Baaghi TV

Blog

  • بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    بھارتی شہر اورنگ آباد میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے دو مسلم نوجوانوں‌ کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور انہیں زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوانتہا پسند اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار مسلم نوجوانوں کو روکا اور انہیں زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا، ہندوانتہاپسندوں نے نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے زبردستی نعرے لگوائے، یہ واقعہ اورنگ آباد میں بجرنگ چوک میں پیش آیا ہے. اس واقعہ کے بعد علاقہ کے مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے، یاد رہے کہ اورنگ آباد میں اس سے پہلے بھی ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے آئے دن مسلم نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، چند دن قبل عمران پٹیل نامی مسلم نوجوان کو بھی اسی طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،

  • عمران خان کے اعصاب پر امریکا میں بھی  نواز شریف  سوار ہے،احسن اقبال

    عمران خان کے اعصاب پر امریکا میں بھی نواز شریف سوار ہے،احسن اقبال

    عمران خان کے اعصاب پر امریکا میں بھی نواز شریف سوار ہے، احسن اقبال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے رہنمالیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعصاب پر امریکا میں بھی سوار ہے. انہوں نے امریکا میں بھی ایسی تقریر کی جو کہ موچی دروازے کے جلسے میں کی جاتی ہے.

    وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کہتےپھریں کہ نوازشریف کا اے سی اور ٹی وی بند کروں گا. کیا ملک کے سربراہ کو یہ باتیں زیب دیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ شاہد خان عباسی کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو گیس کے بحران سے نکالا جب گیس کی شدید کمی تھی. اور اس طرح پاکستان کو اربوں کے نقصان سے بچایا. ان پر کسی مالی بد عنوانی یا کرپشن کا الزام نہیں ہے.نیب تو پہلے ہی خاص شہرت رکھتی ہے.شاہد خاقان عباسی کے خلاف کارروائی عمران خان کے کہنے پر ہوئی.

  • فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    عاشق نے محبوبہ کی خواہش پوری کرنے کے لئے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا، سیلفی بنائی اور پھر محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ایک گیسٹ ہاؤس سے دو لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا. پولیس کے مطابق عاشق کا نام ارون تھا اور بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ کا رہائشی تھا، ایف اے تک تعلیم کے بعد ارون بزنس کرتا تھا، اس کی محبوبہ پرتیما ایک بینک میں ملازم تھی، جن کی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے اپنے گھر بتایا کہ وہ وارانسی جا رہا ہے، وہ ٹرین کے ذریعے وہاں گیا، کلیان ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہ اپنی محبوبہ پرتیما سے ملا اور دونوں نیلم گیسٹ ہاوس میں پہنچے ۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کمرے میں جانے کے بعد باہر نہیں نکلے، رات کو جب کھانے کے لئے ویٹر کمرے مین گیا اور دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس طلب کی گئی.

    پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا تو عاشق ارون پنکھے سے لٹک رہا تھا جبکہ اس کی محبوبہ کی لاش بیڈ پر تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے محبوبہ کی خاطر اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا بعد ازاں تکیے سے گلا دبا کے اسے قتل کر دیا، محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد ارون نے خود بھی پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

  • پولیس کی نا اہلی ، عدالت لے جاتے ہوئے 20 ملزمان بے ہوش ہو گئے

    پولیس کی نا اہلی ، عدالت لے جاتے ہوئے 20 ملزمان بے ہوش ہو گئے

    لاہور پولیس کی نا اہلی . گرمی کی شدت سے 20 ملزمان بے ہوش ہو گئے.ملزمان کو عدالت پیش کرنے کے بجائے ہسپتال منتقل کرنا پڑا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.لاہور پولیس کی نا اہلی کی وجہ اورگرمی کی شدت سے 20 ملزمان بے ہوش ہو گئے.ملزمان کو عدالت پیش کرنے کے بجائے ہسپتال منتقل کرنا پڑا.ملزمان جیل کے بجائے ہستال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے.

  • ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست کے بعد معروف بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے ٹریننگ لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ولڈ کپ میں شکست کے بعد بھارت کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ تو نہیں کیا لیکن ویسٹ انڈیز جانے کی بجائے بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کے لئے تیار ہو گئے، بھارت کے ویسٹ انڈیز کے لئے دورے کا اعلان ہو گیا تا ہم دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دھونی کو بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کی منظوری بھی مل گئی ہے، بھارتی فوج کے سربراہ بپن روات نے دھونی کو ٹریننگ دینے کی منظوری دی ہے

    دھونی پیرا شوٹ رجمنٹ بٹالین سے ٹریننگ لیں گے اور اس کے لئے وہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے. چند دن قبل خبریں آ رہی تھیں کہ دھونی سیاہ چین جائیں گے، کشمیر میں ٹریننگ کا انتخاب مشورے سے کیا گیا ہے،

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.

    بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

  • بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    دبئی :36 سالہ بھارتی مزاحیہ اداکارمنجوناتھ نا ئیڈوبراہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے جبکہ شائقین اداکار کے دم نکلنے کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے-

    عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مزاحیہ اداکار منجوناتھ نائیڈو کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور مزاحیہ کردار باعث کافی شہرت رکھتے تھے براہ راست پروگرام کے دوران حرکت قلب بند ہونے باعث اسٹیج پر گر کردم توڑ گئے-

    منجو ناتھ نائیڈوکی پرفارمنس آخری حصے میں تھی اپنی پرفارمنس کے دوران اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھ گئے اور پھر فوراََ اسٹیج پر اوندھے منہ گر گئے،سانسیس اکھڑرہی تھیں اور پھر جسم بے حرکت ہوگیا،اس سارے عمل کو شا ئقین اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے اور تالیاں بجا کر اداکاری کی داد دیتے رہے-

  • لیموں کا استعمال چہرے کی دلکشی اور شادابی کے لئے فائدہ مند

    لیموں کا استعمال چہرے کی دلکشی اور شادابی کے لئے فائدہ مند

    لیموں میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور اسکے علاوہ کیلشئم کے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کے ساتھ ساتھ افزائش حسن کے لئے بھی نہایت مفید ہے چہرے کو نکھارنے اور دلکش بنانے میں لیموں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اس لحاظ سے لیموں کے بہت سے فوائد ہیں

    چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کے لئے صبح کے وقت آدھا لیموں نیم گرم پانی میں نچوڑ کر پی لیں آدھا لیموں دودھ کی بالائی میں نچوڑ کر مکس کر لیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں کچھ ہفتوں کے استعمال سے ہی رنگت نکھر جائیگی-

    چکنی جلد اور کھلے مساموں کے لئے چہرہ دھونے سے پہلے کسی لیمن کلینزنگ لوشن سے صاف کر لیں بچے کی پیدائش کے بعد اکثر خواتین کے چہرے کی جلد پر دھبے پڑ جاتے ہیں یہ داغ جسم میں آئرن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس کے لئے نہار منہ شہد اور لیموں پانی میں ملا کر چند روز پینے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں

    لیمن ماسک چہرے کی ایکنی دور کرتا ہے چہرے کو اچھی طرح دھو کر لیمن کے باریک پسے ہوئے چھلکوں کو گلیسرین میں ملا کر ماسک بنا لیں اس ماسک کو 15 منٹ کے لئے چہرے پر لگا لیں پھر چہرہ دھو لیں یہ ایکنی کے لئے بہت مفید ہے

    چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لئے شہد مین لیموں کا رس ملا کر لیپ کرنے سے جھریاں ختم ہو جاتی ہیں لیپ 15 منٹ لگنا ہے 15 سے 20 دنون میں جھریاں غائب ہو جاتی ہیں

    چہرے کی چھائیوں کے لئے لیمن کے رس میں آدھا چمچ ہلدی اور دو چمچ بیسن ملا کر آمیزہ بنا کر چہرے پر لگائیں دو سے تین بار لگانے سے چھائیان ختم ہو جائیں گی-

  • مقبوضہ کشمیر، سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر، سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذباتی نعروں سے جلسوں کے دوران کشمیری عوام کے دلوں کو گرمانے والے سرجان برکاتی کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور مقامی کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرجان برکاتی کے اہل خانہ نے سوموار کو جنوبی ضلع شوپیاں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اُس کی رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے، سرجان برکاتی کو2016 میں گرفتار کیا گیا اور فی الوقت وہ جموں کے ایک جیل میں قید کے دن کاٹ رہے ہیں،

    احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف تحریریں درج تھیں، مظاہرین نے شوپیاں کی جامع مسجد کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ سرجان برکاتی کو فوری رہا کیا جائے،

  • عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تارکین وطن نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا ہے جس سے دنیا میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے.عمران خان عالمی سطح پر اپنے ملک کا بیانیہ اجاگر کیا ہے.ملاقات میں پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا. پاکستان مخالف بیانہ دم توڑ رہا ہے.ٹرمپ اورعمران خان ملاقات نئی ترجیحات طے کرے گی،
    انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے پاکستان مخالف بیانیہ مسترد کر دیاہے.کراچی پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ ہے،صحافیوں کی آزادی کو سلب کرنے کا تاثر غلط ہے.ٹرمپ پاکستان کے متعلق مخصوص ذہن رکھتےہیں.تخت لاہور کے شاہی خاندان پر آج بات نہیں کروں گی،

    امریکا میں حکومت مخالف سرگرمیوں پر انہوں نےکہا کہ پاکستان سے باہر سیاسی مفاد نہیں ہوناچاہیے.جس کو سیاست کرنی ہے پاکستان میں کرے،کچھ سیاسی نابالغ دوست پاکستان کےمفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،

  • لودھراں : اچانک آگ لگ گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سلور لائن سپننگ مل میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ، سلور لائن سپننگ مل کے کاٹن گودام میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ بجھانے کیلئے 6 فائر وہیکلز سمیت 3 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو ذرائع