Baaghi TV

Blog

  • صوبائی حکومت نے قیمت پنجاب ایپ پلے سٹور پر متعارف کروا دی

    صوبائی حکومت نے قیمت پنجاب ایپ پلے سٹور پر متعارف کروا دی

    صوبائی حکومت نے مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلیے ایپ متعارف کروا دی عوام الناس سے درخواست ہے کہ پلے سٹور سے Qeemat Punjab یہ App ڈاؤن لوڈ کریں اور جب مارکیٹ میں سامان لینے جائیں تو حکومت کو گالیاں دینے سے بہتر ہے کہ حکومت کے جاری کیے ہوئے ریٹ دوکاندار کے ریٹ سے میچ کریں اگر ریٹ میچ ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں میچ تو سامان لینے کے بعد دوکاندار سے بل لیں اور بل کی تصویر اور دوکان کی ایک تصویر جس جگہ پر دوکان کا نام لکھا ہو اس App پر شکایت درج کریں اسکے بعد حکومت جانے اور دوکاندار جانے آپکے اس چھوٹے سے کام سے بہت سے لوگوں کا فائدہ ہو گا۔ حود ساختہ مہنگائی سے جان چھڑائیں

  • عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی

    عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید براں انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے کمیٹی کا ممبر بنایا انشاءاللہ عوام کی خدمت کروں گا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے مرتب کی گئی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناؤں گااس سلسلے میں خصوصی میٹنگ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کے ساتھ ہو چکی ہے جس میں پرائس لسٹ جاری کر دی گئی ہےمن مرضی کے ریٹس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی عوام کو چاہیے کہ جاری کردہ حکومتی ریٹس لسٹ کے مطابق اشیاء خریدیں تاکہ اس خودساختہ مہنگائی کے جن پر قابو پایا جاسکےروزانہ کی بنیاد پر ہول سیلر اور پرچون دکانداروں کو چیک کیا جائے گا اگر وہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی ہو گی نئے پاکستان میں حکومتی نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیں عوام کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچے گا
    ہمیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ملک کو بحران سے جلد نکال لیں گے

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئے، حاصل بزنجو کا دعویٰ

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئے، حاصل بزنجو کا دعویٰ

    اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 60 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

    حاصل بزنجو نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس بلانے میں تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہو گی، حکومت جان لے اگر اس نے دباؤ ڈالا تو اپوزیشن نہیں جھکے گی۔ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کہتے ہیں کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بتادیا ہے کہ عدم اعتماد والے اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے۔

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزيشن نے اکثریت ثابت کردی ہے جبکہ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کے تاخیری حربے کسی کام نہیں آئيں گے۔

    اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔

    x

  • پاکستان نےکابل  میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیا

    پاکستان نےکابل میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے۔ امید ہے کہ افغانستان اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ عوامی سطح پر بلیم گیم دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی نفی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 95ارکان کی حمایت کرلی،مسلم رکن کانگریس راشدہ طالب

    ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے 95ارکان کی حمایت کرلی،مسلم رکن کانگریس راشدہ طالب

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تنگ امریکا کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طالب نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے پچیانوے ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔ اپنی ریاست پہنچنے پرمسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ ریلی میں الہان کو واپس بھیجنے کے نعرے انہیں پسند نہیں آئے۔

    کانگریس میں ڈیموکریٹ کی چار مسلمان خواتین نے ٹرمپ کے خلاف الائنس بنا لیا۔ رکن کانگریس راشدہ طالب نے ایوان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ووٹ دیا اور مطالبہ کیا کہ صدرکے مواخذے کیلئے آئین کا سہارا لیا جائے۔راشدہ کے مطابق پچانوے ارکان نے اس کی حمایت کی۔

    مسلم ڈیموکریٹ رکن اور صومالی نزاد رکن کانگریس الہان عمر اپنی ریاست منی سوٹا پہنچیں تو سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔الہان عمر نے کہا ہے کہ وہ عوام کی مدد سے ٹرمپ کی نسلی نفرت کے خلاف تحریک کو کامیاب کریں گی۔

    یادرہےکہ ریاست کلیفورنیا میں ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں نفرت آمیز نعرے بازی کی گئی تھی جسے امریکی صدر خاموشی سے سنتے رہے۔ اب بعض حلقوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیرملکی بیوی میلانیا کو اس کے وطن واپس بھیج دیں۔

  • برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا

    تہران : خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    معروف برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں‌لے لیا ہے،ایران نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاسداران انقلاب نے خلیج میں‌ایک برطانوی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے.

    برطانوی آئل ٹینکر ہم نے پکڑا ہے ،ایران کا دعویٰ

    امریکی حکام نے ایران کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے برطانیہ کا دوسرا آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا ہے.دوسری طرف برطانیہ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یہ ہرگز برداشت نہیں کرے گا کہ ایران اس کے آئل ٹینکروں کو پکڑ کر اپنی تحویل میں‌لے

  • جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

    جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعے اور مسجد وزیر خان کا دورہ

    لاہور: جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین کا شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ، قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق جرمن ایمبیسی کی ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کا دورہ کیا، اس موقع پر ثقافتی اتاشی کرسٹین نے شاہی قلعہ اور مسجد وزیر خان کی خوبصورتی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قلعے کی تصویروں والی دیوار کے پہلے حصے کی بحالی پر تعاون کر رہے ہیں،

    دیوار کی بحالی میں حصہ لینے پر جرمنی کو فخر ہے۔ انہوں نے دیوار کی بحالی کیلئے کام کرنیوالوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی غیر ملکی آثار قدیمہ ماہرین پاکستان میں تاریخی عمارتوں کودیکھنے کے لیے آتے ہیں

  • یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

    کراچی: حکومت سندھ کے پاس شہریوں کو آوارہ کتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی پروگرام نہیں اور نہ ہی حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی،یہی وجہ ہے کہ مریض کہتے ہیں کہ وہ علاج کیلئے کہاں جائیں

    سندھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، سول اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سول اسپتال کراچی میں جمعے کو کتے کے کاٹے سے متاثرہ درجنوں مریضوں کی حالت اس وقت غیر ہوگئی جب انہیں بتایا گیا کہ اسپتال میں ویکسین ختم ہو گئی ہے۔

    اس موقع پر مریضوں اور اہلخانہ نے اسپتال کے اے ایم ایس او پی ڈی ڈاکٹر ظہور احمد شیخ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔مریضوں کے مطابق ایک طرف حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں کر رہی تو دوسری طرف اب علاج کی ویکسین بھی ختم ہوگئی ہے، وہ علاج کیلئے کہاں جائیں؟

    سول اسپتال کراچی کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے جس کا انہیں علم ہوا تھا اور انہوں نے اپنے فنڈز میں سے پیسے دے دیئے ہیں جس کے بعد اگلے ہفتے ویکسین دستیاب ہوگی۔

    ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ لے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلد صابن اور پانی کے ساتھ 8 سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھر اسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجیکشن لگوایا جائے اور مکمل علاج کرایا جائے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کتے کے کاٹنے پر علاج کیلئے جدید اور مؤثر ویکسین استعمال کی جارہی ہے، یہ 4 انجیکشن کا کورس ہے جوکہ کتے کے کاٹنے کے پہلے دن، تیسرے دن، 7 ویں دن اور 28 ویں دن لگایا جاتا ہے، اگر یہ انجیکشن نہ لگوائے جائیں اور مرض سرائیت کر جائے تو اس سے 100 فیصد موت واقع ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں اب تک کتے کے کاٹے سے 12افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دو روز قبل بھی جناح اسپتال میں سانگھڑ کی رہائشی 50 سالہ خاتون کتے کے کاٹنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

  • مریم نواز نے رضامندی کا اظہارکردیا "حکومت کو5سال دینے کوتیارہوں ،لیکن عوام تیار نہیں”

    مریم نواز نے رضامندی کا اظہارکردیا "حکومت کو5سال دینے کوتیارہوں ،لیکن عوام تیار نہیں”

    اسلام آباد:میں‌تو عمران خان کی حکومت کو پورے پانچ سال دینے کے لیے تیار ہوں مگر عوام شاید یہ نہیں چاہتے،ان خیالات اظہار مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےاحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا۔

    احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ وہ کسی سےمحاذآرائی نہیں چاہتیں۔ وہ اپنےمطالبات محدودکررہی ہیں۔ مریم نوازنےکہاحکومت کمزورہے۔سیاستدانوں اورمیڈیاکی زباں بندی سےحکومت کی کمزوری عیاں ہوتی ہے۔

    جج ارشد ملک کے ویڈیو بیان سے متعلق مریم نوازنےاپنی گفتگومیں ویڈیوکوایک بارپھرناقابل تردیدقراردےدیا۔ مریم نوازنےبتایاکہ بات کرنےکیلئےان سےکئی باررابطہ کیاگیالیکن وہ اصولوں کی قربانی دینےکیلئےتیارنہیں۔ انھوں نےکہاوہ توحکومت کوپانچ سال دینےکوتیارہیں لیکن عوام نہیں۔

    احتساب عدالت پیشی کےموقع پرمریم نوازنےخاص طورپرڈیزائن کیاگیاکرتاپہناتھا۔ جس پرمیاں نوازشریف کی رہائی کامطالبہ لکھاتھا۔یہ کرتا مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے خاص طور پر ڈیزائن کیا۔

  • "جنون” کے مداح ہو جائیں تیار

    "جنون” کے مداح ہو جائیں تیار

    پاکستان کا مقبول بینڈ "جنون” 26 اگست کو انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے.

    شاہد خان آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جنون کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستسنیوں کا پسندیدہ بینڈ "جنون” انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے. شائیقین جلدی سے اپنے ٹکٹس بک کر لیں.

    واضح رہے شاہد خان آفریدی بھی اس ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی فاؤنڈیشن کو بھی پروموٹ کرنے جا رہے ہیں. انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ جنون کی پرفارمنس دیکھنے کے ساتھ ان کی فاؤنڈیشن کو بھی سپورٹ کریں.

    https://www.instagram.com/p/B0FFKfIgzy7/?igshid=ow1r6md2inpb