Baaghi TV

Blog

  • 25 جولائی یوم سیاہ : لیگی رہنما متحرک ہوگئے

    25 جولائی یوم سیاہ : لیگی رہنما متحرک ہوگئے

    لاہور: حکومت کے خلاف یوم سیاہ ، ن لیگ متحرک ہوئگی ، مسلم لیگ ( ن ) کا 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان، شہباز شریف یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے خود متحرک ہوگئے، 25 جولائی کو مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ نے 25 جولائی کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کی حکمت طے کرلی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت انتقامی احتساب کرہی ہے، 25 جولائی کو مہنگائی اور معیشت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    اس اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو راہداری ریمانڈ کے بغیر ہی لاہور سے پنڈی منتقل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) نے 25 جولائی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اے اپی سی کی دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورتی اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

  • ملتان ڈپٹی کمشنرعامرخٹک کا غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب

    ملتان ڈپٹی کمشنرعامرخٹک کا غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب

    ملتان( ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ھے کہ انہیں شجاع آباد اور جلال پور ہیروالا کے درمیان سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا ادراک ھے۔ حکومت پنجاب سے اس شاہراہ کی مرمت کے لیے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مقامی منتخب ممبران اسمبلی کی مدد بھی انتظامیہ کے ساتھ ھے۔ توقع ھے کہ سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

    ؐ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ تحصیل جلالپور پیروالا کی یونین کونسل غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب کر رھے تھے۔ ایم این اے رانا قاسم نون، اے ڈی سی جی حمزہ سالک،اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد عباس شاہ، اے سی جلال لپورپیروالا احمد رضا،اے سی تحصیل صدر طیب خان اور تمام محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔
    کھلی کچہری میں غازی پور کا پورا گاوں امڈ آیا تھا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے سینکڑوں درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔
    ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ گلی گلی اور گاوں گاوں جائیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامت جاری کریں گے تاکہ جو لوگ سفری صعوبتوں اور وقت کی کمی کہ وجہ ان کے آفس نہیں آ سکتے ان کے مسائل ان کی دہلیز پہ سنے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا ان کے آفس میں ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور باقاعدہ فالو اپ لیا جاتا ہے اور جو افسران انکے احکامات پر عمل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد جلال پور کے درمیان ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی لیکن اس میگا پرجیکٹ کے فنڈز کی منظوری کا انتظار کئے بغیر موجودہ سڑک کی بروقت مرمت ضروی ہے تاکہ عوام کو سفر کی صعوبتوں سے نجات دلا ئی جا سکے۔ انہوں کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ روڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے اور دیہی علاقوں میں فاصلے کم کرنے کے لیے نہروں اور نالوں پر پل تعمیر کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو غازی پور میں گونمنٹ گرلز ہائی سکول قائم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
    اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے بھی کھلی کچہری سے خطاب کیا اور کہا کہ
    کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ایسے اقدامات سے گڈ گورنس کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے گھر کی دہلیز پہ مسائل حل ہونے سے عوام کا وقت اور پیسہ بچے گا۔

  • متنازعہ ٹویٹ امریکی صدرکے گلے پڑگیا،عالمی رہنما بھی ٹرمپ پر برس پڑے

    متنازعہ ٹویٹ امریکی صدرکے گلے پڑگیا،عالمی رہنما بھی ٹرمپ پر برس پڑے

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سےمشہور رہے ہیں .حال ہی میں‌ کانگریس خواتین سے متعلق نسل پرستانہ ٹویٹس پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کودنیا بھرسے تنقید کا سامنا ہے،برطانوی وزیرداخلہ ساجدجاوید، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اوریورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک نے بیان کوافسوسناک قرار دیا۔

    دنیا بھر کے رہنما امریکی صدر کے نسل پرستانہ بیان کوکڑی تنقید کانشانہ بنارہےہیں۔ جرمن چانسلرانجیلا مارکل بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ان پرتنقید کی جوامریکی کی ترقی کا حصہ ہیں۔برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے بھی امریکی صدر کے بیان کوناقابل قبول قرار دیا،ان کا کہنا ہے جدید ڈیموکریسی میں ایسے خیالات کی کوئی جگہ نہیں

    ادھرکینیڈا میں مذاکرات کے موقع پر یورپین کونسل کے صدرڈونلڈٹسک اورکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی صدرکے بیان پرتنقید کی، ٹسک کاکہنا تھا کہ اگرکچھ غلط ہے توآپ کومفادات اورتجارت سے ہٹ کراس کی مذمت کرنی چاہیے،اخلاقیات مفادات اورتجارت سے بڑھ کرہیں۔

    امریکی صدرکی تنقید کا نشانہ بننے والی خواتین میں سے ایک الہان عمرکا ریاست منیسوٹا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پران کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مداحوں سے خطاب میں الہان عمرکاکہنا تھا کہ وہ صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہیں۔

  • لودھراں : خون سفید ہو گیا

    گیلے وال (نمائندہ باغی ٹی وی) کے ساتھ منشی والا کے چک نمبر 67 میں رشتہ کے معاملہ پر تلخ کلامی، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔چک نمبر 67 میں بڑے بھائی کا خون سفید ہوگیا نواحی علاقے چک 67 ایم میں طے شدہ رشتہ ختم کر کے دیگر سے رشتہ داری کر نے پر بڑے بھائی حفیظ کی چھوٹے بھائی صفدر سے تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، اس دوران حفیظ نے مشتعل ہو کر صفدر پر حملہ کردیا جس سے صفدر شدید زخمی ہو گیا، صفدر کو ہسپتال پہنچانے کے لیے گاڑی میں سوار کیا جا رہا تھا کہ اس دوران صفدر خالق حقیقی سے جا ملا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی بعد ازاں صفدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ پڑتال جاری کردی ہے

  • خلا پر جانے کے50 سال، گوگل کا خوشی منانے کا انوکھا انداز

    خلا پر جانے کے50 سال، گوگل کا خوشی منانے کا انوکھا انداز

    نیویارک: گوگل نے بھی خوشیاں منانی شروع کردیں ،تفصیلات کے مطابق چاند پر انسانی قدم پہنچنے کی نصف سنچری مکمل ہونے پر گوگل نے خوصی ڈوڈل جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق 19 جولائی 1969 کو پہلی امریکی خلا باز آرمسٹرانگ اور ایڈورڈ ایلڈرن کئی مشکل مراحل طے کرنے کے بعد چاند پر پہنچے ، انہوں نے خلائی سفر کا آغاز 16 جولائی کو شروع کیا تھا اور مسلسل 8 روز تک اسے طے کرتے رہے۔

    یہ بھی یادرہے کہ سائنسی میدان میں کئی معرکے سر کرنے کے باوجود اس واقعہ کو انیسویں صدی کی آج بھی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ امریکی خلا باز وں نے ناتجربے کاری کے باوجود چاند پر جانے کا اعلان کیا تھا۔

    دنیا بھر کے ماہرین 16 جولائی سے 8 روز تک بے چینی کا شکار رہے تھے کیونکہ امریکی خلا باز 24 جولائی کو اپنا سفر مکمل کر کے واپس زمین پر لوٹ گئے تھے۔

    گوگل نے چاند پر قدم رکھنے کے پچاس سال مکمل ہونے پر نہ صرف قیمتی دن کو اہمیت دی بلکہ ڈوڈل سجاتے ہوئے پانچ منٹ کی ویڈیو بھی لگائی جس میں سفر سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

  • اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ

    اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ

    اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا.

    ڈپٹی ڈی اومسماۃ ثریا پر اپنے ماتحت کلرک سے 40 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے. کلرک مرتضیٰ شاہ کی مدعیت میں مھکمہ اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کے خلاف مقدمہ درج کر دیا. ڈی ای او ایجوکیشن مسماۃ ثریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے.اینٹی کرپشن حکام کا ایجوکیشن آفس میں چھاپہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مسماۃ ثریا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا. ڈپٹی ڈی اومسماۃ ثریا پر اپنے ماتحت کلرک سے

  • پنجاب پولیس بھی تبدیل ہوسکے گی ؟ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک روائتی پولیس کے نقشے قدم پر

    پنجاب پولیس بھی تبدیل ہوسکے گی ؟ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک روائتی پولیس کے نقشے قدم پر

    لاہور:پنجاب پولیس میں بہتری ہو سکے گی ؟ اس کےبارے میں چہ میگوئیاں جاری ہیں،شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے بنائے گئے فرنٹ ڈیسک بھی روائتی پولیس کے نقش قدم پر چل نکلے، معمولی کیسز تو دور کی بات فرنٹ ڈیسک ملازمین نے سنگین جرائم کی درخواستوں کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تبدیلی سرکار نے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے فرنٹ ڈیسک بنائے اور اس حوالے سے سٹاف کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر فوری عملدرآمد کروایا جائے.اس کے باوجود یہ کام صرف کاغذی حد تک ہی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معمولی جرائم کی درخواستیں تو دور کی بات فرنٹ ڈیسک ملازمین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین جرائم کے کیسز کی درخواستیں بھی کئی کئی روز تک دبانا شروع کردیں جبکہ معمولی جرائم کی ہزاروں درخواستوں پر اسی دن عملدرآمد کی بجائے 7 دن سے زائد عرصہ سے التوا کاشکار ہیں ۔

    فرنٹ ڈیسک درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے بنائے گئے تھے اور اے آئی جی مانیٹرنگ نے تمام اضلاع کے افسران کو متعلقہ فرنٹ ڈیسکوں پر موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری مقدمات درج کروا کر شہریوں کو جان بوجھ کر پریشان کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

    تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے بنائے گئے فرنٹ ڈیسکوں کی سخت مانیٹرنگ کے باوجود سنگین جرائم کی درخواستوں کئی کئی روز عملدرآمد نہ ہونا اعلیٰ افسران کی شہریوں کی فوری دادرسی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔

  • پشاور:آئس نشہ، پڑھے لکھے خاندانوں کے لڑکے سٹریٹ کرائمز میں ملوث

    پشاور:آئس نشہ، پڑھے لکھے خاندانوں کے لڑکے سٹریٹ کرائمز میں ملوث

    پشاور:پاکستان میں ماڈرن اور نت نئے نشوں نے نہ صرف روایت نشئیوں کا مشغلہ بن کررہ گیا ہے بلکہ یہ بیماری اب تو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی پہنچ چکی ہے. پشاور میں بھی آئس ڈرگ اور اسکے نشے کیوجہ سے پشاور کے اچھے پڑھے لکھے خاندانوں کے لڑکے سٹریٹ کرائمز میں ملوث ہورہے ہیں اور اسکی وجہ سے پشاور شہر کے اندر رہزنیوں کی شرح بڑھ گئی ہے

    پولیس حکام کے مطابق نوجوانوں کی جرائم کی طرف آنے کی شرح پہلے ہی خطرناک حد تک زیادہ ہے اور جب وہ رہزنوں کو پکڑتے ہیں تو اس میں زیادہ ترنوجوان ہوتے ہیں لیکن اکثریت ایسے نوجوانوں کی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہے جو غربت سے تنگ آکر اور گلمیر کے لئے جرائم کرتے ہیں

    ذرائع کے مطابق تاہم پچھلے کچھ عرصے وہ دیکھ رہے ہیں کہ پڑھے لکھے خاندانوں کے ایسے لڑکے بھی جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں جو غریب خاندان نہیں ہیں اور اسکی وجہ آئس ڈرگ ہے جس نے پشاور میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے

    پولیس حکام کے مطابق اس نشے کی لت میں مبتلا افراد کو رقم کی مسلسل ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک مہنگا نشہ ہے اور اس کو پورا کرنے کے لئے یہ نوجوان رہزنیاں کرتے ہیں پولیس کے مطابق یہ نوجوان موبائل فون چھین کر اسکے ساتھ لوگوں سے شناختی کارڈ بھی لے لیتے ہیں اور بعد ازان یہی شناختی کارڈ موبائل فروخت کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں

  • جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کا اجلاس سے خطاب

    جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کا اجلاس سے خطاب

    بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ. سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے پر توجہ دی جائے۔ صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کااجلاس سے خطاب.

    پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کیا۔انکے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گذشتہ چالیس سے برسراقتدار طبقے نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا اورقومی خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں جبکہ ملک کو مقروض کردیا۔وہ پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔کرپشن کے ناسور کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی سابق حکومت اوراپوزیشن نے کی تھی۔اب انکے خلاف احتساب کا شکنجہ کسا گیا ہے تو چیئرمین نیب میں نقائض کیوں نظر آرہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے پر توجہ دے۔اگر لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں لائی جاتی تو احتساب کا عمل محض ٹوپی ڈرامہ کہلائے گا۔اجلاس میں میجر محمد اقبال چغتائی،احسان سعیدی،سجاد نقشبندی،احمد قریشی،صابرعلی،چوہدری محمداکرم گجر نمبردار،راؤ عظمت علی اوردیگر نے شرکت کی۔