Baaghi TV

Blog

  • سی ڈی اے میں مختلف افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

    سی ڈی اے میں مختلف افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

    وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کے شعبہ ہیومن ریسورس نے چیئرمین کی منظوری سے گریڈ 18 کے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعبہ ایچ آر ڈی ون سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اظہر خورشید جو کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر ایڈمن کام کر رہے تھے کو کرنٹ چارج پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن کونسل تعینات کیا گیا ہے، تعیناتی کے منتظر مظہر حسین کو ڈائریکٹر ایڈمن کا دیکھ بھال کا چارج سونپا گیا ہے،

    رپورٹ کےمطابق جواد مظفر جن کے پاس ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کے ساتھ ڈائریکٹر کوارڈینیشن کونسل کا چارج بھی تھا ان سے ڈائریکٹر کوارڈینیشن کونسل کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، واضح رہے کہ سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال تک کام کرنے والےا فسران اور ملازمین کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے.
    محمد اویس

  • ورلڈ کپ 2019 فائنل کے امپائردھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا

    ورلڈ کپ 2019 فائنل کے امپائردھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا

    لارڈز :پہلی بار کرکٹ کے بڑے یہ فیصلہ نہیں کرپارہے کہ کیا اوورتھرو پر 6 رنز دینا غلط تھا یا صیحح ، کرکٹ ورلڈکپ ختم ہوگیا لیکن فائنل کا تنازع ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا، فائنل میچ میں اوورتھروپرانگلینڈکو چھ رنزدینے والے سری لنکن امپائردھرماسینا نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    2019 کا کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ تاریخ کا یادگارترین میچ بن گیا، میچ سنسنی خیزہونے کے علاوہ متنازعہ بھی بنا،باؤنڈری کی تعدادپرفیصلے کے علاوہ اوورتھروپرانگلینڈکوچھ رنز ملنے بھی غیرمنصفانہ فیصلہ قرارپایا۔

    انگلینڈکوچھ رنز دینے والے دھرماسینا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، دھرماسینا کاکہنا ہے کہ اب ٹی وی اسکرین پردیکھ کراپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن میچ کے دوران ان کے پاس ریپلے دیکھنے کی سہولت موجود نہیں تھی جس سے پتہ چل سکتا کہ بلے بازوں نے ایک دوسرے کوکراس نہیں کیا۔

    ادھرماسینا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے چھ رنزدینے سے قبل ٹاکی پرتمام امپائرزسے مشورہ کرنے کے بعد ہی چھ رنز دیے لیکن کسی امپائر نے اس بات کی نشاندہی نہ کی اورسب نے تصدیق کی ہے دورنز مکمل ہوچکے تھے۔

  • مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    لندن:برطانیہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی یا برطانیہ دھمکیوں پر اتر آیا اس کو تو بعد میں پتہ چلے گا .فی الحال برطانیہ نے مودبانہ درخواست کردی ہےکہ وہ آئل ٹینکر کو واپس کردیں، برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو فون کر کے کہا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔

    آئل ٹینکر تحویل میں لینے کے معاملے پر ایران اور برطانیہ آمنے سامنے آ گئے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک میں پہلا رابطہ ہوا، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو فون کر کے تیل بردار جہاز چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

    دوسری طرف جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا، ایرانی اقدام سے آبنائے ہرمز میں برطانیہ اور بین الاقوامی شپنگ کی سکیورٹی سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ جواب میں ایران نے برطانیہ کو امریکا کی معاشی دہشتگردی کا حصہ بننے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

    برطانیہ کی جارحیت پر اور ایرانی بحری حدود کی خلاف ورزی پر جواد ظریف نے واضح کیا کہ آئل ٹینکر بین الاقوامی بحری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور بحری جہاز کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ ماہی گیر کشتی سے ٹکرایا۔

  • نوکیا موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

    نوکیا موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے نوکیا نے خوشخبری سنا دی ، نوکیا موبائل فون کمپنی ایچ ڈی ایم نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    نوکیا فون کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں نوکیا کے ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام نے اپنی ویب سائیٹ پر نئے اسمارٹ فونز پر 40 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے اسمارٹ فونز نوکیا کے تمام فرنچائزز اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں جس سے صارفین بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حالیہ سالوں میں نوکیا کو بین الاقومی مارکیٹ میں سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے فونز کی طلب میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نوکیا کی اس نئی پیشکش کو مارکیٹ میں اپنی کھوئی ہوئی جگہ واپس حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ جب سے ایچ ایم ڈی کمپنی نے نوکیا کے فون بنانا شروع کر دیے ہیں دنیا بھر میں ان کے فون کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نوکیا کس طرح مارکیٹ میں جگہ بناتی ہے یہ پتہ چلے گا نوکیا کے فیچرز سے کہ کیا وہ صارفین کے دلوں میں جگہ بناسکتے ہیں.

  • دنیاپور : روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی علاقے چک نمبر 319 ڈبلیو بی کے سامنے ساڑھے چھے بجے سپر ہائی وے پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا اس تصادم کے نتیجے میں چک نمبر 321 ڈبلیو بی کا رہائشی مستری محمد رفیق بٹ ولد منظور احمد بٹ جو موٹرسائیکل پر سوار تھا موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے محمد رفیق کی عمر لگ بھگ 50 سال کے قریب تھی

  • کراچی:ایف آئی اے  نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی:ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی: بالآخر کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اس کی تصاویر ایک رشتہ دار خاتون کو بھی بھیج چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچی کلاس 6 کی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر پریشان ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اور بھی انڈر ایج بچیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ چائلڈ پورنو گرافی میں کم از کم سات سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے اور اس میں صلاح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

  • شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار،کس ملک میں جانیئے اس خبر میں‌

    شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار،کس ملک میں جانیئے اس خبر میں‌

    دوبئی:خاوند اور بیوی کے درمیان نفرت کو پیدا ہونے سے بچانے کے لیے عرب امارات نے شوہروں کو خاوندوں کی جاسوسی سے روک دیا . متحدہ عرب امارات میں شوہروں کی جاسوسی کرنے والی خواتین کیلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی۔ شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا ۔ خلا ف ورزی کرنے پر خواتین کو تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے۔

    ۔ شوہر کے موبائل پیغامات کو کاپی کرنے پر اگر شوہر نے بیوی کیخلاف شکایت درج کردی کہ ان کی بیگم نے موبائل ان کی بغیر اجازت سے استعمال کیا اور پرایوسی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔اس فیصلے مقصد خاوند اور بیوی کو باہمی اختلاف سے بچانا ہے جو آگے بڑھ کر بڑے مسائل پیدا کردیتے ہیں

    اس فیصلے کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ اگر بیوی نے اپنے خاوند کا موبائل سے میسج کیا یا اس کو چیک کرنے کی کوشش کی تو پھربیگم صاحبہ کو اس جرم میں تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے جبکہ عدالت کے مطابق خواتین کو ایک سو درہم وکالت فیس اور دیگر چارجز بھی ادا کرنے ہونگے۔

  • شہباز شریف کل اسلام آباد کس مشن پر آئیں گے؟ اہم خبر آ گئی

    شہباز شریف کل اسلام آباد کس مشن پر آئیں گے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی کل بلایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اسلام آباد آمد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی. ان کی آمد پر اہم اجلاس منعقد ہو گا اور وہ سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں‌ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں لیگی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی بھی شرکت کریں گے،

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمد پر ہونے والے اہم اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اور دیگر اہم امور سے متعلق بھی غور کیا جائے گا، شہباز شریف سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں منگل کو سینیٹ کے اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی،

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیں گے، شہباز شریف کی اسلام آباد پر اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے، واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی کل اکرم درانی کی رہائش گاہ پر ہو گا،

  • امریکا میں شدید گرمی کی لہر جاری، 6 افراد ہلاک سیکڑوں متاثر

    امریکا میں شدید گرمی کی لہر جاری، 6 افراد ہلاک سیکڑوں متاثر

    واشنگٹن:شدید گرمی نے امریکہ کو گرما دیا .امریکا کے وسط مغربی اور مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے ۔ ہیٹ ویو کےباعث 6افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس گرمی کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے.

    امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 4افراد موت کی نیند سو گئے۔ امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اور آرکنساس میں بھی شدید گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    گرمی کی لپیٹ سے بچنے کیلئے نیویارک سٹی میں ہونے والی دیگر تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں۔ماہرین موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے.

  • 21 سال تک سفر کرنے والی پیغام رساں بوتل ، کہاں سے کہاں گئی ضرور جانیئے

    21 سال تک سفر کرنے والی پیغام رساں بوتل ، کہاں سے کہاں گئی ضرور جانیئے

    ایڈن برگ:پیغام رسانی کے لیے کیا کچھ استعمال ہوتا رہا . ایک نئی رپورٹ سے ایک ایسی چیز سامنے آئے ہے جو خود چل بھی نہیں ، دیکھ بھی نہیں سکتی.سنیئے ایک دلچسپ واقعہ جوآپ کو حیران کردے گی .اسکاٹ لینڈ یارڈ میں ساحل پر تعطیلات منانے والے خاندان کو ایک ایسی بوتل ملی جس کے اندر 21 سال قبل لکھا ہوا ایک تحریری نوٹ موجود تھا، یہ بوتل موجوں پر موج کرتے اور لہروں پر جھومتے 2 ہزار 833 میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جا پہنچی تھی۔

    حیرتوں اور اتفاقوں سے بھری دنیا میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک خاندان کے ساتھ بھی کچھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے انہیں سوشل میڈیا پر مشہور کردیا۔ خاندان کو ساحل پر ایک بوتل ملی جس پر لکھا تھا اندر پیغام ہے، پڑھیں جب اہل خانہ نے بوتل کھولی تو اس میں ایک صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میرا نام میٹ رہوڈز ہے اور مجھے اس کا جواب اسی پر لکھ کر سمندر میں پھینک دیں

    اسکاٹ لینڈ میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے اس دلچسپ واقعی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ٹویٹر پر انہیں وہ شخص مل گیا جس نے ’پیغام رساں بوتل‘ سمندر میں پھینکی تھی تاہم حیرت انگیز واقعے کا دلچسپ ترین لمحہ اب آنے والا ہے ! پیغام رساں بوتل سمندر میں پھینکنے والے شخص نے یہ بوتل 1998 یعنی 20 سال قبل ویلز کے سمندر میں پھینکی تھی۔