وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکل اور آئل ٹینکی کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق
تفصیلات کے مطابق ٹھینگی کالونی نزد T کراس میں موٹر سائیکل نمبر VRL3878 اور آئل ٹینکی نمبر RLl 178 کی ٹکر سے ایک سخص ہلاک اوردو زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122 مے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو وہاڑی ہسپتال داخل کروایا حادثے میں دو زخمی اور ایک ہلاک ھونے والے چک نمبر 78/WB کےرہائشی تھے
#جوگی
Blog
-
وہاڑی : خطرناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی
-

رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے رانا ثناء اللہ کے وکیل کو حکم دیا کہ اس ضمن میں جیل کے سپریڈنٹ سے رجوع کیا جائے.
جیل حکام کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کو بہترین کھانا دیا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کا جیل میں روزانہ چیک اپ ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر کھانا دیا جاتا ہے، جیل حکام نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ رانا کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے. رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں گھر کا کھانا جیل میں دینے کی اجازت دی جائے،.عدالت نے وکیل کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جیل حکام سے رابطہ کیا جائے.
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسر ہیں ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا گیا ہے ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
-

آسٹریلیا، کوئلے کے مخالف احتجاج کی فلم بنانے پر فرانسیسی ٹی وی عملہ گرفتار
آسٹریلیا میں ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کے رپورٹر اور اس کے عملہ کو آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئینذ لینڈ میں کوئلے کی بندرگاہ کو روکنے کے لئے مظاہرے کی کوریج پر گرفتار کر لیا۔
ریاستی پولیس نے بتایا کہ چار فرانسیسیوں سمیت 7 افراد کو ابوبٹ پوائنٹ کوئلہ ٹرمینل میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ٹرانسمیشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کسی کی شناخت نہیں کی۔
فرانسیسی کونسلر جنرل نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ -

سکھر کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے 6 بچوں میںسے ایک کی لاش دریا سے مل گئی
سکھر کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے بچے دریا میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے جس کی ساتھ جانے والے ایک بچے غلام مصطفیٰ کی تصدیق پولیس نے کی ہے.
پولیس ذرائع کا کہناہےکہ ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش لاڑکانہ کے گاؤں ٹگر شیخ میں دریا کنارے سے ملی جس کی شناخت 13 سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق احتشام کے 2 بھائی بھی ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔
کوئنز روڈ پر حماد پلازہ کے رہائشی چھ بچے جمعہ کی شام گھروں سے کرکٹ کھیلنے کا کہہ کر نکلے اور واپس گھرنہیں پہنچے تھے بچوں کے کپڑے سکھربیراج کے پاس سے ملے تھے، جس کے بعد نہاتے ہوئے بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، لاپتہ بچوں کی عمریں گیارہ سے سولہ سال کے درمیان ہیں جن میں تین سگے بھائی بھی تھے. -

افضل خان عرف ریمبو آج 50 برس کے ہو گئے ہیں
(باغی ٹی وی ،شوبز) جان ریمبو عرف افضل خان 22جولائی 1969ء کو پیدا ہوئے اور آج اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گے اس موقع پر باغی ٹی وی انہیں زندگی کے 50 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہے جان ریمبو نے 1991ء میں پاکستان ٹیلی وژن کی ڈرامہ سیریز ’’گیسٹ ہائوس‘‘ میں صفائی کرنے والے کا کردار اس خوبی سے ادا کیا کہ آہستہ آہستہ وہ اس سیریز کے سب سے مقبول اداکار بن گئے۔اسی سیریز کے دوران افضل خان عرف جان ریمبو کو معروف فلم ساز حاجی عبدالرشید نے اپنی فلم ’’ہیرو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس فلم کے ہدایت کار سعید رانا تھے جبکہ کہانی اور مکالمے بشیر نیاز نے تحریر کیے تھے۔ فلم ہیرو میں افضل خان کے مقابلے میں مرکزی کردار اداکارہ صاحبہ نے ادا کیا تھا جبکہ اس کے دیگر اداکاروں میں اظہار قاضی اور رنگیلا کے نام شامل تھے۔ افضل خان نے ہیرو کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعدازاں انہوں نے اپنی فلم کی ہیروئن صاحبہ کے ساتھ شادی کرلی۔ اداکارہ صاحبہ مشہور فلمسٹار نشو کی بیٹی ہیں ان کی جوڑی آج بھی فلمی صنعت کی کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے
-

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ
سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شکوہ کیا کہ سہولتیں کون سی دی ہیں جو واپس لیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سماعت کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پرآپ سے سہولتیں واپس لے لیں گے،جس پر آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے،
صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اے سی ، ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں آپ سے واپس لی جائیں گی،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کیپٹیل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران جیلوں میں قید سیاسی رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے جیل خانوں سے ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنر کی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف کہتا ہے کہ جیل کا کھان اچھا نہیں ہے مجھے گھر سے کھانا لاکر کھلایا جائے، پھر انہوں نے ٹی وی اور ایئر کنڈیشن کی سہولت مانگ لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانیوں کو ایئر کنڈیشن کی سہولت میسر نہیں جبکہ کم از کم 60 فیصد کے پاس ٹی وی بھی نہیں ہے۔
-

عدالت شہزاد اکبر کو طلب کرے، آصف زرداری نے عدالت میں ایسا کیوں کہا؟
جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے عدالت میں پیش کر دیا
دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے، آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، اس ضمن میں آصف زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ عدالت میں پیش کردیا، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد اکبر کو عدالت طلب کرکےاس سے متعلق پوچھے.عدالت نے اخباری تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو دے دیے.
عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی، عدالت نےسابق صدرآصف زرداری کی حاضری کےبعدسماعت ملتوی کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کی.
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا
-

سر کی خارش سے نجات پانے کے چند آسان ترین ٹوٹکے
سر کی خارش میں خشکی بہت عام سی چیز ہے جس کا سامنا مرد اور عورتوں دونوں کو ہوتا ہے اسکے علاوہ بالوں کی صفائی کا زیادہ خیال نہ رکھنا یا جلدی مسائل سے بھی خارش کا باعث بن سکتے ہیں کسی ہجوم میں خارش خاص طور پر خشکی یا جوئیں باہر نکلنا بے حد شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اس سے نجات کے لئے چند ٹوٹکےدرج ذیل ہیں
بالوں خصوصا خشک بالوں کے لئے ایک بہترین حل گرم تیل ہے جو بالوں کی نمی کو بحال کرکے خشکی کو کم کرتا ہے زیتون کے تیل کو کچھ دیر گرم کر کے اس میں شہد کی کچھ بوند یں ملا کر بالوں پر لگا کر چند منٹ انگلیوں سے مالش کریں اسکے بعد بالوں کو باندھ لیں تھوڑی دیر بعدکسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں-
ایلوویرا سر اور جلد کے لئے بے حد مفید ہے ایلوویرا جیل کو سر پر لگا کر تھوڑی دیر بعد شیمپو کرنے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے اور بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں
لیموں خارش زدہ سر کو سکون پہنچانے کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے لیموں کا تازہ رس سر پر لگا ئیں کچھ دیر لگا رہنے دیں جب خشک ہونے لگے تو بال دھو لیں
سر کی مردہ اور خشک جلد لئے کیلے کو شہد کے ساتھ گرینڈ کرکے اسمیں پیاز کا رس ملا لیں اسکو بالوں میں 20 منٹ تک لگایئں بعد میں بال دھولیں-
-

ایرانی اقدام اور تصرفات کو مسترد کرتےہیں، عادل الجبیر
آبنائے ہرمز میں ایران کی طرف سے برطانوی جہاز کو قبضہ میں لیےجانےپرسعودی وزیر خارجہ نے ایرانی اقدام کو کھلے بندوں مسترد کر دیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں الجبیر نے مزید کہا کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ اپنی حرکتوں اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کی حقیقت کو جانے۔ ان میں خلیج عربی میں برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لینے سمیت شہری جہازوں کا راستہ روکا جانا شامل ہے۔ یہ تمام امور یکسر طور پر مسترد کیے جاتے ہیں۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے۔
یاد رہے کہ ایران نے جمعے کی شام برطانوی پرچم بردار بحری جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز پر 23 افراد سوار تھے اور وہ الفجیرہ کی بندرگاہ سے سعودی عرب جا رہا تھا.
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے. -

فردوس عاشق اعوان، پرویز خٹک کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف نیب انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ماہر قانون اے کے ڈوگر نے دائر کی ، درخواست میں نیب ،وفاق، پرویز خٹک ،فردوس عاشق اعوان ،چیف منسٹر کے پی محمود خان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست گزارنے دائر درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت قانون سب کے لیے برابر اور سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے چیرمین نیب کے پاس مخصوص افراد کے احتساب کا کوئی اختیار نہیں ہے،وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے نیب کاروائی نہیں کر رہا، سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے لیکن نیب خاموش ہے۔ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان اور سینیٹر محسن عزیز پر مالم جبہ لیز کیس میں ہیر پھیر کا الزام لیکن نیب کاروائی نہیں کر رہا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ پر امدن سے زائد اثاثوں کا الزام لیکن نیب خاموش ہے.
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 25 کے تحت مندرجہ بالا تمام سیاستدانوں کے خلاف نیب کو کاروائی کا حکم دے ۔