Baaghi TV

Blog

  • ہیکروں نے  روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ماسکو:روس ہیکروں کی زد میں ،ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے ساڑھے سات ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

    روسی سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
    ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔

    ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

  • ایم ایڈ اساتذہ کی رٹ پٹیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اجلاس بلا لیا

    ایم ایڈ اساتذہ کی رٹ پٹیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اہم اجلاس بلا لیا

    نئے رولز کے خلاف ایم ایڈ والوں کی رٹ پٹیشن,سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو طلب کرلیا
    وفاقی نظامت تعلیمات کے اساتذہ کے لئے بنائے گئے نئے سروس رولز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والے ایم ایڈ اساتذہ کے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے 24جولائی کو دن ساڑھے گیارہ بجے اسٹیبلشمنٹ کی کمیٹی روم میں میٹنگ طلب کرلی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں وزارت تعلیم کے اعلٰی حکام اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سمیت پٹیشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، اس سلسلےاسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ لیٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں وزارت تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹنگ میں تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت ایڈیشنل سیکرٹری سے کم عہدے کا کوئی افسر شریک نہ ہو، واضع رہے کہ ایم ایڈ اساتذہ ساجد علی اور دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ترقی کے کیس میں انہیں ایم اے ایجوکیشن کے مساوی نہیں سمجھا جارہا ج کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دونوں ڈگریوں کو مساوی قرار دے چکی ہے،

    ایم ایڈ اساتذہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کئے جانے کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے 24 جولائی کو یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے،
    محمد اویس

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن نےخیبرپختوانخوا کی تمام 16نشستوں کےنتائج کا اعلان کردیا، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب ہوئے،

    قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جےیو آئی(ف)کےحافظ عصام الدین 10ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب رہے، آزادامیدواروں کےفیصلےکےبعد4خواتین اورایک اقلیتی نشست کا فیصلہ ہوگا، کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن 14 روز کےاندرجاری کیاجائےگا،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کےبعد3روزدیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

  • پنجاب میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

    پنجاب میں3روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

    لاہور:پولیو وائرس کے پھر پھیلنے گا، پنجاب کے اضلاع لاہور اور جہلم میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا معاملے پر پنجاب پولیو پروگرام کی جانب سے ایک بار پھر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام کے تحت 22 سے 25 جولائی تک انسداد پولیو مہم لاہور، جہلم اور سرگودھا کی منتخب یونین کونسلز میں منعقد کی جائے گی۔ منتخب یونین کونسلز میں 126,000 سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔لاہور کے شالامار ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن کی منتخب 10یونین کونسلز کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس پولیو مہم میں جہلم کی پانچ اور سرگودھا کی 6 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے لئیے 340سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب سے دو نئے پولیو کیس آنے کے بعد پاکستان بھر میں اب پولیو کیسز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

    وزارت قومی صحت کے ذرائع نے8 جولائی کو ہم نیوز کو بتایا تھا کہ 2 پولیو کیسز خیبر پختونخوا (کے پی) اور 2 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں ۔بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی کے 9 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس پایا گیاہے۔

  • سی ڈی اے کا لاء ونگ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    سی ڈی اے کا لاء ونگ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    سی ڈی اے لاء ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے متحرک ونگ بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھارہی ہے، لاء ونگ میں کام کے طریقہ کار کو موئثر بنایا جا رہا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں،

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلقہ کورٹ کیسوں کی تفصیلات جلد از جلد لاء ونگ میں جمع کرائیں۔ لاء ونگ کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس(Parawise Comments)کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مقدمات کی موئثر پیروی عمل میں لائی جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس بناتے وقت لاء ونگ سے مشاورت کو یقینی بنائیں تاکہ موئثر اور جامع پیر وائز کمنٹس عدالتوں میں پیش کیے جا سکیں۔ مزید برآں آفیشل سیکریسی کو قائم رکھنے کے لیے غیر متعلقہ افراد کا لاء ونگ میں داخلہ بھی ممنوع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح وکلاء کے تجربے اور قابلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تین کیٹگریز میں تقیسم کیا گیا ہے اور کیس کی نوعیت اور مالیت دیکھتے ہوئے وکلاء کو کیس کی پیروی کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ مزید برآں لاء ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے وکلاء کی لسٹ تیار کی جائے جو مقدمات کی موئثر پیروی کرنے میں ناکام رہے یا پھر انکی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے تاکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    سی ڈی اے کی جانب سے لاء ونگ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جن کیسوں میں مختلف شعبوں کی طرف سے قانونی رائے مانگی گئی ہو ایسے کیسوں کو ایک ہفتے کے اندر قانونی رائے دے کر متعلقہ شعبوں کو واپس کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،
    واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے آج اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے سے متعلق بھی کہا گیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، سی ڈی اے کی جانب سے مختلف افسروں‌ کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،
    محمد اویس

  • فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وینٹری ڈاکٹر جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی

    فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وینٹری ڈاکٹر جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی

    فیصل آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ یا کسی دشمنی کا شاخسانہ فائرنگ سے ویٹنری ڈاکٹر جاں بحق جبکہ بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکوواردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس تاندلیانوالہ کےعلاقے تھانہ کُر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ویٹنری ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاشق کے گھر میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کردی جس پر ڈاکٹر عاشق اور بیٹے نے مزاحمت کی ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

    ڈاکوبازار میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع کے باوجود پولیس 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچی ریسکیو نے زخمی کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ نے اس پر احتجاج کیا اور پولیس کے دیر سے پہنچنے پر ناراضگی کا اظہار کیا

  • سائبر کرائم کی کاروائی ،لاکھوں لوٹنے والا شخص گرفتار

    سائبر کرائم کی کاروائی ،لاکھوں لوٹنے والا شخص گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )گوجرانوالہ سائبر کرائم کی سرگودھا میں کاروائی تفصیلات کے مطابق
    آرمی آفیسر بن کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والے گینگ کا رکن گرفتار ملزم عارف شہزاد کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا
    ملزم آرمی آفیسر بن کر شہریوں کو کال کرتا اور ان کے بینک اکاؤنٹ نمبر لے کر اکاؤنٹ سے پیسے نکالتا ابھی تک ملزم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے
    ملزم کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انسپکٹر سائبر کرائم اسد رمضان

  • نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گےلیکن آصف زرداری دےسکتےہیں، میں ان کا حامی ہوں کہ تھوڑے پیسے لے کر انہیں جانے دو،

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌رشید احمد نے کہاکہ ایک ملک کےبادشاہ نےکہاانکی طرف سےرقم دےسکتاہوں،عمران خان نےمنع کردیا، یہ لوگ رابطے میں تھے لیکن معاملہ کیوں نہیں ہوامعلوم نہیں، دو ٹیلی فون کا عینی شاہدہوں ،اس وقت ان کے رابطے تھے، عمران خان کہتے ہیں پیسا لیے بغیر نہیں چھوڑنا، نوازشریف تحریری طورپر 5روپے دینےکو تیارنہیں،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    شیخ رشید نے کہاکہ ان کے پاس چار چار مشقتی ہیں کیا ایسا کوئی قانون ہے؟ عمران خان نے کہا شیخ رشید نرم بات کرنے لگے ہیں، میں نے کہا آپ کی وجہ سے میں نے لہجہ نرم کیا، ان سےپوچھیں ان کا ٹویٹر ٹھس کیوں ہوگیا تھا،

  • یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

    یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

    لاہور:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا، 400 نمبرز میں سے 336 نمبرز لیکر لاہور کے فائق عرفان راشد پہلے، عبدالصبور 313 نمبرز کیساتھ دوسرے جبکہ ملتان کے ارحم فاروق 308 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یو ای ٹی میں داخلوں کا آغاز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد ہوگا، ٹیسٹ بی ایس سی انجنیئرنگ، بی ایس سی ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے لیا گیا تھا۔ حاصل نمبرز کاوٹیج 30 فیصد، ایف ایف سی کے نمبرز کاویٹج 70 فیصد ہے

    یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد پراسپیکٹس ملنا شروع ہوں گے، پراسپیکٹس کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کی مزید تفصیلات یو ای ٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔یو ای ٹی اور اس کے ملحقہ کیمپسز میں نشستوں کی مجموعی تعداد 2500 ہے۔

  • اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    سی ڈی اے نے اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کر دیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں اتا ترک ایونیو پر بیس(Base) اور سب بیس(Sub-base) کے کام میں تیزی لاتے ہوئے خیابان سہروردی کے نادرہ چوک تک بیس اور سب بیس کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فضل حق روڈ سے نادرہ چوک کی طرف اتا ترک ایونیو پر بیس اور سب بیس کا کام تیزی سے جاری ہے، آئیسکو کی سروسز لائن کی منتقلی اس منصوبے میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں آئیسکو کی سروسز کو منتقل کر دیا جائے گا۔اسی طرح منصوبے میں کلورٹس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈرینج سسٹم کا کام تیزی سے جاری ہے،

    رپورٹ کے مطابق اتاترک ایونیو وفاقی دارالحکومت کی ایک ایسی شاہراہ ہے جسے سینکڑوں لوگ اس ایونیو پر واقع اپنے دفاتر میں رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شاہراہ پر ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو رواں کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

    دریں اثناء سی ڈی اے نے چیئرمین کی منظوری سے مختلف افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، اسی طرح ایک ہی شعبہ میں تین سال تک کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تبدیلیوں‌ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،
    محمد اویس