Baaghi TV

Blog

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

    سرینگر: بھارت نے کشمیر پراپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لیے منصوبے کر کام شروع کردیا .بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش شروع کردی۔بھارت نے وادی کشمیر میں مہاجر ہندو پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں قائم کرنے کے ذریعے جموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں‌آج ہفتہ کی شب سری نگر میں‌ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں اس منصوبے کے پہلووں کا جائزہ بھی لیاجائے گا.

    معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گورنر ستیا پال ملک کی سربراہی میں اسٹیٹ ایڈمینسٹریٹو کونسل نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 1680فلیٹوں پر مشتمل ٹرانزٹ کیمپوں کی تعمیر شروع کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔قابض انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ری ہیب لیٹیشن آرگنائزیشن اور جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی کے محکمے سے ضروری فنڈز کی منصوری اور تاخیر کے شکار منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایک پریزنٹیشن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان رپورٹس میں بارہمولہ کے علاقے خواجہ باغ میں 336فلیٹ، کپواڑہ کے علاقے مغل پورہ میں 288، شوپیاں کے علاقے پنڈوان میں 192، بانڈی پورہ کے علاقے اوڈینہ سنبل میں480، گاندربل کے علاقے وند ہامہ میں 192 اور اسلام آباد کے علاقے مرہامہ میں 192فلیٹوں کی تعمیر شامل ہے۔سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئروں کی طرف سے تیار کی گئی منصوبے کی چھ تفصیلی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

  • حکومت کے خلاف تحریک، مولانا فضل الرحمان پھر متحرک، آج کس سے ملیں گے؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف تحریک، مولانا فضل الرحمان پھر متحرک، آج کس سے ملیں گے؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے

    اسمبلی تحلیل، حکومت گرا دو، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان آج لاہور آئیں گے جہاں وہ ن لیگ کی آزاد قیادت سے ملاقات کریں گے.

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی قیادت کی ملاقات آج شام جاتی امرا میں ہوگی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،چیئرمین سینیٹ کےمعاملات زیرغورآئیں گے ،ملاقات میں 25 جولائی کےیوم سیاہ سےمتعلق بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی .

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن نے تحریک جمع کروا رکھی ہے، ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت ہے ، گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹر ہیں. اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے
     

  • یونان میں شدید زلزلہ ، عمارتوں کو نقصان ، لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے

    یونان میں شدید زلزلہ ، عمارتوں کو نقصان ، لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے

    ایتھنز: یورپی ملک یونان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ کئی عمارتوں کو بہت زیادہ نقصان بھی پہنچا ہے، ۔تفصیلات کے مطابق ملکی دارالحکومت ایتھنز میں آنے والے زلزلے نے عمارتیں لرزا دیں، جبکہ شہری خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے شدت 5.1 تھی جس کا مرکز مغربی شمالی ایتھنز تھا۔

    یونانی میڈیا کے مطابق اس زلزلے کی شدت سے 160 سالہ قدم ایتھنز کی پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی دراڑیں پڑ گئیں، تاہم کسی قسم کی جانی کی اطلاعات نہیں ہیں۔مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ایک دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، حکام نے ریسکیو عملے کو ہرممکن خطرات سے نمٹے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ دوسال قبل بھی ایتھنز کے ساحتی مقام پر 2017 میں زلزلے کے باعث دو افراد عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں یونان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد حکومت نے ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

  • حمزہ شہباز کی نیب حراست پر شہباز شریف بھی آج پھٹ پڑے

    حمزہ شہباز کی نیب حراست پر شہباز شریف بھی آج پھٹ پڑے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کا مال کھانے کی سٹوری برطانیہ میں چھپوائی گئی ا س سے پاکستان کو دنیا میں بدنام کیا گیا

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف حمزہ شہباز کی نیب میں حراست پر پھٹ پڑے ، شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز کو نیب نے پیش کرنا تھا آمدن سے زائد اثاثوں میں نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، میرے خلاف زلزلہ زدگان کا مال کھانے کی سٹوری برطانیہ میں چھپوائی گئی ا س سے پاکستان کو دنیا میں بدنام کیا گیا ،تمام خیانت ںصر نے کی، میرے دور میں اس کے خاندادن کے افراد گرفتار ہوئے تھے، اسوقت نیب کہاں تھی.

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگا کر واپس چلے گئے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے، شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان نے گو سیلکٹڈ گو کے نعرے لگائے .احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی.

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم

    احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف عدالت پہنچ گئے

    احتساب عدالت ، رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہو گی آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج عدالت پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے، شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان نے گو سیلکٹڈ گو کے نعرے لگائے.

    رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب

    شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگا کر واپس چلے گئے ،احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی.

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • بنگلہ دیش میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی، جانئے اس رپورٹ میں

    بنگلہ دیش میں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی، جانئے اس رپورٹ میں

    بنگلہ دیش کو بدترین سیلاب کا سامناہے، ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں، بے گھر افراد کی تعداد 2لاکھ جبکہ 4لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
    بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر
    صرف گذشتہ ہفتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ کے انجینئر عارف الاسلام کے مطابق حکومت نے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز بنائے ہیں لیکن لوگ گہرے پانی اورٹراسپورٹ کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچ نہیں پا رہے۔لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت ریلوے لائنوں اور سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔
    آئی ایف آر سی کے مطابق بارش کے پانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے وجہ سے لوگ پانی اور بجلی کے بغیر گزارہ کرنے پر مجبورہیں۔
    لاکھوں گھر ڈوب چکے ہیں جبکہ 66,000سے زائد دیہات تباہ ہو چکے ہیں۔

  • صہیونی فوجیوں  کی نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ ، 2شہید ، 98  زخمی

    صہیونی فوجیوں کی نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ ، 2شہید ، 98 زخمی

    غزہ: فسلطین میں قابض اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ 98 افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین واپسی تحریک کے تحت ریلی میں شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق فلسطین کی غزہ پٹی میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ 98 فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسرائیلی فوجی ہسپتالوں میں لے جانے سے روک رہے ہیں.

    فلسطینیوں کی جانب سے گزشتہ 30 برس سے اسرائیل کو فلسطین کا قبضہ چھوڑ کر واپس جانے کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ہرجمعہ کو مظاہرہ کیا جاتا ہے۔اس تحریک میں اب تک سیکڑوں فلسطینی جانیں قربان کر چکے ہیں.

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جب 1948 میں فلسطین کے وسیع علاقے میں قبضہ کیا گیا تو متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد غزہ پہنچی تھی جو موجودہ اسرائیل میں اپنی جائیدادیں اور زمینیں چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

  • ایف اے ٹی ایف، بلیک لسٹ سے بچنے کیلیے پاکستان کا بڑا قدم

    ایف اے ٹی ایف، بلیک لسٹ سے بچنے کیلیے پاکستان کا بڑا قدم

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر عبدالرحمان مکی کو گرفتار کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کیا گیا:یحییٰ مجاہد

    واضح رہے کہ عالمی منی لانڈرنگ کے نگران ادارے ایف اے ٹی ایف نے جون 2018 میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خدشات کی بنا پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا تھا۔ گزشتہ ماہ چین کے صوبے گوانگزو میں ملاقات کے دوران اسلام آباد کو ایکشن پلان میں بتائے گئے 27 میں سے 18 انڈیکیٹرز پر غیر مطمئن اقدامات کرنے پر ڈومور کا کہا گیا .فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں ستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیا تھا۔ ادارے نے پاکستان کو آٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

    دوسری جانب ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان میں 1252 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے، این جی اوز بغیر رجسٹریشن اور تجدید سے مختلف کاموں میں مصروف تھیں، این جی او ز کو 15جولائی تک تجدید اورمالی معاملات بارے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں . محکمہ انڈسٹریز نے این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے این جی اوز کی رپورٹ بھی مانگی تھی اور سونے کا کاروبار کرنے والوں کے حوالہ سے بھی ڈیمانڈ کی تھی کہ سونے کی خریدوفروخت پر ادائیگیاں نقد کیش کی بجائے بینک سے ہونی چاہئے

     

  • بھارت نے چاند پر جانے کا پھر اعلان کردیا

    بھارت نے چاند پر جانے کا پھر اعلان کردیا

    نئی دہلی: بھارت نے دوبارہ چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ، بھارت کا چاند کے قطب جنوبی میں چندریان ٹو مشن ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد 22 جولائی کو دوبارہ اُڑان بھرے گا۔ اس مشن پر 1 ہزار بھارتی کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ اس سے قبل 15 جولائی کو روانگی سے ایک گھنٹے قبل پلان مؤخر کر دیا گیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث مشن نہیں بھیج رہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اگر لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تو پہلی بار ہو گا کہ کسی ملک کا خلائی مشن چاند کے اس حصے پر پہنچ سکے گا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن چندریان 2 مشن میں کوئی انسان تو نہیں مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کریں گے۔ خلائی مشن ستیشن دھون اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جائیگا اور چندریان 2 میں ایک چاند گاڑی، لونر لینڈر اور روور پر مشتمل مشن ہو گا جسے بھارتی ساختہ جی ایس ایل وی ایم کے تھری راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔

  • چین میں‌مچھر فیکٹری قائم ،چینی سائنسدان نے جینیاتی تجربے کے ذریعے خطرناک مچھر کی نسل ہی ختم کردی

    چین میں‌مچھر فیکٹری قائم ،چینی سائنسدان نے جینیاتی تجربے کے ذریعے خطرناک مچھر کی نسل ہی ختم کردی

    بیجنگ:چین نے مچھروں کے خلاف آپشریشن شروع کردیا .اطلاعات کے مطابق چین میں دنیا کے خطرناک اور حملہ آور مچھروں کی نسل میں سے ایک کو انتہائی کامیابی سے ختم کردیا گیا۔یہ تجربہ صوبے گوانگ ڈونگ کے دوجزائر پر کیا گیا ہے جس کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئیں۔ اس کاوش میں ایشیائی ٹائیگر مچھر کی 94 فیصد ماداؤں کو ختم کیا گیا ہے اور انسانوں کے کاٹنے کی شرح میں 97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    مچھروں کی خطرناک اقسام کو ختم کرنے کے لیے کچھ عرصہ پہلے برطانیہ میں امپیریل کالج لندن کے سائنس دانوں نے بھی ایسے ہی کچھ تجربات کیے تھے۔ بہت بڑی تعداد میں مادہ مچھروں کو بے ضرر بنا کر چھوڑ دیا گیا تھا اور اس جینیاتی تبدیلی کو نرمچھروں نے آگے بڑھایا اور یوں ایسے مچھر پیدا ہوئے جو مرض پھیلانے کے کسی قابل نہ رہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چینی تحقیق میں شامل پروفیسر شائی زائی یونگ نے جنوبی چین میں ایک مچھر فیکٹری قائم کی ہے۔ اس سے قبل وہ نر مچھروں میں ایسی تبدیلیاں پیدا کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرچکے ہیں جو مادہ سے ملاپ کرتے ہیں اور اس سے بے ضرر مچھر جنم لیتے ہیں۔

    چینی میڈیا نے پروفیسر شائی زائی یونگ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح وہ برے مچھروں سے لڑنے والے اچھے مچھر پیدا کرنے میں کامیابیاں حاصل کرچکے تھے تاہم اب نئی تحقیق کے مطابق انہوں نے مادہ اور نر مچھروں میں نسل خیزی کو اتنا سست کیا ہے کہ ان کی تعداد کم ہوکر تیزی سے ختم ہوجاتی ہے۔

    چینی پروفیسرہے کہ اس نے مادہ مچھروں کو اشعاع (ریڈی ایشن) کے ذریعے بانجھ بنایا گیا اور نر مچھروں میں وولباخیا بیکٹیریا متعارف کرایا گیا پھر ان کی بڑی تعداد کو نسل خیزی کے موسم میں دو جزائر میں چھوڑ دیا گیا۔

    چینی سائنسی ماہرین نے بھی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ تجربہ اتنا کامیاب رہا کہ دونوں جزیروں پر مادہ مچھروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ بین الاقوامی ماہرین نے اس تجربے پر خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایشیائی ٹائیگر مچھروں کو ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور وہ بہت تیزی سے اپنی تعداد بڑھاتے ہیں