Baaghi TV

Blog

  • قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت  ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن سے امن کی جیت ہوئی، جمہوری عمل مکمل ہونے سے تعمیرپاکستان کےسفرکاآغاز ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پر امن الیکشن سے خوف کی فضا پیدا کرنےوالوں کا بیانیہ دم توڑ گیا، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ڈی آئی خان میں دہشتگردی کےواقعات میں 10افرادشہیدہوئے، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ماضی میں شخصیت کی نمودہوتی تھی، وزیراعظم نےامریکاکےسفرمیں کفایت شعاری کامظاہرہ کیا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کےکمرشل ایئرلائن سےسفرسےعوامی رابطےکوفروغ ملا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ٹیکس دہندگان کاپیسا سفر پر خرچ نہیں کرنا، وزیراعظم کی شہرت اور ساکھ پاکستانی ہیروکے طور پر دنیا میں مانی جاتی ہے، وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، ماضی میں قومی خزانےکو بے دردی سےلوٹاجاتا رہا، کل ریاست پاکستان سےجڑا بیانیہ جیت گیا، کل کےالیکشن سے جیت پاکستان کی ہوئی، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےحوصلہ ہارنےوالےنہیں،

  • دبئی: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری نے مثال قائم کر دی

    دبئی: پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری نے مثال قائم کر دی

    متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور نے غیر ملکی سیاح کو ہزاروں ڈالر واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک سے دبئی آنے والی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفاقت خان سے ساتھ گاڑی میں سفر کیا اور اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد وہ قیمتی سامان ٹیکسی میں ہی چھوڑ گئے۔

    ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان دبئی کے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جہاں اسے کھول کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اُس میں 21 ہزار ڈالر اور قیمتی موبائل ہے۔ پولیس نے مذکورہ فیملی سے رابطہ کیا اور اُنہیں فوری طور پر تھانے پہنچنے کی ہدایت کی۔

    بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے گمشدہ سامان مالکان کے حوالے کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں 21 ہزار ڈالر اور موبائل فیملی کے حوالے کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو ایمانداری پر اعزازی سرٹیفکٹ اور تحفے کے طور پر کچھ رقم دی گئی۔

  • کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا .عمران خان قوم کی ایک ایک پائی کا پاسبان ہے. امریکہ جانے کے لیے کمرشل پرواز استعمال کرکے عمران خان نے اپنی قوم کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے. عمران خان نے امریکہ جاکر بھی اپنے ہی ہم وطنوں کے ساتھ رات قیام کرکے حب الوطنی کا جو ثبوت دیا ہے اس سے پہلے اس کا تصور بھی نہیں‌کیا جاسکتا تھا .ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا .

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پر امن الیکشن کروانے والے اداروں کے خلاف یہ پاکستان دشمن سیاسی نام نہاد لیڈر ان سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرتے ہیں.اس سے بڑھ کر کیا خوشی ہوسکتی ہے کہ جہاں دہشت گردی نے پنجے گاڑ لیے تھے وہاں پر امن الیکشن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں.ان علاقوں میں امن جیت گیا ،دہشت گردی ہار گئ

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مبارک دیتی ہوں جنہوں نےکل پاکستان کے لیے امن کا ساتھ دیا.میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس نے قبائلی علاقوں میں مثبت رپورٹنگ کی .اس میڈیا سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں. آج پھر اس میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جس طرح وزیراعظم پاکستان نے ایک کمرشل طیارے کے ذریعے سفر کرکے سادگی اختیار کرنےکا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا اکردیا اور میڈیا نے پاکستانی عوام کو اس انقلابی اقدام سے آگاہی دی.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھی اپنے وزیر اعظم کی طرح قوم کے پیسوں کوضائع ہونے سے بچایا.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے حکمرانوں نے قوم کا پیسہ عیاشیوں میں‌بہا دیا

    جس طرح عمران خان نے امریکہ نے پاکستان ہاوس میں قیام کرکے اپنی سادگی کو برقرار رکھا اس پر بھی قوم کوخوش ہونا چاہیے کہ ان کا وزیر اعظم قوم کا پیسہ عیاشیوں میں ضائع نہیں کرے گے

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے کل ملاقات بھی شیڈول ہے، عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے آج واشنگٹن میں ہونیوالے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے انتظامات مکمل ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور پاکستانی کیمونٹی نے عمران خان کے دورہ امریکا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کی آج آئی ایم ایف کے وفد سے بھی ملاقات طے ہے۔ عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔ عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

  • لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

    لونگ کے چند حیرت انگیز فوائد

    لونگ اپنے درخت کی آدھ کھلی خشک کلی ہےیہ گرم آب و ہوا کا سدا بہار درخت ہے اسکا تنا سیدھا اور پتے نوکیلے چکنے اور خوشبودار ہو تے ہیں سرخ رنگ کی کلیاں کھلنے سے پہلے ہی توڑ لی جاتی ہیں اور بعد میں خشک ہو کر گہرے براؤن رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں اگر نہ توڑی جائیں تو بے رنگ پھولوں میں تبدیل ہو جاتی ہے

    لونگ میں بھی دوسرے مصالحوں کی طرح بے شمار غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو بہت ہی مفید ہیں قدرت نے چھوٹی سی لونگ میں بے شمزر غذائی اجزا چھپا رکھے ہیں اسمیں چکنائی نمی کاربوہایڈریٹس کیلو ریز پروٹین وولٹائل آئل فولاد پوٹاشئم وٹامن بی ٹو بی ون سوڈیم نیاسین وٹامن سی اور یو پائے جاتے ہیں

    لونگ کی تاثیر گرم یور تیز ہوتی ہے یہ کھانوں کا مزا دوبالا کرتی ہے اور شان بڑھاتی ہے لونگ سے کئی امراض کا علاج کیا جاتا ہے کھانسی کے لیے ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر نگل لینے سے کھانسی سے آرام ملتا ہے اور گلے کی تکالیف دور ہوتی ہیں دمے کی تکلیف کےلیے 6 لونگیں ایک گلاس پانی میں ابال کر ایک چمچ شہد ڈال کردن میں دو یا پینے سے آرام ملتا ہے

    کھانوں میں خوشبو کے لئے بھونی ہوئی لونگ استعمال کی جاتی ہے یہ بھوک بڑھاتی ہے اور نزلے زکام کو روکتی ہے دماغ کو طاقت دیتی ہے لونگ اور ہلدی کو انڈے کی سفیدی میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگانے سے کیل مہاسے نکلنا بند ہو جاتے ہیں دانتوں کے درد منہ بو مسوڑوں سے خون آنا اور بادی کے لیے لونگ چبانا بہت مفید ہے

    بدہضمی قے اور پھاڑہ کی صورت میں لونگ کے تیل کے چند قطرے پینے سے افاقہ ہو تا ہے لونگ کو قبض کشا اجزا کے ساتھ استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام تکالیف دور ہو جاتی ہیں لونگ کا تیل جوڑوں کے درد کے لئے انتہائی مفید ہےجوڑوں کے درد گٹھیا اور اعصابی درد میں تیل کا مالش کرنے سے آرام ملتا ہے لونگ کے تیل سے جلد کی مالش کرنے سے جلد صاف شفاف اور سرخی مائل ہو جاتی ہے اسے جلد کی دوا بھی کہتے ہیں لونگ کا تیل کان اور گلے کے لیے مفید ہے کان میں درد کی صورت میں تیل میں دو لونگیں پکا کر ٹھنڈا کر کے کان میں ڈالنے سے آرام ملتا ہے

  • روسی ریپبلک انگوشیتیا میں سب سے بڑی مسجد زیر تعمیرجس میں یونیورسٹی اور دیگر دفاترہوں گے

    روسی ریپبلک انگوشیتیا میں سب سے بڑی مسجد زیر تعمیرجس میں یونیورسٹی اور دیگر دفاترہوں گے

    ماسکو:شمالی قفقاز میں واقع روس کی ری پبلک انگوشیتیا کے دارالحکومت مگاس میں جامع مسجد کی تمعیر جاری ہے۔ مسجد کی اندرونی سجاوٹ پر فیصلہ انگوشیتیا کے باشندے کریں گے، جس کے لیے آن لائین ووٹنگ منظم کی جائے گی، انگوشیتیا کے سربراہ یونس بیگ یوکوروو نے کہا۔

    ان کے مطابق مسجد کی تعمیر رواں سال موسم خزاں میں مکمل کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ مسجد کے احاطے میں صوبائی دینی ادارے کا دفتر اور اسلامی یونیورسٹی بھی واقع ہوں گے۔یاد رہے کہ جمہوریہ انگوشیتیا میں مسلمانوں کے اور بھی بہت مراکز ہیں .جہاں روزانہ کی بنیاد پر تبلیغی ودعوتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں.

  • Huawei کے بعد OPPO موبائل کمپنی نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اظہار کر دیا

    Huawei کے بعد OPPO موبائل کمپنی نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اظہار کر دیا

    چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

    اس ضمن میں کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

    او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

    یو اے ای کا کراچی میں ایشیاء کا سب سے بڑا ویزہ سینٹر کھولنے کا اعلان
    اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہواوے نے بھی پاکستان میں تقریباً 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار نے بتایا ہے کہ ہواوے ( Huawei ) پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں تعاون کر سکتی ہےاور یہ کمپنی اسلام اباد میں 55 ملین ڈالرز کی لاگت سے علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کرے گی۔

  • نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہرو فیروز:روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب

    نوشہروفیروز: نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب روہڑی کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے بڑے پیمانے پر فصلیں زیر آب آ گئیں۔نہر میں شگا ف پڑنے سے مضافات میں فصلوں کو بہت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. قریبی گاوں کے لوگوں نے نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا شروع کردیا ہے.

    نوشہروفیروز میں شگاف کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مورو دریا خان اور پولیس کی بھاری نفری مقام پر پہنچ گئی جب کہ محکمہ آبپاشی کی ٹیم نے شگاف کو پُر کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے. محکمہ انہار کے مطابق بہت جلد اس شگاف کر بھر لیا جائے گا.

    ذرائع محکمہ آب پاشی کے مطابق شگاف کے باعث گوٹھ یوسف ڈاہری،گوٹھ رسول بخش گوٹھ، چنگل ڈاہری سمیت قریبی گوٹھ میں بھی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ نہر کے اس پانی سے علاقے کے مکین بہت خوف زدہ ہیں.

  • باغی پول میں آنٹیوں کے حق میں 100 فیصد ووٹ

    باغی پول میں آنٹیوں کے حق میں 100 فیصد ووٹ

    باغی پول کے نتائج کے مطابق مائیں درست نقطہ نظر رکھتی ہیں ، باغی پول میں اپنے ووٹ دینے والوں کی سو فیصد رائے ماؤں کے حق میں رہی اور سب نے کہا کہ مائیں درست ہں جبکہ بیٹیوں کے حق میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا.

    واضح رہے کہ پول میں ایک مباحثہ دیا گیا تھا کہ آج کل کی مائیں اور بیٹیاں کیا توقعات کرتی ہیں؟ باغی ٹی وی کے مباحثہ میں آزادی اظہار اور ٹیکنالوجی کو موضوع بحث بنایا گیا تھا.

  • فیصل آباد:  مزدوری پوری نہ ملنے پر مزدور پاور لومز مالکان،محکمہ لیبر کیخلاف سراپا احتجاج

    فیصل آباد: مزدوری پوری نہ ملنے پر مزدور پاور لومز مالکان،محکمہ لیبر کیخلاف سراپا احتجاج

    فیصل آباد:ایک طرف پاور لومز مالکان مہنگائی کا رونا رو کر اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ تو کررہےہیں لیکن دوسری طرف محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کا ان کا پور حق بھی نہیں دے رہے اسی وجہ سے فیصل آباد میں مزدور پوری مزدوری نہ ملنے پر پاور لومز مالکان ، محکمہ لیبر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پاور لومز مالکان کی جانب سے مزدوروں کی کم از کم اجرت گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ ایسے میں مزدوروں نے مالکان اور محکمہ لیبر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کہتے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں گزارا مشکل تر ہوتا جارہا ہے

    یاد رہے کہ مزدوروں کی تنخواہ میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن یکم جولائی کو جاری ہوا لیکن محکمہ لیبر اس پر تاحال عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔ لیبر قومی مومنٹ کے صدر بابا لطیف کہتے ہیں مالکان مزدوروں کا مطالبہ سننے کو تیار نہیں ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی نے مزدوروں کا جینا محال کر دیا ہے ۔

    پاورلومز میں کام کرنے والے مزدور اس وقت اپنے گھروالوں کا پیٹ پالنے کے لیے محنت تو دن رات کررہے ہیں لیکن جب معاوضے کی باری آتی ہے تو مالکان ان کا حق بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے.یہی وجہ ہے کہ مزدور لیڈروں نے تنخواہ میں اضافے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ۔مزدوروں نے قادر آباد چوک پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر انتظامیہ اور مالکان نے چپ سادھ رکھی تو یکم اگست سے تحریک چلائی جائے گی۔