Baaghi TV

Blog

  • ایران نے سی آئی اے  کے جاسوس پکڑنے کا دعوٰی کر دیا

    ایران نے سی آئی اے کے جاسوس پکڑنے کا دعوٰی کر دیا

    ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

    ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔

    ایرانی نیوز ادارے کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔

    یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے.

  • عمران خان اپنی پرواہ کریں، شیری رحمان نے دی وزیراعظم کو دھمکی

    عمران خان اپنی پرواہ کریں، شیری رحمان نے دی وزیراعظم کو دھمکی

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی واشنگٹن ڈی سی اور ڈی چوک تقریر میں کوئی فرق نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کیے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں خطاب پر رد عمل میں کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی یقیناً عمران خان کی تقریر سے مایوس ہوئے ہونگے،عمران خان ماضی کی حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی حکومت چلانا چاہتے ہیں

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مشکلات ایسی تقریروں سے ختم نہیں ہوں گی ،آصف زرداری 12 سال جیل کی سختیاں کاٹ چکے،عمران خان اپنی پرواہ کریں.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں‌ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے

  • وہاڑی : ڈاکو راج عروج پر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ پر نہ رکنے پر سیدھی فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا
    وہاڑی کے نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب مسلحہ ڈاکو ناکہ لگاۓ کھڑے تھے اور عبدالغفار نامی شخص چکنمبر 75 ڈبلیو بی سے واپس آرہا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے غفار نامی شخص شدید زخمی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 15 پر متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ زخمی ہونیوالے شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

    پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

    اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی سال2024 تک پاکستان کی برآمدات کا حجم 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے یہ پیشگوئی اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کی ہے
    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی حسارہ جو کہ 2017 میں 19.7 ارب ڈالر تھا اس میں بتدریج کمی آئی ہے اور 2018 کے مالی سال میں مالیاتی حسارہ مزید 6.95 ارب ڈالر گر گیا ہے اورامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ حسارہ مزید گر کر 5.49 ارب ڈالر رہ جائے گا
    آئندہ مالی سال میں ٹیکسوں کی وصولی 7.011 ارب ٹریلین تک رہنے ، سال 2000-21 میں 8.3 ٹریلین اورمالی سال 2022-23 تک ٹیکسوں کی وصولی کا حجم 9.48 ٹریلین تک پہنچنے کا امکان ہے

  • بورے والا : سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) 505 ای بی روڈ پر نزد گلشن رحیم، سیوریج، بارش کا پانی تالاب کے منظر پیش کرنے لگا.
    مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،
    محکمہ پروانشل ہائی وے کے ٹھیکیدار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کے ٹیکس کے پیسہ کا صحیح استعمال نہ کیا گیا، جس کی وجہ سے نئی سڑک ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے
    مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

  • حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    پاکستان کے ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا، وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل میدان میں آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈوں پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کی فیس 50 روپے رکھی گئی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد یہ حکم نامہ منسوخ کر دیا

    سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے حوالہ سے زرتاج گل میدان میں آ گئیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کے حوالے سے سی اے اے سےمعلومات حاصل کی ہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنےکا فیصلہ سعودی حکومت کاہے،پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی ہے،

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنےکامقاصد مسافروں کےسامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے،

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی اس فیصلے کی منظوری دی تھی، وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا تھا کہ 14 اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی . اور خلاف ورزی کرنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی بھگتنی ہو گی ,قدرتی آفات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی متاثر ہو رہی ہے، 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ کر دی جائے گی،زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں . پاکستان پلاسٹک بیگ سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں 7ویں نمبر ہے .جو کہ ایک انتہائی پریشان کن خبر ہے. اس قانون کا اطلاق پورے ملک میں کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی فضاوں کو خطر ناک اثرات سے بچایا جاسکے .

  • وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان

    وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان

    1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

    واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزانہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔

  • ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کا ملازم سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے اہلکاراسمگلنگ میں ملوث نکلا ، اےایس ایف نے اسمگلرزکے سہولت کارایف آئی اے اہلکارمحمد وقاص بھٹی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، وقاص بھٹی نے دبئی سے آنے والے مسافرتوحید سے باتھ روم میں موبائل فون سے بھرابیگ لیا،ایف آئی اےاہلکار مسافرتوحید کا بیگ انٹرنیشنل ایرائیول سے باہر لےجا رہا تھا، ایف آئی اے اہلکار کوروک کرتلاشی لی گئی توبیگ سے60قیمتی اسمارٹ فون برآمد ہوئے.

    اے ایس ایف نےایف آئی اے اہلکاروقاص بھٹی اورمسافرتوحید کومحکمہ کسٹمزکے حوالےکردیا،ملزم کے خلاف محکمہ کسٹمزنے قانونی کارروائی شروع کر دی.

  • بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو6 مہینے قید کی سزا اور4 لاکھ64ہزارروپے جرمانہ

    بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو6 مہینے قید کی سزا اور4 لاکھ64ہزارروپے جرمانہ

    چیک بونس ہونے سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو 6 مہینے قید کی سزا سناتے ہو ئے کہا کہ وہ مقامی ماڈل پونم سیٹھی کو 4 لاکھ 64 ہزارروپے بھی اداکرہں جس میں3 لاکھ روپے اصل رقم جبکہ 1 لاکھ64 ہزار روپے اس رقم پرچھ سال کے دوران واجب الادا ہونے والے سود کی ہے-

    یہ مقدمہ ممبئی کی مقامی عدالت میں 2013 سے زیر سماعت تھا جس میں ماڈل پونم سیٹھی نے الزام لگایا کہ کوئنا مترا اس سے 22لاکھ روپے قرض لے چکی ہے اور قرضے کی قسط 3لاکھ روپے کوئنا نے چیک کی صورت میں ادا کی جو کے بونس ہوگیا.پونم نے عدالت سے درخواست کی کہ کوئنا کے خلا ف فراڈ کے جرم میں کاروائی کی جائے اور ان کی رقم واپس دلائی جائے-

    اس مقدمے میں کوئنا مترا کا کہنا تھا کہ پو نم کی مالی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ انہیں قرضہ دے سکے اور یہ کہ پونم نے ان کی دستخط شدہ چیک بک چوری کر لی تھی -طویل عرصہ تک کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے کوئنا مترا کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا.جس کے مطابق کو ئنا مترا نہ صرف سود سمیت اصل رقم واپس کرے گی بلکہ دھوکہ دہی کے جرم میں 6 ماہ تک جیل کی ہوا بھی کھائے گی-

  • عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔