Baaghi TV

Blog

  • #IsupportHafizSaeed  ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں پاکستانیوں کی حافظ محمد سعید کی حمایت میں ٹویٹس

    #IsupportHafizSaeed ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں پاکستانیوں کی حافظ محمد سعید کی حمایت میں ٹویٹس

    لاہور:کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اس وقت پاکستان میں‌ٹویٹر پر سب سے زیادہ مقبول ترین شخصیت کے طور پر سامنے آرہے ہیں.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت پروفیسر حافظ محمد سعید سے متعلق ٹرینڈ #IsupportHafizSaeed ٹاپ پر جارہا ہے.

    پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر سے محب وطن پاکستانیوں نے پروفیسر حافظ محمد سعید کی حمایت میں اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے.ویسے تو ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے ٹویٹر پر پروفیسر حافظ محمد سعید کی حمایت میں‌ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خدمات کو سراہا . اس کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں حافظ محمد سعید کے حق میں آواز اٹھائی .ان معروف شخصیات میں حمزہ علی عباسی کے علاوہ کئی اور پاکستانی شامل ہیں


    https://twitter.com/syed_ali_chand1/status/1152199231282778114?s=12


    https://twitter.com/Muqadas2k19/status/1152207355012157447
    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پروفیسر حافظ محمد سعید کے حوالے سے ٹویٹ کے بعد محب وطن پاکستانیوں نے امریکی صدر کے بیان کے ردعمل میں ٹویٹر پیغامات دے کر اپنے جذبات اور حافظ محمد سعید سے محبت کا اظہار کیا

  • سردار عثمان بزدار کا کرپشن کرنے والے لوگوں کے خلاف ایک اور قدام

    سردار عثمان بزدار کا کرپشن کرنے والے لوگوں کے خلاف ایک اور قدام

     پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں آئے ہیں،لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا:عثمان بزدار.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے،عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے.نئے پاکستان میں جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، اسے انجام بھگتنا ہوگا. پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنیوالوں کا حساب چاہتی ہے. یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میں پکڑ میں آگئے ہیں.
    کرپشن کے خلاف جہادکررہے ہیں،سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے:وزیراعلیٰ
    لاہور19 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں اور لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی اوربدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا جبکہ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ نیا پاکستان ہے،یہاں سب قانون کے تابع ہیں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میں پکڑ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا،اسے انجام بھگتنا ہوگا۔ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔
    ٭٭٭٭

  • صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    صوبائی امیر جماعت اسلامی طارق سلیم نے شیخ رشید کو اطلاعات کی وزارت دینے کا مشورہ دے دیا

    راولپنڈی :عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے وزیر اعظم عمران خان کو شیخ رشید کو وزارتِ اطلاعات دینے کا مشورہ دے دیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو اپنے آپ کو فرزند پاکستان کہتے ہیں جن کو ٹی وی پر آنے کا شوق ہے ریلوے کے حادثات ہورہے ہیں اپوزیشن میں بیٹھ کر استعفوں کے مطالبے کرنے والے شیخ رشید کو ریلوے سے ہٹا کر وزارت اطلاعات سونپی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی دوسروں کے مشورے پر وزارتیں تبدیل کرتے رہے .انہوں نے آخر میں مہنگائی کے خلاف پنجابی میں ترانہ پڑھا جس سے سن کر شرکاء اور سٹیج پر موجود قائدین محظوظ ہوئے

  • جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    جے آئی یوتھ کے رہنماء نے نوجوانوں کو خود لیڈر بننے کا پیغام دے دیا

    راولپنڈی:جے آئی یوتھ رہنماء زبیر گوندل نے عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر جماعت اسلامی کا پیغام ہے کہ نوجوان لیڈر بنے گا اس لئے ہم ہر نوجوان کو ممبر شپ دیں گے اور انہیں بلدیاتی انتخابات میں آگے لائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ان کو نوکریاں دیں اور نا ہی تھانوں محکموں سے کرپشن ختم ہوئی

  • چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھانے مصروف

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع بھر میں کم عمر بچے مختلف ورکشاپس اور چائے خانوں پر محنت مشقت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے اور مختلف آسائشیں حاصل کرنے والے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے اہلکار مفت کی روٹیاں کھا رہے ہیں سب اچھا کی رپورٹ بنانے کے لئے ہفتہ میں ایک مرتبہ کاروائی کر کے بھیک مانگنے والے بچوں کو ریسکیو کر کے اعلی افسران کو کارکردگی رپورٹ بجھوا دی جاتی ہے اور ضلع بھر میں قائم ہزاروں ورکشاپس اور چائے خانوں ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنے والے بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نظروں سے اوجھل ہیں معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو رزق حلال کمانا چاہئیے اور سرکار کی تنخواہ کا حق ادا کرنا چاہئیے

  • شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    شرجیل خان کی قومی ٹیم میں‌واپسی مشروط ہوگی، پی سی بی

    لاہور:شرجیل خان پر مشکلات ابھی جاری ہیں ،شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی نے شرط رکھ دی. پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی، کرکٹ میں واپسی کے لیے بلےباز کو بحالی پروگرام سے گزرناہو گا۔

    پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کے لئے شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی سے پہلے عوامی سطح پر اعتراف جرم کرنا ہوگا۔ اعتراف جرم کرنے کے بعد بلے باز کو بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا، بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹر کا ری ہیب پروگرام ائین کی شق 6.7 کے مطابق تیار کر ے گا۔دوسری طرف شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ بحالی پروگرام کے لیے جلد پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ کوشش ہے شرجیل خان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرکے کرکٹ میں واپسی کا اغاز کریں۔

  • راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی عوامی مارچ میں شہری گلے میں روٹیاں ڈال کر شریک

    راولپنڈی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عوامی احتجاج میں ایک شہری قمیض اتار کر گلے میں روٹیاں ڈال کر پنڈال میں گھس آیا اور شرکاء کے ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس سے پولیس اہلکاروں نے پنڈال سے باہر نکال دیا

  • ڈیجیٹل کرنسی کا بڑا فراڈ بےنقاب ، بڑے بڑ ے چہرے بے نقاب ہونے کا امکان

    ڈیجیٹل کرنسی کا بڑا فراڈ بےنقاب ، بڑے بڑ ے چہرے بے نقاب ہونے کا امکان

    فیصل آباد:ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر فراڈ کے واقعات میں اضافے پر ایف آئی اےنےمیں کارروائی کرتےہوئےڈیجیٹل کرنسی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم پر70کروڑ روپے سے زائدرقم کے فراڈ میں ملوث ہونےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نےعبداللہ گارڈن میں مشترکہ کارروائی کرپٹو کرنسی کے بے تاج بادشاہ کوگرفتار کرلیا، اے ٹی ایم ہیکنگ‘ ڈیجیٹل کرنسی اور نیٹ ورکنگ فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو گرفتار کیا گیا، ملک میں کرپٹوکرنسی کے ون کوئن، فرسٹ کوئن اور کلاوڈ ٹوکن کے نام سے فراڈ میں ملوث تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم میاں عثمان پر 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ کا الزام ہے،بڑے فراڈ میں ملوث میاں عثمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کے پاس مختلف بینکوں کے اکاونٹس میں 70 کروڑ سے زائد رقم بتائی جا رہی ہے، ملزم نے درجنوں افراد سے فراڈ کے ذریعے رقوم بٹور چکا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ امکان ہے اس فراڈ میں ملوث کئی اہم لوگ بھی سامنےآئیں گے

  • ٹرین چلانے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر شیخ رشید کا شکرگزارہوں، عمران خان

    ٹرین چلانے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر شیخ رشید کا شکرگزارہوں، عمران خان

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹرین چلانے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر شیخ رشید کا شکرگزارہوں،
    میانوالی میں میانوالی ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرین چلانے اور لوگوں کے لیےآسانیاں پیدا کرنے پر شیخ رشید کا شکر گزار ہوں.ایم ایل ون کی وجہ سے ملک میں‌انقلاب آئے گاہم نے سب سے زیادہ زور تعلیم پر زور دینا ہے..عمران خان نے میانوالی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےمجھے تب جتوایاجب ملک میں کہیں سے نہیں جیت سکا.میانوالی کے عوام نے مجھے اتنے ووٹ دیے کہ سب ریکارڈ توڑ دیے.تقریب سے وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی خطاب کیا

  • ورلڈ کپ 2019: دورہ انگلینڈ میں کیا کھویا کیا پایا،مینجر قومی ٹیم نےسب کچھ بتا دیا

    ورلڈ کپ 2019: دورہ انگلینڈ میں کیا کھویا کیا پایا،مینجر قومی ٹیم نےسب کچھ بتا دیا

    لاہور:ورلڈ کپ 2019 میں‌پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے قومی ٹیم کے مینجر نے سارے حقائق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتا دئیے ہیں. اطلاعات کے مطابق منیجر نے رپورٹ پی سی بی کو بھجوادی

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی الگ الگ بھيجوائي گئ رپورٹس ميں کہا گيا ہے کہ ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا ۔ کھلاڑیوں نے آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ ٹیم نے بہترین رویے کا مظاہرہ کیا ۔ پورے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

    اپنی رپورٹ میں‌ منيجر طلعت علي ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپنگ یا اختلاف ديکھنے ميں نہيں آيا۔ ورلڈکپ ميں ٹيم نے ابتدائي ميچيز کے بعد مشکل وقت میں بہترین کم بیک کیا۔ ليکن بدقسمتی سے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے ۔