Baaghi TV

Blog

  • شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    شعیب اختر نے ٹاپ یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    قومی ٹیم کے چہیتے سابق فاسٹ بولر اپنے مداحوں میں اتنے مقبول ہیں کہ یو ٹیوب پر صرف 28 دن میں 1 ملین سبسکرائبرز کر لیے. اتنے کم عرصے میں 1 ملین سبسکرائبرز کرنے پر شعیب اختر کو گولڈن بٹن بھی پیش کیا گیا. کرکٹ کے شعبے میں’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکریا ادا کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ آپ سب کے پیار اور سپورٹ کی وجہ سے مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا. میری طرف سے میرے مداحوں کو ڈھیر سارا پیار.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں گولڈن بٹن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے.

    واضح رہے شعیب ملک رائٹ آرم سابق فاسٹ بولر ہیں اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں. ان کی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے ان کو "ٹائیگر” بھی کہا جاتا ہے. انگلینڈ کے خلاف 161.3/km کی سپیڈ سے باولنگ ان کا واضح ریکارڈ ہے.

  • ایران ، سعودی عرب  تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج  کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ایران ، سعودی عرب تنازعہ : سعودی عرب نے امریکی فوج کواڈے دینے کا اعلان کردیا

    ریاض:امریکہ سعودی عرب کو پھنسانے کے چکروں‌میں کامیاب ہوگیا .سعودی عرب نے امریکی مطالبے پر فوجی اڈرے حوالے کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خطے میں ایران اور مغربی قوتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ضمن میں سعودی فرما روا محمد بن سلمان نے اس حوالے سے خصؤصی اجازت دے دی ہے۔

    دوسری طرف امریکی میڈیا کےمطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اپنے 500 فوجی سعودی عرب بھیجے گا، علاوہ ازیں سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سعودی عرب کو لاحق خطرات سے نمنٹنے میں مدد دے گی۔یاد رہے کہ کچھ دنوں سے خلیج میں انتہائی کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی بڑی وجہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات ہیں.

  • قبائلی عوام کے لئے آج تاریخ ساز اور فیصلہ کرنے کا دن ہے: افتخار درانی

    قبائلی عوام کے لئے آج تاریخ ساز اور فیصلہ کرنے کا دن ہے: افتخار درانی

    وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے لئے آج تاریخ ساز اور فیصلہ کرنے کا دن ہے

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ قبائلی اضلاع کے لئے آج تاریخ ساز دن ہے ۔ آج وہ صوبائی حکومت کے لیے اپنے عوامی نمائندوں کو تاریخ میں پہلی دفعہ منتخب کریں گے .

    ایک اور ٹویٹ میں افتخار درانی نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، تو عوام آج اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ کریں کیونکہ آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے اور اپنے فیصلہ آپ کرنے کا یہ بہترین دن ہے.

    واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں سیکورٹی پاک فوج کے سپرد ہے، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں، قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، فوج کی گاڑیوں کا گشت، ووٹرز کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم فعال ہے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ووٹرز کالزاورایس ایم سروس8300کے ذریعے آگاہی لے رہے ہیں ،

  • FATF کو لے کر جذباتی نہ ہوں …. رضی طاہر

    FATF کو لے کر جذباتی نہ ہوں …. رضی طاہر

    میں حافظ سعید صاحب کو دہشتگرد نہیں سمجھتا، نہ وہ ہیں، نہ ہی واویلا کرنے والے انڈیا کے پاس ان کے خلاف کوئی رتی برابر بھی ثبوت ہیں، وہ پاکستان سے محبت کرنے والے رہنما ہیں، ان کے فلاحی کام ان کی خدمات اور خصوصا کشمیر کاز کیلئے ان کی کاوشیں بے مثال ہیں، اس وقت میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں اور ریاست کی بدلتی پالیسی کو گزشتہ کئی سالوں سے دیکھ اور سمجھ رہا ہوں، نہ صرف میں بلکہ انکی جماعت کی قیادت بھی احتجاج کی جانب نہیں جارہی اور وہ بھی ریاست کو مقدم رکھے ہوئے ہے۔ جیسے جیسے حالات بدل رہے ہیں پاکستان غیر ریاستی قوتوں/ فورسز کو قومی دھارے میں شامل کررہا ہے اور کچھ انتہاپسندی کی جانب مائل قوتوں کو ختم کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے موقف کو پہلے کی نسبت پذیرائی مل رہی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا پالا جس ناپاک دشمن سے ہے وہ طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، کلبھوشن جیسے دہشتگرد بھیجتا ہے مگر اسے سبق سکھانے کیلئے اب حکمت عملی سفارتی محاذ پر طے ہے اور میدان جنگ میں پاک فوج ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہے۔ داخلی، خارجی سیکیورٹی سے متعلق ریاست کے ادارے چلانے والی قیادت سمجھتی ہے کہ ہماری معیشت بلیک لسٹ ہونے کی متقاضی نہیں ہوسکتی۔ اسلئے ہم FATF کو لے کر جذباتی نہیں ہوسکتے، نہ ہی کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے ہمیں تحفے میں قرضوں کی صورت میں غلامی دی ہے اس سے نکلنے میں وقت لگے گا۔ لہذا حافظ صاحب جیل کے باہر تھے تو بھی پاکستان کیلئے اور اگر اب جیل میں بھی ہیں تو بھی پاکستان کیلئے ہیں۔

    رضی طاہر

  • لودھراں : پولیس اور وکلاء کے درمیان کشیدگی جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس اور وکلاء کے درمیان معاملات دوسرے روز بھی طےنہ پا سکے، وکلاء نےعدالتی گیٹ کوزنجیر لگا کر آج پھر تالے لگا دئیے۔ وکلاء کیجانب سےDPO کے تبادلے اور SHO کی معطلی کا مطالبہ,پولیس نے عدالتی احاطہ سے ہمارے جن سائلین کو گرفتار کیا انہیں رہا کیا جائے۔وکلاء کا مطالبہ۔اور جن پولیس ملازمین نےہمارے سائلین کوگرفتارکیاانکےخلاف مقدمہ درج کیا جائے، وکلاء کا مطالبہ۔ ورنہ پولیس گردی کیخلاف احتجاج کادائرہ کاروسیع کردینگے۔

  • آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی، شہباز گل

    آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی، شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میں آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی.

    شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے؟ شہباز گل

    سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہے، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی زندگیوں میں25جولائی یوم احتساب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اقتدارسے باہر رہنا مولانا اوران کے ساتھیوں کو برداشت نہیں ہورہا،یہ بے چینی اورمایوسی میں دربدرپھررہے ہیں ،دونوں کا مقصد مال بچاؤ مہم کامیاب بنانا ہے.

    شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم صفدرعدالتوں سے نااہل اور مولانا سیاست کےبارہویں کھلاڑی ہیں ،پاکستان کی سیاست میں مولانا کا مستقبل تاریک ہے،اب انہیں باقی زندگی ذاتی خرچے پر گزارنی پڑے گی،وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا،

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم صفدر صاحبہ فیشن تو آپ نے خوب کیا لیکن کپڑوں پر نواز شریف کو رہا کرو لکھنے سے انکی رہائی اور منڈیلا بننا ممکن نہیں،ہاں اگراسکی جگہ منی ٹریل، رسیدیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ‘ کے کاغذات چھاپ دئیے جاتے جو آپ نے مانگنے پر بھی جمع نہیں کرائے تو شائد عدلیہ نواز شریف کو رہا کردیں

    واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے لئے مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں ن لیگی قائدین سے ملاقات کریں گے

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی قیادت کی ملاقات آج شام جاتی امرا میں ہوگی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،چیئرمین سینیٹ کےمعاملات زیرغورآئیں گے ،ملاقات میں 25 جولائی کےیوم سیاہ سےمتعلق بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی .

  • ناشپاتی قدرت کا انمول پھل جسمیں چھپے خطرناک  یماریوں کے علاج

    ناشپاتی قدرت کا انمول پھل جسمیں چھپے خطرناک یماریوں کے علاج

    ناشپاتی کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کے اندر بے شمار غذائیت چھپی ہوئی ہے اور غذائیت سے بھر پور ہیں یہ ایک ایساپھل ہے جس کے اندر قدرت نے خطرناک بیماریوں کا علاج چھپا رکھا ہے ناشپاتی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور صحت مند زندگی فراہم کرتا ہے

    ناشپاتی کے پھل کے ساتھ ساتھ اسکا درخت پھول اور پتے بھی دوا کے طور پر کام آتے ہیں اسکے پھول دل کے لئے بہت مفید ہیں اورزخم کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں
    اسکا گوند بھی بہت مفید ہے ناشپاتی خود تو دیر سے ہضم ہوتی ہے جبکہ دوسری چیزوں کوجلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے

    ناشپاتی کھانے سے مسوڑھوں سے خون آنا اور دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنابند ہو جاتا ہے ناشپاتی قبض کشا ہے دوپہر کے کھانے کےبعد ایک یا دو ناشپاتیاں چھلکے سمیت کھانے سے قبض دور ہوتی ہے آنتیں صاف ہوتی ہیں اور کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے جس وجہ سے بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے ناشپاتی کے استعمال سےجگر کی کمزوری دورہوتی ہے اورہاضمہ درست ہوتاہے

    ناشپاتی کولیسٹرول لیول کم کرتی ہے بلڈپریشر اور دل کےمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ناشپاتی کا مربہ بھی دل کی گبھراہٹ دور کرتا ہے اور دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے

    قدرت نے ناشپاتی کے اندر ایسے اجزا چھپا رکھے ہیں جو سرطان جیسے جان لیوا مرض کے بچاوُ میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق ناشپاتی کا روزانہ استعمال خواتین کو چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے

    ناشپاتی کا استعمال جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات روکتا ہے جلد کو ترتازہ رکھنے کے ساتھ بالوں کو خوبصورت رکھتا ہے بالوں کو محفوظ رکھتا اور گرنے سے بچاتا ہے

  • عمران خان سے دوحہ ائرپورٹ پر قطر ایر لائن کے چیف کی ملاقات

    عمران خان سے دوحہ ائرپورٹ پر قطر ایر لائن کے چیف کی ملاقات

    دوحہ: وزیراعظم عمران خان ہفتے کو امریکہ جاتے ہوئے دوحہ کے ائر پورٹ قطر پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر قطر ائرلائنز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

  • گلگت، طیارہ رن وے سے اترنے کی تحقیقات کا آغاز، پائلٹ کو کام سے روکدیا گیا

    گلگت، طیارہ رن وے سے اترنے کی تحقیقات کا آغاز، پائلٹ کو کام سے روکدیا گیا

    گلگت ائیر پورٹ پر رن وے پر طیارہ پھسلنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

    پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ کا رن وے کلیئرکردیا گیا،پی کے 608 گلگت سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی، پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کرکچے میں چلا گیا تھا.

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق اے ٹی آرطیارے کی خاتون پائلٹ مریم تھیں،سی ای او پی آئی اے نے طیارے کے رن وے پر پھسلنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، اے ٹی آرطیارے کی پائلٹ مریم اورکوپائلٹ وقاص کاابتدائی بیان لیا گیا ہے ،تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنیوالے دونوں پائلٹ گراؤنڈ کردیے گئے، تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کےمطابق کارروائی کی جائیگی .دونوں پائلٹ کے یورین اوربلڈ ٹیسٹ کے نمونے لے لیے گئے ہیں.

    پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 گلگت پہنچی تو رن وے پر طیارہ پھسل گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز پر کنٹرول کر لیا ،ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں.

     

  • وزیراعظم ان امریکا،سینیٹر فیصل جاوید نے استقبال کے حوالہ سے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم ان امریکا،سینیٹر فیصل جاوید نے استقبال کے حوالہ سے بڑا دعویٰ کر دیا

    امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں ،سینٹرفیصل جاوید تقریب کی میزبانی کیلئےامریکا پہنچ گئے .

    امریکا میں وزیراعظم کا خطاب سننے کیلئے کتنے ہزارلوگوں نے رجسٹریشن کروائی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں، امریکا میں وزیراعظم کے استقبا ل کے لئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں.

    وزیراعظم عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ روانہ

    تحریک انصاف کے رہنام سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی،واشنگٹن ڈی سی میں بڑےعوامی اجتماع کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مقامِ اجتماع کا دورہ کیا اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا .

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےبھرپور استقبال کیلئے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیراعظم کی تاریخ سازجدوجہد پرمبنی خصوصی دستاویزی فلم دکھانےکی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب کریں گے ،وزیراعظم کی امریکا آمد پرکمیونٹی نہایت پرجوش اورمتحرک ہے،ریاست ہائے متحدہ کے کونے کونے سے پاکستانی واشنگٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں،امریکا کےعلاوہ دیگر ممالک سے بھی پاکستانی استقبال کیلئے ڈی سی پہنچ رہے ہیں ،بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا یہ تاریخ سازاجتماع ہوگا.

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا .