہ کہیں کوئی ٹروجن یا وائرس آپ کے سسٹم کو متاثر کر سکتے ہیں تو ایک فکر مندی یہ بھی ہو کہ "کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے” کے مصداق ٹیک جینٹس اور اوریکل فیس بک بھی آپ کی پرائویسی میں حائل ہو سکتےہیں.
-

اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
یروشلم : اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے گھر گرانا شروع کر دیئے ، مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مشرقی یروشلم میں فلسطینی گاؤں سُربحرسے اس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،
اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے
تصویر کے دوسرے رخ کے مطابق اسرائیل یہ آپریشن اس لیے کر رہا ہے یہ مشرقی یروشلم جو کہ قانونی طور پرفلسطین کا حصہ ہے پر اپنا کنٹرول مزید بڑھانا چاہتا ہے، -

سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ نےسزا معطلی اورانتخابی اہلیت سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوارکی درخواست پرسنایا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اپیل معطل ہونےسےسزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزامعطلی سےجرم ثابت ہونےکی وجوہات ختم نہیں ہوتیں.
آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ سزامعطل ہونےسےنااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سزاکالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی. انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہوسکتی ہے
واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا دی ہے، نواز شریف کو نااہل بھی قرار دیا تھا، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دے رکھا ہے.مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دیا گیا ہے.ن لیگ کی سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اخترکو بھی دوہری شہریت کی بنا پر ان کو نااہل قرار دیا گیا ہے.
-

اجوائن کے جادووئی کمالات
صدیوں سے دنیا بھر میں اجوائن کو گھریلو دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اجوائن کا پودا ایران مصر افغانستان اور پاکستان میں کاشت کیا جاتا ہے اسکی بو مخصوص قسم کی اور ذائقہ تیز ہے اجوائن کے بیجوں میں تیل یا روغن بھی پایا جاتا ہے اسکے تیل کا رنگ بھورا بھی ہوتا ہے اور بے رنگ بھی-
طب کی دنیا میں اسکی بہت اہمیت ہے برصغیر میں ہا ضمے کی دوائی کے طور پہ صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے نزلہ زکام کے لئے اجوائن بہت موثر علاج ہے آدھے سر کے درد کے لئے اجوائن کے بیجوں کا دھواں لینا انتہائی فائدہ مند ہے اجوائن کا تیل جوڑوں کے درد اور سوزش میں ملنا بہت مفید ہے اعصابی دردوں میں بھی اسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے
پیچش بد ہضمی اور ہیضہ میں اجوائن کا استعمال بہت مفید ہے یہ خواتین اور بچوں کی خاص دوا سمجھی جاتی ہے پیٹ کی خرابی میں اسکا پانی بہت مفید ہے اسکا استعمال یوٹرس کو مضبوط بناتا ہے ہاضمہ فورا ٹھیک کرتا ہے اجوائن کا پانی پینے سے پیٹ فورا ٹھیک ہو جاتا ہے یہ دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی مقدار بڑھاتی ہے-
-

چنیوٹ میں قبضہ مافیا متحرک ہوگیا
چنیوٹ
چنیوٹ میں قبضہ مافیا متحرک ہوگیا ۔دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر TDCP ریسٹورنٹ سے ملحقہ مبینہ کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی پر قبضہ مافیا نے ناجائز قبضہ کرلیا اور مبینہ فیسکو لالیاں چناب نگر کے افسران کو بھاری رشوت دے کر غیر قانونی بجلی کنکشن بھی حاصل کرلیا
دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑنا شروع کردیئے ہیں اور کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ضلعی افسران قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئے شہریوں کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ محکمہ واپڈا لالیاں کے ایکس ای این اور ایس ڈی او چناب نگر نے دریائے چناب کے مقام پر مبینہ بھاری رشوت لیتے ہوئے جعلی دستاویزات پر غیر قانونی ٹرانسفارمر اور بجلی کا میٹر لگادیا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ واپڈا تحصیل لالیاں کے ایکس ای این اور ایس ڈی او چناب نگر نے جعلساز گروہ سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر TDCP ریسٹورنٹ سے ملحقہ خالی پلاٹ میں مبینہ طور پر غیر قانونی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بجلی کا ٹرانسفارمر اور بجلی کا تھری فیس میٹر لگادیا جس پر چنیوٹ کے شہری اعجاز مہدی نے سیکرٹری پاور ڈویڑن سول سیکرٹریٹ اسلام آباد کو تحریری درخواست دیتے ہوئے فیسک فیسکو ایکس ای این سب ڈویڑن لالیاں اور ایس ڈی او چناب نگر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے اور دریائے چناب پر ناجائز قابض جعلساز قبضہ گروپ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
