Baaghi TV

Blog

  • لاہور،ڈیوس روڈ پر عمارت گرنے سے بہاولپور کا مزدورجاں بحق ،

    لاہور،ڈیوس روڈ پر عمارت گرنے سے بہاولپور کا مزدورجاں بحق ،

    لاہور:ڈیوس روڈ پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرنے سے48 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرگئی ہے جس کے ملبے تلے دب کر مزدور نور جمال جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والا محنت کش بہاولپور کا رہاشی تھا ۔یاد رہے کہ حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے پہلے بھی حادثات ہوچکے ہیں. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے والے مزدور کی لاش ضروری کارروائی کرکے مردہ خانہ منتقل کی جائے گی اور جب ورثا رابطہ کریں گے تو ان کے حوالے کی جائے گی

  • مظفرگڑھ پولیس کو خاکروب پر تشدد کرنا مہنگا پڑگیا

    مظفرگڑھ میں پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف بلدیہ کے خاکروبوں نے احتجاجا تھا نہ خان گڑھ میں کچرے اور گندگی ڈال دی اور احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور بلدیہ ملازمین کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی.مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں بلدیہ کے ایک خاکروب پر مبینہ پولیس تشدد کیخلاف خاکروبوں نے تھانے میں احتجاج کیا.خاکروبوں نے کچرے اور گندگی سے بھری ٹرالیاں احتجاجاً تھانہ خانگڑھ کے احاطے میں کھڑی کردیں اور خاکروب پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔اس دوران تھانے میں پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی.تشدد کا شکار بننے والے اہلکار کیساتھ احتجاج کرنے والے بلدیہ خانگڑھ کے خاکروبوں کا کہنا تھا کہ خانگڑھ تھانے کے اے ایس آئی مجاہد نے بااثر افراد کی ایماء پر بلدیہ ملازم عنصر عباس کو نہ صرف غیرقانونی طور پر حراست میں لیا بلکہ بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،اگر کوئی تفتیشی افسر یا اہلکار تشدد میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی.بعدازاں پولیس افسران سے مذاکرات اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاکاروائی کی یقین دہانی کے بعد بلدیہ خان گڑھ کے خاکروبوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل ایئرٹیٹو شومیں پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 کا معائنہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا رائل ایئرٹیٹو شومیں پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 کا معائنہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2019 کے مقابلے میں شریک پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے کا معائنہ کیا۔

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو شو میں شریک سی ون تھرٹی کا معائنہ کیا،سربراہ پاک فضائیہ نے 6 مختلف ممالک کے ہم منصب اور مختلف ایوی ایشن انڈسٹریزکےعہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں.

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ہرکولیس طیارہ کنکورز ڈی ایلی گینس ٹرافی کیلیےمقابلے میں شریک ہے، طیارے کو مشہور ومعروف آرٹسٹ گروپ کیپٹن حسینی کی پینٹنگز سے مزین کیا گیا،شائقین نے ایئرکرافٹس کا زمینی اور فضائی مظاہرہ بھی دیکھا، رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شو ہرسال برطانیہ میں منعقد کیا جاتا ہے،تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوا بازی کے شوقین افراد نے دنیا بھر سے شومیں شرکت کی، رائل انٹر نیشنل ایئر ٹیٹو شودنیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہے.

  • مہوش حیات کی نئی ورزش وڈیو جاری

    مہوش حیات کی نئی ورزش وڈیو جاری

    اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی ا داکارہ مہوش حیات نے ورزش کی وڈیو شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ورزش کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں امی ہمیں غصے میں کہتی تھیں کہ الٹا لٹک دوں گی اوراب ہم نے اس کو بطور ورزش اپنا لیا ہے۔

    exercise video of mehwish hayat

  • سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیا کہا کہ کرینہ کپور خوش ہو گئی

    سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیا کہا کہ کرینہ کپور خوش ہو گئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی اہلیہ ملنے پر خوش قسمت قرار دے دیا۔

    حال ہی میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا اپنی فلم’’جبریا جوڑی‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں ریلئیٹی شو’’ڈانس انڈیا ڈانس ‘‘ میں پہنچے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبصورت بیوی کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    شو کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں اور میں ان کا مداح ہوں. میں اپنی زندگی میں اکثر کوشش کرتا یوں کہ ان سے کچھ سیکھ سکوں. اس دوران سدھارتھ نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ ان کی شادی کرینہ سے ہوئی ہے۔

    اس بات پر کرینہ نے سدھارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی بہت ٹیلینٹڈ ہیں اور مستقبل میں اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

    واضح رہے کہ بھارت کے نمبر 1 ریلئیٹی شو ’’ڈانس انڈیا ڈانس‘‘سیزن 7 میں رفتار, مارٹس کے ساتھ کرینہ کپور جج ہیں۔ کرینہ کپور پہلی بار کسی ریلئیلٹی شو میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کے مداح ان کو جج دیکھ کر بہت خوش ہیں. دوسری جانب سدھارتھ اور پرینیتی کی فلم "جبریا جوڑی” اگلے ماہ 2 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • ڈاکٹروں کی عید ہوگئی  ،حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

    ڈاکٹروں کی عید ہوگئی ،حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور:ہر روز ہڑتالیں‌کرنے والے ڈاکٹرز کا مطالبہ حکومت نے مان کر ان کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے. کیا یہ ڈاکٹرز اب مریض کے لیے مسیحا بنیں گے یا پھر روایتی ہٹ دھرمی پر رہتے ہوئے آئے روز بائیکاٹ کرکے مریضوں کو تڑپتے ہی رہنے دیں‌گی ، بہر کیف ڈاکٹروں کے لیے اچھی اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ہزاروں ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے4 سال کنٹریکٹ مدت والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا، مستقل ڈاکٹروں کیلئے تین سال تک دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دینا لازمی ہوگا،سپیشل پے پیکج پر کام کرنے والوں کو مستقل نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں اب یہ کلچر بن کر رہ گیا ہے کہ ڈاکٹرز آئے روز کوئ نہ کوئی ایشو بناکر ہسپتالوں کا بایئکاٹ کرتے ہیں جس سے مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس طلب ، کب ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس طلب ، کب ہو گا؟ اہم خبر

    سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 23 جولائی کو سہہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروائی تھی، چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

  • ہریانہ، کتوں نے نوزائیدہ بچی کو  بچالیا

    ہریانہ، کتوں نے نوزائیدہ بچی کو بچالیا

    بھارتی ریاست ہریانہ میں کیتھل ٹاؤن کے قریب ایک خاتون نے ایک نوزائیدہ بچی کو پلاسٹک میں لپیٹ کر ایک نالہ میں پھینکا گیا تھا۔
    کتوں نے اس بچی کو نالہ سے نکالا اور بھونکنا شروع کر دیا۔ پاس گزرتے مسافروں نے پولیس کو اطلاع دی۔
    قریبی سی سی ٹی وی کیمروں نے واقعہ کو ریکارڈ کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون کو بچی کو پھینکتے ہوئے اور نالہ سے کتوں کو بچی کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سول ہسپتال میں بچی کا علاج معالجہ جاری ہے۔ بچی کا وزن تقریباً ایک کلو جبکہ اس کی حالت بھی خطرے میں ہے۔
    پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات

    یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)یونیورسٹی آف سرگودہا میں بھرتیوں سے متعلق اہم انکشافات،تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن پنجاب کی انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق میٹرک پاس شخص اسسٹنٹ کنٹرولر کی گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہے،جونیئر کلرک اظہار الحق ایڈیشنل رجسٹرار کی پوسٹ پر تعینات ہے جبکہ فیاض الحق،محمد مقصود اور ڈاکٹر بشیر سمیت دیگر کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا،یونیورسٹی سینڈیکیٹ سے ان تقرریوں اور پروموشن کو خفیہ رکھا گیا ، وائس چانسلر اشتیاق احمد اور سابق وی سی ریاض الحق نے غیر قانونی بھرتیاں کیں متعدد بھرتیاں ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بغیر اشتہار دیے غیر قانونی کیں انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی رپورٹ میں وائس چانسلر اور متعلقہ رجسٹراروں کے خلاف کاروائی کرنے کی استدعا

  • خلیج بحران ،صورت حال لمحوں میں تبدیل ہونے لگی ، کل کے دشمن آج دوستی پر اترآئے ،ایران سے  مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    خلیج بحران ،صورت حال لمحوں میں تبدیل ہونے لگی ، کل کے دشمن آج دوستی پر اترآئے ،ایران سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    واشنگٹن:خلیج میں ہر لمحے صورت حال تبدیل ہونے لگی . ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی کشیدگی بھی رومانوی انداز اختیار کرنے لگی .کبھی ناراضگی تو کبھی ایک دوسرے کو منانے کی باتیں . ایسی ہی ایک تجویز امریکہ نے ایران کو دی ہے کہ آؤ صلح کر لیں لیکن صلح ہوگی غیر مشروط .یاد رہے کہ دوسری طرف ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی بھی پائی جارہی ہے.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انٹرویو میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ میزائل پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کے لیے غیرمشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 26 جون کو عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا تھا۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں۔