Baaghi TV

Blog

  • مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

    مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

    چنیوٹ
    چنیوٹ اور دیگر اضلاع میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار جعلی ویٹرنری افسر بھی جعلی مہروں سمیت گرفتار کرلیا گیا
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت سپلائی اور فروخت کرنے والے گروہ کے دو قصابوں کے ہمراہ جعلی ویٹرنری افسر کو جعلی سرکاری مہروں سمیت اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ نے مخبری ہونے اور نشاندہی پر گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے 60 کلو مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان ایک گروہ کی صورت میں عرصہ دراز سے چنیوٹ اور دیگر شہروں میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ کررہے تھے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

  • شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    خواتین عموما شوہروں‌ کے معاملہ میں بہت حساس ہوتی ہیں اور بعض‌ اوقات وہ اپنے خاوندوں‌ کی جاسوسی بھی کرتی ہیں لیکن اب جاسوسی کرنےو الی خواتین کیلئے متحدہ عرب امارات میں ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے پر خواتین کو تین ہزار درہم ادا کرنا ہوں‌ گے، نئے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے موبائل پیغامات کو کاپی کرنے پر اگر شوہر نے بیوی کیخلاف شکایت درج کردی کہ ان کی بیگم نے موبائل ان کی بغیر اجازت سے استعمال کیا اور پرائیوسی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پھر بیگم صاحبہ کو اس جرم میں تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے،

    حکم نامہ میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کو ایک سو درہم وکالت فیس اور دیگر چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے، اس حکم نامہ کے بعد اپنے شوہروں کی جاسوسی کرنے والی خواتین میں بے چینی پائی جاتی ہے،

  • حاضر ہوں ! سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی کل نیب طلب کرلیا گیا

    حاضر ہوں ! سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی کل نیب طلب کرلیا گیا

    لاہور:نیب نے کرپشن الزامات پر کل سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر نیب آفس طلب کرلیا ہے.

    ذرائع کے مطابق رانا مشہود پرلاہوراسپورٹس فیسٹیول میں غیر قانونی ٹھیکے دینےکا الزام ہے، نیب نے رانا مشہود کو کل دن گیارہ بجے طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ پیشی پرنیب حکام کو مطمئن نہ کرسکے تھے۔ نیب نے رانا مشہود کو کل سوالنامہ کے جوابات سمیت طلب کیا ہے،

    نیب کیجانب سے رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رانا مشہود احمد خان کونیب نے بیرون ملک جاتے ہوئے روکا جس کے بعد انکی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت کا جذبہ خیر سگالی کے تحت کوئٹہ میں صحت سے متعلق بڑے منصوبہ کا اعلان، اہم خبر

    پنجاب حکومت کا جذبہ خیر سگالی کے تحت کوئٹہ میں صحت سے متعلق بڑے منصوبہ کا اعلان، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے گورنرہاؤس میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورسب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کارڈیک ہسپتال قائم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ہمیں مل جل کر آگے کی طرف بڑھناہے،

    بلوچستان کے گورنر نے وزیراعلیٰ کی کوئٹہ آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کے سفر میں سا تھ ساتھ چلیں گے -بعدازاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بلوچستان کے صوبائی وزیرصحت نصیب اللہ مری کی رہائش گاہ پر گئے، وزیراعلیٰ نے نصیب اللہ مری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ او رافسوس کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے نصیب ا للہ مری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا-انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،

    پنوزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں دل کے امراض کے علاج معالجے کے لئے جدید ہسپتال بنا رہی ہے اور رواں بجٹ میں اس منصوبے کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں – پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان میں بھی 4ارب روپے کی لاگت سے کارڈیک ہسپتال بنا رہی ہے جبکہ راجن پور میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے جہاں بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوں گے- انہوں نے کہاکہ میں بلوچستان کے صحافیوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں –

  • وزیراعلیٰ سندھ چھٹی کے روز بھی کام پر نکل پڑے،عوامی ناشتہ کیا،شہریوں میں گھل مل گئے

    وزیراعلیٰ سندھ چھٹی کے روز بھی کام پر نکل پڑے،عوامی ناشتہ کیا،شہریوں میں گھل مل گئے

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عوام الناس سے ملنے کے لیے کراچی کے دورے پر نکلے تو ان کو ماضی کی یادیں بھی ستانے لگی،، اچانک بوٹ بیسن کے علاقے پہنچے تو پسند کا ناشتہ بھی کیا۔

    مراد علی شاہ بوٹ بیسن کلفٹن کے مقام پر رکے اور چلے گئے ہوٹل کے اندر،ناشتے کی فرمائش کی اور بغیر پروٹوکول کے عام شہریوں کے طرح بن گئے گاہک،وزیراعلیٰ سندھ فرمائشی حلوہ پوری،، چنے بھجیا قیمے والا پراٹھا کھایا اور دودھ پتی چائے کی بھی چسکی لگا لی ۔

    اپنے دورے کے دوران جب مراد علی شاہ کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے پہنچے تو موٹر سائیکل حادثے کی شکار فیملی کو دیکھ کر رک گئے انہوں نےفوری طور پر موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر اور بیوی کوطبی امداد کیلئے ٹیکسی کراکر دی اور ہسپتال منتقل کردیا

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ گارڈن چڑیا گھر پہنچے تو چھٹی کے روز سیروتفریح کیلئے آئے بچوں سے گھل مل گئے ،وزیراعلیٰ سندھ کا عوامی انداز دیکھ کر کراچی کے شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کئی مقامات پر شہریوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ چھٹی کے روز بھی ایکشن میں آئے تو وزیر بلدیات سعید غنی مشیر اطلاعات بیریسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ چانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے،مراد علی شاہ نے گارڈن چڑیا گھر، شہید ملت انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال دیکھی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دیکھا کچرا تو ہوگئے انتظامیہ پر برہم ،مراد علی شاہہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کی بھی لے لی کلاس اور کہا میونسپل کمشنر کی سرزنش کریں مجھے شہر صاف دکھائی دے ،انہوں نے شہید ملت انڈر پاس کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کے کراچی میں ترقی کا عمل سست دیکھ کر معائنہ کرنے آیا ہوں ۔

    وزیر اعلی سندھ کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی افسران کی دوڑیں لگ گئی ،،،سید مراد علی شاہ شہر کا دورہ کرتے رہے جبکہ افسران سندھ کے کپتان کی تلاش کرتے رہے ۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے، سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا، جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہے،

    انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی، امجد کاکڑ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے-تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں -عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی موجود تھے-

  • قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن، تحریک انصاف حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن، تحریک انصاف حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کرا کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی لوگوں کو ان کاجمہوری حق ملا ہے جس پر قبائلی عوام بھی خوش ہیں، انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، پرامن الیکشن پر سکیورٹی فورسز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں،

    انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے، قبائلی اضلاع میں عام انتخابات کاانعقاد امن کی جیت ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کو نظر انداز کیا-تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کو ترقی کے سفر میں شامل کررہی ہے، واضح رہے کہ قبائیلی علاقوں میں‌ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے،

  • دریائے سندھ میں سیلاب،پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    دریائے سندھ میں سیلاب،پانی کی سطح بلند ہونے لگی

    لیہ :ملک میں‌اس سال بھی سیلاب کا خطرہ .مون سون کی بارشوں کے بعد لیہ کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، دریائے سندھ میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد لیہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت دریائے سندھ سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے سے نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیوی مشنری کی مدد سے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کے لئے پتھر ڈالے جارہے ہیں. دریائے سندھ میں سیلاب سے نالہ کریک میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس سے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

    دوسری طرف دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے باوجود تاحال بیٹ گجی،،بیٹ خان والا،،اٹھ مار کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم نہیں کئے جاسکے جس کے باعث علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں۔نشیبی علاقوں کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • عمران خان کی ڈی آئی خان حملہ کی شدید مذمت، ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت میں‌ لانے کی ہدایت

    عمران خان کی ڈی آئی خان حملہ کی شدید مذمت، ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت میں‌ لانے کی ہدایت

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے،

    ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں ہونےو الے دہشت گردی کے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں‌ نے ڈی آئی خان دہشت گردی کے حملہ میں‌ زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،

  • اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس کب ہو گا اور کیا امور زیر بحث آئیں گے؟ اہم خبر

    حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بنائی گئی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت کل شام 5 بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس میں 25 جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی،

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ، سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے،