Baaghi TV

Blog

  • کرپشن کیس، سرکاری ملازم کی نوکری بحالی کیس میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    کرپشن کیس، سرکاری ملازم کی نوکری بحالی کیس میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم احتشام الحق کی نوکری بحالی سے متعلق نظرثانی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں، آپ تواپنا وکیل بھی بدل چکے ہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی اپیل مسترد کر چکی ہے،قانون ہے کہ جو وکیل کیس میں پیش ہووہی نظرثانی اپیل میں بھی پیش ہو،

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے میرا موکل سیشن جج کے پاس دستاویزات جمع نہیں کروا سکا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہڑتال تو وکیلوں کی ہوگی ججز کی نہیں، قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے،

    واضح رہے کہ سروس ٹریبونل نے احتشام الحق کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا تھا ،احتشام الحق نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ،سپریم کورٹ پہلے بھی اس کیس میں اپیل مسترد کر چکی تھی آج پھر سپریم کورٹ نے اپیل کو مسترد کر دیا

  • فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

    فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

    قابض صہیونی حکام نے فلسطینی خاتون سماجی کارکن صفاء ابو سنینہ کو 13 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ صفاء سے 9000شیکل جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
    صفاء ابو اسنینہ کو جون 2018ء میں گرفتار کر کے عسقلان جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اسے 13 ماہ قید اور 9000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔
    واضح رہے کہ صفاء چار بچوں کی ماں ہیں۔

  • فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جانے کی تیاری

    فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جانے کی تیاری

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عالمی فوج داری عدالت میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کے ظالمانہ اقدامات کی عالمی تحقیقات کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

    فلسطینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوب مشرقی بیت المقدس کے علاقے صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے تل ابیب پرمختلف اطراف سے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فلسطین نے عالمی عدالت انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ صور باھر کے متاثرہ فلسطینیوں اور گھروں کی مسماری کے خطرے کاسامنا کرنے والے شہریوں‌ نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست کی عدالت کی طرف سے صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے 16 گھروں کی مسماری روکنے کی درخواست دی گئی تھی۔ اس کالونی میں فلسطینی گھروں کی تعداد ایک سو سے زاید ہے.

    خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پرفلسطینیوں کے 16 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینیوں‌نے مکانات مسماری روکنے کے لیےاسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا مگر عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالتی فیصلہ آنے کےبعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کل اتوار کو وادی حمص کالونی کا گھیرا کیا۔

  • لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے

    لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے

    لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں نے وزیر برائے لیبر کے نسل پرستانہ اور متنازع قانون کے خلاف 26 جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے۔فلسطینی تنظیموں کی طرف سے پناہ گزینوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ چھبیس جولائی کو وزیرلیبر کے متنازع قانون کے خلاف تمام پناہ گزین کیمپوں میں ہڑتال کریں۔
    قبل ازیں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی طرف سے دو روز قبل بھی کیمپوں میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔
    بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے ‘یوم الغضب’ منایا  اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کئے۔

    قبل ازیں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکالنے کا کہا گیا تھا۔ لبنان میں فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی۔

  • بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیو ایم سمیت 7 مفرورملزمان کوجلد گرفتارکرکے پیش کیا جائے،ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز مفرور ملزمان میں شامل ہیں.

    تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے،ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ہیں ،آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کی جائے گی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی.

    بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی چل رہا ہے جو کراچی سے اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے،

  • ملٹھی کے حیران کن فوائد

    ملٹھی کے حیران کن فوائد

    ملٹھی دنیا بھر کے تقریبا تمام ممالک میں ہزاروں سال پہلے سے دوائی کے طور پر استعمال ہوتی آ رہی ہے اسکو اردو میں ملٹھی اور عربی میں اصل السوس کہا جاتا ہے اسکا مزاج تر گرم ہے اور یہ بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن پاکستان اور چین میں پائی جانے والی ملٹھی سب سے بہترین ھے پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے

    ملٹھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے جسمانی قوتیں بحال ہوتی ہیں اس کو پیاس کی شدت کھانسی اور اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےاسکے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے بال سیاہ ملائم اور چمکدار ہرتے ہیں بلغم اور خون کی اکثر بیماریاں دور ہو جاتی ہیں پیاس قے اور متلی کو روکتی ہے اسکا مسلسل استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ایلوپیتھک ادویات میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے

    معدے کے امراض اور درد کے لئے انتہائی عمدہ چیز ہے معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے خشک جڑ کے ٹکڑے رات کو پانی میں بھگو کر صبح چاولوں کی پیچ کے ساتھ کھانا معدے کا السر ختم کرتا ہے گلے کی خراش کے لئے ملٹھی کا چھاٹا سا ٹکڑا چبانے یا چوسنے سے گلے کو آرام ملتا ہے حلق سے متعلعق تمام بیماریوں کے لیے ملٹھی کا استعمال نہایت مفید ہے

    ملٹھی قبض کے لیے نہایت موثر ہے اسکا سفوف پانی اور چینی کے ساتھ لینا جلاب کا کام دیتا ہے ملٹھی دور کی نظر میں خرابی کی صورت میں نہایت کاآمد ہے پٹھوں کا درد دور کرتی ہے ملٹھی کی جڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح اسکا پانی پینے سے جوڑوں کے پرانے درد کو دور کرتا ہے ملٹھی گنجا پن دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے ملٹھی کے ٹکڑے پیس کر دودھ اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت سر کے گنجے حصے میں لگا لینے سے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، تحریک ناکام ہونے کا خدشہ، شہباز شریف نے اپوزیشن سینیٹرز کو بلا لیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، تحریک ناکام ہونے کا خدشہ، شہباز شریف نے اپوزیشن سینیٹرز کو بلا لیا

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام اراکین سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں تحریک جمع کروا رکھی ہے ، آج شہباز شریف نے تمام اراکین سینیٹ کو بلا لیا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن سینیٹرزکا اہم اجلاس آج دن ساڑھے12 بجے ہوگا.

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف کے قائدین بھی شریک ہونگے ،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم مشاورت ہوگی.

    مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر رکھا ہے، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پی پی کے سینیٹرز پر اس بات کی پابندی لگا دی ہے کہ کوئی بھی بیرون ملک نہیں جائے گا، بلاول زرداری نے پی پی کے سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہونے تک پاکستان سے باہر نہ جایا جائے اور تمام سینیٹرز اسلام آباد سے باہر بھی آگاہ کرکے جائیں.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

  • نائیجیریا 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا

    نائیجیریا 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا

    مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں مزید 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی سے موصول معلومات کے مطابق نائیجیریا کے مغربی صوبے الورین میں جمعہ کی رات 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔

    اطلاع کے مطابق مذکورہ ترک شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے اور مغوی افراد کی رہائی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی نائیجیریا کے کھلے سمندر میں مسلح افراد نے 18 ترک شہریوں پر مشتمل ایک بحری جہاز پر حملہ کر کے 10 ترکوں کو اغوا کر لیا تھا۔

    حالیہ واقعے کے بعد ملک میں اغوا کئے جانے والے ترکوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

  • فسطائی طاقتیں بھارت کو ہندو ملک میں تبدیل میں مصروف، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    فسطائی طاقتیں بھارت کو ہندو ملک میں تبدیل میں مصروف، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (پی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ کنبہ فسطائی طاقتیں ہیں اور وہ قوم اور قوم پرستی کو ہندو ملک میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں اس لئے ان کے خلاف پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
    انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بحران سے گزر رہا ہے۔ اگرچہ انتخابات میں بائیں بازوکی ترقی پسند طاقتوں کو شکست ہوئی ہے لیکن ملک میں ابھی بھی لوگوں کو اس پر اعتماد ہے اور عوامی تحریکوں میں اس پارٹی کا اثر ہے۔
    دوسری طرف پارٹی کے سینئر لیڈر اتل کمار انجن نے اعلان کیا کہ اترپردیش کے سون بھدر میں دس قبائلیوں کے فائرنگ میں مارے جانے کے واقعہ کے خلاف 25جولائی سے ضلعی سطح پر دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک وزیراعلی اور وزیراعظم اس معاملہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

  • یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع صوبے عمران میں 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل شام، حوثی کمانڈروں میں سے محمد الشتوی اور مجاہد کشیرا سے منسلک، مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    حوثیوں کی طرف سے جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ جھڑپ، حوثیوں کے درمیان اِب، قعطبہ اور الضالع کے راستے پر، مسافروں سے وصول کردہ لگان کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا سامنا ہے اور ایک تواتر سے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کی حامل حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔