Baaghi TV

Blog

  • ہربنس پورہ :امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

    ہربنس پورہ :امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

    لاہور: چھوٹی چھوٹی بات پر بہت زیادہ پریشان ہونےوالے بعض اوقات بڑی غلطیاں کرجاتے ہیں جس کا خمیازہ پیچھے رہنے والے بھگتتے ہیں. ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقہ ہربنس پور ہ میں‌ پیش آیا جہاں 21 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر موت گلے لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں 21 سالہ پری میڈیکل کی طالبہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ مروا امتحانات میں کم نمبر آنے پر ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ مروا کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی پر ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

  • اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار اور میزبان محسن عباس نے اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے تشدد اور بے وفائی کے الزامات عائد کئے جانے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، کئی جھوٹ بھی سامنے آئے وہ مجھے کہیں کا بتا کر کہیں اور چلی جاتی تھیں، شادی کے چند روز بعد ہی ان کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے، میری والدہ کے انتقال پر یہ میرے پاس فیصل آباد آئی تھیں،

    اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن عباس نے کہاکہ شادی کے چند ماہ بعد ہم دونوں کو احساس ہوگیا تھا یہ شادی نہیں ہونی چاہیےتھی، ان کے والد بھی اس کے گواہ ہیں، اپنی بیٹی کاجھوٹ پکڑےجانےپروہ مجھےکہتےپترایک گناہ تےخداوی معاف کردیندااے، ان کو غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے کی عادت تھی،

    اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    محسن عباس نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی پرسنل لائف کو کبھی میڈیا پر نہیں اچھالا، ان کی طرف سے اکثر یہ حرکتیں ہوتی رہتی تھیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم طلاق کے دہانے پر کیوں کھڑے ہیں، 4سال کی شادی میں ہم میاں بیوی ایک سال ہی ساتھ رہے ہیں،

    محسن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ 2018 کے ہیں، یہ تصاویر سیڑھیوں کے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں، جہاں انھوں درخواست دی ہے وہ تھانا ان کو بلا رہا ہے، وہ وہاں پیش نہیں ہورہیں، میں تھانےسےہوکرآرہاہوں اپنابیان رکارڈ کراکےآرہا ہوں، وہ تھانے میں اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کردیں، پولیس میرے خلاف کاروائی کردیگی ، میرا سوشل میڈیااکاونٹ ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میرے فیس بک اکاونٹ سےجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نہیں کررہا، میں نے ہمیشہ یہ سیکھا ہے کہ گھر کی بات گھر میں رہنی چاہیے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے، جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے،

  • آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    تہران : ایرانی حکام نے برطانیہ کی طرف سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کے مطالبے کے بعد پہلی بار ایران کی طرف سے ردعمل آیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ اس آئل ٹینکر کو ایرانی انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں جمعے کے روز روک لیا تھا۔

    دوسری طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ ایران نے اسے جبرالٹر کے قریب ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو برطانیہ کی طرف سے روکے جانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ گریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر چار جولائی سے برطانوی تحویل میں ہے۔

    ایران کے بندرگاہوں اور میری ٹائم سے متعلق محکمے کے سربراہ کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 ارکان محفوظ ہیں اور صحت مند ہیں۔ یہ اہلکار بندر عباس بندرگاہ پر موجود ہیں

  • پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے، فرانس مشکل میں پڑ گیا

    پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے، فرانس مشکل میں پڑ گیا

    پیرس:فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے چھتیسویں ہفتے بھی مظاہرے کئے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی مطاہرین نے حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسی، سرمایہ دارانہ نظام اور اس ملک کے صدر میکرون کے خلاف دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔

    یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ہی متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے

  • بیت المقدس:اسرائیلی حکومت نے  فلسطینی عمارتوں کی مسماری کا حکم دے دیا

    بیت المقدس:اسرائیلی حکومت نے فلسطینی عمارتوں کی مسماری کا حکم دے دیا

    مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی حکومت نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ،غاصب صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی سو عمارتوں اور گھروں کی مسماری کا حکم سنایا ہے۔

    روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی اس عدالت نے بیت المقدس کے جنوب میں واقع صورباہر کے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے گھروں کو مسار کردیں ورنہ انھیں اسرائیلی بلڈوزروں کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی کوششیں تیز ہوتے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہندوستانی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور کہا ہے امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امیدتھی۔

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔ صرف یہی نہیں عمران خان کو میٹرومیں بیٹھ کرہوٹل جانا پڑااور پاکستانی وزیر اعظم کوریسیوکرنے کےلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، امریکہ میں رہنے والے کچھ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تھے،

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چارٹرڈ طیارہ کی بجائے قطرایئرویز کی فلائٹ سے امریکہ پہنچے جس کا سبب سادگی مہم نہیں بلکہ اقتصادی بحران تھا۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان پیرکوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹرمپ ان پردہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے دباو ڈالیں گے۔

  • لندن: بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ ،یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت

    لندن: بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ ،یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت

    لندن بریگزٹ کے مخالفین نے یورپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر مارچ اور بریگزٹ کے خلاف احتجاج کیا۔لندن میں یہ مظاہرہ ایسے وقت ہوا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب اور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کے لئے اس پارٹی کے اندرونی انتحابات ہونے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ، وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے لئے ایک دوسرے کے مضبوط حریف امیدوار شمار ہوتے ہیں۔اس سے پہلے سابق برطانوی فوج کے اعلیٰ افسران بھی یہ کہ چکے ہیں کہ اگر برطانیہ یورپ سے الگ ہو گیا تو اپنی سالمیت قائم نہیں رکھ سکے گا.

  • بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    نئی دہلی :بھارت میں سیلاب کی تباہی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں. شمال مشرقی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تک جا پہنچی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آسام اور بہار میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، زرعی زمینوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے.

  • افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    کابل :ایک طرف مذاکرت تو دوسری طرف وعدہ خلافی امریکہ اپنی پرانی عادت پر اتر آیا،افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے غزنی میں پانچ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ تار دیا۔

    کابل سے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے غزنی کے علاقے ناوہ میں ایک رہائشی مکان کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک عورت سمیت پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

    امریکی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں موسی قلعہ کے ایک قصبے پر بمباری بھی کی .

    اس سے قبل امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے بادغیس کے علاقے بالامرغاب پر حملہ کیا تھا جس میں تین بچے اور دو عورتیں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

    امریکی دہشت گردی پر افغان عوام کی طرف سے مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے افغان عام شہریوں کا قتل عام رکوائے لیکن امریکی دہشت گرد فوجی، عدالتی تحفظ حاصل ہونے اور کابل حکومت کی خاموشی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    سیاہ فام اسرائیلی فوجیوں کی صیہونی حکومت کو منفی رویے پر دھمکی

    تل ابیب : اسرائیلی فوجی اسرائیلی حکومت کے منفی رویے پر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا ، سیاہ فام فوجیوں نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ سیاہ فاموں کے خلاف نسلی تعصب کو روکے ورنہ وہ خود کسی اقدام کا فیصلہ کرسکتے ہیں.

    صیہونی حکومت کے درجنوں سیاہ فام فوجی افسران نے فوج کے ڈھانچے میں منظم نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ساٹھ فوجی افسران کی جانب سے اسرائیلی فوج کے سرغنہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوج کے اندر جاری تعصب اور نسل پرستی کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    سیاہ فام فوجیوں کی طرف سے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اسرائیلی حکام نے ان کی درخواست پر توجہ نہ دی تو وہ خود کسی اقدام پر مجبور ہوں گے۔
    واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے نوے فی صد مرد اہلکار اور اناسی فی صد خواتین اہلکار سیاہ فام ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ چھے جولائی کو ہزاروں ایتھوپیائی یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں پر تشدد مظاہرے کیے تھے اور متعدد سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔

    فلاشا کہلائے جانے والے ایتھوپیائی یہودیوں کو صیہونی حکومت سبزباغ دکھا کر مقبوضہ فلسطین لے آئی تھی لیکن انہیں نسلی تعصبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔