Baaghi TV

Blog

  • گلوکار راجہ رپسٹارنے "غزوہ ہند” کا گانا گا کرجزبے گرما دئیے ،

    گلوکار راجہ رپسٹارنے "غزوہ ہند” کا گانا گا کرجزبے گرما دئیے ،

    لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار راجہ رپسٹار نے ایک نیا گانا گاکر پاکستانیوں کے خون گرما دیئے،راجہ رپسٹآر نے اپنا یہ گانا غزوہ ہند کے نام سے متعارف کروایا ہے. اپنے اس نیشنل گانے میں بھارت میں‌ اس غزوہ کی یادیں تازہ کردی ہیں جس کا ذکر احادیث میں بھی آیا ہے.

    راجہ رپسٹار نے اپنے اس گانے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ہونے والی ممکنہ جنگ کا منظر بھی پیش کیا ہے جس میں پاکستان افواج بھارتی پر ٹوٹ کر حملے کررہی ہوتی ہیں، اس میں پاک فضائیہ ،پاک بحریہ اور پاک آرمی کی جہادی کارروائیوں‌ کی عکس بندی کی ہے.

    یاد رہے کہ غزوہ ہند کے برپا ہونے کے حوالے سے علما کا کہنا ہے کہ نبی رحمت نے بھارت میں اس غزوہ کی پشین گوئی کی تھی اور مسلمانوں پر بھارت میں‌ہونے والے مظالم کے بعد اب اس حدیث کی صداقت کے آثار نظر آنا ہونے شروع ہوگئے ہیں.ان حالات میں‌راجہ رپسٹار کا یہ گانا بڑا معروف ہورہا ہے.

  • ق لیگی رہنماء جماعت اسلامی میں شامل

    ق لیگی رہنماء جماعت اسلامی میں شامل

    راولپنڈی :عوامی مارچ کے موقع پر ق لیگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مظہر عباس نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا جس کا اعلان امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم نے کیا اور نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا اس موقع پر مظہر عباس نے کہا کہ آپ سب کو جماعت اسلامی کو آگے لانا ہوگا

  • عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان

    چیف جسٹس آپ پاکستان نے کہا کہ عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے ، ہم انصاف پر مبنی معاشرہ چاہتےہیں.ہر ضلع میں ماڈل کورٹ بنانا چاہئے.انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں میں ایک جھوٹی گواہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان آسف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بغیر سنے مقدمات کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی، ایک کیس سنا جا رہا ہے تو روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت کرکے فیصلہ کیا جائے گا۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اسلامی نظام عدل میں ایک بار جھوٹ بولنے والے کی دوبارہ گواہی قبول نہیں ہوتی، اگر ہم انصاف پر مبنی نظام چاہتے ہیں تو جھوٹی گواہی کو ختم کرنا ہوگا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ فوجداری نظام میں 2 بڑے نقائص ہیں۔ پہلا مسئلہ جھوٹٰی گواہی اور دوسرا تاخیری حربے ہیں۔ نزاعی بیان عموماً غلط نہیں ہوتا کیونکہ بندہ اپنے اللہ سے ملنے والا ہوتا ہے۔ تاہم اکثر جھوٹے اور چشم دید گواہ مدعی کے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ بیانات پر اعتماد کیلئے اسسمنٹ کمیٹی بنا رہے ہیں۔

  • جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں‌اضافہ

    ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
    گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 34 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے 8 طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔

    اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 15طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر 2،پشاور ایئرپورٹ پر 2،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 1،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔

  • اللہ سے ایک موقع مانگا تھا وہ مل گیا، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

    اللہ سے ایک موقع مانگا تھا وہ مل گیا، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں بائیس سال سے انتظار کر رہا تھا، اللہ سے ایک موقع مانگا تھا وہ مل گیا، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے، قرضوں پر سود واپس دینے کے لئے قرضے لے رہے ہیں جو اس کے‌ذمہ دار ہیں جب تک ان کا احتساب نہیں ہو گا کرپشن نہیں رکے گی، پٹواری یا کسی غریب کو پکڑنے کو احتساب نہیں کہتے ، احتساب وہ ہوتا ہے جو چائنہ نے کیا، 450 وزیروں کو جیل میں ڈالا،

    جو مرضی کر لو ،احتساب ہو کر رہے گا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باہر سے حلال کی کمائی پاکستان لایا پھر بھی منی ٹریل دی،60دستاویز دی پھر سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور آمین قرار دیا،ان کے قطری خط بھی جھوٹے ثابت ہوئے ،10ماہ عدالت میں ہر چیز کا سوال دیا،ان کو جواب دینا ہوگا انہوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،ہم ان سے جواب لیں گے،جو مرضی چاہے کرلیں .

     

    امریکا سے پہلے وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈالر کی کمی کے باعث ڈالر کی قیمت اوپر گئی،بہت جلد پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا،

     

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

  • ننھی پری نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا …

    ننھی پری نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا …

    ایبٹ آباد: پاکستان کے شمالی شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دس سالہ سلینا خواجہ سپانٹک چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین لڑکی بن گئ ، سپاٹنک چوٹی سلسلہ قراقرم میں واقع ہے جس کی بلندی 7000 میٹر ہے ،
    یاد رہے سلینا اس سے پہلے بھی پاکستان کی کئی بلند و بالا چوٹیاں سر کر چکی ہیں جن میں 5000 اور 6000 میٹر بلندی والی چوٹیاں شامل ہیں

  • جو مرضی کر لو ،احتساب ہو کر رہے گا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    جو مرضی کر لو ،احتساب ہو کر رہے گا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، کرپشن کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، انتقامی کاروائی میرے ساتھ ہوئی تھی، عدالت نے مجھے صادق و امین کہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نمل انسٹیٹیوٹ میں اسپتال کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نمل یونیورسٹی کا ایک خواب تھا،جو پورا ہوا، خوبصورت علاقہ ہے یہاں کسی زمانے میں مفرور رہتے تھے نوجوان منشیات کی طرف جا رہے تھے میں نے سوچا یہاں کالج بنے، میں نے جب یونیورسٹی کا ارادہ کیا تو سب نے کہا کہ نہیں بن سکتی، آج نمل میں 22 پی ایچ ڈیز آ چکے ہیں،

    وزیراعظم نے کہا کہ نمل میں 97 فیصد طلباء کو سکالر شپ ملی ہوئی ہے، جو انسانوں کے لئے کام کرتا ہے اسے دنیا وآخرت میں عزت ملتی ہے، پسماندہ علاقے میں ہسپتال سے غریب عوام کو فائدہ ہو گا.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نمل میں پڑھنے والے محنتی طلبا ہیں ،مجھے خوشی ہوئی کہ 92 فیصد نمل سے گریجویشن کرنے والوں کو فوری نوکریاں مل جاتی تھیں، ہماری خواہش ہے کہ باہر سے پروفیسر کو لائیں، میانوالی سے تلہ گنگ تک کوئی کوالٹی ہسپتال نہیں، یہ ہسپتال تمام علاقوں کے لئے ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد یہاں موجود ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی ایک پکڑا جاتا ہے تو پھر سب گھبرا جاتے ہیں، کہتے ہیں احتساب ہے تو لوگوں کو کیا فائدہ ہے اس کا یہ سب پروپیگنڈہ ہے، چین کے جو صدر ہیں انہوں نے پچھلے پانچ سال میں ساڑھے چار سو وزیروں کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا، اگر یہ بڑا ایشو نہیں تو ایسا کیوں ہوا، سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے،

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قرضہ چھ ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک چلا جاتا ہے کوئی بتائے کہ ملک میں کیا گیا، میٹرو بنی اس کا سالانہ نقصان 12 ارب کا ہے، قرضہ بھی لیا کدھر گیا پیسہ، جن لوگوں کے جیبوں میں پیسہ گیا ان کا احتساب نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا

    وزیراعظم نے کہا کہ میں بائیس سال سے انتظار کر رہا تھا، اللہ سے ایک موقع مانگا تھا وہ مل گیا، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے، قرضوں پر سود واپس دینے کے لئے قرضے لے رہے ہیں جو اس کے‌ذمہ دار ہیں جب تک ان کا احتساب نہیں ہو گا کرپشن نہیں رکے گی، پٹواری یا کسی غریب کو پکڑنے کو احتساب نہیں کہتے ، احتساب وہ ہوتا ہے جو چائنہ نے کیا، 450 وزیروں کو جیل میں ڈالا،

    ان کا کہنا تھا کہ ان پر جتنے کیسز ہیں ہم نے نہیں کئے پرانے ہیں، ہم نے صرف اداروں کو کھلا چھوڑا ہے جس نے بھی چوری کی اس کو پکڑا جائے، دھمکیاں دیتے رہیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا، احتساب اس ملک میں ہو کر رہے گا.

  • 4 ماہ میں ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

    4 ماہ میں ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

    چار مہینے سے زیادہ وقت تک بند رکھے جانے کے دوران ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
    بھارت کی 4 ماہ کے دوران ایئر انڈیا کو 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ سول ایویشن وزیر وزیر ہردیپ پری نے وقفہ سوال کے دوران راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

    بھارتی اہلکاروں کے مطابق پڑوسی ملک کا ایئر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے ایئر انڈیا کو تقریباً 430 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بالاکوٹ ‘ ایئر اسٹرائیک ‘ کے بعد پاکستان نے اپنے ایئر اسپیس کو ہندوستانی ہوائی جہازوں کے لئے بند کر دیا تھا۔

    ایئر اسپیس بند کئے جانے کے تقریباً 140 دنوں بعد پاکستان نے منگل کو اس کو کھولے جانے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے ایئر انڈیا کو ہو رہے نقصان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوری نے کہا کہ ایئر لائن کو ہونے والے نقصان کے کئی اسباب ہوتے ہیں۔

  • یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں کا فلسطینی شہر سلفیت میں مذہبی مقامات پر حملہ اور بے حرمتی

    یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پردھاوا بول دیا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مذہبی مراکز کی بے حرمتی کی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق یہودی نماز فجر کے بعد مقدس مقامات میں گھس گئے۔ اس موقع پر ان کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہودی کفر حارس میں تین مقامات پر مذہبی مراکز پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

  • مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    مہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سراج الحق خطاب کریں گے

    راولپنڈی:جماعت اسلامی کے عوامی مارچ کا لیاقت باغ استقبالیہ سے آغاز ہوگیا ہے جو کچھ ہی دیر میں فوارہ چوک راولپنڈی پہنچے گا جہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق, لیاقت بلوچ, امیر العظیم ڈاکٹر طارق سلیم ودیگر خطاب کریں گے, اس موقع پر لیاقت روڈ پر سٹیج لگایا گیا اور چاروں طرف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پنڈال میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے